متفرق امور

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
40
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
( دوسرا حصہ )
دوسرے حصہ تقریر نظام آسمانی کی مخالفت اور اُس کا پس منظر بیان کرنے سے قبل متفرق
امور کی بابت حضور نے فرمایا:-
متفرق امور تقریر سے پہلے میں چند باتیں تمہیدی طور پر سلسلہ کے کام کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں۔ ایک بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کل میں نے کہا تھا کرنا چاہتا ہوں۔ ایا
ک مختلف
کہ تقریر کا امتحان لیا جائے گا۔ میرے پاس بعض لڑکیوں کی طرف سے یہ شکایت پہنچی ہے کہ سننے
والے مردوں میں تو علماء بھی ہوں گے ہمارا ان کے ساتھ کیا مقابلہ ہے اس لئے آپ
گروپ مقرر کریں۔ چنانچہ ان کی یہ بات مجھے ٹھیک معلوم ہوئی ۔ اس لئے اب میں نئے گروپ
یہ مقرر کرتا ہوں کہ چار امتحان ہوں گے۔ ایک 25 سال سے نیچے کی عمر والے مردوں کا اور ایک
25 سال سے اوپر والے مردوں کا ۔ اسی طرح ایک 25 سال سے نیچے عمر والی لڑکیوں کا اور
ایک 25 سال سے اوپر عمر والی عورتوں کا۔ اس طرح کوئی شکایت نہیں رہے گی اور ہر عمر اور طبقہ
کے آدمی اپنے اپنے میدان میں آسکیں گے اور ہر ایک کو اس میں تین انعام ملیں گے۔ گویا اس
طرح 12 انعام ہو جائیں گے - 6- عورتوں کے ہو جائیں گے اور 6 مردوں کے ہو جائیں گے۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عام طور پر ہمارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تحریک جدید
میں صرف پانچ سات مبلغ کام کر رہے ہیں اس لئے جماعت والے سمجھتے نہیں کہ یہ لاکھوں لاکھ
چندہ ہم سے کیوں مانگا جاتا ہے۔ میں نے آج مبلغین کی لسٹ بنوائی ہے۔ دیکھو انگلستان میں
دو مبلغ کام کر رہے ہیں ، سوئٹزرلینڈ میں ایک مبلغ کام کر رہا ہے۔ جرمنی میں دو مبلغ کام کر رہے
ہیں۔ ہالینڈ میں دو مبلغ کام کر رہے ہیں ۔ سکنڈے نیویا میں ایک کام کر رہا ہے۔ سپین میں ایک
کام کر رہا ہے۔ امریکہ میں پانچ کام کر رہے ہیں جن میں سے ایک جرمن بھی ہے۔ ٹرینیڈاڈ میں
ایک کام کر رہا ہے۔ گریناڈا جو ٹرینیڈاڈ کے پاس ایک جزیرہ ہے اس میں ایک مبلغ ہے جو انگریز
ہے۔ سیرالیون میں آٹھ مبلغ کام کر رہے ہیں جن میں پاکستانی پانچ ہیں اور مقامی تین ہیں۔

انوار العلوم جلد 26
41
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
گولڈ کوسٹ میں اٹھہتر مبلغ کام کر رہے ہیں ۔ جن میں سے پاکستانی پانچ ہیں اور مقامی
بہتر ہیں۔ نائیجریا میں چھ مبلغ کام کر رہے ہیں۔ مشرقی افریقہ میں میں مبلغ کام کر رہے ہیں جن
میں پاکستانی سات ہیں اور مقامی تیرہ ہیں۔ شام میں ایک کام کر رہا ہے۔ مصر میں ایک پاکستانی
ہے۔ اسرائیل میں ایک پاکستانی ہے۔ ماریشس میں دو پاکستانی ہیں مقامی ایک ہے۔ لبنان میں
ایک پاکستانی ہے۔ سیلون میں دو مبلغ ہیں جن میں سے ایک پاکستانی ہے اور ایک مقامی ہے۔ برما
میں ایک پاکستانی ہے۔ سنگاپور میں تین مبلغ ہیں جن میں سے پاکستانی دو ہیں اور مقامی ایک
ہے۔ برٹش نارتھ بور نیو میں دو مبلغ کام کر رہے ہیں جو دونوں پاکستانی ہیں۔ انڈونیشیا میں دس
مبلغ کام کر رہے ہیں جن میں سے چار پاکستانی ہیں اور مقامی چھ ہیں ۔ مسقط میں ایک ہے جو
پاکستانی ہے۔ لائبیریا میں ایک ہے جو پاکستانی ہے۔ ڈچ گی آنا میں ایک ہے جو پاکستانی
ہے۔ یہ سارے 155 ہیں۔
ان میں وہ مبلغین شامل نہیں جو باہر کام کرتے تھے لیکن اس وقت چھٹی پر ہیں ایسے مبلغین
کی تعداد 23 ہے۔ ان ساروں کو ملا کر یہ لسٹ 178 کی بن جاتی ہے۔ آپ لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں
کہ پانچ چھ آدمی ہیں اور باہر تنگ سے تنگ اور ادنیٰ سے ادنی گزارہ بھی ہیں پونڈ ماہوار میں ہوتا
