(24) پیغامات
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
چکنا چور ہوگا"
(24) پیغامات
37
تعارف کتب
جلد ھذا کے آخر پر حضرت مصلح موعود کے اُن بصیرت و ایمان افروز پیغامات کو بھی
جمع کر دیا گیا ہے جو حضرت مصلح موعود نے فروری 1957ء سے ستمبر 1965ء تک
جماعت کے مختلف اداروں ، تنظیموں کے اجتماعات اور مساجد کے افتتاحوں پر دیئے ۔ ان
تاریخی پیغامات کی گل تعداد 64 ہے۔
ان میں سے بعض پیغام تو وقتی نوعیت کے تھے لیکن اکثر پیغام جماعتی تاریخ کا
دھارا تبدیل کرنے والے تھے۔ یہ عرصہ وہ ہے جب ہمارے پیارے امام حضرت
خلیفہ المسیح الثانی مصلح موعود بیمار رہے۔ اسی بیماری اور نقاہت کے ایام میں اسلام اور
احمدیت کی اشاعت، مساجد کی تعمیر اور تبلیغ کا جو جذبہ اور ولولہ حضرت مصلح موعود میں پایا جاتا
ہے وہ ان پیغامات سے عیاں ہے۔
حضور کے پیغامات میں سے چند حصے قارئین کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔
تانگانیکا ( تنزانیہ ) میں مسجد کی تعمیر کے موقع پر پیغام میں فرمایا:
مسجد کا نام السلام رکھا جائے ۔ مسجد کی عزت و حرمت ہمیشہ برقرار رکھو۔ اس میں
ہمیشہ نماز با جماعت ادا کرتے رہو اور زیادہ سے زیادہ تعداد کو اسلام اور احمدیت میں شامل
کرنے کی کوشش کرو"
ہیمبرگ میں مسجد کے افتتاح کے موقع پر اہل جرمنی کے نام پیغام میں میں فرمایا:
"خدا کرے کہ جرمن قوم جلد اسلام قبول کرے اور اپنی اندرونی طاقتوں کے
مطابق جس طرح وہ یورپ میں مادیات کی لیڈ ر ہے روحانی طور پر بھی لیڈر بن جائے"۔
حمد مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کے سالانہ اجتماع پر پیغام میں خدام الاحمدیہ کے معنی بیان
کرتے ہوئے فرمایا:
" خدام الاحمدیہ کے یہ معنی نہیں کہ یہ احمدیت کے خادم ہیں بلکہ یہ کہ احمدیوں میں
سے بنی نوع انسان کے یہ خادم ہیں"
انوار العلوم جلد 26
38
تعارف کتب
17 مئی 1959 ء کو اپنی اولا د اور احباب جماعت کے نام پیغام میں فرمایا:
دو
” میری نعش، میری اماں جان کی نعش اور میری بیویوں کی نعشوں کو قادیان
پہنچانا تمہارا فرض ہے۔ میں نے ہمیشہ تمہاری خیر خواہی کی تم بھی میری خواہش پوری کرنا۔
اللہ تعالیٰ تمہارا حافظ و ناصر ہو اور تمہیں عزت بخشے ۔
میں ساری جماعت احمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی زندگیوں کو خدا اور رسول
کے لئے وقف کریں اور قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچا
رکھیں ۔ خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو، ان کی مدد کرے اور اپنی بشارتوں سے ان کو نوازے۔
میں امید کرتا ہوں کہ یورپ کے نئے احمدی اپنی جان اور مال سے ایشیا کے پُرانے
احمدیوں کی مدد کریں گے اور تبلیغ کے فریضہ کو ادا کرتے رہیں گے یہاں تک کہ اسلام ساری
دنیا پر غالب آجائے ۔“
19 مئی 1959 ء کے پیغام میں جماعت کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا:
" میں وصیت کرتا ہوں کہ احمدی جماعت ہمیشہ شیطان کا سر کچلنے کے لئے مستعد
رہے اور دنیا کے چاروں کونوں تک اسلام کو پھیلائے ۔ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہو۔ ان کے
