(9) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
12
تعارف کتب
سے کیا حقوق ہیں۔ بیٹی ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں۔ بیوی ہونے کے لحاظ سے کیا
حقوق ہیں۔ ترکہ میں اس کے کیا حقوق ہیں اور اس طرح تمدنی زندگی میں اس کے کیا
حقوق ہیں۔ اسی وجہ سے احمدیت میں شامل ہو کر عورتیں جس قدر قربانی اور ایثار سے کام
لے رہی ہیں اس کی مثال اور کسی قوم میں نہیں ملتی۔ چنانچہ دیکھ لو مسجد ہیگ (ہالینڈ) صرف
عورتوں نے بنائی ہے۔ اگر چہ ہیمبرگ (جرمنی) کی مسجد مردوں نے اپنے روپیہ سے بنائی
ہے مگر اس کا پورا چندہ ابھی تک وہ ادا نہیں کر سکے لیکن ہیگ کی مسجد کا تمام چندہ عورتیں ادا
کر چکی ہیں صرف اس کا تھوڑا سا حصہ باقی ہے "
حضور نے اس خطاب میں تحریک جدید کے نئے سال کا بھی اعلان فرمایا اور
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں دشمنوں کے مکروں کا ذکر کر کے فرمایا کہ یہ تمام نا کام
ہوئے اور خدا کا مکر غالب آیا اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام غالب ٹھہرا۔ اور آج
بھی احمدیت ہی غالب ٹھہرے گی ۔ آپ نے فرمایا:
" جس خدا نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نشان دکھائے تھے وہ
خدا ہمارے زمانے میں بھی موجود ہے ۔ وہ بڑھا نہیں ہو گیا ۔ وہ ویسا ہی جوان اور
طاقتور ہے جیسے پہلے تھا۔ صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ ہمارے اندر ایمان ہو۔" پہلے صرف
(9) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
جماعت احمدیہ کے ستاسٹھویں جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے
26 دسمبر 1957 ء کو پہلے روز جو افتتاحی خطاب فرمایا وہ الفضل میں چار اقساط میں شائع
ہوا۔
خطاب کے آغاز میں حضور نے امسال شائع ہونے والی تین کتب کا مختصر تعارف کروا
کر الفضل میں شائع ہونے والی خبر کی تصحیح یوں فرمائی کہ یہ جماعت کا 67 واں جلسہ سالانہ
نہ ۔ ہے نہ کہ گیارہواں ۔ ہجرت کے بعد یہ جلسہ گیارہواں ہے۔ جماعت احمدیہ کی تاریخ کو
درست رکھتے ہوئے الفضل میں 67 واں شائع ہونا چاہئے تھا۔

انوار العلوم جلد 26
13
تعارف کتب
نیز فرمایا کہ میں نے تاریخ احمدیت شائع کرنے کو کہا تھا نہ کہ فسادات 1953 ء کا
پس منظر ۔ ہماری تاریخ کا آغاز 1880 ء سے ہوتا ہے۔ حضور نے مخالفوں کا ذکر کرتے
ہوئے فرمایا:
" اس عرصہ میں ہم اتنی دشمنیوں سے گزرے ہیں کہ گویا ہم نے تلواروں کے نیچے
اپنا سر رکھا اور اس طرح 69 سال گزار دیئے ۔ اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے
ایمانوں میں روز افزوں زیادتی ہوئی اور ہوتی چلی جارہی ہے۔ چنانچہ آج سے ایک سال
قبل ایک احمدی میں جتنی طاقت تھی آج اُس سے دس گنا زیادہ طاقت اُس میں موجود
ہے۔ اگر ایک سال پہلے ایک احمدی دو مخالفوں کا مقابلہ کر سکتا تھا تو آج ایک احمدی ہیں
مخالفوں کا مقابلہ کر سکتا ہے بلکہ اب تو ہماری عورتیں بھی ایسی ہیں جو مردوں سے زیادہ دلیر
ہیں "
بعد ازاں حضور نے جماعت احمدیہ کی بعض احمدی خواتین کی قربانیوں کا تفصیل
دو
سے ذکر فرمایا اور اخیر پر جماعت کی مالی قربانی کے بارہ میں اپنی امید یوں ظاہر فرمائی کہ
” ہم تو اس امید میں ہیں کہ امریکہ، روس، انگلینڈ، جرمنی اور فرانس کی
آمد (incom) کو اگر ملا لیا جائے تب بھی صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی آمد اس
سے زیادہ ہو تا کہ یورپ اور امریکہ میں ہم پانچ چھ ہزار مساجد سالا نہ تعمیر کر سکیں“
(10) متفرق امور
حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ 1957ء کے درمیانی دن مورخہ 27 دسمبر کو
جو تاریخی خطاب فرمایا وہ متفرق امور پر مشتمل تھا۔ جس میں گزشتہ سال کے جماعت کے
کاموں پر تبصرہ اور خوشنودی کا اظہار تھا اور آپ نے مستقبل کے پروگرامز بھی بیان فرمائے
جس میں سے سب سے اہم ترین وقف جدید کا آغاز تھا۔ جس کا ذکر کرتے ہوئے آپ
نے فرمایا۔
" میری اس وقف سے غرض یہ ہے کہ پشاور سے لے کر کراچی تک ہمارے معلمین کا جال

آج 10 میں سے 10 باقی