(18) افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
25
تعارف کتب
" آئندہ خلفاء کو بھی وصیت کرتا ہوں کہ جب تک دنیا کے چپہ چپہ میں اسلام نہ
پھیل جائے اور دنیا کے تمام لوگ اسلام قبول نہ کر لیں اُس وقت تک اسلام کی تبلیغ میں وہ
کبھی کوتاہی سے کام نہ لیں ۔ خصوصاً اپنی اولاد کو میری یہ وصیت ہے کہ وہ قیامت تک
اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھیں اور اپنی اولاد در اولاد کو نصیحت کرتے چلے جائیں کہ انہوں
نے اسلام کی تبلیغ کو کبھی نہیں چھوڑنا اور مرتے دم تک اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھنا ہے "
دنیا بھر میں احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لئے حضور نے تحریک جدید اور وقف جدید
کی تحریکوں کا ذکر کر کے وکالت تبشیر اور اصلاح وارشاد کو بھی ان کی ذمہ داریوں کی طرف
توجہ دلائی۔
(18) افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء
1960 ء کا جلسہ سالانہ اپنی پوری روایات کے ساتھ 27،26، 28 دسمبر کور بوہ
میں منعقد ہوا۔ 26 دسمبر کو افتتاحی خطاب میں حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ و دیگر
اجتماعات کی اہمیت وافادیت ان الفاظ میں بیان فرمائی:
" دوستوں کو یہ امر اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارا یہ جلسہ تمام مروجہ جلسوں اور
اجتماعوں سے بالکل مختلف رنگ رکھتا ہے۔ آپ لوگ یہاں کسی نمائش کے لئے اکٹھے نہیں
ہوئے ۔ کوئی کھیل یا تماشا دیکھنے کے لئے نہیں آئے بلکہ صرف اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ
خدا تعالیٰ کے ایک مناد کی آواز آپ لوگوں نے سنی اور اس پر دوڑتے اور لبیک کہتے لی مناد سنی پر او
ہوئے آپ زمین کے چاروں اطراف سے اس کے ارد گرد ا کٹھے ہو گئے ۔ گویا آپ لوگ
وہ روحانی پرندے ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا تھا
کہ انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر رکھ دو اور پھر انہیں آواز دو تو وہ تیری طرف تیزی کے ساتھ
اُڑتے چلے آئیں گے۔ آپ لوگ بھی اس زمانہ کے مامور کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے
یہاں جمع ہوئے ہیں ۔ اور آپ ہی وہ خوش قسمت وجود ہیں جنہیں فضائے آسمانی کی
میں پرواز کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور ان
ایام کو ضائع مت کرو۔

انوار العلوم جلد 26
26
تعارف کتب
یہ جلسہ کوئی دنیوی میلہ نہیں بلکہ یہ خدا اور اُس کے رسول کے ساتھ تمہارا ملاپ پیدا
کرنے کا ایک ذریعہ ہے جو بانی سلسلہ احمدیہ نے تمہارے لئے تجویز کیا ہے۔ پس اس امر
کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہ ہونے دو۔ اور دعاؤں اور ذکر الہی میں ہر وقت مشغول رہو اور
اپنے اوقات کا صحیح استعمال کرو۔
-
اگر آپ لوگ اسلامی اجتماعات پر غور کریں تو آپ کو نہایت آسانی سے یہ امر
معلوم ہو سکتا ہے کہ تمام اسلامی اجتماعات کی رُوحِ رواں صرف ذکر الہی اور دعا اور
انابت الی اللہ ہی ہے۔ نماز ہے تو وہ دعا اور ذکر الہی پر مشتمل ہے ۔ جمعہ - ا ہے تو وہ بھی
وعظ و نصیحت اور دعا اور ذکر الہی پر مشتمل ہے۔ عیدین کی نمازیں ہیں تو اُن میں بھی اٹھتے
بیٹھتے ذکر الہی کی تاکید ہے۔ یہی نسخہ ہے جو ہر اجتماع کو با برکت بناتا ہے۔ پس اس نسخہ کو
کبھی مت بھولو اور اپنے لئے اور اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لئے اور اسی طرح اسلام
اور احمدیت کی ترقی کے لئے رات دن دعائیں کرتے رہو۔ اور پھر یہ بھی دعا ئیں کرو کہ
اللہ تعالیٰ اس عظیم الشان مقصد کو جلد سے جلد پورا فرمائے جس کے لئے ہمیں کھڑا کیا گیا
ہے اور خدا تعالیٰ ہمیں اپنی موت تک اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھنے کی توفیق عطا
فرمائے۔ اور پھر ہماری اولاد در اولاد کو بھی یہ توفیق بخشے کہ وہ قیامت تک اس جھنڈے کو
اونچا رکھتی چلی جائے یہاں تک کہ ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے"
نیز حضور نے اس روح پرور خطاب میں اگلی نسل میں ایمان، تقویٰ اور تبلیغ کے
جذبہ کو سرایت کروانے کی طرف ان الفاظ میں توجہ دلائی ۔ کوسرایت
رایت کروانے کی طرف ان الفا
" میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ اسے صرف اپنے اندر ہی ایمان پیدا کرنے کی میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہا۔
کوشش نہیں کرنی چاہئے بلکہ اگلی نسل کو بھی دین کا جاں شار خادم بنانے کی طرف توجہ کرنی
چاہئے۔ دنیا میں کوئی شخص یہ پسند نہیں کر سکتا کہ وہ تو عالم بن جائے مگر اُس کا بیٹا جاہل رہے
یا وہ تو امیر بن جائے مگر اُس کا لڑکا کنگال رہے۔ پھر نہ معلوم لوگ اپنی اگلی نسل کو دین کے
راستہ پر قائم رکھنے کے لیے کیوں مضطرب نہیں ہوتے اور کیوں وہ دیوانہ وار اس کے لئے
جد و جہد نہیں کرتے۔“

آج 10 میں سے 10 باقی