آدمؑ کے زمانہ میں شیطان کی مخالفت
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
54
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
الأولى - صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى 21 یعنی جو شخص پاک ہوتا ہے وہ کامیاب ہو جاتا
ہے۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے اور نمازیں پڑھتا ہے وہ بھی کامیاب ہو جاتا ہے۔ لیکن
اے قرآن کریم کے مخاطب ! تم لوگ دنیا کی زندگی کو آخرت کی زندگی پر ترجیح دیتے ہو یعنی دنیا کو
دین پر مقدم کرتے ہو حالانکہ دین دنیا پر مقدم ہے اور قائم رہنے والا ہے۔ یہی بات پہلی کتابوں
میں بھی لکھی ہوئی ہے۔ ابراہیم کی کتاب میں بھی لکھی ہے اور موسیٰ کی کتاب میں بھی یہی بات
لکھی ہے۔
ان آیات سے جو میں نے پڑھی ہیں ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت
موسیٰ علیہ السلام پر جو وحی نازل ہوئی تھی ان دونوں میں یہ کہا گیا تھا کہ اے لوگو! آخرت یعنی
دین کو دنیا پر مقدم کرو۔ دنیا کو دین یعنی آخرت پر مقدم نہ کرو۔ ورنہ تمہارا الہی نظام سے ٹکراؤ
ہو جائے گا اور تم حق کو نہیں پاسکو گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو بھی یہی پُرانی تعلیم سکھائی گئی اور آپ نے اپنی
بیعت میں یہ الفاظ رکھے کہ :
میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا“
در حقیقت یہی تعلیم ہے جس کے نہ ماننے کی وجہ سے نظام آسمانی کی مخالفت کی جاتی ہے
یعنی رقابت یا لالچ یا بغض کی وجہ سے ۔
آدم کے زمانہ میں چنانچہ آدم کو دیکھ لو شیطان نے اس و دیکھ لو شیطان نے اُس کے لائے ہوئے نظام کی
مخالفت کی۔ اس مخالفت کی وجہ کیا تھی؟ قرآن کریم اسے یوں کی وجہ
شیطان کی مخالفت بیان فرماتا ہے قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ قَالَ
أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا يَكُوْنُ لَكَ أَنْ تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَاخْرُجْ إِنَّكَ مِنَ الصَّغِرِينَ
قَالَ أَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا قُعُدَنَّ
لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ ثُمَّ لَا تِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ
أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَا بِلِهِمْ وَلَا تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شُكِرِينَ قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُ وَمَا مَّدْحُورًا
انوار العلوم جلد 26
55
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
-
لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَأَمْلَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ أَجْمَعِينَ 22 یعنی اے شیطان ! جب
میں نے کہا تھا کہ اس آدم کی خاطر اس کی پیدائش کی خوشی میں میرے آگے سجدہ کرو تو تم نے کیوں
سجدہ نہیں کیا ؟ یا میں نے کہا تھا کہ آدم کی فرمانبرداری کرو تو تم نے کیوں فرمانبرداری نہیں کی؟ تو
اُس نے جواب دیا میں نے اس لئے ایسا نہیں کیا کہ میں اس سے اچھا ہوں ( قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ )
یعنی میری نافرنی کی وجہ رقابت تھی۔ مجھے تو نے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے گیلی مٹی سے پیدا
کیا ہے ( خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِيْنِ ) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان کو
آدم سے یہی بغض تھا کہ میں تو اس سے اعلیٰ ہوں پھر اس کو مجھ پر فضیلت کیوں دی گئی۔ یہی
