آئندہ انتخابِ خلافت کے متعلق طریق کار

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
28
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
کسی کی نہیں کریں گے۔ اس سے پتا لگا کہ ان لوگوں نے یہ سمجھا کہ صرف دو تین آدمی ہی اگر کسی
کی بیعت کر لیں تو وہ خلیفہ ہو جاتا ہے۔ اور پھر اس سے یہ بھی پتا لگا کہ جماعت میں خلفشار :
پیدا
ہو سکتا ہے۔ چاہے وہ خلفشار پیدا کرنے والا غلام رسول نمبر 35 جیسا آدمی ہو اور خواہ وہ ڈاہڈا
جیسا گمنام آدمی ہی ہو ۔ وہ دعوی تو یہی کریں گے کہ خلیفہ چنا گیا ہے۔ سو جماعت احمد یہ میں
پریشانی پیدا ہوگی ۔ اس لئے وہ پرانا طریق جو طول عمل والا ہے میں اس کو منسوخ کرتا ہوں اور
اُس کی بجائے میں اُس سے زیادہ قریبی طریقہ پیش کرتا ہوں ۔
بیشک ہما را دعویٰ ہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے مگر اس کے باوجود تاریخ کی اس شہادت کا انکار
نہیں کیا جا سکتا کہ خلیفے شہید بھی ہو سکتے ہیں۔ جس طرح حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علیؓ
شہید ہوئے ۔ ۔ اور اور خلافت ختم بھی کی جاسکتی ہے جس طرح حضرت حسنؓ کے بعد خلافت ختم
ہوگئی۔ جو آیت میں نے اس وقت پڑھی ہے اس سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں
خلافت قائم رکھنے کا اللہ تعالیٰ کا وعدہ مشروط ہے کیونکہ مندرجہ بالا آیت میں یہی بتایا گیا ہے کہ
اللہ تعالیٰ خلافت پر ایمان لانے والوں اور اس کے قیام کے لئے مناسب حال عمل کرنے والے
لوگوں سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ان میں خلافت کو قائم رکھے گا۔ پس خلافت کا ہونا ایک انعام ہے
پیشگوئی نہیں۔ اگر پیشگوئی ہوتا تو حضرت امام حسن کے بعد خلافت کا ختم ہونا نَعُوذُ بِاللهِ قرآن کریم
کو جھوٹا قرار دیتا۔ لیکن چونکہ قرآن کریم نے اس کو ایک مشروط انعام قرار دیا ہے اس لئے اب
ہم یہ کہتے ہیں کہ چونکہ حضرت امام حسن کے زمانہ میں عام مسلمان کامل مومن نہیں رہے تھے اور
خلافت کے قائم رکھنے کے لئے صحیح کوشش انہوں نے چھوڑ دی تھی اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس
انعام کو واپس لے لیا اور باوجود خلافت کے ختم ہو جانے کے قرآن سچا رہا جھوٹا نہیں ہوا۔ وہی
صورت اب بھی ہوگی ۔ اگر جماعت احمد یہ خلافت کے ایمان پر قائم رہی اور اس کے قیام کے
لئے صحیح جدو جہد کرتی رہی تو اس میں بھی قیامت تک خلافت قائم رہے گی۔ جس طرح عیسائیوں
میں پوپ کی شکل میں اب تک قائم ہے گو وہ بگڑ گئی ہے۔ میں نے بتا دیا ہے کہ اس کے بگڑنے کا
احمدیت پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔ مگر بہر حال اس فساد سے اتنا پتا لگ جاتا ہے کہ شیطان ابھی مایوس
نہیں ہوا۔ پہلے تو شیطان نے پیغامیوں کی جماعت بنائی۔ لیکن بیالیس سال کے انتظار کے بعد

انوار العلوم جلد 26
29
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
اس باسی کڑھی میں پھر اُبال آیا اور وہ بھی لگے مولوی عبدالمنان اور عبدالوہاب کی تائید میں مضمون
لکھنے ۔ اور ان میں سے ایک شخص محمد حسن چیمہ نے بھی ایک مضمون شائع کیا ہے کہ ہمارا نظام اور
ہمارا سٹیج اور ہماری جماعت تمہاری مدد کے لئے تیار ہے۔ شاباش ! ہمت کر کے کھڑے
رہو۔ مرزا محمود سے دینا نہیں۔ اس کی خلافت کے پردے چاک کر کے رکھ دو۔ ہماری مدد
تمہارے ساتھ ہے۔ کوئی اس سے پوچھے کہ تم نے مولوی محمد علی صاحب کو کیا مدد دے لی تھی ؟ آخر
مولوی محمد علی صاحب بھی تو تمہارے لیڈر تھے۔ خواجہ کمال الدین صاحب بھی لیڈر تھے اُن کی تم
نے کیا مدد کر لی تھی جو آج عبدالمنان اور عبدالوہاب کی کر لو گے۔ پس یہ باتیں محض ڈھکوسلے
ہیں۔ ان سے صرف ہم کو ہوشیار کیا گیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مطمئن نہ ہو جانا اور یہ نہ