ہے۔ اگر دس پونڈ بھی فرض کر لیں تو 178 مبلغین کا خرچ 1780 پونڈ بن جاتا ہے اور اگر بیس پونڈ
خرچ ہو تو 3560 پونڈ بن جاتا ہے۔ مشنوں کے کرائے اور ان کے دوروں کے اخراجات اور
لٹریچر کی اشاعت یہ ساری رقم مل کر کم سے کم بارہ ہزار پونڈ بن جاتی ہے۔ اور پھر مرکزی
اخراجات علیحدہ ہیں اور آنے جانے کے کرائے الگ ہیں ۔ یہ سارا خرچ ملا کر قریباً ہمیں ہزار
پونڈ بنتا ہے اور ہمیں ہزار پونڈ تین لاکھ روپیہ کے قریب بن جاتا ہے۔ اور پھر قرآن مجید کی
اشاعت ہے اور دوسری اشاعتیں ہیں یہ ساری مل کر پانچ چھ لاکھ روپیہ سالانہ کا خرچ بن جاتا
ہے۔ آپ لوگ خیال کر لیتے ہیں پانچ چھ مبلغ ہیں۔ پانچ چھ مبلغ نہیں بلکہ ہمارے مبلغ خدا کے
فضل سے 178 ہیں جو اس وقت کام کر رہے ہیں اور ابھی بہت سے مبلغ تیار ہور ہے ہیں۔ اگر
یہ نئے مبلغ باہر ملکوں میں گئے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ سات سو مبلغ کام کرنے والے
ہو جائیں گے اور ابھی انڈیا کے مبلغ ہم نے نہیں لئے ۔ یہ سارے ملا کر ایک بہت بڑی تعداد بن

انوار العلوم جلد 26
جاتی ہے۔
42
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
اس سال سلسلہ نے مگبور کا میں جو سیرالیون میں ایک جگہ ہے ایک شاندار مسجد تعمیر کی ہے
جس پر پانچ سو پاؤنڈ خرچ ہو چکا ہے یعنی سات ہزار روپیہ۔ اور ابھی تین سو پاؤنڈ اور خرچ ہوگا
اور اس طرح دس ہزار روپیہ خرچ ہو جائے گا۔
مشرقی افریقہ میں دارالسلام میں ایک عالیشان مسجد تعمیر ہو رہی ہے اور دار التبلیغ تعمیر ہورہا
ہے۔ انڈونیشیا میں پاڈانگ میں ایک مسجد تیار ہورہی ہے جس پر اڑھائی تین لاکھ روپیہ خرچ کا
اندازہ ہے۔ اسی طرح جاوا، سماٹرا، سولاویسی 16 (سیلبس ) میں چار نئی مساجد قائم کی گئی
ہیں۔ جرمنی میں ہیمبرگ میں مسجد کے لئے زمین خریدی جا چکی ہے پلان کی منظوری آ جائے تو
کام شروع ہو جائے گا۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی گورنمنٹ ہم کو ایکسچینج
دے۔ ابھی تک انہوں نے منظور نہیں کیا۔ جب وہ منظور ہو جائے گا تو وہ کام بھی شروع ہو جائے
گا۔ اس مسجد پر ڈیڑھ لاکھ روپیہ کے قریب خرچ ہوگا جس میں سے چوبیس ہزار جمع ہو چکا
ہے ) سوالاکھ کے قریب ابھی اور روپیہ چاہیے۔
عورتوں نے ہالینڈ کی مسجد کا چندہ اپنے ذمہ لیا تھا مگر اس پر بجائے ایک لاکھ کے جو میرا
اندازہ تھا ایک لاکھ چوہتر ہزار روپیہ خرچ ہوا۔ اٹھہتر ہزار اُن کی طرف سے چندہ آیا تھا گویا
ابھی چھیانوے ہزار باقی ہے۔ پس عورتوں کو بھی میں کہتا ہوں کہ وہ چھیانوے ہزار روپیہ جلد جمع
کریں تاکہ مسجد ہالینڈ ان کی ہو جائے۔
مسجد ہالینڈ کا نقشہ بن کر آ گیا ہے جس میں بجلی بھی لگی ہوئی ہے اور مسجد خوب نظر آ جاتی آ ہے اور آجا
۔
ہے۔ لجنہ اماءاللہ نے اس کا بھی چندہ رکھا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ دو آنے کا ٹکٹ ضرور لیں ۔ زیادہ
کی توفیق ہو تو زیادہ کا ٹکٹ لے کر مسجد دیکھ لیں جس کا نقشہ بن کر آیا ہے اور انہوں نے اس کے
اندر بجلی کا بھی انتظام کیا ہوا ہے۔ بجلی سے اندر روشنی ہو جاتی ہے اور پتا لگ جاتا ہے کہ وہ کیسی
شاندار مسجد ہے۔ مگر ہمارے پروفیسر ٹلٹاک جو جرمنی کے ایک پروفیسر ہیں وہ بیان کرتے ہیں
کہ ہیمبرگ کی مسجد کا جو ہمارے ذہن میں نقشہ ہے وہ ہالینڈ کی مسجد سے زیادہ شاندار ہوگا۔
نئے مشن بھی ہم خدا کے فضل سے کھول رہے ہیں اور ان کے ساتھ مبلغ بھی بڑھیں گے۔

انوار العلوم جلد 26
43
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
مثلاً مشرقی افریقہ سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جنوبی روڈ یشیا ( یہ افریقہ کے ساحل پر ایک
بہت بڑا علاقہ ہے ) اور نیاسا لینڈ (Nyasaland ) اور بلجیئن کا نگو 17 میں ہمارے
