(21) اُس دن کا قریب سے قریب تر لانے کی کوشش کرو جب اسلام کا جھنڈا ساری دنیا میں اپنی پوری شان سے لہرانے لگے
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
30
تعارف کتب
اور پھلا یہاں تک کہ آج اسی بیج سے ایک ایسا شاندار درخت پیدا ہو چکا ہے جس کی
شاخیں آسمان تک پھیلی ہوئی ہیں اور جس پر ہزار ہا آسمانی پرندوں نے بسیرا کیا ہوا ہے ۔ مگر
ابھی ضرورت ہے کہ ہم اپنے کام کو اور بھی وسیع کریں اور خدا تعالیٰ کے جلال اور اس کے
جمال کے اظہار کیلئے اس مقدس مشن کی تکمیل میں اپنی عمریں صرف کر دیں جس کے لئے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس دنیا میں مبعوث ہوئے تھے "
(21) اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش کرو جب
اسلام کا جھنڈ ا ساری دنیا میں اپنی پوری شان سے لہرانے لگے
حضرت مصلح موعود کا یہ خطاب بھی املاء کردہ تھا جو جلسہ سالانہ 1961ء کے
تیسرے روز 28 دسمبر کو اختتامی اجلاس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے نے حضور
کی موجودگی میں پڑھ کر سنایا۔ پُر معارف اور ایمان افروز یہ خطاب انتہائی ذوق و شوق اور
ولولہ عشق کے عالم میں سنا گیا۔
حضور نے خطاب کے آغاز میں فرمایا کہ 1914 ء میں جب خدا تعالیٰ نے مجھے
خلافت کے مقام پر کھڑا کیا تو غیر مبائعین بھی علی الاعلان یہ کہہ رہے تھے کہ 95 فیصد
جماعت ان کے پاس ہے اور صرف 5 فیصد جماعت نے خلافت کو تسلیم کیا ہے۔ انجمن کا
خزانہ خالی تھا۔ تب خاکسار نے " کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے " کے عنوان سے
ایک ٹریکٹ شائع کر کے جماعتوں میں بھجوایا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جہاں جہاں یہ
ٹریکٹ پہنچا متر ڈر جماعتوں کے دل صاف ہو گئے اور سنبھل گئے ۔ اور انہوں نے تاروں
اور خطوط کے ذریعہ میری بیعت کر لی۔ اور اب بفضلہ تعالیٰ 95 فیصد احباب میرے ساتھ
ہیں اور 5 فیصد ان کے ساتھ۔
حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد بھی غیر مبائعین کے سرکردہ احباب جو بعد
صدر انجمن احمد یہ پر قابض تھے نے فیصلہ کیا کہ سلسلہ کا جو روپیہ علماء تیار کرنے پر خرچ ہورہا
ہے یہ بے فائدہ ہے مدرسہ احمدیہ کو بند کر دینا چاہئے اور صرف ہائی اسکول میں دینیات کی
انوار العلوم جلد 26
تعلیم رکھ کر گزارا کرنا چاہئے۔
31
تعارف کتب
اس مضمون پر تقاریر ہو رہی تھیں۔ اُس وقت میری عمر 20 سال تھی۔ میں اٹھا اور
جماعت کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہمارے کام آج ختم نہیں ہو جائیں گے ۔ ۔ آنحضور صلی اللہ
علیہ وسلم کی وفات کے بعد بعض لوگوں نے کہا تھا کہ اسامہ کی سرکردگی میں جس لشکر کو
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا اب اس کی کوئی ضرورت
نہیں ۔ حضرت ابوبکر نے اس موقع پر فرمایا تھا ابوقحافہ کی کیا مجال کہ وہ خلافت سنبھالتے ہی
پہلا کام یہ کرے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری مہم تیار کی تھی اسے روک
دے۔ آپ نے فرمایا۔ خدا کی قسم ! اگر کفار، مدینہ کو فتح کر لیں اور مدینہ کی گلیوں میں
مسلمان عورتوں کی لاشیں گئے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو نہیں روکوں گا۔
آج میں بھی یہی کہتا ہوں کہ مدرسہ احمدیہ کا قیام بھی حضرت مسیح موعود نے اپنی