سمجھنا کہ خدا تعالیٰ چونکہ خلافت قائم کیا کرتا ہے اس لئے کوئی ڈر کی بات نہیں ہے۔ تمہارے
زمانہ میں بھی فتنے کھڑے ہو رہے ہیں اور اسلام کے ابتدائی زمانہ میں بھی فتنے کھڑے ہوئے
تھے۔ اس لئے خلافت کو ایسی طرز پر چلاؤ جو زیادہ آسان ہو۔ اور کوئی ایک دو لفنگے اُٹھ کر اور کسی
کے ہاتھ پر بیعت کر کے یہ نہ کہہ دیں کہ چلو خلیفہ مقرر ہو گیا ہے۔
پس اسلامی طریق پر جو کہ میں آگے بیان کروں گا آئندہ خلافت کے لئے میں یہ قاعدہ
منسوخ کرتا ہوں کہ شوری انتخاب کرے۔ بلکہ میں یہ قاعدہ مقرر کرتا ہوں کہ آئندہ جب کبھی
خلافت کے انتخاب کا وقت آئے تو صدرانجمن احمد یہ کے ناظر اور ممبر اور تحریک جدید کے وکلاء
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے زندہ افراد اور اب نظر ثانی کرتے وقت
میں یہ بات بھی بعض دوستوں کے مشورہ سے زائد کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے صحابہ بھی جن کو فوراً بعد تحقیقات صدر انجمن احمد یہ کو چاہئے کہ صحابیت کا سرٹیفکیٹ دے دے
اور جامعۃ المبشرین کے پرنسپل اور جامعہ احمدیہ کا پرنسپل اور مفتی سلسلہ احمدیہ اور تمام
جماعتہائے پنجاب اور سندھ کے ضلعوں کے امیر اور مغربی پاکستان اور کراچی کا امیر اور
مشرقی پاکستان کا امیر مل کر اس کا انتخاب کریں۔
اسی طرح نظر ثانی کرتے وقت میں یہ امر بھی بڑھاتا ہوں کہ ایسے سابق امراء جو دو دفعہ
کسی ضلع کے امیر رہے ہوں گو انتخاب کے وقت بوجہ معذوری کے امیر نہ رہے ہوں وہ بھی اس

انوار العلوم جلد 26
30
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
لسٹ میں شامل کئے جائیں ۔ اسی طرح ایسے تمام مبلغ جو ایک سال تک غیر ملک میں کام کر آئے ایسے تمام
ہیں اور بعد میں سلسلہ کی طرف سے اُن پر کوئی الزام نہ آیا ہو۔ ایسے مبلغوں کی لسٹ شائع کرنا مجلس
تحریک کا کام ہوگا۔ اسی طرح ایسے مبلغ جنہوں نے پاکستان کے کسی ضلع یا صوبہ میں رئیس التبلیغ
کے طور پر کم سے کم ایک سال کام کیا ہو۔ ان کی فہرست بنانا صدرانجمن احمد یہ کے ذمہ ہوگا۔
مگر شرط یہ ہوگی کہ اگر وہ موقع پر پہنچ جائیں ۔ سیکرٹری شوری تمام ملک میں اطلاع دے
دے کہ فوراً پہنچ جاؤ۔ اس کے بعد جو نہ پہنچے اس کا اپنا قصور ہوگا اور اس کی غیر حاضری خلافت
کے انتخاب پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ نہ یہ عذر سنا جائے گا کہ وقت پر اطلاع شائع نہیں ہوئی ۔ یہ ان
کا اپنا کام ہے کہ وہ پہنچیں ۔ سیکرٹری شوری کا کام اُن کو لا نا نہیں ہے۔ اس کا کام صرف یہ ہوگا کہ
وہ ایک اعلان کر دے۔ اور اگر سیکرٹری شوری کہے کہ میں نے اعلان کر دیا تھا تو وہ انتخاب جائز
سمجھا جائے گا۔ ان لوگوں کا یہ کہہ دینا یا ان میں سے کسی کا یہ کہہ دینا کہ مجھے اطلاع نہیں پہنچ سکی
اس کی کوئی وقعت نہیں ہوگی نہ قانو نا نہ شرعاً ۔ یہ سب لوگ مل کر جو فیصلہ کریں گے وہ تمام جماعت
کے لئے قابل قبول ہوگا۔ اور جماعت میں سے جو شخص اس کی مخالفت کرے گا وہ باغی ہوگا۔ اور
جب بھی انتخاب خلافت کا وقت آئے اور مقررہ طریق کے مطابق جو بھی خلیفہ بچنا جائے میں
اُس کو ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر اس قانون کے ماتحت وہ چنا جائے گا تو اللہ تعالیٰ اُس
کے ساتھ ہوگا۔ اور جو بھی اُس کے مقابل میں کھڑا ہو گا وہ بڑا ہو یا چھوٹا ہو ذلیل کیا جائے گا اور
تباہ کیا جائے گا۔ کیونکہ ایسا خلیفہ صرف اس لئے کھڑا ہو گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کو پورا کرے کہ خلافت اسلامیہ ہمیشہ قائم اللہصلی اللہ علیہ سلم کی کو پورا
رہے ۔ پس چونکہ وہ قرآن اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
باتوں کو پورا کرنے کے لئے کھڑا ہو گا اس لئے اُسے ڈرنا نہیں چاہیے۔