سواحیلی اخبار اور سواحیلی ترجمہ قرآن مجید بھجوائے گئے تھے وہاں لوگ بکثرت احمدیت کی طرف
مائل ہو رہے ہیں اور بلجیئن کا نگو کے متعلق یہ اطلاع ملی ہے کہ وہاں سینکڑوں احمدی ہو چکے
ہیں اور ان ملکوں کے لوگوں نے مبلغین کا مطالبہ کیا ہے۔
فلپائن جو امریکہ کے ماتحت ایک علاقہ ہے اور نہایت اہم ہے پہلے یہاں مسلمان آبادی
تھی سارا علاقہ مسلمان تھا اور ترکوں اور عربوں کے ماتحت تھا (اب آزاد ہو چکا ہے ) سپین نے
اس کو فتح کیا اور جس طرح سپین نے اپنے ملک سے مسلمانوں کو نکال دیا تھا اُسی طرح فلپائن پر
حملہ کر کے اُس نے اس کو فتح کیا اور تلوار کے نیچے گردنیں رکھ کر سب سے اقرار کروایا کہ ہم
مسلمان نہیں عیسائی ہیں ۔ تمہاری غیرت کا تقاضا تھا کہ تم وہاں جاؤ۔ سپین کے متعلق بھی تمہاری
غیرت کا تقاضا تھا۔ ہم نے وہاں مبلغ بھجوایا لیکن پاکستانی گورنمنٹ زور دے رہی ہے کہ اس مبلغ
کو واپس بلا لو کیونکہ سپینش گورنمنٹ کہتی ہے کہ ہم یہاں تبلیغ کی اجازت نہیں دے سکتے۔
حالانکہ ان کو چاہیے تھا کہ وہ سپین گورنمنٹ کو کہتے کہ تم کو یہ کوئی حق نہیں کہ تم ہمارے مبلغ کو
نکالو۔ ہمارے ملک میں بیسیوں عیسائی مبلغ ہیں اگر تم اسے نکالو گے تو ہم بھی تمہارے مبلغوں
کو نکال دیں گے۔ لیکن بجائے اس کے انہوں نے مغربی پاکستان کی گورنمنٹ کو لکھا اور
مغربی پاکستان کی گورنمنٹ نے مجھے لکھا کہ اس مبلغ کو واپس بلالو سپینش گورنمنٹ پسند نہیں
کرتی۔ ادھر فلپائن کے جو لوگ ہیں وہ بھی چونکہ نئے عیسائی ہیں پہلے مسلمان تھے ان میں بھی فلپائن کے جو ہیں وہ نئے عیسائی بھی
نئے
تعصب زیادہ ہے۔ ان کے ہاں بڑی کوشش کی گئی کہ کسی طرح وہاں مبلغ جائے لیکن وہاں سے
اجازت نہیں مل سکی۔ جب کبھی ویزا کے لئے کوشش کی جاتی ہے وہ انکار کر دیتے ہیں۔ مگر ہمارا خدا
حکومتوں سے بڑا خدا ہے۔ فلپائن گورنمنٹ یا امریکن گورنمنٹ اگر وہاں جانے سے روکے گی تو
بنتا کیا ہے۔ اللہ نے ایسا سامان کر دیا کہ پچھلے سال جاپان میں ایک مذہبی انجمن بنی ۔اُس نے
مجھے چٹھی لکھی کہ اپنا کوئی مبلغ بھجوائیں۔ میں نے خلیل ناصر صاحب جو واشنگٹن کے مبلغ ہیں ان کو
وہاں بھیجوا دیا۔ وہ وہاں گئے تو وہاں سے ان کو موقع لگا کہ وہ واپسی میں کچھ دیر فلپائن ٹھہر

انوار العلوم جلد 26
44
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
جائیں۔ جب وہ فلپائن ٹھہرے تو فلپائن کے کئی لوگ اُن سے آ کر ملے اور انہوں نے کہا کہ
ہمارے ہاں ابھی بعض جگہوں پر اسلام کا نام باقی ہے اور مسلمان جنگلوں میں رہتے ہیں۔ آپ
رے ہاں مبلغ بھیجیں تو ہم آپ کی مدد کریں گے اور اسلام پھیلائیں گے۔ انہوں نے مجھے لکھا
ہم نے کوشش شروع کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ گورنمنٹ ویزا دینے سے انکار کرتی رہی ۔ مگر
اللہ تعالیٰ نے سامان کیا۔ وہ لوگ جو خلیل ناصر صاحب سے ملے تھے اُن میں سے ایک پر اثر بہت
زیادہ ہو گیا تھا۔ اُس نے خط لکھا کہ میں زندگی وقف کر کے اسلام پھیلانا چاہتا ہوں اور ربوہ آنا
چاہتا ہوں کیا آپ میرے لئے انتظام کریں گے؟ ہم نے اس کو فوراً لکھ دیا کہ بڑی خوشی سے آؤ
یہ تو ہماری دلی خواہش ہے چنانچہ جس ملک میں سے تلوار کے زور سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اور قرآن کو نکالا گیا تھا ہم اُس ملک کو دلائل کے ذریعہ سے پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
قرآن کی گود میں لا کر دم لیں گے۔
وہ جس نے ہمیں لکھا تھا اس کو کوئی مشکل پیش آئی اس لئے وہ تو نہ آسکا مگر اس کے ذریعہ
ایک اور احمدی ہوا ۔ وہ احمدی کسی فرم میں ملازم تھا۔ وہ وہاں سے بور نیو آ گیا۔ وہاں ڈاکٹر
بدرالدین احمد صاحب جو خان صاحب فرزند علی صاحب کے بیٹے ہیں اور مفت تبلیغ کر رہے
