(22) جلسہ سالانہ 1962ء کے افتتاحی و اختتامی اجلاسات کے لئے پیغامات
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
33
تعارف کتب
ہو۔ پس اختلافات کو کبھی اپنے قریب بھی نہ آنے دو ۔ ہر شخص جو کسی جماعت میں تفرقہ کا
بیج ہوتا اور جماعتی اتحاد کو نقصان پہنچاتا ہے وہ احمدیت کا بدترین دشمن ہے۔ اور تمہیں اُسی
طرح تباہی کے گڑھے میں گرانا چاہتا ہے جس طرح گزشتہ دور میں مسلمان صدیوں تک
تنزل کا شکار رہے۔ تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اسی
لئے مبعوث فرمایا ہے کہ دنیا ایک ہاتھ پر اکٹھی ہو۔ پس ہر شخص جو اتحاد میں رخنہ اندازی
کرتا ہے، ہر شخص جو اس سکیم کے راستہ میں روک بنتا ہے وہ خدائی ناراضگی کا نشانہ بنتا ہے "
(22) جلسہ سالانہ 1962ء کے افتتاحی و اختتامی اجلاسات کے
لئے پیغامات
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے جلسہ سالانہ 1962ء پر علالت طبع کے باعث
بنفس نفیس شرکت نہ فرمائی تا ہم آپ نے تحریراً افتتاحی پیغام بھجوایا جو 26 دسمبر کو افتتاحی
اجلاس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا:
حضور نے پیغام کے آغاز میں جلسہ سالانہ میں شرکت کے فوائد بیان کرتے
ہوئے تحریر فرمایا:
" آپ لوگ یا درکھیں کہ ہمارا یہ جلسہ دنیوی میلوں کا رنگ نہیں رکھتا بلکہ خالص دینی
مقاصد کو ترقی دینے اور باہمی اخوت اور محبت بڑھانے کے لئے اس کی بنیاد رکھی گئی ہے
اس لئے ان ایام کو ضائع نہ کریں بلکہ ان سے ایسے رنگ میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں
کہ جب آپ واپس جائیں تو آپ اپنے دلوں میں محسوس کریں کہ آپ کے ایمان اور آپ
کے اخلاص اور آپ کے علم اور آپ کے عمل میں ایک نمایاں ترقی ہوئی ہے اور آپ کی کے اور نے علم اور سے ترقی کسی
اور کے سے علم اورآپ کے عمل میں ایک ترقی ہوتی ہےاور کی
روحانیت اور باطنی پاکیزگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر آپ اس جلسہ سے یہ فائدہ اٹھا لیں تو اور باطنی ہوا ہے۔ اس جلسہ سے یہ فائدہ اٹھائی تو
یقیناً آپ کامیاب ہو گئے ۔ اور اگر آپ لوگ اپنے اندر کوئی تغیر محسوس نہ کریں تو آپ کو
اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا چاہئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ
جس شخص کے دو دن بھی نیکی کے لحاظ سے برابر رہے وہ گھاٹے میں رہا۔ اور آپ کے لئے سے
انوار العلوم جلد 26
34
تعارف کتب
تو جلسہ کے تین دن رکھے گئے ہیں۔ اگر ان تین دنوں میں بھی آپ کے اندر کوئی تغیر پیدا نہ
ہو تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کتنے بڑے گھاٹے میں رہیں گے۔ پس یہ ایام بہت زیادہ فکر
کے ساتھ بسر کریں اور اٹھتے بیٹھتے دعاؤں اور ذکر الہی پر زور دیں ۔ تقریروں سے فائدہ
اٹھائیں اور سلسلہ کی ضروریات کا علم حاصل کر کے ان میں حصہ لینے کی کوشش کریں "
اخیر میں حضور نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اسلام کے غلبہ کا ذکر فرما کر
احباب کو نصیحت فرمائی کہ اس زمانہ میں اسلام کا غلبہ اب جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہو کر
رہے گا۔ اس لئے اپنے آپ میں اخلاص اور ایمان کی چاشنی پیدا کرنی ہوگی ۔
1962ء کے آخری روز بھی حضرت مصلح موعود بوجه علالت طبع خود تشریف نہ