جب مجھے خلیفہ چنا گیا تھا تو سلسلہ کے بڑے بڑے لیڈر سارے مخالف ہو گئے تھے اور
خزانہ میں گل اٹھارہ آنے تھے۔ اب تم بتاؤ اٹھارہ آنے میں ہم تم کو ایک ناشتہ بھی دے سکتے
ہیں؟ پھر خدا تعالیٰ تم کو کھینچ کر لے آیا۔ اور یا تو یہ حالت تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی وفات پر صرف بارہ سو آدمی جمع ہوئے تھے اور یا آج کی رپورٹ یہ ہے کہ ربوہ کے آدمیوں کو

انوار العلوم جلد 26
31
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
ملا کر اس وقت جلسہ مردانہ اور زنانہ میں پچپن ہزار تعداد ہے۔ آج رات کو تینتالیس ہزار مہمانوں
کو کھانا کھلایا گیا ہے۔ بارہ ہزار ربوہ والے ملالئے جائیں تو پچپن ہزار ہو جاتا ہے۔ پس عورتوں
اور مردوں کو ملا کر اس وقت ہماری تعداد پچپن ہزار ہے۔ اُس وقت بارہ سو تھی ۔ یہ پچپن ہزار کہاں
سے آئے؟ خدا ہی لایا۔ پس میں ایسے شخص کو جس کو خدا تعالیٰ خلیفہ ثالث بنائے ابھی سے
بشارت دیتا ہوں کہ اگر وہ خدا تعالیٰ پر ایمان لا کر کھڑا ہو جائے گا تو متان، وہاب اور پیغامی کیا چیز
ہیں اگر دنیا کی حکومتیں بھی اس سے ٹکر لیں گی تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔ جماعت احمد یہ کو
حضرت خلیفہ اول کی اولاد سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ۔ جماعت احمدیہ کو خدا کی خلافت سے تعلق
ہے۔ اور وہ خدا کی خلافت کے آگے اور پیچھے لڑے گی اور دنیا میں کسی شریر کو جو کہ خلافت کے
خلاف ہے خلافت کے قریب بھی نہیں آنے دے گی۔
اب یہ دیکھ لو۔ ابھی تم نے گواہیاں سن لی ہیں کہ عبدالوہاب احراریوں کو مل کر قادیان کی
خبریں سنایا کرتا تھا اور پھر تم نے یہ بھی سن لیا ہے کہ کس طرح پیغامیوں کے ساتھ ان لوگوں کے
تعلقات ہیں۔ سواگر خدانخواستہ ان لوگوں کی تدبیر کامیاب ہو جائے تو اس کے معنے یہ تھے کہ
بیالیس سال کی لڑائی کے بعد تم لوگ احراریوں اور پیغامیوں کے نیچے آجاتے۔ تم بظاہر اس کو
چھوٹی بات سمجھتے ہو لیکن یہ چھوٹی بات نہیں۔ یہ ایک بہت بڑی بات ہے۔ اگر خدانخواستہ ان کی
سکیم کامیاب ہو جاتی تو جماعت احمد یہ مبائعین ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی۔ اور اس کے لیڈر ہوتے
مولوی صدر الدین اور عبد الرحمن مصری ۔ اور ان کے لیڈ ر ہوتے مولوی داؤ د غزنوی اور عطاء اللہ
شاہ بخاری ۔ اب تم بتاؤ کہ مولوی عطاء اللہ شاہ بخاری اور داؤد غزنوی اگر تمہارے لیڈر ہو جائیں
تو تمہارا دنیا میں کوئی ٹھکانہ رہ جائے؟ تمہارا ٹھکانہ تو تبھی رہتا ہے جب مبائعین میں سے خلیفہ
ہوا اور قرآن مجید نے شرط لگائی ہے مِنكُم کی۔ یعنی وہ مبائعین میں سے ہونا چاہیے۔ اس پر کسی
غیر مبائع یا احراری کا اثر نہیں ہونا چاہیے۔ اگر غیر مبالع کا اور احراری کا اثر ہو تو پھر وہ نہ مِنْكُم
ہو سکتا ہے نہ خلیفہ ہو سکتا ہے۔
پس ایک تو میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ جب بھی وہ وقت آئے آخر انسان کے لئے کوئی دن آنا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ابھی میں نے حوالہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

انوار العلوم جلد 26
32
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
نے بھی اپنی خبردی فرمایا نہ خداتعالی
پنی موت کی خبر دی اور فرمایا پریشان نہ ہو کیونکہ خدا تعالیٰ دوسری قدرت ظاہر کرنا چاہتا
ہے۔ سو دوسری قدرت کا اگر تیسر ا مظہر وہ ظاہر کرنا چاہے تو اُس کو کون روک سکتا ہے۔ ہر انسان
نے آخر مرنا ہے۔ مگر میں نے بتایا ہے کہ شیطان نے بتا دیا ہے کہ ابھی اس کا سر نہیں کچلا گیا۔ وہ
ابھی تمہارے اندر داخل ہونے کی اُمید رکھتا ہے ۔ " پیغام صلح " کی تائید اورمحمد حسین چیمہ کا مضمون
بتاتا ہے کہ ابھی مارے ہوئے سانپ کی دُم ہل رہی ہے۔ پس اُس کو مایوس کرنے کے لئے