ہیں ، ڈاکٹری بھی کرتے ہیں اور تبلیغ بھی کرتے ہیں ان سے ملا اور وہاں اس نے اسلام سیکھنا
شروع کیا۔ اب اُس کا خط آیا ہے کہ میں بڑی کوشش کر رہا ہوں کہ فرم مجھے چھوڑ دے تو میں
آ جاؤں۔ پھر اس کے کہنے پر کچھ اور لٹریچر فلپائن بھیجا گیا۔ پہلے وہاں سے سولہ بیعتیں آئی
تھیں۔ اس ضمن میں ایک کالج کے ایک سٹوڈنٹ نے وہاں کے مسلمانوں کی جو انجمن تھی اسے -
تبلیغ شروع کر دی۔ ان میں سے کسی کو لٹریچر پسند آ گیا اور اس نے آگے تبلیغ شروع کر دی۔ پہلے
16 بیعتوں کی اطلاع آئی تھی اس کے بعد 27 بیعتیں آئیں گویا 43 ہوگئیں۔ اس کے بعد پھر
یعتیں آئیں۔ یہ سارے مل کر 61 ہو گئے ۔ اور اب اطلاع آئی ہے کہ اور لوگ بھی تیار
ہیں۔ بلکہ انہوں نے لکھا ہے کہ جتنے کالج کے لڑکے ہیں یہ سارے مسلمان ہو جائیں گے اور
18
احمدی بن جائیں گے۔ تو فلپائن گورنمنٹ نے ہمارا راستہ روکا تھا لیکن خدا نے کھول دیا ہے اور
جہاں ایک مسلمان کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی وہاں 61 آدمی بیعت کر چکا ہے اور کالج کے

انوار العلوم جلد 26
45
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
باقی سٹوڈنٹ کہتے ہیں کہ ہمیں جلدی بیعت فارم بھیجو۔ ابھی انہوں نے 100 بیعت فارم کے
متعلق لکھا ہے کہ جلدی بھیجو سب لڑکے تیار ہو رہے ہیں ۔ اب جس ملک کے کالج کے لڑکے
مسلمان ہو جائیں گے سیدھی بات ہے کہ وہ بڑے بڑے عہدوں پر مقرر ہوں گے اور جہاں
جائیں گے اسلام کی تبلیغ کریں گے کیونکہ اسلام چیز ہی ایسی ہے کہ جو ایک دفعہ کلمہ پڑھ لیتا ہے
پھر وہ چپ نہیں رہ سکتا۔
میرے دوست پروفیسر ٹلٹاک اِس وقت یہاں بیٹھے ہیں جب میں بیماری میں علاج
کرانے کے لئے گیا تو ہیمبرگ میں بھی گیا۔ مولوی عبداللطیف صاحب جو ہمارے مبلغ ہیں وہ
ان کو لائے اور کہنے لگے یہ پروفیسر ٹلٹاک ہیں ان کو اسلام کا بڑا شغف ہے۔ یہ کیل (KIEL)
میں یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں۔ آپ کا ذکر سن کر کیل سے آئے ہیں مگر کہتے ہیں میں نے الگ
بات کرنی ہے۔ میں نے کہا بڑی خوشی سے الگ بلالو اور لوگ چلے جائیں۔ چنانچہ وہ آگئے ۔
انہوں نے تھوڑی دیر بات کی اور پھر کہنے لگے میں نے بیعت کرنی ہے۔ میں نے کہا بہت اچھا
کر لیجئے۔ میں نے پوچھا کہ اسلام سمجھ لیا ہے؟ کہنے لگے ہاں میں نے سمجھ لیا ہے۔ مگر کسی کو پتا نہ
لگے میں بڑا مشہور آدمی ہوں۔ میں نے کہا بہت اچھی بات ہے۔ ہمیں آپ کو مشہور کرنے کا کیا
شوق ہے۔ آپ کی خدا سے صلح ہوگئی کافی ہے۔ چنانچہ اس کے بعد پاس کے کمرہ میں کچھ جرمن
دوست نماز پڑھنے کے لئے آئے تھے۔ میں نماز پڑھانے کے لئے اُس کمرہ میں گیا۔ جب نماز
پڑھ کے میں نے سلام پھیرا تو دیکھا کہ صف کے آخر میں وہ پروفیسر ٹلٹاک بیٹھے ہیں جنہوں
نے کہا تھا کہ میرا کسی کو پتا نہ لگے۔ میں نے مولوی عبداللطیف صاحب سے کہا کہ
پروفیسر صاحب سے ذرا پوچھو کہ آپ تو کہتے تھے کہ میرے اسلام کا کسی کو پتا نہ لگے اور آپ تو
سارے جرمنوں کے سامنے نماز پڑھ رہے ہیں تو اب تو پتا لگ گیا۔ کہنے لگے میں نے پوچھا تھا۔
یہ کہنے لگے میں نے سمجھا کہ یہاں ان کے آنے کا کیا واسطہ تھا ، خدا انہیں میری خاطر لایا ہے تو
اب خلیفہ کے پیچھے نماز پڑھنے کا موقع جو خدا نے مجھے میسر کیا ہے یہ ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے
چنانچہ نماز پڑھ لی۔ اب یا تو وہ وہاں کہتے تھے کہ میرا اسلام ظاہر نہ ہو اور یا یہاں آ کے بیٹھے
ہوئے ہیں ۔
66

انوار العلوم جلد 26
46
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
اس موقع پر دوستوں نے حضور کی خدمت میں درخواست کی کہ پروفیسر ٹلٹاک صاحب
انہیں دکھلا دیئے جائیں۔ چنانچہ پروفیسر صاحب سٹیج پر تشریف لے آئے اور حضور نے فرمایا:
یہ پروفیسر ٹلٹاک صاحب ہیں جو جرمنی سے آپ لوگوں کو دیکھنے آئے ہیں اور آپ ان کو
وو
دیکھنے آئے ہیں۔
دوسری خوشخبری یہ ہے کہ پروفیسر ٹلٹاک صاحب یہ خبر لائے ہیں کہ جرمنی میں چار شہروں
میں جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔ ایک بیعت پیچھے الفضل میں شائع ہوئی ہے۔ تازہ اطلاع یہ آئی
ہے کہ اس نو مسلم کی بیوی نے بھی بیعت کر لی ہے۔ سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پیغامیوں
نے منافقین کو کہا تھا کہ ہمارا سٹیج تمہارے لئے ہے، ہماری تنظیم تمہارے لئے ہے۔ آج ہی جس
وقت میں چلنے لگا ہوں تو مولوی عبداللطیف صاحب کی پیٹھی پہنچی کہ ایک جرمن جو پیغامیوں
کے ذریعہ سے مسلمان ہو ا تھا وہ میرے پاس آیا اور میں نے اس کو تبلیغ کی اور وہ بیعت کا خط
آپ کو بھجوا رہا ہے۔ تو اُن کی وہ تنظیم خدا نے ہمیں دے دی ۔ جس طرح ابو جہل کا بیٹا عکرمہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مل گیا تھا اسی طرح پیغامیوں کا کیا ہوا نو مسلم ہمیں مل چکا
ہے۔ آج ہی اس کی بیعت کا خط آ گیا ہے۔
وکالت تبشیر نے کہا ہے کہ باہر سے متواتر لٹریچر کی مانگ آرہی ہے۔ میں نے عزیزم داؤ د احمد
کو جسے انگریزی کا اچھا شوق ہے ولایت میں کچھ عرصہ پڑھنے کے لئے رکھا تھا اور وہ انگریزی
پڑھ کے آیا ہے۔ میں نے تحریک کو کہا کہ اس کو ترجمہ پر لگا دو تو انہوں نے کہا ہمارے پاس گنجائش
نہیں ہے۔ گویا اُدھر تو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسلام کے لئے ہمیں لڑ پچر چاہیے اور ادھر وہ کہہ لٹریچر
رہے ہیں کہ ہمارے پاس گنجائش نہیں یہ کیا ؟ تم فاقے رہ جاتے اور لٹریچر شائع کرتے۔ یہ
وکالت والوں کی غلطی ہے وہ بجٹ کو صحیح طور پر تقسیم نہیں کرتے۔ اگر صحیح طور پر تقسیم کریں تو
ہمارے پاس بڑی گنجائش ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم ساری دنیا کولٹر پچر سے بھر سکتے ہیں۔
تازہ رپورٹ سے پتا لگتا ہے کہ پیغامی جو کچھ یہاں کرتے رہے ہیں وہ دوسرے ملکوں میں
بھی انہوں نے کرنا شروع کر دیا ہے۔ رشید ہمارا مبلغ ڈچ گی آنا میں گیا۔ وہاں بھی پیغامیوں کا
زور تھا۔ پہلے اطلاع آئی تھی کہ دو سو پیغامیوں نے بیعت کر لی ہے اور وہ احمدی ہو گئے ہیں۔اب

انوار العلوم جلد 26
47
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
پرسوں اتر سوں دوسری اطلاع آئی ہے کہ دو سو نہیں چار سو تک تعداد پہنچ چکی ہے۔ اب اس کے
بعد رشید صاحب کی اطلاع آئی ہے کہ ایک اور خاندان احمدی ہو رہا ہے جس کے آٹھ افراد
ہیں۔ اسی طرح انہوں نے لکھا ہے کہ عبدالعزیز جمن بخش جو ہمارے ہاں تعلیم پارہے ہیں اور
ڈچ گی آنا کے ہیں اُن کا بہنوئی سخت متعصب پیغامی ہے۔ اس نے ایک عورت کو بہت سی لالچ
دی اور بہت سا روپیہ دیا کہ اس مبلغ کی دعوت کر اور زہر ملا کر اس کو مار دے لیکن حُسنِ اتفاق ہے
خدا اُس کا حافظ تھا، اس کی باتیں اپنی بیوی سے کرتے ہوئے اُس کی ہمسائی نے سن لیں۔ اُس
ہمسائی نے ایک دوسری ہمسائی کو بتا دیا ۔ اس کا خاوند بھی احمدی تھا اُس نے آ کر اس کو بتا دیا کہ یہ
آپ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ سارے علاقہ میں بات پھیل گئی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ غیر احمدی
بھی تھو تھو کر رہے ہیں کہ تم لوگ اپنے مبلغوں کو مرواتے ہو۔ پس دعائیں کرتے رہا کرو کہ
اللہ تعالیٰ ہمارے مبلغین کی حفاظت فرمائے ۔ ایک ایک آدمی ہم میں ہیں سال میں تیار کرتے
ہیں۔ اگر یہ زہر دے کر مار دیں تو ہماری ہیں سال کی محنت ضائع ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان
کا حافظ و ناصر ہوا اور جہاں وہ جائیں اُن کے ہاتھوں پر ہزاروں لاکھوں آدمی اسلام قبول کریں ۔