زندگی میں فرمایا تھا ۔ ہمیں اس کو جاری رکھنا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ نے تمام لوگوں کے دلوں کو
میری طرف پھیر دیا۔ بعض کی چیخیں نکل گئیں اور یک زبان ہو کر بولے کہ مدرسہ احمد یہ بند
نہیں ہونا چاہئے ۔
بعد فرمایا:
حضرت مصلح موعود نے اسلام کی اشاعت کے لئے اپنی خدمات کا ذکر کرنے کے
" میرا نام دنیا میں ہمیشہ قائم رہے گا اور گو میں مر جاؤں گا مگر میرا نام کبھی نہیں مٹے
گا۔ یہ خدا کا فیصلہ ہے جو آسمان پر ہو چکا کہ وہ میرے نام اور میرے کام کو دنیا میں قائم
رکھے گا۔ اور ہر شخص جو میرے مقابلہ میں کھڑا ہوگا وہ خدا کے فضل سے ناکام رہے گا۔ دنیا اور ہر جو میرے مقابلہ وہ
میں جھوٹ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا "
پھر فرمایا:
" خدا نے مجھے اس مقام پر کھڑا کیا ہے کہ خواہ مخالف مجھے کتنی بھی گالیاں دیں،
مجھے کتنا بھی برا سمجھیں بہر حال دنیا کی کسی بڑی سے بڑی طاقت کے بھی اختیار میں نہیں کہ
وہ میرا نام اسلام کی تاریخ کے صفحات سے مٹا سکے ۔ آج نہیں آج سے چالیس پچاس بلکہ
انوار العلوم جلد 26
32
تعارف کتب
سو سال کے بعد تاریخ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ میں نے جو کچھ کہا تھا یہ صحیح کہا تھا یا غلط۔
میں بیشک اُس وقت موجود نہیں ہوں گا مگر جب اسلام اور احمدیت کی اشاعت کی تار تاریخ
لکھی جائے گی تو مسلمان مؤرخ اس بات پر مجبور ہوگا کہ وہ اس تاریخ میں میرا بھی ذکر
کرے۔ اگر وہ میرے نام کو اس تاریخ میں سے کاٹ ڈالے گا تو احمدیت کی تاریخ کا ایک
بڑا حصہ کٹ جائے گا۔ ایک بہت بڑا خلاء واقع ہو جائے گا جس کو پُر کرنے والا اُسے کوئی
نہیں ملے گا"
پھر پیشگوئی کے رنگ میں جلالی الفاظ میں فرمایا:
" یہ صرف آج کی بات نہیں بلکہ جو شخص بھی میری بیعت کا سچا اقرار کرے گا وہ خدا
کے فضل سے قیامت تک میرے نہ ماننے والوں پر غالب رہے گا۔ یہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی
ہے جو پوری ہوئی اور ہوتی رہے گی۔ زمانہ بدل جائے گا، حالات بدل جائیں گے،
حکومتیں بدل جائیں گی اور میں بھی اپنے وقت پر وفات پا کر اپنے خدا کے حضور حاضر
ہو جاؤں گا مگر خدا تعالیٰ کی یہ بتلائی ہوئی بات کبھی نہیں بدلے گی کہ میرے ماننے والے
ہمیشہ میرے نہ ماننے والوں پر غالب رہیں گے "
خطاب کے اخیر پر احباب کو ان الفاظ میں دعوت الی اللہ کی نصیحت فرمائی:
" پس اے میرے عزیز و! تم آسمانی آب حیات کی متلاشی اقوام کو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں میں حوض کوثر پر پر لے لے جاؤ جاؤ اور اور انہیں گندی زیست سے سے سے نجات
دلانے اور ان کے اندر ایمان کی حرارت پیدا کرنے کے لئے کا فوری اور زنجبیلی جام پیدا
پلاؤ اور اس سانپ کا سر ہمیشہ کے لئے چل دو جس نے آدم کی ایڑی پر ڈسا تھا اور اُسے
جنت ارضی سے نکال دیا تھا۔ اس وقت ہماری جماعت میدانِ جہاد میں کام کر رہی ہے۔
اور وہی فوج دشمن کا دلیری سے مقابلہ کر سکتی ہے جس کی صفوں میں انتشار نہ ہو۔ قرآن کریم
نے اس کی اہمیت پر بڑا زور دیا ہے اور بتایا ہے کہ مومنوں کی جماعت جب دشمنوں کے
مقابلہ میں سینہ سپر ہوتی ہے تو اس کی کیفیت بنیان مرصوص کی سی ہوتی ہے۔ یعنی وہ
ایک ایسی دیوار کی طرح ہوتے ہیں جس کی مضبوطی کے لئے اُس پر سیسہ پگھلا کر ڈالا گیا