ضروری ہے کہ آئندہ یہ نہ رکھا جائے کہ ملتان اور کراچی اور حیدر آباد اور کوئٹہ اور پشاور سب جگہ
کے نمائندے جو پانچ سو کی تعداد سے زیادہ ہوتے ہیں وہ آئیں تو انتخاب ہو۔ بلکہ صرف
ناظروں اور وکیلوں اور مقررہ اشخاص کے مشورہ کے ساتھ اگر وہ حاضر ہوں خلیفہ کا انتخاب
ہوگا۔ جس کے بعد جماعت میں اعلان کر دیا جائے گا اور جماعت اس شخص کی بیعت کرے
گی۔ اس طرح وہ حکم بھی پورا ہو جائے گا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اوروہ حکم بھی پورا ہو جائے گا کہ وہ
ایسا مومنوں کے ہاتھ سے کرتا ہے۔ در حقیقت خلافت کوئی ڈنڈے کے ساتھ تو ہوتی نہیں۔
مرضی سے ہوتی ہے۔ اگر تم لوگ ایک شخص کو دیکھو کہ وہ خلاف قانون خلیفہ بن گیا ہے اور
جماعت اس کے ساتھ نہ ہو تو آپ ہی اُس کو نہ آمدن ہوگی نہ کام کر سکے گا ختم ہو جائے گا۔ اسی
لئے یہ کہا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ چیز اپنے اختیار میں رکھی ہے لیکن بندوں کے توسط سے رکھی
ہے۔ اگر صحیح انتخاب نہیں ہوگا تو تم لوگ کہو گے کہ ہم تو نہیں مانتے۔ جو انتخاب کا طریق مقرر ہوا
تھا اُس پر عمل نہیں ہوا۔ تو پھر وہ آپ ہی ہٹ جائے گا۔ اور اگر خدا نے اُسے خلیفہ بنایا تو تم فوراً
اپنی رائے بدلنے پر مجبور ہو جاؤ گے جس طرح 1914ء میں رائے بدلنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ اور
جوق در جوق دوڑتے ہوئے اُس کے پاس آؤ گے اور اُس کی بیعتیں کرو گے۔ مجھے صرف اتنا
خیال ہے کہ شیطان کے لئے دروازہ نہ کھلا رہے۔ اس وقت شیطان نے حضرت خلیفہ اول کے
بیٹوں کو چنا ہے جس طرح آدم کے وقت میں اُس نے درخت حیات کو چنا تھا۔ اُس وقت بھی
شیطان نے کہا تھا کہ آدم ! میں تمہاری بھلائی کرنا چاہتا ہوں ۔ میں تم کو اس درخت سے
کھانے کو کہتا ہوں کہ جس کے بعد تم کو وہ بادشاہت ملے گی جو کبھی خراب نہیں ہوگی ۔ اور ایسی
زندگی ملے گی جو کبھی ختم نہیں ہوگی ۔ سواب بھی لوگوں کو شیطان نے اسی طرح دھوکا دیا ہے کہ

انوار العلوم جلد 26
33
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
لوجی ! حضرت خلیفہ اول کے بیٹوں کو ہم پیش کرتے ہیں ۔ گو آدم کو دھوکا لگنے کی وجہ موجود تھی
تمہارے پاس کوئی وجہ نہیں ۔ کیونکہ حضرت خلیفہ اول کے بیٹے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے بیٹوں کو تباہ کرنے کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان کا دعوی یہی ہے کہ یہ
اپنے خاندان میں خلافت رکھنا چاہتے ہیں۔ خلافت تو خدا اور جماعت احمد یہ کے ہاتھ میں
ہے۔ اگر خدا اور جماعت احمد یہ خاندان بنو فارس میں خلافت رکھنے کا فیصلہ کریں تو یہ
حضرت خلیفہ اول کے بیٹے کون ہیں جو اس میں دخل دیں ۔ خلافت تو بہر حال خدا تعالیٰ
اور جماعت احمد یہ کے اختیار میں ہے۔ اور خدا اگر ساری جماعت کو اس طرف لے آئے
گا تو پھر کسی کی طاقت نہیں کہ کھڑا ہو سکے۔ پس میں نے یہ رستہ بتا دیا ہے۔ لیکن میں نے ایک
کمیٹی بھی بنائی ہے جو عیسائی طریقہ انتخاب پر غور کرے گی کیونکہ قرآن شریف نے فرمایا ہے کہ
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ جس طرح اس نے پہلوں کو خلیفہ بنایا تھا اُسی طرح تم کو
بنائے گا۔ سو میں نے کہا عیسائی جس طرح انتخاب کرتے ہیں اُس کو بھی معلوم کرو۔ ہم نے اُس کو
دیکھا ہے گو پوری طرح تحقیق نہیں ہوئی وہ بہت سادہ طریق ہے۔ اس میں جو بڑے بڑے علماء
ہیں اُن کی ایک چھوٹی سی تعداد پوپ کا انتخاب کرتی ہے اور باقی عیسائی دنیا اُسے قبول کر لیتی
ہے۔ لیکن اس کمیٹی کی رپورٹ سے پہلے ہی میں نے چند قواعد تجویز کر دیئے ہیں جو اس سال کی
مجلس شوری کے سامنے پیش کر دیئے جائیں گے تا کہ کسی شرارتی کیلئے شرارت کا موقع نہ رہے۔ یہ
قواعد چونکہ ایک ریزولیوشن کی صورت میں مجلس شوری کے سامنے علیحدہ پیش ہوں گے اس لئے
