خلافتِ حقہ اسلامیہ اور نظامِ آسمانی کی مخالفت اور اُس کا پس منظر
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
21
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت
اور اُس کا پس منظر
(فرمودہ 27 دسمبر 1956 ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
( پہلا حصہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
آج کی تقریر عام طور پر عام مسائل پر ہوا کرتی تھی لیکن اس دفعہ فتنہ کی وجہ سے مجھے اس
تقریر کے لئے بھی ایک ایسا موضوع چلنا پڑا جو اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کے لئے اس وجہ
سے کہ اس کا تعلق خلافت احمدیہ سے ہے اور جماعت احمد یہ میں جو لوگ شامل نہیں ان کے لئے
اس لیے کہ اس میں ایک اسلامی موضوع بیان ہوا ہے نہایت اہمیت رکھنے والا ہے۔ اور دوسرے
اس لئے بھی میں نے اسے چنا ہے کہ اگر وہ ہمارے اندر فتنہ پیدا ہونے سے خوش ہوتے ہیں تو
اور بھی خوش ہو جائیں اور ساری تفصیل اُن کو معلوم ہو جائے۔ لیکن اس کی تفصیلات اتنی ہو گئی ہیں
کہ میں حیران ہوں کہ اس مضمون کو کس طرح بیان کروں۔ بعض دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ
اس کے بعض حصوں میں میں صرف نوٹ پڑھ کر سنادوں۔ پہلے میری عادت تھی کہ بار یک نوٹ
چھوٹے کاغذ پر آٹھ یا بارہ صفحے کے لکھے ہوئے ہوتے تھے، حد سے حد سولہ صفحے کے بعض بہت
لمبی لمبی پانچ پانچ چھ چھ گھنٹہ کی تقریریں ہوئیں تو اُن میں چوبیس صفحہ کے بھی نوٹ ہوتے چھ کی تو
تھے لیکن وہ ایسے صفحے ہوتے ہیں کہ ایک فل سکیپ سائز کے کاغذ کے آٹھ صفحے بنتے ہیں۔ مگر
اس دفعہ یہ نوٹ بہت لمبے ہو گئے ہیں ۔ دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ میں وہ نوٹ ہی پڑھ
کر سنا دوں، گو بعض دوسروں نے کہا ہے کہ آپ پڑھ کر سناہی نہیں سکتے ، جب پڑھ کے سنانے
انوار العلوم جلد 26
22
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
لگیں گے تو کچھ نہ کچھ اپنی باتیں شروع کر دیں گے اس طرح تقریر لمبی ہو جائے گی ۔ گو یہ ہو سکتا
ہے کہ بعض حصے جو رہ جائیں اُن کو بعد میں شائع کر دیا جائے مگر مناسب یہی ہے کہ احباب جو جمع
ہوئے ہیں اُن تک مضمون میری زبان سے پہنچ جائے ۔ اس لئے جہاں بھی ایسا موقع آیا کہ مجھے
معلوم ہوا کہ مضمون لمبا ہو رہا ہے تو میں صرف نوٹ پڑھ کے سنادوں گا تا کہ اس جلسہ میں یہ تقریر
ختم ہو جائے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا
الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ
لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا
يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُوْنَ 1
اس آیت کے متعلق تمام پچھلے مفسرین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آیت خلافت اسلامیہ
کے متعلق ہے۔ اسی طرح صحابہ کرام رِضْوَانُ اللهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ اور کئی خلفائے راشدین بھی
اس کے متعلق گواہی دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی اپنی کتابوں میں
اس آیت کو پیش کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ آیت خلافت اسلامیہ کے متعلق ہے۔ اس آیت میں
اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ اے خلافت حقہ اسلامیہ پر ایمان رکھنے والے مومنو ! (چونکہ
یہاں خلافت کا ذکر ہے اس لئے آمَنُوا میں ایمان لانے سے مراد ایمان بالخلافت ہی ہو سکتا
ہے۔ پس یہ آیت مبائعین کے متعلق ہے، غیر مبائعین کے متعلق نہیں ۔ کیونکہ وہ خلافت پر ایمان
نہیں رکھتے ) اے خلافت حقہ اسلامیہ کو قائم رکھنے اور اس کے حصول کے لئے کوشش کرنے
والو! تم سے اللہ ایک وعدہ کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم تم میں سے زمین میں اُسی طرح خلفاء
بناتے رہیں گے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کو خلفاء بنایا۔ اور ہم اُن کے لئے اسی دین کو جاری
کریں گے جو ہم نے اُن کے لئے پسند کیا ہے۔ یعنی جو ایمان اور عقیدہ اُن کا ہے وہی خدا کو
پسندیدہ ہے۔ اور اللہ تعالیٰ وعدہ کرتا ہے کہ وہ اسی عقیدہ اور طریق کو دنیا میں جاری رکھے گا۔ اور
اگر اُن پر کوئی خوف آیا تو ہم اُس کو تبدیل کر کے امن کی حالت لے آئیں گے۔ لیکن ہم بھی اُن
سے اُمید کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ توحید کو دنیا میں قائم کریں گے اور شرک نہیں کریں گے۔ یعنی