(19) اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو اور اپنی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ خدمتِ دین کیلئے وقف کرو

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
27
تعارف کتب
دو
یہ امر یاد رکھو کہ ہمارے سپرد خدا تعالیٰ نے ایک بہت بڑی امانت کی ہے۔ اس
زمانہ میں جبکہ ایمان ثریا پر جا چکا تھا اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ذریعہ پھر اسلام کو زندہ کیا اور اُس نے آپ لوگوں کے ذریعہ اسے دنیا کے کناروں تک
پہنچایا بلکہ اسے تمام ادیان پر غالب کرایا۔ اب آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اپنی اگلی نسل کو بھی
اس امانت کا اہل بنائیں۔ اور اُس کے اندر دین کا شغف اور محبت پیدا کریں تا کہ وہ بھی
نمازوں اور دعاؤں اور ذکر الہی کی پابند ہو اور دین کے لئے ہر قسم کی قربانیوں سے کام لینے
والی ہو۔ مگر یہ کام ہم اپنے زور سے نہیں کر سکتے صرف خدا ہی ہے جو اصلاح نفس کے
سامان پیدا کیا کرتا ہے۔ پس اپنے لئے بھی دعائیں کرو اور اپنی اولادوں کے لئے بھی
دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن کے دلوں میں سچا ایمان پیدا کرے۔ اور انہیں دین کی ایسی
محبت عطا کرے کہ کوئی دنیوی تعلق اس کے مقابلہ میں نہ ٹھہر سکے تا کہ ہماری زندگی ہی
پُر مسرت نہ ہو بلکہ ہماری موت بھی خوشی کی موت ہو "
(19) اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو اور
اپنی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ خدمت دین کیلئے وقف کرو
جلسہ سالانہ 1960ء کے اختتامی اجلاس منعقدہ 28 دسمبر کو حضور بوجہ علالت طبع
بنفس نفیس شریک نہ ہوئے۔ حضور کی ہدایت پر مکرم مولانا جلال الدین شمس صاحب نے ال الدین میں صاحب نے
آپ کی املاء کردہ تقریر کو پڑھ کر سنایا۔ یہ اجلاس حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی زیر صدارت
منعقد ہوا۔
حضور نے اپنے اس خطاب میں دنیا میں خدا کی بادشاہت کو قائم کرنے کے لئے
احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
"ہماری جماعت کے افراد کو بھی یہ عہد کر لینا چاہئے کہ خواہ ہم پر کتنی بڑی مشکلات
آئیں اور خواہ ہمیں مالی اور جانی لحاظ سے کتنی بڑی قربانیاں کرنی پڑیں پھر بھی جو کام
ہمارے آسمانی آقا نے ہمارے سپرد کیا ہے ہم اس کی بجا آوری میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں

انوار العلوم جلد 26
28
تعارف کتب
کریں گے اور خدائی امانت میں کوئی خیانت نہیں کریں گے۔ ہمارے سپر د اللہ تعالیٰ نے یہ
کام کیا ہے کہ ہم اس کی بادشاہت کو دنیا میں قائم کریں۔ اور یہ اتنا بڑا اعزاز ہے کہ اس کو
دیکھتے ہوئے ہمارا فرض ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اُس سے عاجزانہ طور پر
عرض کریں کہ اے ہمارے آقا ! دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ موجود تھے ، بڑے بڑے
سیاستدان موجود تھے ، بڑے بڑے مدبر موجود تھے، بڑے بڑے نواب اور رؤساء موجود
تھے ، بڑے بڑے فلاسفر اور بڑے بڑے دانشور اور علماء موجود تھے تھے مگر تو نے ان سب کو
نظر انداز کرتے ہوئے ہم غریبوں اور بے کسوں کو چنا اور اپنی بیش بہا امانت ہمارے سپرد
کردی ۔ اے ہمارے آقا ! ہم تیرے اس احسان کو کبھی بھلا نہیں سکتے اور تیری اس امانت
میں کبھی خیانت نہیں کر سکتے ۔ ہم تیری بادشاہت کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے شہروں اور
ویرانوں میں پھریں گے ۔ ہم تیرے نام کو بلند کرنے کے لئے دنیا کے کونے کونے میں
جائیں گے اور ہر دُکھ اور مصیبت کے وقت میں سینہ سپر ہو کر کھڑے ہو جائیں گے۔ اگر ہم
یہ عزم کر لیں اور دین کے لئے متواتر قربانی کرتے چلے جائیں تو یقیناً اللہ تعالیٰ ہمیں ضائع
نہیں کرے گا اور اسلام اور احمدیت کو دنیا میں غالب کر دے گا" اور اور دنیا میں دے
یوں اُبھارا:
حضور نے اس خطاب میں اسلام کی حالت زار کا ذکر کے احباب کے ایمانوں کو
" اس وقت اسلام کی کشتی بھنور میں ہے اور اس کو سلامتی کے ساتھ کنارے تک
پہنچانا ہمارا کام ہے۔ اگر ہم اس کی اہمیت کو سمجھیں اور دوسروں کو بھی سمجھانے کی کوشش کو اور دوسروں
کریں تو ہزاروں نوجوان خدمت دین کے لئے آگے آسکتے ہیں۔ ہمیں اس وقت ہر ہر قسم
کے واقفین کی ضرورت ہے۔ ہمیں گریجوایٹوں کی بھی ضرورت ہے اور کم تعلیم والوں کی بھی
ضرورت ہے تا کہ ہم ہر طبقہ تک اسلام کی آواز پہنچا سکیں۔ اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو اچھی
طرح سمجھ لو گے تو یقیناً اس کشتی کو سلامتی کے ساتھ نکال کر لے جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ تمہیں
ابدی حیات عطا فرمائے گا۔ تمہارے بعد بڑے بڑے فلاسفر پیدا ہوں گے، بڑے بڑے
علماء پیدا ہوں گے، بڑے بڑے صوفیا پیدا ہوں گے، بڑے بڑے بادشاہ آئیں گے مگر یاد

آج 10 میں سے 10 باقی