اس ریزولیوشن کے شائع کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے پرانے علماء کی کتابیں پڑھیں تو اُن
میں بھی یہی لکھا ہوا پایا ہے کہ تمام صحابہؓ اور خلفاء اور بڑے بڑے ممتاز فقیہہ اس بات پر متفق ہیں
کہ یہ خلافت ہوتی تو اجماع کے ساتھ ہے لیکن یہ وہ اجماع ہوتا ہے کہ يَتَيَسَّرَ اجْتِمَاعُهُمُ 9
جن ارباب حل و عقد کا جمع ہونا آسان ہو۔ یہ مراد نہیں کہ اتنا بڑا اجتماع ہو جائے کہ جمع ہی نہ
ہو سکے اور خلافت ہی ختم ہو جائے بلکہ ایسے لوگوں کا اجتماع ہوگا جن کا جمع ہونا آسان ہو۔ سو میں
نے ایسا ہی اجماع بنا دیا ہے جن کا جمع ہونا آسان ہے۔ اور اگر ان میں سے کوئی نہ پہنچے تو میں نے کہا

انوار العلوم جلد 26
34
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
ہے کہ اُس کی غلطی سمجھی جائے گی۔ انتخاب بہر حال تسلیم کیا جائے گا۔ اور ہماری جماعت اس بہر
انتخاب کے پیچھے چلے گی۔ مگر جماعت کو میں یہ حکم نہیں دیتا بلکہ اسلام کا بتایا ہوا طریقہ بیان کر دیتا
ہوں تا کہ وہ گمراہی سے بچ جائیں ۔
ہاں جہاں میں نے خلیفہ کی تجویز بتائی ہے وہاں یہ بھی شریعت کا حکم ہے کہ جس شخص کے
متعلق کوئی پرو پیگنڈا کیا جائے وہ خلیفہ نہیں ہو سکتا یا جن لوگوں کے متعلق پرو پیگنڈا کیا جائے وہ
خلیفہ نہیں ہو سکتے ۔ یا جس کو خود تمنا ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اُس کو وہ مقام نہ
دیا جائے ۔ تو حضرت خلیفہ اول کی موجودہ اولاد بلکہ بعض پوتوں تک نے چونکہ پروپیگنڈا میں
حصہ لیا ہے اس لئے حضرت خلیفہ اول کے بیٹوں یا اُن کے پوتوں کا نام ایسے انتخاب میں ہرگز
نہیں آ سکے گا۔ ایک تو اس لئے کہ انہوں نے پروپیگنڈا کیا ہے اور دوسرے اس لئے کہ اس بناء پر
اُن کو جماعت سے خارج کیا گیا ہے۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک خواب بھی بتاتی
ہے کہ اس خاندان میں صرف ایک ہی پھانک خلافت کی جاتی ہے۔ اور پیغام مصلح نے بھی تسلیم
کر لیا ہے کہ اس سے مراد خلافت کی پھاٹک ہے 10۔ پس میں نفی کرتا ہوں حضرت خلیفہ اول کی
اولاد کی اور ان کے پوتوں تک کی یا تمام ایسے لوگوں کی جن کی تائید میں پیغامی یا احراری ہوں یا
جن کو جماعت مبائعین سے خارج کیا گیا ہو۔ اور اثبات کرتا ہوں مِنكُمْ کے تحت آنے والوں
کا یعنی جو خلافت کے قائل ہوں۔ چاہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جسمانی
ذریت ہوں یا روحانی ذریت ہوں ۔ تمام علماء سلسلہ احمد یہ حضرت مسیح موعود کی روحانی ذریت
ہیں اور جسمانی ذریت تو ظاہر ہی ہوتی ہے انکا نام خاص طور پر لینے کی ضرورت نہیں۔ یہ لوگ
کہتے ہیں کہ اپنے بیٹوں کو خلیفہ بنانا چاہتا ہے۔ اب روحانی ذریت حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کی دس لاکھ ہے اور جسمانی ذریت میں سے اس وقت صرف تین فرد زندہ ہیں ایک داماد کو شامل
کیا جائے تو چار بن جاتے ہیں ۔ اتنی بڑی جماعت کیلئے میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ان میں سے کوئی
خلیفہ ہو۔ اس کا نام اگر یہ رکھا جائے کہ میں اپنے فلاں بیٹے کو کرنا چاہتا ہوں تو ایسے قائل سے بڑا
گدھا اور کون ہو سکتا ہے۔ میں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذریت جسمانی کے
چار افراد اور دس لاکھ اس وقت تک کی روحانی ذریت کو خلافت کا مستحق قرار دیتا ہوں ( جو ممکن

انوار العلوم جلد 26
35
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
ہے میرے مرنے تک دس کروڑ ہو جائے) سو جو شخص کہتا ہے کہ اس دس کروڑ میں سے جو خلافت
پر ایمان رکھتے ہوں کسی کو خلیفہ چن لو اس کے متعلق یہ کہنا کہ وہ اپنے کسی بیٹے کو خلیفہ بنانا چاہتا
ہے نہایت احمقانہ دعوئی ہے۔ میں صرف یہ شرط کرتا ہوں کہ مِنْكُمْ کے الفاظ کو مد نظر رکھتے
