(7) ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہے

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
9
تعارف کتب
آسمانی بادشاہت کو دلہن سے تشبیہہ دی ہے مگر عیسائیوں نے تو غفلت سے کام لیا اور
چرچ کو شیطان کے سپرد کر دیا۔ یا دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ دلہن کو دولہا کے سوا کسی اور
کے سپرد کر دیا لیکن ہمارا کام یہ ہے کہ ہم مساجد کو ہمیشہ خدا تعالیٰ کے لئے آباد
رکھیں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ مساجد اس لئے ہیں کہ ان
میں میرا ذکر بلند ہو۔ پس جب ہم مساجد بناتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم دلہن
کو اس کے دولہا کے سپرد کرتے ہیں اور جب مساجد بنانے میں کمزوری دکھاتے ہیں تو اس
کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ ہم دلہن کو دولہا کے پاس پہنچانے میں سستی سے کام لیتے ہیں"
حضور نے جماعت کی ترقی کا ذکر فرما کر اپنے خطاب کو ان الفاظ میں ختم فرمایا:
" پہلے لوگ کہتے تھے کہ انگریزی سلطنت پر سورج نہیں ڈوبتا لیکن اب یہ بات عملاً
احمدیت پر بھی صادق آتی ہے۔ اب احمدیت پر بھی سورج غروب نہیں ہوتا لیکن ہم چاہتے
ہیں کہ ہماری آذانوں پر بھی سورج غروب نہ ہو "
(7) ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہے
امسال لجنہ اماءاللہ کے سالانہ اجتماع کے موقع پر 26 ۔ اکتوبر کو حضرت مصلح موعود
نے باوجود علالت طبع کے ایک جلالی اور بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ جس میں حضور نے
سورۃ الکوثر کی تلاوت فرما کر اس کی نہایت ہی لطیف اور ایمان افروز تفسیر فرمائی کہ
دشمن اسلام ، آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اعتراض کرتا رہا ہے اور اب بھی کرتا ہے کہ
نعوذ باللہ (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نرینہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے ابتر ٹھہرے
ہیں اور ان کی کوئی جسمانی صلبی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے ان کی نسل آگے نہیں چلی ۔
حضرت خلیفة المسیح ا بنت لمسیح الثانی نے مثالیں دے کر وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی
نے اس سورۃ میں فرمایا ہے کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس اولاد سے بڑھ کر
کوثر یعنی روحانی اولاد عطا کی ہے۔ جنہوں نے جسمانی اولاد سے بڑھ کر اپنے روحانی
باپ کو نہ صرف باپوں سے بڑھ کر عزت دی بلکہ اس کی خاطر اپنی جان، اپنا مال ، اپنی عزت

انوار العلوم جلد 26
10
تعارف کتب
سب کچھ قربان کر دیا۔ اور واقعات بتاتے ہیں کہ ابتر تو دشمن ٹھہرے جن کا کوئی نام لیوا دنیا
میں نہ رہا۔ حتی کہ ان کی جسمانی صلبی اولادوں نے بھی اپنے والدین کو خیر باد کہہ کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی اولاد میں شرکت اختیار کر لی ۔ اور یہ روحانی اولا داب
تک آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام روشن رکھے ہوئے ہے۔
حضور نے ابوسفیان کے بیٹے معاویہؓ ، ابو جہل کے بیٹے عکرمہ، ولید کے بیٹے خالد
کی مثالیں دے کر ان کی قربانیوں کا تفصیل سے ذکر فرمایا:
حضور نے نہایت جلالی انداز میں فرمایا کہ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود اور آپ
کی جماعت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی اولاد ہے۔ یہ ایسا کوثر ہے جو اللہ تعالیٰ
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا۔ بس تمہارا فرض ہے کہ تم حقیقی معنوں میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی اولا د بنو۔
"
سے
اس ضمن میں حضور نے فرمایا:
پس إِنَّا أَعْطَيْنُكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ میں کوثر
ے مراد ایک تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور اس کے معنی یہ کہ اے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم تجھے مسیح موعود جیسا ایک عظیم الشان روحانی فرزند عطا کریں
گے جو کثرت سے خزانے لٹائے گا۔ احادیث میں بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ مسیح موعود خزانے
لٹائے گا مگر وہ لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے سینکڑوں کتابیں اسلام کی تائید میں لکھیں اور دینی حقائق اور معارف کے خزانے لوگوں
کے سامنے رکھے مگر لوگوں نے ان کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔ اگر ان خزانوں سے
ظاہری مال و دولت مراد ہوتی تو اس کے قبول نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا کیونکہ جس کسی
کو بھی روپیہ دوہ فورا لے لیتا ہے۔۔۔۔
تو کوثر سے مراد ایک تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں کہ وہ صاحب
خیر کثیر ہیں۔ ایک کوثر سے مراد تم ہو جنہیں اللہ تعالیٰ نے بڑی کثرت بخشی ہے۔ پہلے تم کوڑے مرادتم ہو جنہیںاللہ تعالی نے بخشی تم

آج 10 میں سے 10 باقی