پھر میں احباب کو ادھر توجہ دلاتا ہوں کہ میں نے پچھلے سال بھی کہا تھا کہ ریویو آف ریلیجنز
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش تھی کہ دس ہزار اس کی اشاعت ہونی
چاہیے۔ اب سنا ہے کہ تیرہ سو کی اشاعت ہوئی ہے۔ مگر گجا دس ہزار اور گجا تیرہ سو ، میں سمجھتا ہوں
کہ بجائے تحریک کرنے کے ہمیں اب عملی قدم اٹھانا چاہیے اس لئے میں ایڈیٹر صاحب ریویوکو
ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فی الحال تیرہ سو کی بجائے تین ہزار تین سو چھپوانا شروع کر دیں گے۔ اگلے سو
سال تک ہم کوشش کریں گے کہ دس ہزار ہو جائے ۔ سوتین ہزار تین سو چھپوانا شروع کر دیں اور
قیمت گرا دیں۔ جو ہندوستانی انگریزی ریو یوخریدیں اُن کو دو روپیہ میں وہ دے دیا کریں اور
جو غیر ملکی خریدیں اُن سے وہ صرف ڈاک کا خرچ لے لیا کریں۔ اگلے سال ہم اس کو دس ہزار
کر دیں گے۔ اس طرح دو ہزار پرچہ بڑھے گا۔ اس کے لئے کچھ تو ہندوستانی خریداروں سے
قیمت آجائے گی ، کچھ باہر والے خریداروں سے قیمت آجائے گی۔ باقی زیادہ چھپنے کی وجہ سے
قریباً بارہ ہزار کا خرچ رہ جائے گا۔ تحریک جدید اور انجمن کو میں مجبور کروں گا کہ وہ چھ ہزار دیں اور
نسو

انوار العلوم جلد 26
48
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
چھ ہزار جماعت سے چندہ کی تحریک کروں گا۔ ہماری جماعتیں اب خدا کے فضل سے اتنی بڑھی
ہوئی ہیں کہ افریقہ کے جو نئے حبشی ہیں اُن میں سے ایک شخص نے پندرہ سو پاؤنڈ مسجد کے لئے
دے دیا یعنی بیس ہزار روپیہ۔ حالانکہ وہ شخص ایسا تھا جو پہلے کہتا تھا کہ دریا رُخ بدل لے تو بدل
لے مگر میں نہیں مسلمان ہونے کا۔ وہ شخص مسلمان ہوتا ہے اور اپنی خوشی سے پندرہ سو پاؤنڈ یعنی
بیس ہزار ار روپیہ لا کر دے دیتا ہے۔ اُس ملک میں تو لوگ غریب ہیں۔ ہماری جماعت میں یہاں
بڑے بڑے امیر ہیں ان سے چھ ہزار یا دس ہزار یا ہیں ہزار سالانہ لے کر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ خواہش پوری کرنا کہ ریویو کی دس ہزار اشاعت ہو جائے کون سا مشکل
امر ہے۔ پس اس سال وہ تین ہزار اشاعت کر دیں ۔ اگلے چھ مہینے تک ہم اسے چھ ہزار کرنے
کی کوشش کریں گے۔ لیکن وہ ایک مینیجر مقرر کریں جو قیمتیں وصول کرے۔ اس سے پہلے ان سے
غفلت ہوتی رہی ہے اور قیمتیں صحیح نہیں وصول ہوئیں۔ اگلے جلسہ سالانہ تک ہم إِنْشَاءَ اللهُ
دس ہزار شائع کریں گے۔ کچھ لوگوں سے قیمت وصول کریں گے، کچھ جماعت سے وصول کریں
گے، کچھ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک سے وصول کریں گے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی خواہش کو ہم اگلے سال خدا چاہے تو ضرور پورا کر دیں گے۔ اس سال اس خواہش میں
قدم بڑھانے کے لئے ہم تیسرا حصہ ادا کرتے ہیں اور چھ مہینہ تک ہم إِنْشَاءَ اللہ نصف سے
زیادہ کر دیں گے اور خدا تعالیٰ زندہ رکھے اور توفیق دے تو اگلے سال اِنْشَاءَ اللہ ہم دس ہزار کی
خواہش پوری کر دیں گے۔ اور کوشش کریں گے کہ اس سے اگلے سال حضرت صاحب کی
خواہش سے دُگنی تعداد ہو جائے یعنی ہیں ہزار ہو جائے ۔ اس طرح بڑھاتے بڑھاتے ہمارا
پروگرام یہ ہوگا کہ حضرت صاحب نے دس ہزار کہا تھا ہم لاکھ تک اس کی خریداری پہنچا دیں ۔“
اس موقع پر حضور نے اعلان فرمایا کہ :۔
محمد صدیق صاحب کلکتہ والے لکھتے ہیں کہ رسالہ ریویو انگریزی کے لئے یک صد رسالہ کا
چندہ مبلغ دو صد روپیہ میں اپنی طرف سے دینے کا وعدہ کرتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ نے ان کو توفیق دی
ہے۔ إِنْشَاءَ الله ثواب ہوگا۔ میری نیت بھی چندہ دینے کی ہے اور اِنْشَاءَ اللهُ اِس سے زیادہ
ہی دوں گا۔

انوار العلوم جلد 26
49