ہوئے کوئی خلیفہ بنا جائے۔ اور چونکہ حضرت خلیفہ اوّل کی نسل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ
پیغامیوں کے ساتھ ہیں اور پیغامی ان کے ساتھ ہیں اور احراری بھی ان کے ساتھ ہیں اور غزنوی
خاندان جو کہ سلسلہ کے ابتدائی دشمنوں میں سے ہے اُن کے ساتھ ہے اس لئے وہ مِنْكُمْ نہیں
رہے۔ ان میں سے کسی کا خلیفہ بننے کے لئے نام نہیں لیا جائے گا۔ اور یہ کہ دینا کہ ان میں سے
خلیفہ نہیں ہو سکتا یہ اس بات کے خلاف نہیں کہ خلیفہ خدا بناتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب خلیفہ خدا
بناتا ہے تو ان کے منہ سے وہ باتیں جو خلافت کے خلاف ہیں کہلوائیں کس نے؟ اگر خدا چاہتا
کہ وہ خلیفہ بنیں تو اُن کے منہ سے یہ باتیں کیوں کہلواتا؟ اگر خدا چاہتا کہ وہ خلیفہ بنیں تو اُن کی
یہ باتیں مجھ تک کیوں پہنچا دیتا ؟ جماعت تک کیوں پہنچا دیتا؟ یہ باتیں خدا کے اختیار میں ہیں
اس لئے ان کے نہ ہونے سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے۔ اور جماعت احمد یہ
مبائعین میں سے کسی کا خلیفہ ہونا بھی بتاتا ہے کہ خدا خلیفہ بناتا ہے۔ دونوں باتیں یہی ثابت
کرتی ہیں کہ خدا ہی خلیفہ بناتا ہے۔ بہر حال جو بھی خلیفہ ہو گا وہ مِنكُمْ ہوگا ۔ یعنی وہ خلافت احمد یہ
کا قائل ہوگا اور جماعت مبائعین میں سے نکالا ہوا نہیں ہوگا۔ اور میں یہ بھی شرط کرتا ہوں کہ جو
بھی خلیفہ بچنا جائے وہ کھڑے ہو کر یہ قسم کھائے کہ میں خلافت احمد یہ پر ایمان رکھتا ہوں اور میں
خلافت احمدیہ کو قیامت تک جاری رکھنے کے لئے پوری کوشش کروں گا۔ اور اسلام کی تبلیغ کو دنیا کروں گا۔اور کی دنیا
کے کناروں تک پہنچانے کیلئے انتہائی کوشش کرتا رہوں گا۔ اور میں ہر غریب اور امیر احمدی کے
حقوق کا خیال رکھوں گا۔ اور اگر میں بد نیتی سے کہہ رہا ہوں یا اگر میں دانستہ ایسا کرنے میں
کوتا ہی کروں تو خدا کی مجھ پر لعنت ہو۔ جب وہ یہ قسم کھالے گا تو پھر اُس کی بیعت کی جائے گی
اس سے پہلے نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح منتخب کرنے والی جماعت میں سے ہر شخص حلفیہ
اعلان کرے کہ میں خلافت احمدیہ کا قائل ہوں اور کسی ایسے شخص کو ووٹ نہیں دوں گا جو جماعت
مبائعین میں سے خارج ہو یا اس کا تعلق غیر مبائعین یا غیر احمدیوں سے ثابت ہو۔ غرض پہلے

انوار العلوم جلد 26
36
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
مقررہ اشخاص اُس کا انتخاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ یہ قسم کھائے گا کہ میں خلافت احمد یہ حقہ
پر ایمان رکھتا ہوں اور میں ان کو جو خلافت احمدیہ کے خلاف ہیں جیسے پیغامی یا احراری وغیرہ باطل
پر سمجھتا ہوں۔
اب ان لوگوں کو دیکھ لو۔ ان کے لئے کس طرح موقع تھا۔ میں نے مری میں خطبہ پڑھا اور
اس میں کہا کہ صراط مستقیم پر چلنے سے سب باتیں حل ہو جاتی ہیں۔ یہ لوگ بھی صراط مستقیم پر
چلیں۔ اور اس کا طریق یہ ہے کہ پیغامی میرے متعلق کہتے ہیں کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی ہتک
کر رہا ہے۔ یہ اعلان کر دیں کہ پیغامی جھوٹے ہیں ۔ ہمارا پچھلا میں سالہ تجربہ ہے کہ پیغامی
ہتک کرتے چلے آئے ہیں۔ اور مبائعین نہیں کرتے رہے۔ مبائعین صرف دفاع کرتے رہے
ہیں ۔ مگر باوجود اس کے ان کو توفیق نہیں ملی اور یوں معافی نامے چھاپ رہے ہیں۔ ڈرتے ہیں
کہ اگر ہم نے یہ اعلان کیا تو ہمارا اڈہ جو غیر مبائعین کا ہے اور ہمارا اڈہ جو احراریوں کا ہے وہ ٹوٹ
جائے گا۔ سو اگر اڈہ بنانے کی فکر نہ ہوتی تو کیوں نہ یہ اعلان کرتے۔ مگر یہ اعلان بھی نہیں
کیا۔ چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے مجھے سنایا کہ عبدالمنان نے اُن سے کہا ہم اس لئے لکھ کر
