حضرت ابراہیمؑ کے زمانہ میں شیطان کا حملہ

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
58
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
نے عاربیڈ لی اور واپس نہ کی اور اس کے اوپر کتاب لکھی اور وہ بھی جامعہ احمدیہ کے پروفیسروں
اور طالبعلموں کی مدد سے۔ اور پھر اس کے بعد کہہ دیا کہ یہ عظیم الشان کام میں نے کیا ہے ۔ جب
یہ ہوا تو ہمارے مولویوں کو غیرت پیدا ہوئی اور انہوں نے مجھے کہا کہ اس کتاب کو چھوڑیں ہم لکھ
دیں گے۔ میں نے کہا بشرطیکہ جلسہ سے پہلے لکھ دو۔ چنانچہ بارہ دن ہوئے وہ مجھے اطلاع دے
چکے ہیں کہ مسند احمد بن حنبل کی تبویب اُس سے زیادہ مکمل جس کا دعوی مولوی عبدالمنان کرتے
ہیں ہم تیار کر چکے ہیں۔ اور اس لئے گو اس کی چھپوائی پر بڑی رقم خرچ ہوگی مگر میں نے فیصلہ کیا
ہے کہ اس کو جزو جزو کر کے شائع کر دیا جائے تا کہ پہلے اجزاء کی قیمت سے اس کے آخری اجزاء
چھاپے جاسکیں اور حضرت خلیفہ اول کی خواہش پوری ہو جائے۔ خود میں نے بھی اس کے متعلق
1944ء میں ایک تقریر کی ہوئی ہے اور تبویب کے متعلق بعض باتیں بیان کی ہوئی ہیں۔ میں
نے کہہ دیا ہے کہ ان کو بھی تبویب میں مد نظر رکھا جائے تا کہ وہ بہت زیادہ مفید ہو سکے۔ اس
بیماری کے بعد کئی باتیں مجھے اب تک پرانے زمانہ کی بھی یاد ہیں مگر کئی باتیں قریب کی بھولی ہوئی
ہیں۔ مجھے بالکل یاد نہیں تھا کہ 1944 ء میں میں نے مسند احمد بن حنبل پڑھ کے اس کے متعلق
تقریر کی ہوئی ہے کہ اس میں ان ان اصلاحوں کی ضرورت ہے۔ اب ایک مبلغ آیا اور کہنے لگا
کہ آپ کی تو اس پر بڑی اعلیٰ درجہ کی ایک تقریر ہے جو " الفضل " میں چھپ چکی ہے۔ چنانچہ اس
نے وہ تقریر سنائی۔ پھر مجھے یاد آیا کہ میں نے اس کتاب کو خوب اچھی طرح غور سے پڑھا ہوا ہے۔
دور روحانی آد حضرت ابراہیم کے زمانہ حضرت آدم کے بعد پھر نئے دور روحانی کے آدم حضرت
ابراہیم علیہ السلام تھے جن سے آگے اسحاقی اور اسمعیلی
ا
دور
میں شیطان کا حملہ چلنا تھا۔ اسحاق کی نسل سے موسوی سلسلہ کی بنیاد پڑتی تھی اور
اسمعیل کی نسل سے محمدی سلسلہ کی بنیاد پڑنی تھی۔ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں بھی پھر وہی آدم والی حکایت دُہرائی گئی۔ چنانچہ شیطان نے پھر
ایک نئے حملہ کی تجویز کی۔ یہودی کتب میں لکھا ہے اور اشارہ قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر
ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد فوت ہو گئے اور ان کے چچا جو ایک بت خانہ کے مجاور
تھے اُن کے متولی بنے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے بچپن سے ہی توحید پر قائم کر دیا

انوار العلوم جلد 26
59
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
تھا جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بچپن سے ہی تو حید پر قائم کر دیا تھا۔ جب انہوں
نے بتوں کی مخالفت شروع کی تو چچا کے بیٹوں نے اپنے باپ کے پاس اُن کی شکایت کر دی اور
لوگوں کو بھی یہ بتایا کہ یہ لڑکا بتوں کی حقارت کرتا ہے۔ چنانچہ لوگ جوق در جوق حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے پاس بحث کے لئے آنے شروع ہوئے ۔ اور جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