کام میں برکت دے اور ان کی نیتوں کو صاف رکھے۔ اور وہ کسی پر ظلم کرنے والے نہ بنیں
بلکہ ہمیشہ عدل اور رحم اور انصاف کو قائم رکھیں اور ان کا یہ طریق عیسائیوں کے طریق کی
طرح زبانی نہ ہو بلکہ حقیقی ہو۔ وہ عیسائیوں کی طرح آپس میں اس طرح نہ لڑیں جیسے دو
جانور لڑتے ہیں بلکہ دنیا میں اسلامی اتحاد کو اور آسمان پر خدا کی توحید کو قائم رکھیں ۔ آدم اول
کے بعد دنیا نے بڑے گناہ کئے خدا کرے آدم ثانی یعنی مسیح موعود کے ذریعہ سے ایسی دنیا
قائم ہو جو قیامت تک خدا تعالیٰ کے نام کو روشن رکھے "
29 دسمبر 1959 ء کو برادرانِ اسلام کے نام پیغام میں فرمایا:
"
" خدا تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی امت بنیں
اور آپ کے اقوال کی پیروی کریں ورنہ خدا تعالیٰ غنی ہے اُسے بندوں کی پرواہ نہیں۔ محتاج
انسان ہے وہ محتاج نہیں۔ پس دوڑیں اور خدا کے بھیجے ہوئے مامور پر ایمان لائیں ۔ یاد
انوار العلوم جلد 26
39
تعارف کتب
رکھیں آپ کی بھلائی اسی میں ہے۔ اگر آپ ایمان نہ لائیں گے تو اس سے کچھ فرق نہیں
پڑے گا۔ خدا زمین کے ہر ذرے سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو اسلام کا بول بالا کریں
گے۔ اپنی عمر ضائع نہ کریں ۔ آپ کا دین کی بات کو نہ ماننا اور مسیح موعود علیہ السلام کو نہ ماننا
آپ کے اپنے لئے نقصان دہ ہے۔ دن تھوڑے رہ گئے ہیں جلد سے جلد ایمان لا کر اپنا
بھلا کریں ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ایمان عطا فرمائے اور دین و دنیا میں ایمان بخشے۔ میں بوڑھا
اور بیمار ہوں مگر آپ کے لئے دعاؤں میں مشغول ہوں۔ آپ میرے ماں کی طرف سے
اور باپ کی طرف سے کوئی رشتہ دار نہیں مگر مجھے آپ سے ایسی محبت ہے جیسی اپنے
عزیزوں سے۔ میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ آپ کو دین و دنیا میں نوازے
اور ایمان عطا فرمائے۔ اگر آپ ایمان لے آئے تو آپ کا مقام ثریا سے بلند ہوگا "
جلسہ سالانہ قادیان 1961 ء پر روح پرور پیغام میں فرمایا
"اے عزیزو! بے شک جسمانی لحاظ سے ہم اس وقت آپ سے دُور ہیں مگر ہمارے دل
آپ کے قریب ہیں اور ہمارے قلوب میں بھی وہی جذبات موجزن ہیں جو آپ کے دلوں
میں پائے جاتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہندوستان میں اپنے دین
کے جھنڈے کو بلند رکھنے اور آستانہ حبیب پر ڈھونی رما کر بیٹھنے کی توفیق عطا فرمائی ۔ مگر
اے عزیز و! ابھی کام کا ایک وسیع میدان آپ لوگوں کے سامنے پڑا ہے جس کے لئے
بے انتہاء خدمات اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔ مالی قربانیوں کی بھی اور وقت کی قربانیوں
کی بھی ۔ اس لئے ہمت سے کام لو اور اپنا قدم ہمیشہ آگے بڑھانے کی کوشش کرو۔ اور
غیر مسلم شرفاء کو اپنے عملی نمونہ سے اور لٹریچر کی اشاعت کے ذریعہ بھی اسلامی خوبیوں سے
آگاہ کرتے رہو۔ اور ہمیشہ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھو اور ایسے بلند اخلاق کا مظاہرہ
کرو کہ وہ تمہیں انسانوں کی صورت میں خدا تعالیٰ کے فرشتے سمجھنے لگ جائیں "
8 ستمبر 1963 ء کو احباب کے نام پیغام میں فرمایا:
یہ امر یاد رکھو کہ ہماری عزت ہمارے اعلیٰ درجہ کے لباسوں اور بڑی بڑی جائیدادوں