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
پھر قرآن شریف کے ترجمہ کے متعلق میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اُردو کا ترجمہ تیار ہو گیا
ہے۔ اور ایک جلد تفسیر کی بھی تیار ہوگئی ہے جس کا پانچ سو صفحہ إِنْشَاءَ الله شوری تک چھپ
جائے گا۔ تفسیر لمبی ہو گئی ہے میں نے چھوٹی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن غالبا سورة طه يا سورۃ الانبياء
تک پانچ سو صفحے پورے ہو جائیں گے۔
الشركة الاسلامیہ والے کہتے ہیں کہ ہم نے کتا بیں چھاپی ہیں ۔ ضرورت الامام ،
را از حقیقت، نشان آسمانی، آسمانی فیصلہ، کشف الغطاء، دافع البلاء، ستارہ قیصریہ۔ اس کی سفارش
کر و حالانکہ میں تو اس کو بے شرمی سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لکھی ہوئی
کتاب ہو اور میں سفار سفارش کروں۔ کیا کسی غلام کے منہ سے یہ زیب دیتا ہے کہ اپنے آقا کی
کتاب کی سفارش کرے؟ اور کرے بھی اُن کے پاس جو اپنے آپ کو فدائی کہتے ہیں۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو لکھا ہے کہ جس شخص نے میری کتابیں کم سے کم تین دفعہ نہیں
پڑھیں میں نہیں سمجھتا کہ وہ احمدی ہے 18 ۔ تو اب ہماری جماعت تو دس لاکھ ہے بلکہ اس سے بھی
زیادہ ہے۔ پس تین دفعہ اگر وہ کتابیں پڑھیں بلکہ ایک ایک کتاب بھی خریدیں اور تین سال وہی
پڑھ لیں تو پھر آگے اولاد بھی ہوتی ہے تب بھی دس لاکھ کتاب لگ جاتی ہے۔ لیکن انہوں نے
جن کتابوں کی لسٹ مجھے دی ہے وہ ساری کی ساری شاید کوئی ہمیں ہزار ہیں تو ایسی کتابوں کے
لئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لکھی ہوئی ہیں جن کی صدیوں تک اور نظیر نہیں ملے
گی یہ کہنا کہ میں سفارش کروں یہ ان کی اپنی کمزوری ہے۔ کیوں نہیں وہ جماعت کو
کہتے ؟ جماعت تو اپنی جانیں حضرت صاحب پر قربان کرنے کے لئے تیار ہے مگر صحیح طور پر کام
نہیں کیا جاتا ۔ یا مین صاحب تو اپنا کیلنڈر بیچ لیتے ہیں مگر ان سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی کتابیں بھی نہیں بیچی جاتیں۔
تارے
اسی طرح ریسرچ والوں نے کہا ہے کہ ان کی مصنوعات کے متعلق یاد دہانی کرائی جائے۔
لوگوں کو چاہیے کہ جو جماعت کی طرف سے چیزیں بنتی ہیں اُن کو زیادہ لیا کریں ۔ اخلاص تو یہ ہوتا
ہے کہ چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کے والد صاحب نے مجھے سنایا کہ میں سارا سال اپنے
کپڑوں کے متعلق کوشش کرتا رہتا ہوں کہ نہ بنواؤں اور جب قادیان آتا ہوں تو سید احمد نور کی

انوار العلوم جلد 26
50
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
دُکان سے خریدتا ہوں ۔ گو مہنگا ہوتا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ایک مہاجر کا گزارہ چل جائے گا
میرا کیا حرج ہے۔ تو دیکھو مخلص آدمی تو ایسا کرتا ہے۔ چودھری صاحب نے بتایا ہے کہ وہ بنواتے
بھی مرزا مہتاب بیگ صاحب سے تھے جو قادیان میں درزی تھے اور احمدی مہاجر تھے۔ تو دیکھو
مخلص لوگ تو ایسا کرتے ہیں کہ باہر کے شہر میں کپڑے سستے ملتے ہیں لیکن خریدتے نہیں۔ کہتے
تھے قادیان جائیں گے تو ایک مہاجر سے خریدیں گے اور بنوائیں گے بھی ایک مہاجر سے۔ تو اگر
ہماری جماعت کے لوگ توجہ کریں کہ سلسلہ کی طرف سے جو چیزیں بنتی ہیں اُن کو خریدیں تو بڑی
ترقی ہو سکتی ہے۔ مثلاً شائنو بُوٹ پالش ہے جس کی تعریف اتنی کثرت سے ہو رہی ہے کہ
باٹا کمپنی نے بھی پچیس ہزار ڈبیہ کا آرڈر دیا ہے حالانکہ وہ کروڑ پتی کمپنی ہے۔ پھر نائٹ لائٹ
ہے جو بڑی قیمتی چیز ہے۔ کف ایکس ہے۔ سن شائن گرائپ واٹر ہے۔ ڈاکٹروں کو بھی
چاہیے کہ لے جائیں اور تجربہ کریں۔ اور اگر مفید ہیں تو سرٹیفکیٹ دیں۔ جھوٹے سرٹیفکیٹ ہم
نہیں مانگتے سچے سرٹیفکیٹ مانگتے ہیں۔ پھر سٹر ولیکس فروٹ سالٹ ہے۔ با میکس سردرد کی
