(3) سیرروحانی 10

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
4
تعارف کتب
جو انہوں نے خلافت اولی کے موقع پر تحریر کر کے احباب جماعت کو ارسال کی تھی۔
اس کے بعد حضرت مصلح موعود نے آئندہ انتخاب خلافت کے متعلق طریق کار اور
قواعد وضوابط بیان فرمائے ، اس کے بعد بعض متفرق امور پر روشنی ڈالی ۔
بعد ازاں حضور نے اس خطاب کے دوسرے حصہ ”نظام آسمانی کی مخالفت اور اس
کا پس منظر پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس فتنہ سے متعلق افراد جماعت کی کئی شہادتیں
بیان فرمائیں۔ آخر پر فرمایا:۔
” میری اس تقریر سے یہ بات روزِ روشن کی طرح ثابت
ہو جاتی ہے کہ جو فتنہ شیطان نے آدم کے وقت اٹھایا تھا اور جس آگ
کو وہ پہلے ابراہیم کے وقت تک جلاتا چلا گیا تھا اور پھر بنوا سماعیل اور
بنو اسحاق کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب
زمانہ تک بھڑکا تا چلا گیا تھا اور پھر امیہ اور ہاشم کی لڑائی کی شکل میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک بھڑکا تا چلا گیا تھا اور پھر
آخری زمانہ یعنی دورِ حاضر میں مسیح محمدی اور ابنائے مولوی عبداللہ
صاحب غزنوی مرحوم کی لڑائی کی صورت میں اُس نے بھڑکانا شروع
کر دیا تھا اور اب پیغامیوں اور مبائعین اور ابنائے مسیح موعود اور
ابنائے مولوی عبداللہ غزنوی کی لڑائی کی شکل میں اس کو جاری رکھے
ہوئے ہے۔ وہ بات حرف بحرف صحیح ہے اور اس تمام جنگ کی بنیا د لا لچ
یا بغض پر ہے کوئی دینی روح اس کے پیچھے نہیں ہے ۔
(3) سیر روحانی 10
سیر روحانی کے مضامین پر مبنی یہ معرکۃ الآراء خطاب حضرت مصلح موعود نے
مورخہ 28 دسمبر 1956 ء کو بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ ارشاد فرمایا: بر فرمایا:
-
سیر روحانی کے موضوع پر روشنی ڈالنے سے پہلے حضور نے بعض متفرق امور

انوار العلوم جلد 26
5
تعارف کتب
بیان فرمائے جیسے ربوہ کی زمین کی فروختگی مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے علم انعامی کا
اعلان ، ایک امریکن کتاب کی اردو ترجمہ کے ساتھ ہندوستان میں اشاعت، جس میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بعض نامناسب الفاظ کا استعمال ہونے پر تبصرہ،
پروفیسر ٹلٹاک کا درہ خیبر دیکھنے کا شوق اور اس کو درہ خیبر دکھانے کا انتظام کروانا ، حضرت
مصلح موعود کے نام ایک بہت بڑی رقم پر بنی چیک کا خزانہ سے اوور ڈرا ہونے کا پروپیگنڈا
اور اس کی حقیقت ، مسئلہ کشمیر، ریویو آف ریلیجنز کی اشاعت میں اضافہ کی تحریک اور
جماعت احمدیہ میں موجود خالدین احمدیت کا ذکر جو پیغامیوں کے بت خانہ کو چکنا چور
کرنے کی طاقت رکھتے ہوں ۔
-
مذکورہ بالا متفرق امور کے بعد حضور نے اس تقریر کے اصل مضمون ”سیر روحانی“
پر روح پرور خطاب فرمایا۔ حضور نے اپنے اس خطاب میں حیدر آباد کے سفر کے دوران
ملاحظہ کردہ ماڑی باغات کے بالمقابل روحانی باغات کا ذکر فرمایا۔ مگر قرآنی باغات کا ذکر
کرنے سے پہلے قرآن کریم سے اس حقیقت کو ثابت فرمایا کہ سوائے خدا تعالیٰ کے سب
چیزیں جوڑا جوڑا ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ خدا تعالی خالق ہے اور باقی چیزیں مخلوق
ہیں کیونکہ احد وہی ہو سکتا ہے جو جوڑا نہ ہو۔ جو جوڑا ہو اس کا مخلوق ہونا ضروری ہے ۔ اس
کے بعد حضور نے بڑی تفصیل سے قرآنی باغات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔
”اب میں دعا کروں گا آپ بھی رستہ میں دعائیں کرتے جائیں
کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کو دن دُگنی اور رات چوگنی ترقی دیتا چلا جائے و
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باغ اور اس کے بعد جو اس کو دوسری
زندگی مسیح موعود نے بخشی ہے وہ باغ قیامت تک آباد ہوتا چلا جائے اور
مسیحیوں کی طرح وہ دن نہ لائے کہ ہم موسیٰ کا باغ مسیح کے حوالے
کر دیں بلکہ ہم مسیح کے باغ کو بھی محمد رسول اللہ کے حوالے کریں اور کبھی
کوئی شیطان اور خناس ایسا پیدا نہ ہو جو ہمارے دل میں یہ وسوسہ ڈالے
کہ مسیح موعود جو محمد رسول اللہ کا غلام تھا وہ نَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ محمد

آج 10 میں سے 10 باقی