لا سکے۔ آپ کا حاضرین جلسہ کے نام تحریر کردہ روح پرور پیغام حضرت مرزا بشیر احمد
صاحب نے پڑھ کر سنایا:
حضور کا یہ پیغام تبلیغ و تعلیم و تربیت پر مشتمل تھا۔ آغاز میں حضور نے تمام دنیا میں
پیغام حق پہنچانے کے لئے احباب کو فرمایا:
" دنیا کے اکثر ممالک میں ہمارے مشن قائم ہو چکے ہیں اور ہزار ہا لوگ جو اس
سے پہلے شرک میں مبتلا تھے یا عیسائیت کا شکار ہو چکے تھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود بھیجنے لگ گئے ہیں ۔
-
لیکن ان تمام نتائج کے باوجود یہ حقیقت ہمیں کبھی فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ دنیا
کی اس وقت اڑھائی ارب کے قریب آبادی ہے اور ان سب کو خدائے واحد کا پیغام پہنچانا
اور انہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ بگوشوں میں شامل کرنا جماعت احمد یہ کا فرض
ہے۔
ہیں ایک بڑا ہے اور بڑا پس ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سامنے ہے اور بڑا بھاری بوجھ ہے جو
ہمارے کمزور کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔ اتنے اہم کام میں اللہ تعالیٰ کی معجزانہ تائید اور نصرت
کے سوا ہماری کامیابی کی کوئی صورت نہیں ۔ ہم اس کے عاجز اور حقیر بندے ہیں اور ہمارا کوئی
انوار العلوم جلد 26
35
تعارف کتب
کام اس کے فضل کے بغیر نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر آن اللہ تعالیٰ
سے مدد طلب کریں اور دعائیں کرتے رہیں کہ وہ ہمارے راستہ سے ہر قسم کی مشکلات دور
کرے اور ہمیں کامیابی کی منزل تک پہنچادے"
پھر حضور نے تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: و
" تعلیم و تربیت کی طرف خاص توجہ کرو۔ اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ کرو۔
اپنی جماعت کی تربیت کی طرف توجہ کرو۔ اپنے اخلاق کی اصلاح کرو۔ قرآن کریم کے
درس ہر جگہ جاری کرو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھو اور پھر ان کے مطابق
عمل کرنے کی کوشش کرو اور تبلیغ پر زور دو۔
مجھے حیرت آتی ہے جب میں جماعت کے بعض دوستوں کے متعلق سنتا ہوں کہ وہ
چھوٹی چھوٹی باتوں پر آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں اور جماعتی اتحاد کو نقصان پہنچاتے
ہیں۔ میں ایسے تمام دوستوں کو کہتا ہوں کہ اے بھائیو! کیا وعظ و نصیحت صرف دوسروں کے ں۔
لئے ہی ہے تمہارے لئے نہیں ۔ کیا یہ جائز ہے کہ تم چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے حقیقی
مقصد کو فراموش کر دو اور جماعت کی کمزوری اور اس کی بدنامی کا موجب بنو میں تمہیں قرآنی
الفاظ میں ہی کہتا ہوں ۔ کہ اے مومنو ! کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ تمہارے دل خدا تعالیٰ
کے خوف سے بھر جائیں اور تم دوسروں کے لئے ٹھوکر کا موجب بننے کی بجائے انہیں
اسلام اور احمدیت کی طرف راغب کرنے کا موجب بنو "
(23) جلسہ سالانہ 1963ء کے افتتاحی و اختتامی اجلاسات کیلئے
پیغامات
1963ء میں جلسہ سالانہ اپنی تاریخوں پر 28،27،26 دسمبر کو اپنی روایات
کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر بھی حضور نے افتتاحی اور اختتامی اجلاس پر پیغام بھجوائے
جو مکرم مولانا جلال الدین شمس صاحب نے پڑھ کر سنائے۔
25 دسمبر کا تحریر کردہ پیغام 26 دسمبر کو افتتاحی اجلاس میں پڑھا گیا۔ جس میں