(11) سیرروحانی نمبر 11
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
15
تعارف کتب
7۔ تبویب مسند احمد بن حنبل کو مکمل کرنے کا عزم ۔
۔
8۔ اسلام کی اردو انسائیکلو پیڈیا کی تیاری کا اعلان ۔
9۔ صحابہ کی قربانیوں کا ذکر اور جماعت کو درج ذیل الفاظ میں نصیحت ۔
یاد رکھو کہ اگر تمہارے اندر ایمان پیدا ہو جائے اور تقویٰ اور اخلاص کو لے کر تم
کھڑے ہو جاؤ تو دنیا تمہارے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اگر تم ہر قسم کی قربانیوں
کے لئے تیار رہو اور احمدیت کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں رہو اور اپنے اختلافات کو ا
مٹا کر متحد ہو جاؤ تو کوئی وجہ نہیں کہ خدا تعالیٰ تمہیں اپنے نیک مقاصد میں کامیاب نہ
کرے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ تم ہمت کر کے کھڑے ہو جاؤ اور عزم کر لو کہ تم
نے احمدیت کو مضبوط کرنا ہے۔ اور پھر اس کام میں لگ جاؤ تو انشاء الله فتح و نصرت
تمہارے قدم چومے گی اور دشمن کی مخالفت کے باوجود احمدیت پھیلتی چلی جائے
گی ۔ یہاں تک کہ وہ وقت بھی آجائے گا جب سب دنیا میں احمدی ہی احمدی ہو جائیں
گے۔"
10 - مسجد ہالینڈ کی تعمیر کے لئے مزید چندہ کی وضاحت ۔
11 ۔ غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے لٹریچر کی اشاعت کی مہم کا ذکر ۔
(11) سیر روحانی نمبر 11
سیر روحانی حضرت مصلح موعود کے وہ معرکۃ الآراء لیکچرز ہیں جن کا آپ نے
اپنے ایک کشف کی بناء پر 28 دسمبر 1938 ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر آغاز فرمایا تھا۔
سیر روحانی نمبر 11 ، اسی لیکچر کی ایک کڑی ہے جو آپ نے 1957ء کے جلسہ سالانہ کے
آخری روز 28 دسمبر کور بوہ میں دیا۔ روز 28 دسمبر اور بوہ میں دیا۔
جلسہ سالانہ کے موقع پر یہ دستور رہا ہے کہ خلیفہ اسیح آخری روز کسی علمی موضوع المسيح
کا چناؤ کر کے خطاب فرماتے ہیں ۔ چنانچہ سیر روحانی ایک علمی خزانہ ہے جو آپ نے
-
جلسہ ہائے سالانہ کے آخری روز 12 اقساط میں تقریر کی صورت میں تقسیم فرمایا۔
انوار العلوم جلد 26
16
تعارف کتب
سیر روحانی کے اس حصہ میں حضور نے عالم روحانی کے لنگر خانوں سے تشبیبہ
دے کر جماعت کی ترقیات کا ذکر فرمایا ہے ۔ اور فرمایا کہ جسمانی لنگر تو کب کے
خاموش ہو چکے ہیں لیکن قرآنی لنگر کے ہمیشہ زندہ رہنے کی پیشگوئی قرآن کریم میں
مذکور ہے۔ چنانچہ اس نے فرمایا اِنَّا اَعْطَيْنُكَ الْكَوْثَرَ - فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ۔
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ -
حضور نے فرمایا: دشمن اسلام سمجھتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی جسمانی اولاد
نہیں اس لئے ابتر ٹھہرے۔ نعوذ باللہ اس میں دراصل ایک پیشگوئی تھی کہ دشمنانِ اسلام کی
اپنی اولادیں جلد ان کے والدین کو چھوڑ کر حضرت محمد کی اطاعت کا جو اپہننے والی ہیں۔
حضور نے ابو جہل کے بیٹے عکرمہ، العاص کے بیٹے عمرو، ولید کے بیٹے خالد کے اسلام قبول
کرنے اور ان کی قربانیوں کا ذکر فرمایا:
یہ روحانی اسلامی لنگر حضرت مسیح موعود کے ذریعہ جاری ہے۔ اگر احمدی اپنے
ایمان پر قائم رہے تو یہ لنگر بھی ہمیشہ قائم رہے گا اور کبھی نہیں مٹے گا۔
علم و معرفت کے اس آسمانی مائدہ کے بیان کرنے سے قبل تقریر کے آغاز پر حضور
نے مصلح موعود کی پیشگوئی کے بارے میں نہایت ایمان افروز واقعات بیان فرمائے ۔ جن
سے قطعی طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ ہی مصلح موعود ہیں۔ اس ضمن میں آپ نے تین
آسمانی نشانوں کا خصوصی طور پر ذکر فرمایا:
1 - حضرت مسیح موعود کی نعش مبارک کے سامنے اسلام کی اشاعت کے کام کو جاری رکھنے کا
عہد
1913-2ء میں شملہ کے قیام میں ایک رؤیا کا ذکر فرمایا ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ نے بتایا
تھا کہ منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے راستے میں بلائیں آئیں گی مگر تم یہ کہتے چلے جانا " خدا
کے فضل اور رحم کے ساتھ "
چنانچہ آپ نے ہر تحریر ، تقریر اور مضمون پر یہ الفاظ نوٹ فرمائے ۔ اُدھر
حضرت مسیح موعود نے پیشگوئی مصلح موعود کے مطابق اپنے ہاں بیٹا پیدا ہونے پر لکھا کہ تب