بغض ابلیس کے ساتھیوں کو آدم کے ساتھیوں سے تھا یعنی دنیا کو دین پر مقدم کرنا ساری مخالفت کا
باعث تھا۔ وہ یہ نہیں دیکھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے آدم کو بڑھایا ہے بلکہ وہ یہ دیکھتے تھے کہ ہم پر اس
کو فضیلت دے دی گئی ہے۔ چنانچہ اس کے آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے شیطان ! میرے
نظام سے باہر نکل جا ( قَالَ فَاهْبِطَ مِنْهَا ) کیونکہ تیرا کوئی حق نہیں تھا کہ میری جماعت میں شامل
ہوتے ہوئے تکبر کرتا اور میرے مقرر کردہ خلیفہ سے اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ( فَمَا يَكُونُ لَكَ اَنْ
تَتَكَبَّرَ فِيهَا ) پس نکل جا، کیونکہ ذلت تیرے نصیب میں ہے (فَاخْرُجْ إِنَّكَ مِنَ
الصُّغِرِينَ ) اُس نے کہا الہی ! جب تک یہ قوم ترقی کرے اور دنیا پر غالب آجائے ، مجھے ڈھیل
دے اور موقع دے کہ میں ان کو خراب کروں ( قَالَ انْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ ) اللہ تعالیٰ نے
فرمایا۔ مایا۔ ہاں ان کی ترقی کے زمانہ تک میں تجھے ڈھیل دوں گا ( قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ ) اس
پر شیطان نے کہا کہ مجھے بھی تیری ہی ذات کی قسم ! کہ چونکہ تو نے اپنے نظام کو تباہی سے
بچانے کیلئے مجھے ہلاکت میں ڈالا ہے اس لئے میں بھی تیرے نظام پر چلنے والوں کی تباہی کے
لئے تیرے سیدھے راستہ پر ڈاکوؤں کی طرح بیٹھوں گا ( قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا قُعَدَنَّ
لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ ) پھر میں اُن کے پاس کبھی تو اُن کے لیڈروں کے ذریعہ سے
آؤں گا (ثُمَّ لَا تِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ ) اور کبھی اُن کے چھوٹے لوگوں کے ذریعہ
سے آؤں گا ( وَمِنْ خَلْفِهِمْ ) اور کبھی دینی دلیلیں دے دے کر ورغلاؤں گا ( وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ )
اور کبھی دنیوی طور پر اُن کو ورغلاؤں گا کہ اگر تم نے ان تعلیموں پر عمل کیا تو حکومت مخالف
انوار العلوم جلد 26
56
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
ہو جائے گی ۔ (وَعَنْ شَمَا بِلِهِمْ ) اور تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہیں پائے گا ( وَلَا تَجِدُ
أَكْثَرَهُمْ شُكِرِينَ ) یعنی تو دیکھ لے گا کہ ان میں سے اکثر تیری نعمت خلافت پر شکر گزار
نہیں ہیں بلکہ اکثر اُن میں سے شبہات میں پڑ جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں تیری اِن
لافوں کی پروا نہیں کرتا۔ تو میرے نظام جماعت سے نکل جا۔ تجھے ہمیشہ گنہگار قرار دیا جائے گا
اور تجھے حقیر سمجھا جائے گا اور تجھے جماعت حقہ اسلامیہ سے دھتکارا جائے گا ۔ (قَالَ اخْرُجْ
مِنْهَا مَذْهُ وَمَا مَّدْحُورًا) اور جو ان لوگوں میں سے تیری اتباع کریں گے اُن سب کو میں
جہنم میں جھونک دوں گا یعنی ناکام اور حسرتوں کا شکار بنا دوں گا ( لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ
لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ أَجْمَعِينَ ) ۔
اس ارشاد پر صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں نے پورا عمل
کیا جو ہمیشہ اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ کہتے آئے ہیں۔ باقی جماعتوں میں سے کچھ
لوگوں نے اس پر عمل تو کیا ہے لیکن اس کو اہم اصل قرار دے کر اسے یاد نہیں رکھا۔
ان آیتوں سے صاف ظاہر ہے کہ مخالفین نظام الہی کو اپنے آپ سے جدا کر دینا خدائی
حکم ہے اور یہ خدا کا وعدہ ہے کہ وہ ناکام و نامرادر ہیں گے۔ چنانچہ جس وقت یہ فتنہ شروع ہوا
