(15) سیرروحانی 12
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
آپ فرماتے ہیں:
20
تعارف کتب
" قرآن کے ذریعہ مقابلہ کرنا ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ تلوار اور بندوق
قرآن کریم کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ جس کے ساتھ قرآن ہے اس کے
ساتھ سب کچھ ہے۔ اور جس کے ساتھ قرآن نہیں ساری دنیا کے توپ خانے ، ہوائی جہاز
اور گولہ بارود بھی اُس کے پاس موجود ہوں تو اُسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتے۔ جس کے
پاس قرآن کریم ہے اور جس کے پاس خدا ہے اُسے دنیا کے کسی توپ خانے ، ہوائی جہاز،
بندوقوں اور تلواروں کی ضرورت نہیں کیونکہ دنیوی توپ خانے ، بندوقیں اور تلواریں
خدا تعالیٰ کا مقابلہ نہیں کر سکتیں "
(15) سیر روحانی نمبر 12
دو
سیر روحانی" کے موضوع پر حضرت خلیفۃالمسیح الثانی کے حقائق و معارف اور
قرآنی انوار سے پُر تقاریر میں سے یہ آخری تقریر ہے جو 28 دسمبر 1958ء کو جلسہ سالانہ
ربوہ میں آپ نے فرمائی ۔
حضور نے 1938ء میں حیدر آباد دکن کے سفر کے دوران ایک رویا میں 16 مادی
اشیاء کا مشاہدہ کیا تھا۔ ان کے مقابل پر عالم روحانی میں ان کے مشابہہ 16 امور بیان
فرمائے ۔ان میں سے ایک بادشاہوں کے کتب خانے بھی آپ نے رویا میں دیکھے۔ اس
کے بالمقابل قرآن میں بیان کتب خانوں کا تذکرہ حضور نے اس لیکچر میں فرمایا ہے۔ جو
روحانی عالم کے کتب خانے کے نام سے موسوم ہوئی ۔ خطاب کے آغاز میں حضور نے فِيهَا
كُتُبْ قَيِّمَةٌ سے استدلال کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن میں تمام سابقہ کتب کی قائم رہنے
والی تعلیمات موجود ہیں۔ آپ فرماتے ہیں:
" بہر حال قرآن کریم نے جو کچھ کہا ہے کہ اس میں تمام سماوی اور الہامی کتب
موجود ہیں، دین کو قائم رکھنے والی تمام تعلیمیں موجود ہیں، اسی طرح تمام ضروری علوم
موجود ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام کتب اور علوم اپنی پوری تفصیل کے ساتھ قرآن کریم
انوار العلوم جلد 26
21
تعارف کتب
میں موجود ہیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم میں اُن تمام سچائیوں کے اصول بیان
کر دیئے گئے ہیں اور اُن میں جو غلطیاں اور زوائد تھے اُن کی اصلاح کر دی گئی ہے "
حضور نے اس لیکچر میں قرآنی تعلیمات کی رو سے زمین و آسمان کی پیدائش،
تاریخ وحی رسالت علم نباتات کے متعلق قرآن کریم کے اہم انکشافات ، نظام ہائے شمسی ،
انبیاء پر ہونے والے الزامات کی بریت جیسے اہم مضامین بیان فرمائے ۔
انبیاء کی بریت کے ذکر میں حضرت ہارون علیہ السلام پر لگنے والے الزام کے
جواب میں آپ نے فرمایا:
"
قرآن کریم میں یہ بیان کردہ حقیقت اتنی واضح ہے کہ انسائیکلو پیڈیا آف برٹینیکا
جس کو انگلستان کے بڑے بڑے عالموں نے مل کر لکھا ہے اُس میں بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ
ہارون علیہ السلام کے شرک کرنے کا واقعہ غلط ہے اور اس سے مضمون نگار استدلال کرتا ہے
کہ بائبل میں دوسرے لوگوں نے اور بھی کئی باتیں ملادی ہیں اور کئی واقعات اُن کی طرف
سے بڑھا دیئے گئے ہیں۔
اب دی
دیکھو یہ کتنی عجیب بات ہے کہ قرآن کریم ایک تاریخ بیان کرتا ہے اور