دوا ہے۔ تو اگر جماعت کے لوگ سلسلہ کی مصنوعات کی طرف توجہ کریں تو یقیناً تھوڑے دنوں
میں باہر ملکوں میں پھیل سکتی ہیں۔ سفارش تو لغوسی چیز ہے میں تو ان کو کہا کرتا ہوں کہ تم اچھی طرح
اشتہار نہیں دیتے ورنہ مجھے قادیان میں ایسی دکانیں معلوم ہیں کہ ایک شخص سے حضرت خلیفہ اول
نے چھ پیسے میں دکان نکلوائی لیکن جب وہ قادیان سے نکلا ہے تو اُس کے گھر کی قیمت ہیں ہزار
تھی اور ہزاروں ہزار کی اس کی دکان تھی۔ اور ایسے بھی دوست مجھے ربوہ میں معلوم ہیں کہ جنہوں
نے چھ ہزار سے کام شروع کیا تھا اور اس وقت پختہ مکانات اُن کے پاس ہیں اور دوائیں وغیرہ
ملا کر ان کا کوئی پینتیس چالیس ہزار کا سرمایہ ہے۔ تو جو دیانتداری سے کام کرے خدا تعالیٰ اُس کو
برکت دیتا ہے۔ پس سفارش کرنے کا کیا فائدہ ہے۔
66
اسی طرح تفخیذ الاذہان ایک نیا رسالہ نکلنے والا ہے اور بھی بعض رسالے ہیں ۔ مصلح ،،
کراچی والے نکالتے ہیں۔ میں کہتا ہوں مجھ سے نہ کہلواؤ ایسے اعلیٰ کام کرو اور ان کی ایسی شکل
بناؤ کہ لوگ آپ ہی لیں ۔ کسی شخص نے کہا ہے
صورت یہ ہیں حالت مپرس

انوار العلوم جلد 26
51
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
ارے میاں ! اس کا حال کیا پوچھتے ہو ، اس کی شکل دیکھ لو۔ تو تم بھی اپنے آپ کو ایسا بناؤ
کہ تمہارے رسالے دیکھ کر لوگ خود بخود خریدیں۔ یہ کہنا کہ اس کو میری سفارش سے لوگ
خریدیں یہ غلط ہے۔ میں اگر حضرت صاحب کے رسالہ کی سفارش کرتا ہوں تو ثواب کے لئے
ور نہ میں ریویو کی بھی سفارش نہ کرتا کیونکہ ریویو کی سفارش کرنا تمہاری ہتک ہے۔ اس کے معنے
یہ ہیں کہ مجھے تو حضرت صاحب کے قول کا پاس ہے تمہیں نہیں۔ میں یہ ہتک نہیں کرنا چاہتا۔ میں
صرف اس لئے کہہ دیتا ہوں کہ مجھے تو اب مل جائے ۔“
66
اس موقع پر حضور نے ڈچ گی آنا سے آئی ہوئی وہ تصویر دکھائی جس میں وہ تمام احمدی
دوست بیٹھے ہیں جو پہلے پیغامی ہوا کرتے تھے۔ سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے
فرمایا:۔
وو
ترکی سے ایک خط ایک دوست سیر صاحب کا آیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ میں نے آپ کا
لکھا ہوا ترجمۃ القرآن کا دیباچہ پڑھا ہے۔ یہ دیباچہ ایک نہایت ہی عالمانہ کتاب ہے جو خاص
خدائی تائید کے ماتحت لکھی گئی ہے۔ اس کا مطالعہ بہت سے امور کے من ، امور کے متعلق میرے شبہات دو
66
دور
کرنے کا موجب ہوا ہے۔ نیز اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ” یہ میری دلی خواہش ہے کہ احمدیت
نے جو قابلِ تعریف مثال قائم کی ہے میں دوسرے مسلمانوں کو بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے
دیکھوں ۔ 19
اس سے قبل ایک امریکن فوجی افسر نے دیباچہ انگریزی ترجمۃ القرآن کے پڑھنے کے بعد
لکھا تھا کہ اس میں سے سوانح آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حصہ میں نے پڑھا ہے میرے سے اللہ علیہ کا حصہ میں نے
سے اللہ
نزدیک آپ ( یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) جیسا کامل انسان اس دنیا میں کبھی پیدا نہیں
ہوا۔ میں بہت بیوقوف ہوں گا اگر اس دیباچہ میں آپ کے حالات پڑھنے کے بعد اسلام پر ایمان
نہ لاؤں 20 ں 20 - اب یہ شخص احمدی ہو چکا ہے اور ان کا نام ناصر احمد رکھا گیا ہے۔ وکالت تبشیر
اب سوانح آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حصہ کو ہالینڈ سے چھپوانے کا انتظام کر رہی ہے۔
سنہالی (Sinhali) زبان کے متعلق میرا رویا آپ لوگ پڑھ چکے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے اس
رویا کے مطابق سنہالی کتابیں شائع کرنے کا موقع دیا اور وزراء نے اور گورنر نے وہ کتابیں لیں

آج 10 میں سے 10 باقی