نہیں بھیجتے کہ پھر جرح ہو گی کہ یہ لفظ کیوں نہیں لکھا ، وہ لفظ کیوں نہیں لکھا۔ حالانکہ اگر دیانتداری
ہے تو بیشک جرح ہو حرج کیا ہے۔ جو شخص حق کے اظہار میں جرح سے ڈرتا ہے تو اس کے صاف
معنے یہ ہوتے ہیں کہ وہ حق کو چھپانا چاہتا ہے اور حق کے قائم ہونے کے مخالف ہے۔
غرض جب تک شوری میں معاملہ پیش ہونے کے بعد میں اور فیصلہ نہ کروں اوپر کا فیصلہ
جاری رہے گا۔
تمہیں خوشی ہو کہ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت چلی تھی واقعات
نے ثابت کر دیا ہے کہ تمہارے اندر بھی اُسی طرح چلے گی۔ مثلاً حضرت ابوبکر کے بعد حضرت
عمر خلیفہ ہوئے۔ میرا نام عمر نہیں بلکہ محمود ہے مگر خدا کے الہام میں میرا نام فضل عمر رکھا گیا اور اُس
نے مجھے دوسرا خلیفہ بنادیا۔ جس کے معنے یہ تھے کہ یہ خدائی فعل تھا۔ خدا چاہتا تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خلافت بالکل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کی خلافت کی طرح
ہو۔ میں جب خلیفہ ہوا ہوں تو ہزارہ سے ایک شخص آیا۔ اُس نے کہا کہ میں نے خواب دیکھی تھی

انوار العلوم جلد 26
37
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
کہ میں حضرت عمر کی بیعت کر رہا ہوں تو جب میں آیا تو آپ کی شکل مجھے نظر آئی۔ اور دوسرے
میں نے حضرت عمرؓ کو خواب میں دیکھا کہ اُن کے بائیں طرف سر پر ایک داغ تھا۔ میں جب
انتظار کرتا ہوا کھڑا رہا آپ نے سر کھجلایا اور پگڑی اُٹھائی تو دیکھا کہ وہ داغ موجود تھا۔ اس لئے
میں آپ کی بیعت کرتا ہوں ۔ پھر ہم نے تاریخیں نکالیں تو تاریخوں میں بھی مل گیا کہ حضرت عمر
کو بائیں طرف خارش ہوئی تھی اور سر میں داغ پڑ گیا تھا۔ سونام کی تشبیہہ بھی ہوگئی اور شکل کی تشبیہہ
بھی ہوگئی ۔ مگر ایک تشبیہہ نئی نکلی ہے۔ وہ میں تمہیں بتاتا ہوں اس سے تم خوش ہو جاؤ گے۔ وہ یہ
ہے کہ حضرت عمرؓ نے جب اپنی عمر کا آخری حج کیا تو اُس وقت آپ کو یہ اطلاع ملی کہ کسی نے
کہا ہے حضرت ابوبکر کی خلافت تو اچانک ہو گئی تھی یعنی حضرت عمرؓ اور حضرت ابو عبیدہ نے آپ
کی بیعت کر لی تھی۔ پس صرف ایک یا دو بیعت کر لیں تو کافی ہو جاتا ہے اور وہ شخص خلیفہ ہو جاتا
ہے۔ اور ہمیں خدا کی قسم ! اگر حضرت عمر فوت ہو گئے تو ہم صرف فلاں شخص کی بیعت کریں گے
اور کسی کی نہیں کریں گے ۔ 11 جس طرح غلام رسول نمبر 35 اور اس کے ساتھیوں نے کہا کہ
خلیفہ ثانی فوت ہو گئے تو ہم صرف عبدالمنان کی بیعت کریں گے ۔ دیکھو! تو یہ بھی حضرت عمرؓ سے
مشابہت ہو گئی ۔ حضرت عمر کے زمانہ میں بھی ایک شخص نے قسم کھائی تھی کہ ہم اور کسی کی :
نہیں کریں گے فلاں شخص کی کریں گے۔ اس وقت بھی غلام رسول نمبر 35 اور اس کے بعض
ساتھیوں نے یہی کہا ہے۔ جب حضرت عمرؓ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے یہ نہیں کیا جیسے مولوی علی محمد
اجمیری نے شائع کیا تھا کہ آپ پانچ وکیلوں کا ایک کمیشن مقرر کریں جو تحقیقات کرے کہ بات
کون سی سچی ہے۔ حضرت عمرؓ نے ایک وکیل کا بھی کمیشن مقرر نہیں کیا اور کہا میں کھڑے ہو کر اس
کی تردید کروں گا۔ بڑے بڑے صحابہ اُن کے پاس پہنچے اور انہوں نے کہا حضور ! یہ حج کا وقت
ہے اور چاروں طرف سے لوگ آئے ہوئے ہیں ، ان میں بہت سے ۔ جاہل بھی ہیں ان
کے سامنے اگر آپ بیان کریں گے تو نہ معلوم کیا کیا باتیں باہر مشہور کریں گے ۔ جب
مدینہ میں جائیں تو پھر بیان کریں ۔ چنانچہ جب حضرت عمر حج سے واپس آئے تو مدینہ میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر کھڑے ہو گئے اور کھڑے ہو کر کہا کہ اے لوگو! مجھے خبر ملی ہے
کہ تم میں سے کسی نے کہا ہے کہ ابو بکر کی بیعت تو ایک اچانک واقعہ تھا اب اگر عمر مر جائے تو ہم
بیعت

انوار العلوم جلد 26
38
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