یہودیوں اور عیسائیوں کے باپ کو بری قرار دیتا ہے حالانکہ وہ عیسائی اور یہودی محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( نَعُوذُ بِاللهِ ) کذاب کہتے ہیں ۔ غرض قرآن کریم ایک گالی
دینے والے کے باپ کی براءت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ مشرک نہیں تھا۔ مشرک ایک اور
شخص تھا جس کا نام سامری تھا"
خطاب کے آخری حصہ میں قرآن کریم میں تربیت کے اصول بیان کرتے ہوئے
نظام شوری پر روشنی ڈالی اور علم الاخلاق و علم الانسان کی تفصیل بیان کرنے کے ساتھ یا جوج
ماجوج کے ظاہر ہونے اور فلسطین پر یہود کے قبضہ کی پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا:
" اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں یا جوج اور ماجوج جس
سے مراد روس اور انگلستان ہیں ، ساری دنیا پر چھا جائیں گے اور یہ دونوں قو میں سمندر کی
لہروں پر سے ہوتے ہوئے اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے پھاندتے ہوئے ساری دنیا
انوار العلوم جلد 26
22
تعارف کتب
میں پھیل جائیں گی ۔ قرآن کریم نے حدب کا لفظ استعمال کیا ہے اور عربی زبان میں
حدب کے معنے اونچے ٹیلوں کے بھی ہیں اور موج کے بھی ہیں۔ گویا اس آیت میں یہ
اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ تو میں سمندر میں سے ہوتے ہوئے بھی ساری دنیا میں پھیل جائیں
گی اور پہاڑوں سے بھی آئیں گی اور دنیا میں پھیل جائیں گی۔ چنانچہ روس پہاڑوں پر
سے ہو کر چین پر قابض ہو گیا اور انگریز اور امریکہ سمندر سے آ رہے ہیں اور اس تاریخ کو
جو قرآن کریم نے آئندہ زمانہ کی بیان کی تھی پورا کر رہے ہیں"
پھر فرمایا:
" میں نے جب پہلی تفسیر کبیر جو سورۃ یونس سے لے کر سورۃ کہف تک کی
تفسیر پر مشتمل
ہے لکھی تھی تو میں نے اُس میں استدلال کیا تھا کہ ان آیات میں بنی اسرائیل کے فلسطین
پر قابض ہونے کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے ۔ ایک دفعہ میں شملہ گیا اور چودھری ظفر اللہ
خاں صاحب کے ہاں مہمان ٹھہرا۔ اُن کے ہاں اُس وقت خان علی قلی خاں بھی بطور مہمان
ٹھہرے ہوئے تھے جو لیفٹیننٹ جنرل حبیب اللہ خاں صاحب کے والد تھے ) انہوں
نے چودھری ظفر اللہ خاں صاحب سے تفسیر کبیر مطالعہ کے لئے مانگی۔ پارٹیشن کے بعد
انہوں نے مجھے لکھا کہ جب میں نے آپ کی تفسیر میں یہ پڑھا کہ بنی اسرائیل ایک وقت
میں پھر فلسطین پر قابض ہو جائیں گے تو مجھے بوجہ پٹھان ہونے کے سخت غصہ آیا کیونکہ ہم تو
بنی اسرائیل کے دشمن ہیں اور آپ نے لکھا تھا کہ بنی اسرائیل فلسطین پر قابض ہو جائیں اور نے لکھا تھا کہ
گے۔ لیکن جب امریکہ اور انگریزوں کی مدد سے بنی اسرائیل فلسطین میں داخل ہو گئے تو
مجھے بڑی خوشی ہوئی اور میں نے کہا کہ قرآن کریم سچا ثابت ہو گیا کیونکہ یہ واقعہ قرآن کریم
کی اس آیت کی عملی تفسیر ہے
(16) خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع پر روح پرور پیغام
مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے اٹھارویں سالانہ اجتماع کے موقع پر حضرت مصلح موعود
نے ایک تاریخی پیغام بھجوایا جو مورخہ 23 اکتوبر 1959ء کو افتتاحی اجلاس کے موقع پر