جماعت احمدیہ میں خلافت قائم رہنے کی بشارت
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
25
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
جیسا کہ لَهُ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي بِي شَيْئًا میں اشارہ کیا گیا ہے۔
پس اگر جماعت اس کو قائم رکھے گی تبھی وہ انعام پائے گی۔ اور اس کی صورت یہ بن گئی ہے
کہ قرآن کریم نے بھی شرک کے خلاف اتنی تعلیم دی کہ جس کا ہزارواں حصہ بھی انجیل میں نہیں
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی شرک کے خلاف اتنی تعلیم دی ہے جو حضرت مسیح ناصری کی
موجود تعلیم میں نہیں پائی جاتی۔ پھر آپ کے الہاموں میں بھی یہ تعلیم پائی جاتی ہے۔ چنانچہ آپ
کا الہام ہے خُذُوا التَّوْحِيدَ التَّوْحِيدَ يَا أَبْنَاءَ الْفَارِسِ 5 اے مسیح موعود اور اُس کی
ذریت ! تو حید کو ہمیشہ قائم رکھو۔ سو اس سلسلہ میں خدا تعالیٰ نے توحید پر اتنا زور دیا ہے کہ اس کو
دیکھتے ہوئے اور قرآنی تعلیم پر غور کرتے ہوئے یہ یقین ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے
توحید کامل احمدیوں میں قائم رکھے گا۔ اور اس کے نتیجہ میں خلافت بھی ان کے اندر قائم رہے گی
اور وہ خلافت بھی اسلام کی خدمت گزار ہو گی ۔ حضرت مسیح ناصری کی خلافت کی طرح وہ خود اس
کے اپنے مذہب کو توڑنے والی نہیں ہوگی ۔
جماعت احمد یہ میں خلافت میں نے بتایا ہے کہ جس طرح قرآن کریم نے کہا ہے
کہ خلیفے ہوں گے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
قائم رہنے کی بشارت فرمایا ہے کہ میرے بعد خلیفے ہوں گے۔ پھر مُلْكًا عَاضًا
ہوگا ۔ پھر ملک جبریہ ہوگا۔ اور اُس کے بعد خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ہوگی ۔ اسی طرح ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
سنت میں الوصیت میں تحریر فرمایا ہے کہ :۔
اے عزیز و! جب کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ
دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے
دکھلاوے۔ سو اب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک
کر دیوے۔ اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان
کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں ۔ کیونکہ تمہارے لئے
دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے اور اُس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے
انوار العلوم جلد 26
26
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا ۔
یعنی اگر تم سیدھے رستہ پر چلتے رہو گے تو خدا کا مجھ سے وعدہ ہے کہ جو دوسری قدرت یعنی
خلافت تمہارے اندر آوے گی وہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگی ۔
عیسائیوں کو دیکھو گو جھوٹی خلافت ہی سہی 1900 سال سے وہ اس کو لئے چلے آ رہے
ہیں ۔ مگر مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خلافت کو ابھی 48 سال ہوئے
تو کئی بلیاں چھچھڑوں کی خواہیں دیکھنے لگیں اور خلافت کو توڑنے کی فکر میں لگ گئیں ۔
پھر فرماتے ہیں کہ :
7،،
تم خدا کی قدرت ثانیہ کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعا کرتے رہو۔“
سو تم کو بھی چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے ماتحت دعائیں
کرتے رہو کہ اے اللہ ! ہم کو مومن بالخلافت رکھیو اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق
دیجیو۔ اور ہمیں ہمیشہ اس بات کا مستحق رکھیو کہ ہم میں سے خلیفے بنتے رہیں۔ اور قیامت تک یہ
سلسلہ جاری رہے تا کہ ہم ایک جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو کر اور ایک صف میں کھڑے ہو کر
اسلام کی جنگیں ساری دنیا سے لڑتے رہیں اور پھر ساری دنیا کو فتح کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے قدموں میں گرادیں ۔ کیونکہ یہی ہمارے قیام اور مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض
ہے۔
وو
قدرت ثانیہ سے یہ جو میں نے قدرت ثار ثانیہ کے معنے معنے خلافت کے کئے ہیں یہ
ہمارے ہی نہیں بلکہ غیر مبائعین نے بھی اس کو تسلیم کیا ہوا
مراد خلافت ہے ہے۔ چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب لکھتے ہیں:۔
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھا جانے سے پہلے آپ
کے وصایا مندرجہ رسالہ الوصیة کے مطابق حسب مشورہ معتمدین صدر انجمن
یہ موجودہ قادیان و اقرباء حضرت مسیح موعود به اجازت حضرت (اماں جان )
گل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی اور جس کی تعداد اُس وقت بارہ سوتھ رہ سو تھی والا
مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم نورالدین صاحب سلمة کو
احمد