(14) متفرق امور

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
18
تعارف کتب
بھی نیکی پیدا ہو جائے۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قرآن کریم میں یہی خوبی بیان کی گئی
ہے کہ آپ اپنے اہل و عیال کو ہمیشہ نماز وغیرہ کی تلقین کرتے رہتے تھے۔ یہی اصل
خدمت آپ لوگوں کی ہے۔ آپ خود بھی نماز اور ذکر الہی کی طرف توجہ دلاتے رہیں۔
جب تک جماعت میں یہ روح بیدار ہے اور لوگوں کے ساتھ خدا کے فرشتوں کا تعلق قائم
رہے اور اپنے اپنے درجہ کے مطابق کلام الہی ان پر نازل ہوتا رہے اُسی وقت تک
جماعت زندہ رہتی ہے کیونکہ اس میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی آواز سن کر
اسے لوگوں تک پہنچاتے ہیں"
حضور نے اس میں تحریک جدید کے نئے سال کے آغاز کے حوالہ سے غیر ممالک
میں مساجد بنانے کے لئے مالی قربانی کی تحریک فرمائی اور یورپ میں تبلیغ کے نتیجہ میں جو
پھل مل رہے ہیں ان کا بھی ذکر فرمایا۔
(13) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958ء
جلسہ سالانہ 1958ء کے پہلے روز مؤرخہ 26 دسمبر کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی لمسیح الثاني
نے مختصر افتتاحی خطاب فرمایا۔ تقریر کے آغاز پر حضور نے اپنی بیماری اور علاج کی تفصیل
بتلائی ۔ بعد ازاں جماعت کی دینی خدمت اور جماعت میں تنظیم کو سراہا کہ ایک وقت تھا کہ این جماعت و
قادیان میں بہشتی مقبرہ کی حفاظت کے لئے نو جوانوں کی ضرورت تھی تو مجھے باہر سے خدام
منگوانے پڑے تھے۔ ایک رات میں معائنہ کے لئے بہشتی مقبرہ چلا گیا تو ایک زمیندار
نوجوان نے مجھے روک لیا اور کہا کہ آپ آگے نہیں جا سکتے ۔ اپنا بیچ یا بلا یا کارڈ دکھلائیں۔
بعض دوستوں نے اس نوجوان سے کہا بھی ، یہ خلیفہ اسیح ہیں ۔ اُس نوجوان نے کہا کہ
مجھے حکم ہے کہ بغیر کارڈ کے کسی کو آگے نہ جانے دوں ۔ حضور نے اس واقعہ کو سراہا۔
(14) متفرق امور
حضرت مصلح موعود کی یہ تقریر جلسہ سالانہ 1958ء کے درمیانے دن 27 دسمبر کی

انوار العلوم جلد 26
19
تعارف کتب
ہے۔ اس میں حضور نے سابق طریق کو جاری رکھتے ہوئے جماعت کے بیرونی مشنوں کی
دینی خدمات اور اس کے اثمار کا ذکر فرمایا۔
تقریر کے آغاز پر آپ نے دوران سال طبع ہونے والی بعض مطبوعات کے ذکر
کے ساتھ ریویو آف ریلیجنز اور الفضل کی توسیع کی طرف توجہ دلائی ۔
تبلیغی سرگرمیوں میں سب سے پہلے حضور نے فلپائن کی مختصر تاریخ بیان فرمائی کہ
اس علاقہ میں حضرت عثمان کے زمانہ میں مسلمان پہنچے تھے ۔ بعد میں اسے سپین اور پرتگال
نے فتح کیا تو اسے جبراً عیسائی بنا دیا گیا۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کے ذریعہ
اسلام کی تبلیغ شروع ہو چکی ہے۔
حضور نے مزید فرمایا کہ برٹش بور نیو میں جماعتی مخالفت کے باوجود احمدی احباب
نے استقامت دکھلاتے ہوئے جماعت کے پیغام کو نہ صرف پھیلانے کا بیڑا اٹھایا ہے
بلکہ مسجد بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
حضور نے امریکہ ، انگلستان، جرمنی ، سوئٹزر لینڈ ، سکنڈے نیویا، مشرقی افریقہ،
ماریشس اور سیلون میں احمدیت کی تبلیغی سرگرمیوں کا ذکر فرمایا۔
تبلیغی سرگرمیوں کے ایمان افروز تذکرہ کے بعد حضور نے بعض اہم امور جیسے
تحریک جدید ، وقف جدید، زراعت، قادیان کی طرف واپسی کا ذکر فرمایا اور 1953ء کی
مخالفت کے بیان میں یہ ایمان افروز واقعہ سنایا کہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک افسر ربوہ آیا تا
اسلحہ کا کوئی ذخیرہ تلاش کر سکے۔ ربوہ قیام کے دوران اس نے ایک نوجوان کے متعلق سوچا
کہ یہ بیوقوف سا ہے، تعلیم بھی نہیں ہے یہ مجھے اسلحہ خانہ کے متعلق بتا دے گا۔ جب اس نے
اس نوجوان سے ربوہ میں موجود اسلحہ خانہ کے بارے میں پوچھا تو وہ نوجوان اُسے ایک مسجد
میں لے گیا جہاں درس القرآن ہو رہا تھا اور کہا یہ ہماری لڑائی کی تیاری ہے۔
حضور نے فرمایا یہ نوجوان بظاہر ایک بیوقوف لگتا تھا مگر ہے بہت ذہین اور عقلمند۔
کیونکہ قرآن ہی ہمارا ہتھیار ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی