خلافتِ حقہ اسلامیہ کے عنوان کی وجہ
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
23
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
مشرک مذاہب کی تردید کرتے رہیں گے اور اسلام کی توحید حقہ کی اشاعت کرتے رہیں گے۔
خلافت کے قائم ہونے کے بعد خلافت پر ایمان لانے والے لوگوں نے خلافت کو ضائع
کر دیا تو فرماتا ہے مجھ پر الزام نہیں ہوگا ۔ اس لئے کہ میں نے ایک وعدہ کیا ہے اور شرطیہ وعدہ کیا
ہے۔ اس خلافت کے ضائع ہونے پر الزام تم پر ہوگا۔ میں اگر پیشگوئی کرتا تو مجھ پر الزام ہوتا کہ
میری پیشگوئی جھوٹی نکلی۔ مگر میں نے پیشگوئی نہیں کی بلکہ میں نے تم سے وعدہ کیا ہے اور شرطیہ
وعدہ کیا ہے کہ اگر تم مومن بالخلافت ہو گے اور اس کے مطابق عمل کرو گے تو پھر میں خلافت کو تم
میں قائم رکھوں گا ۔ پس اگر خلافت تمہارے ہاتھوں سے نکل گئی تو یا درکھو کہ تم مومن بالخلافت نہیں
رہو گے کا فر بالخلافت ہو جاؤ گے۔ اور نہ صرف خلفاء کی اطاعت سے نکل جاؤ گے بلکہ میری
اطاعت سے بھی نکل جاؤ گے اور میرے بھی باغی بن جاؤ گے۔
خلافت حقہ اسلامیہ میں نے اس مضمون کا ہیڈنگ " میں نے اس مضمون کا ہیڈنگ ” خلافت حقہ اسلامیہ اس لئے رکھا
ہے کہ جس طرح موسوی زمانہ میں خلافت موسویہ یہود یہ دو حصوں
کے عنوان کی وجہ میں تقسیم تھی ایک دور حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لے کر حضرت
عیسی السلام تک تھا اور ایک دور حضرت عیسی علیہ السلام سے لے
کر آج تک چلا آ رہا ہے۔ اسی طرح اسلام میں بھی خلافت کے دو دور ہیں۔ ایک دور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد شروع ہوا اور اُس کی ظاہری شکل حضرت علی پر ختم ہو گئی۔ اور
دوسرا دور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ اول سے شروع ہوا۔ اور اگر
آپ لوگوں میں ایمان اور عمل صالح قائم رہا اور خلافت سے وابستگی پختہ رہی تو انشاء اللہ یہ
دور قیامت تک قائم رہے گا۔
جیسا کہ مذکورہ بالا آیت کی تشریح میں میں ثابت کر چکا ہوں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر
ایمان بالخلافت قائم رہا اور خلافت کے قیام کے لئے تمہاری کوشش جاری رہی تو میرا وعدہ ہے کہ
تم میں سے (یعنی مومنوں میں سے اور تمہاری جماعت میں سے ) میں خلیفہ بناتا رہوں گا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے متعلق احادیث میں تصریح فرمائی ہے۔ آپ فرماتے
ہیں مَا كَانَتْ نُبُوَّةٌ قَطُّ إِلَّا تَبِعَتُهَا خِلَافَةٌ “ کہ ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے اور
انوار العلوم جلد 26
24
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
میرے بعد بھی خلافت ہو گی ۔ اس کے بعد ظالم حکومت ہوگی ۔ پھر جابر حکومت ہوگی یعنی
غیر قو میں آ کر مسلمانوں پر حکومت کریں گی جو زبردستی مسلمانوں سے حکومت چھین لیں گی ۔ اس
کے بعد فرماتے ہیں کہ پھر خلافت علی مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ہوگی۔ یعنی جیسے نبیوں کے بعد خلافت
ہوتی ہے ویسی ہی خلافت پھر جاری کر دی جائے گی ۔ 3
نبیوں کے بعد خلافت کا ذکر قرآن کریم میں دو جگہ آتا ہے۔ ایک تو یہ ذکر ہے کہ حضرت
موسی علیہ السلام کے بعد خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو خلافت اس طرح دی کہ کچھ ان میں سے
موسیٰ علیہ السلام کے تابع نبی بنائے اور کچھ اُن میں سے بادشاہ بنائے 4۔ اب نبی اور بادشاہ بنانا
تو خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے ہمارے اختیار میں نہیں لیکن جو تیسرا امر خلافت کا ہے اور اس
حیثیت سے کہ خدا تعالیٰ بندوں سے کام لیتا ہے ہمارے اختیار میں ہے۔ چنانچہ عیسائی اس کے
لئے انتخاب کرتے ہیں اور اپنے میں سے ایک شخص کو بڑا مذہبی لیڈر بنا لیتے ہیں جس کا نام وہ
پوپ رکھتے ہیں۔ گو پوپ اور پوپ کے متبعین اب خراب ہو گئے ہیں مگر اس سے یہ خیال نہیں کرنا
چاہیے کہ پھر اُن سے مشابہت کیوں دی ؟ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ جس طرح پہلے لوگوں کو میں نے خلیفہ بنایا تھا اسی
طرح میں تمہیں خلیفہ بناؤں گا ۔ یعنی جس طرح موسیٰ علیہ السلام کے سلسلہ میں خلافت قائم کی گئی
تھی اُسی طرح تمہارے اندر بھی اُس حصہ میں جو موسوی سلسلہ کے مشابہ ہو گا میں خلافت قائم
کروں گا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت براہ راست چلے گی۔ پھر جب مسیح موعود
آجا۔
اندر
جائے گا تو جس طرح مسیح ناصرٹی کے سلسلہ میں خلافت چلائی گئی تھی اُسی طرح تمہارے کے چلائی گئی تھی بھی
بھی چلاؤں گا۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ موسی کے سلسلہ میں مسیح آیا اور محمدی سلسلہ
میں بھی مسیح آیا مگر محمدی سلسلہ کا مسیح پہلے مسیح سے افضل ہے اس لئے وہ غلطیاں جو انہوں نے کیں
وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسیح محمدی کی جماعت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے خدا کو بُھلا دیا اور
خدا تعالیٰ کو کھلا کر ایک کمزور انسان کو خدا کا بیٹا بنا کر اسے پوجنے لگ گئے ۔ مگر محمدی مسیح نے اپنی
جماعت کو شرک کے خلاف بڑی شدت سے تعلیم دی۔ بلکہ خود قرآن کریم نے کہہ دیا ہے کہ اگر تم
خلافت حاصل کرنا چاہتے ہو تو پھر شرک کبھی نہ کرنا اور میری خالص عبادت کو ہمیشہ قائم رکھنا۔