ہے بہت سے جماعت کے مخلصین نے مجھے لکھا کہ آپ خواہ مخواہ ان کو موقع کیوں دیتے ہیں،
کیوں نہیں انہیں جماعت سے خارج کر دیتے ۔ بعض کمزور ایسے بھی تھے جنہوں نے یہ لکھنا
شروع کیا کہ آخر حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے۔ اس پر مجھے مولوی رحیم بخش صاحب کا واقعہ یاد
آ گیا۔ 1914ء میں جب مولوی محمد احسن صاحب نے لاہوریوں کے لالچ دلانے پر اشتہار
شائع کیا کہ میں نے ہی میاں محمود کو خلیفہ بنایا تھا اور میں ہی ان کو خلافت سے اتارتا ہوں تو جماعت
نے اُس وقت یہ ریزولیوشن پیش کیا کہ ان کو جماعت سے نکالا جائے ۔ مولوی مولوی رحیم بخش صاحب
سیالکوٹ کے ایک بڑھے صحابی تھے وہ کھڑے ہو گئے اور بڑے زور سے کہنے لگے کہ ایسا
ریزولیوشن پاس نہ کرو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو فرشتہ قرار دیا ہے۔ میں نے
کھڑے ہو کر کہا کہ مولوی صاحب ! آپ کا کیا منشاء ہے کہ جو کہتا ہے کہ خلافت توڑ دو اُس کو
د یعنی تازه فتنه منافقین
انوار العلوم جلد 26
57
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
جماعت سے نہ نکالیں؟ تو کہنے لگے اگر ایسا ہے تو پھر اس کو جماعت سے نکال دو۔
تو وہ لوگ جو آج بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے اُن سے میں کہتا
ہوں کہ یہ تو حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے اور مولوی محمد احسن کے متعلق حضرت صاحب نے کسی
خط میں لکھا ہے کہ یہ جو حدیث میں آیا تھا کہ مسیح موعود دوفرشتوں پر اُترے گا اُن میں سے ایک
مولوی محمد احسن بھی ہیں ۔ اُس وقت تو جماعت نے اتنی ہمت کی کہ مولوی محمد احسن کو جن کو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرشتہ قرار دیا تھا انہوں نے کہا کہ خلیفہ کے سامنے اگر فرشتہ بھی
کھڑا ہوتا ہے تو نکالو ا سے ۔ حضرت خلیفہ اول بھی یہی کہا کرتے تھے کہ اگر تم فرشتے بھی بن جاؤ
تو خلیفہ پر اعتراض کرنے پر تم پکڑے جاؤ گے۔ لیکن آج بعض کمزور دل کہتے ہیں کہ یہ حضرت
خلیفہ اول کی اولاد ہیں ان کو کچھ نہ کہو ۔ جماعت کو تباہ ہونے دو، مرزا صاحب کے سلسلہ کو تباہ
تعلیم کو غلط ہونے
صلى الله
ہونے دو، محمد رسول اللہ ﷺ کے مشن کو نقصان پہنچنے دو، قرآن کریم کی تعلیم کو
دو، اسلام کو کمزور ہونے دو۔ پر حضرت خلیفہ اول کی اولاد کو کچھ نہ کہو ۔ گویا حضرت خلیفہ اول کی
اولا د محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ معزز ہے۔ وہ قرآن سے بھی زیادہ معزز ہے۔
وہ اسلام سے بھی زیادہ معزز ہے۔ وہ مسیح موعود سے بھی زیادہ معزز ہے۔ وہ مسیح موعودؓ کے
خاندان سے بھی زیادہ معزز ہے۔ وہ مسیح موعود کے الہامات سے بھی زیادہ معزز ہے۔ ان کو کچھ
نہ کہو سلسلہ کو تباہ ہونے دو۔ قرآن کریم کی تعلیم کو غلط ہونے دو۔ خلافت کو مٹنے دو۔ خدا کے کلام کو
غلط ثابت ہونے دو مگر یہ کام نہ کرو۔ تو کچھ لوگوں نے تو یہ کہا۔ چنانچہ مری میں جب ایک صاحب
کو پتا لگا کہ میں ایک اشتہار لکھ رہا ہوں تو کہنے لگے نہ، نہ، نہ، نہ۔ آپ نے 25 سال ان کو
معاف کیا ہے اب بھی معاف کر دیجئے۔ میں نے کہا مجھے 25 سال معاف کرنے کی سزا ہی تو مل
رہی ہے۔ اگر میں ان کو 25 سال معاف نہ کرتا اور 1926ء میں ہی ان کو کیڑے کی طرح باہر
نکال کے پھینک دیتا تو آج ان کو یہ کہاں ہمت ہوتی ۔ یہ "مولانا" بنے ہمارے وظیفے کھا کھا
کے۔ یہ طبیب بنے سلسلہ سے وظیفے لے لے کر۔ اور اب ان کو یہ جرات پیدا ہو گئی کہ کہہ دیا
کہ "حضرت مولانا نے مسند احمد بن حنبل کی تبویب کی ہے۔ حالانکہ مسند احمد بن حنبل کی
تبویب کا کچھ حصہ حضرت خلیفہ اول نے کیا ہو اتھا ۔ وہ فہرست لائبریری سے مولوی عبدالمنان