اُن کو شرمندہ کرنے کے لئے اُن کے بعض بتوں کو توڑ دیا تو انہوں نے اس حسد کی بناء پر جس کی
وجہ سے ابلیس نے آدم کا مقابلہ کیا تھا پبلک میں شور مچادیا کہ ابراہیم کو لاؤ اور اُس کو آگ میں
جلا دو ۔ جس کی وجہ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنا ملک چھوڑنا پڑا لیکن حضرت ابراہیم
علیہ السلام چونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا تھے، یہ ہجرت اُن کو مہنگی نہیں پڑی بلکہ
مفید پڑی ۔ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت اُن کو مہنگی نہیں پڑی بلکہ
مفید پڑی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ہجرت کے بعد کنعان اور حجاز کا ملک بخشا گیا۔ اور محمد
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ سے نکالے جانے کے بعد پہلے مدینہ اور پھر ساری دنیا ملی ۔ پس ان
دونوں بزرگوں یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی وجہ
بھی وہی رقابت کی روح تھی جو کہ آدم کی مخالفت کی وجہ تھی۔ اور جو رقابت کہ خلافت احمد یہ کی
مخالفت کی وجہ بنی۔ بظاہر اسے دینی سوال بنا دیا گیا ہے لیکن اس کا باعث در حقیقت رقابت اور
بغض تھا۔ اور یہ واقعہ اُسی طرح کا ہے جس طرح ابلیس نے حوا سے کہا تھا کہ اگر تم شجرہ ممنوعہ کو
چکھو گے تو تمہارے تقویٰ کی روح بڑی بلند ہو جائے گی اور " تم خدا کی مانند نیک و بد کے جاننے
والے بن جاؤ گے " 23 لیکن حقیقتاً اس کی غرض یہ تھی کہ آدم اور حوا کو جنت سے نکالا جائے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وقت میں اس رقابت نے دوسری دفعہ جو صورت اختیار کی وہ
مندرجہ ذیل ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آخری عمر میں جب اُن کا پلوٹھا بیٹا اسماعیل ہاجرہ کے بطن سے
پیدا ہوا اور اس کے بعد ان کی پہلی بیوی سارہ کے بطن سے اسحاق پیدا ہوا تو سارہ چونکہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے ماموں کی بیٹی تھیں اُن کو خیال تھا کہ میں خاندانی ہوں اور ہاجرہ باہر کی ہے
اس لئے وہ اپنا درجہ بڑا سمجھتی تھیں۔ اتفاقاً حضرت اسماعیل جو بچے تھے حضرت اسحاق کی کسی

انوار العلوم جلد 26
60
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
حرکت یا کسی اور وجہ سے قہقہہ مار کر ہنس پڑے۔ سارہ نے سمجھا کہ اس نے میری اور میرے بچہ
کی حقارت کی ہے اور قہقہہ مارا ہے۔ شاید یہ بھی خیال کیا کہ یہ اس بات پر خوش ہے کہ یہ بڑا بیٹا
ہے اور یہ وارث ہوگا اور اسحاق وارث نہیں ہوگا ۔ تب انہوں نے غصہ میں آ کر حضرت ابراہیم
علیہ السلام سے کہا کہ یہ لڑکا مجھ پر قہقہے مارتا ہے، اس کو اور اس کی ماں کو گھر سے نکال دو۔ کیونکہ
میں یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ میرے بیٹے کے ساتھ یہ تیرا وارث ہو۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے پہلے تو اس بات کو بُرا منایا اور اس کام سے رُکے مگر خدا تعالیٰ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
مکہ سے ظاہر کرنا چاہتا تھا اُس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو وحی کی کہ جو کچھ تیری بیوی سارہ
کہتی ہے وہی کر 24۔ چنانچہ خدا کے حکم کے ماتحت حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت ہاجرہ اور
اسماعیل کو وادی حرم میں چھوڑ گئے ۔ اور سارہ اور اسحاق کے سپرد کنعان کا علاقہ کر دیا گیا
اور اسماعیل کی نسل نے مکہ میں بڑھنا شروع کیا۔ اور وہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے
گھرانے میں پیدا ہو گئے ۔ مگر یہ رقابت یہیں ختم نہیں ہوگئی بلکہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے حضرت
اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش پر ان کی ماں سے کہا تھا، اُسی طرح ہوا کہ:۔
اس کا ہاتھ سب کے خلاف اور سب کے ہاتھ اُس کے خلاف ہوں گے۔ 25
یعنی ایک زمانہ تک اسماعیلی نسل تھوڑی ہوگی اور اسحاق کی نسل زیادہ ہوگی۔ اور وہ سب کے
سب مل کر اسماعیلی سلسلہ کی مخالفت کریں گے اور کوشش کریں گے کہ وہ کامیاب نہ ہوں ۔
قرآن کریم میں اس کا ذکر یوں آتا ہے: وَدَّ كَثِيرٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يَرُدُّونَكُمْ
مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِكُمْ كَفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ 20 الخ
یعنی اہل کتاب میں سے بہت سے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اسماعیلی نسل یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھی اُسے چھوڑ کر پھر کافر ہو جائیں۔ اور یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی قصور کی
وجہ سے نہیں بلکہ ان کے اپنے دلوں سے پیدا شدہ بغض کی وجہ سے ہے اور رقابت کی وجہ سے
ہے۔ وہ سارہ اور ہاجرہ کی لڑائی کو دو ہزار سال تک لمبالے جانا چاہتے ہیں۔
پھر علاوہ اس آیت کے بعض اور آیتیں بھی ہیں جو اس مضمون پر دلالت کرتی ہیں ۔ مثلاً
سورة آل عمران رکوع 8 آیت 73 74 میں فرماتا ہے وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ

انوار العلوم جلد 26
61
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
امِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوا أُخِرَهُ لَعَلَّهُمْ
يَرْجِعُونَ - وَلَا تُؤْمِنُوا إِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِينَكُمْ قُلْ إِنَّ الْهُدَى هُدَى اللَّهِ أَنْ يُؤْتَى أَحَدٌ مِثْلَ مَا
أَوْ تِيْتُمْ أَوْ يُحَا جُوكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ
وَاسِعٌ عَلِيمٌ یعنی اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ نے کہا کہ جو لوگ محمد رسول اللہ اللہ پر ایمان
لائے ہیں یعنی مسلمان ہوئے ہیں اُن پر جو کچھ نازل ہوا ہے اے یہودیو! اُس پر صبح کے وقت
ایمان لے آیا کرو اور شام کے وقت پھر مرتد ہو جایا کرو تا کہ تم کو دیکھ کر اور لوگ بھی مرتد
ہو جائیں (جیسے آج کل پیغام صلح شائع کر رہا ہے کہ دیکھومتان و تاب باہر آ گئے ہیں۔ اے ربوہ
سے آزاد ہونے والو ! بڑھو، بڑھو ہمارا نظام تمہارے ساتھ ہے۔ یہی یہودی کہا کرتے تھے )
کہ تم حقیقی طور پر امن اُس کو دو جو تمہارے دین کا پیرو ہو ۔ تو کہہ کہ حقیقی ہدایت تو وہی ہے جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے اور وہ یہ ہے کہ کسی کو وہی کچھ دیا جائے جیسا کہ اے بنی اسرائیل !
تم کو دیا گیا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ تم سے تمہارے رب کے حضور میں بحث کریں گے۔ پھر
تو اُن سے کہہ دے کہ فضل کامل تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اُس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کو اپنا فضل کامل دے دیا۔ اُس کو مل گیا ۔ جب تمہارے نبیوں کو دے رہا تھا تو اُن کو
مل گیا۔ وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ بہت وسعت والا اور بہت جاننے والا ہے۔
اسی طرح سورۃ نساء رکوع 8 آیت 55 میں آتا ہے اَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا أَتْهُمُ اللَّهُ
مِنْ فَضْلِهِ ۚ فَقَدْ أَتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا
یعنی کیا یہ یہودی اس بات پر حسد کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
ان کے ساتھیوں کو اپنے فضل سے کچھ حصہ دے دیا ہے؟ اگر ایسا ہو گیا ہے تو بگڑا کیا ؟ پھر بھی
تو آل ابراہیم کو یعنی اسماعیل کی اولاد ہی کو کتاب اور حکمت بخشی گئی اور ان کو بہت بڑا ملک عطا
فرمایا گیا۔ یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی آلِ ابراہیم میں سے ہیں اور موسوی سلسلہ بھی
آلِ ابراہیم میں سے ہے۔ پس موسوی سلسلہ کو جو کتاب ملی وہ بھی آل ابراہیم کو ملی اور محمد
رسول اللہ کو جو کتاب اور حکمت ملی وہ بھی آل ابراہیم کوملی ۔ اور جو ملک موسی کی قوم کو ملا وہ بھی
آل ابراہیم کو ملا اور جو ملک محمد رسول اللہ کو ملے گا وہ بھی آل ابراہیم کو ملے گا۔

انوار العلوم جلد 26
62
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
ان دونوں آیتوں سے ظاہر ہے کہ شیطان نے جو نظام النبی کے خلاف رقابت کا مادہ
بنو اسحاق کے دل میں پیدا کیا تھا وہ حضرت اسماعیل کی زندگی تک ختم نہیں ہوا بلکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ تک لمبا ہوتا گیا۔ اور جس طرح پہلے اُس نے حضرت اسماعیل کو
اُن کی وراثت سے محروم کرنا چاہا تھا اسی طرح دو ہزار سال بعد اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو ان کی وراثت سے محروم کرنا چاہا۔ لیکن ایک بات یاد رکھنی چاہیے اور وہ یہ ہے کہ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ قریب آیا اور شیطان نے دیکھا کہ اب پرانا حسد ختم ہو جائے
گا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو اسماعیل کے دشمنوں کو کچل ڈالیں گے اور ان پر غالب
آجائیں گے تو اُس نے ایک نئے بغض کی بنیاد ڈالی جو محمد رسول اللہ کے بعد بھی فتنہ پیدا کرتا چلا
جائے۔ چنانچہ اس کی تفصیل یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پر دادا عبد مناف کے ایک
بیٹے عبدالشمس تھے۔ عبد مناف کے ایک اور چھوٹے بیٹے ہاشم تھے۔ اور عبدالشمس کا
بیٹا امیہ تھا۔ عبد مناف کے مرنے کے بعد قرعہ ڈالا گیا اور باوجود چھوٹا ہونے کے ہاشم کو وارث
قرار دیا گیا۔ اور مسافروں کو چاہ زمزم سے پانی پلانا اور حاجیوں کی خدمت کرنا جو سب سے بڑا
عہدہ سمجھا جاتا تھا وہ اُسے دیا گیا۔ اسی طرح غیر حکومتوں کے پاس وفد بھجوانے کا جو کام تھا اور ان
کی سرداری کرنے کا عہدہ بھی ان کے سپرد ہوا ۔ عبد الشمس کے بیٹے امیہ کو یہ بات بری
لگی ۔ شیطان نے اُس کے دل میں ڈالا کہ یہ عہدہ ہاشم کے پاس کیوں جائے۔ اور اُس نے قوم
میں مقبولیت حاصل کرنے کے لئے ہاشم کے کاموں کی نقل شروع کر دی۔ یعنی مسافروں کو زم زم
پانی بھی پلاتا تھا اور بہت کچھ داد و دہش 27 بھی کرتا تھا تا کہ عوام میں مقبول ہو جائے۔
قریش نے جب یہ بات دیکھی تو انہوں نے سمجھا کہ یہ خاندان آپس کے مقابلہ میں تباہ ہو جائے
گا۔ اور یہ دیکھتے ہوئے کہ امیہ ضدی ہے انہوں نے ہاشم سے اصرار کیا کہ کوئی ثالث مقرر کر کے
فیصلہ کروالو ۔ مگر اول تو ہاشم چونکہ امیہ سے عمر میں بڑے تھے اور ریاست کا حق ان کو مل چکا تھا
انہوں نے انکار کر دیا کہ میں فیصلہ ثالثی نہیں کراتا ۔ مگر آخر ساری قوم نے خاندان کو تباہی سے
بچانے کے لئے امیہ اور ہاشم پر ثالثی کے لئے زور دیا۔ آخر ہاشم بھی مان گئے اور امیہ بھی مان
گئے ۔ اور امیہ نے خزاعہ قبیلہ کے ایک کا ہن کو ثالث تجویز کیا۔ ہاشم نے بھی اُسے مان لیا۔ اس
سے

آج 10 میں سے 10 باقی