سوائے فلاں شخص کے کسی کی بیعت نہیں کریں گے۔ پس کان کھول کر سن لو کہ جس نے یہ کہا تھا کے
کہ ابو بکر کی بیعت اچانک ہوگئی تھی اُس نے ٹھیک کہا ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس
جلد بازی کے فعل کے نتیجہ سے بچالیا۔ اور یہ بھی یاد رکھو کہ تم میں سے کوئی شخص ابوبکر کی مانند نہیں
جس کی طرف لوگ دور دور سے دین اور روحانیت سیکھنے کیلئے آتے تھے 12۔ پس اس وہم میں
نہ پڑو کہ ایک دو آدمیوں کی بیعت سے بیعت ہو جاتی ہے اور آدمی خلیفہ بن جاتا ہے۔ کیونکہ اگر
جمہور مسلمانوں کے مشورہ کے بغیر کسی شخص نے کسی کی بیعت کی تو نہ بیعت کرنے والے کی بیعت
ہوگی اور نہ وہ شخص جس کی بیعت کی گئی ہے وہ خلیفہ ہو جائے گا بلکہ دونوں اس بات کا خطرہ محسوس
کریں گے کہ سب مسلمان مل کر ان کا مقابلہ کریں اور ان کا کیا کرایا اکارت ہو جائے گا ۔
حالانکہ ابوبکر کی بیعت صرف اس خطرہ سے کی گئی تھی کہ مہاجرین اور انصار میں فتنہ پیدا نہ
ہو جائے مگر اس کو خدا تعالیٰ نے قائم کر دیا۔ پس وہ خدا کا فعل تھا۔ نہ کہ اس سے یہ مسئلہ نکلتا ہے
کہ کوئی ایک دو شخص مل کر کسی کو خلیفہ بنا سکتے ہیں۔
پھر علامہ رشید رضا نے احادیث اور اقوال فقہاء سے اپنی کتاب ”الخلافہ“ میں لکھا ہے کہ
خلیفہ وہی ہوتا ہے جس کو مسلمان مشورہ سے اور کثرت رائے سے مقرر کریں ۔ مگر آگے چل کر وہ
علامه سعد الدین تفتازانی مصنف شرح المقاصد اور علامہ نووی وغیرہ کا یہ قول نقل کرتے ہیں
کہ مسلمانوں کی اکثریت کا جمع ہونا وقت پر مشکل ہوتا ہے۔ پس اگر جماعت کے چند بڑے
آدمی جن کا جماعت میں رسوخ ہو کسی آدمی کی خلافت کا فیصلہ کریں اور لوگ اُس کے پیچھے چل
پڑیں تو ایسے لوگوں کا اجتماع سمجھا جائے گا اور سب مسلمانوں کا اجتماع سمجھا جائے گا اور یہ ضروری
نہیں ہوگا کہ دنیا کے سب مسلمان اکٹھے ہوں اور پھر فیصلہ کریں 13 ۔ اسی بناء پر میں نے خلافت
کے متعلق مذکورہ بالا قاعدہ بنایا ہے جس پر پچھلے علماء بھی متفق ہیں۔ محدثین بھی اور خلفاء بھی متفق
ہیں ۔ پس وہ فیصلہ میرا فیصلہ میرا نہیں بلکہ خلفائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اور صحابہ کرام کا ہے اور تمام
علمائے اُمت کا ہے جن میں حنفی ، شافعی ، وہابی سب شامل ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بڑے آدمی سے
مراد یہ ہے کہ جو بڑے بڑے کاموں پر مقرر ہوں جیسے ہمارے ناظر ہیں اور وکیل ہیں۔ اور
قرآن کریم میں جہاں کہیں بھی مومنوں کی جماعت کو مخاطب کیا گیا ہے وہاں مرادا ایسے ہی لوگوں

انوار العلوم جلد 26
39
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
کی جماعت ہے نہ کہ ہر فرد بشر ۔ یہ علامہ رشید کا قول ہے کہ وہاں بھی یہ مراد نہیں کہ ہر فرد بشر بلکہ
رض
اس
مراد یہ ہے کہ ان کے بڑے بڑے آدمی 14 اپس صحابہ ، احادیث رسول اور فقہائے امت
بات پر متفق ہیں کہ خلافت مسلمانوں کے اتفاق سے ہوتی ہے مگر یہ نہیں کہ ہر مسلمان کے اتفاق
سے بلکہ ان مسلمانوں کے اتفاق سے جو مسلمانوں میں بڑا عہدہ رکھتے ہوں یا رسوخ رکھتے
ہوں۔ اور اگر ان لوگوں کے سوا چند اوباش مل کر کسی کی بیعت کر لیں تو نہ وہ لوگ مبائع کہلائیں
گے اور نہ جس کی بیعت کی گئی ہے وہ خلیفہ کہلائے گا۔ 15
اب خلافت حقہ اسلامیہ کے متعلق میں قرآنی اور احادیثی تعلیم بھی بتا چکا ہوں اور وہ قواعد
بھی بیان کر چکا ہوں جو آئندہ سلسلہ میں خلافت کے انتخاب کیلئے جاری ہوں گے۔ چونکہ انسانی
زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا ۔ نہ معلوم میں اُس وقت تک رہوں یا نہ رہوں اس لئے میں نے اوپر
کا قاعدہ تجویز کر دیا ہے تا کہ جماعت فتنوں سے محفوظ رہے ۔“
66
( ناشر الشركة الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ )

آج 10 میں سے 10 باقی