میں نہیں ہے یہ لباس تو چوڑھے اور چمار بھی پہن لیتے اور بڑی بڑی جائیدادیں پیدا
انوار العلوم جلد 26
40
تعارف کتب
کر لیتے ہیں۔ ہماری عزت اسی میں ہے کہ ہم اپنی زندگیاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی تعلیم کے مطابق بنائیں اور رات دن آپ کے پیغام کی اشاعت کریں تا کہ ہماری
شکلوں کو دیکھ کر ہی لوگ پکار اٹھیں کہ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ہیں اور ان کی
موجودگی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے۔ دشمن اس
لئے حملہ کرتا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نَعُوذُ بِاللهِ ابتر خیال کرتا ہے۔ لیکن
اگر اُسے معلوم ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کروڑوں بیٹے دنیا میں موجود ہیں اور
اگر اسے معلوم ہو کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی ساری جان اور اپنے سارے دل
سے پیار کرتے ہیں اور ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ اس پاکبازوں کے سردار کی جوتیوں کی
خاک پر بھی فدا ہے تو پھر اُس کی کیا طاقت ہے کہ وہ آپ پر حملہ کر سکے۔
پس تبلیغ کے لئے اپنے آپ کو وقف کرو اور اسلام کی اشاعت پر زور دو تا کہ وہ
لوگ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہتے ہیں وہ آپ پر درود اور سلام بھیجنے لگیں۔
مکہ کے لوگوں کی گالیاں آخر کس طرح دور ہوئیں؟ اسی طرح کہ وہ اسلام کو قبول کر کے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے لگے۔ پس اب بھی یہی علاج ہے اور یہی وہ تدبیر
ہے جس سے ہر شریف الطبع انسان اسلام کی خوبیوں کا قائل ہو جائے گا۔ اور ہر شریر الطبع
انسان مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کو دیکھ کر مرعوب ہو جائے گا "
کتاب ہذا کے آخر میں حضرت مصلح موعود کی بچوں کے حق میں وجد ترین دعا یوں درج
ہے۔
”اے ہمارے پیدا کرنے والے خدا ! ہم اقرار کرتے ہیں کہ تو ایک ہے تیرے سوا
کوئی خدا نہیں ۔ ہم تیرے رسول محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں اور تیرے مامور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ احمد قادیانی علیہ السلام پر یقین رکھتے ہیں۔ تو ہمارے دل میں
اپنی محبت پیدا کر اور اپنے حکموں پر چلنے کی ہمیں توفیق دے۔ ہمیں دین کا علم سکھا اور قرآن
جو تیری کتاب ہے پڑھا۔ ہمارے دل میں ماں باپ کا ادب ڈال ۔ ہم اپنے بھائیوں،
بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے پیار کریں۔ اور ہمیں گالیاں دینے ، لڑنے ، بے وجہ
انوار العلوم جلد 26
41
تعارف کتب
غصہ کرنے، چوری کرنے ، جھوٹ بولنے، بے شرمی کی باتیں کرنے سے بچا۔ ہم دلیر ہوں
ڈرپوک نہ ہوں۔ ہمیں علم سیکھنے کی توفیق دے۔ ہم نکتے اور سُست نہ ہوں ۔ ہم اپنے سے
غریبوں اور کمزوروں پر رحم کرنے والے ہوں ۔ ہم حریص اور لالچی نہ ہوں۔ اے الله !
ہمارے بزرگوں پر رحم کر۔ احمدی جماعت کے امام پر اپنا فضل کر اور ان کے حکموں کے
ما تحت ہمیں بھی دین کے کام کرنے کی توفیق دے۔ اور اسلام کو دوسرے دینوں پر غالب
کر۔ اے اللہ ! ہماری عمروں اور صحتوں میں بھی برکت دے اور تو ہمیشہ ہم سے محبت کیا کر۔
امِينَ