حضرت مسیح موعودؑ کے زمانہ میں شیطانی حربہ کی صورت

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
64
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
اور بغض اور لالچ کا۔ درمیان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب کی وجہ سے یہ حربہ زیادہ
کامیاب نہ ہوا مگر حضرت علیؓ کے زمانہ میں یہ حربہ پھر زور پکڑ گیا اور آج تک شیعہ سنی کی شکل میں
یہ جھگڑا چل رہا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پھر شیطان نے ایک اور رنگ میں اس کی بنیاد
زمانہ میں شیطانی حربہ کی صورت رکھی۔ آپ کی خلافت میں پہلا جھگڑا جو زیادہ
شدت سے ظاہر نہیں ہوا حضرت خلیفہ اول کے
خلیفہ بننے کے وقت ہوا۔ یہ جھگڑا بھی درحقیقت وہی ابلیس والے جھگڑے کی طرز پر تھا۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ایک انجمن مقبرہ بہشتی کی بنائی تھی اور اس میں حضرت خلیفہ اول کو صدر بنایا تھا
اور مولوی محمد علی صاحب اس کے سیکرٹری تھے۔ دوسرے ممبروں میں سے خواجہ کمال الدین صاحب،
ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب مولوی محمد علی صاحب کے ساتھ تھے۔
چھوٹے چھوٹے معاملات میں اختلاف ہوتا تو حضرت خلیفہ اول کی رائے ایک طرف ہوتی اور
مولوی محمد علی صاحب کی پارٹی کی رائے دوسری طرف ہوتی ۔اس لئے مولوی محمد علی صاحب کی
پارٹی میں حضرت خلیفہ اول کے خلاف بغض پیدا ہو جاتا ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فوت ہوئے تو اُس وقت کے حالات کی وجہ سے خواجہ کمال الدین صاحب بہت ڈر گئے اور
لاہور میں جہاں وفات ہوئی تھی مولوی محمد احسن صاحب امروہی نے حضرت خلیفہ اول کی
خلافت کا اعلان کر دیا اور خواجہ صاحب نے ڈر کر مان لیا۔ جب قادیان پہنچے تو خواجہ صاحب نے
سوچا کہ حضرت خلیفہ اول ضرور خلیفہ بنیں گے اور اپنی ہوشیاری کی وجہ سے خیال کیا کہ اگر ان کی
خلافت کا مسئلہ ہماری طرف سے پیش ہو تو ان پر ہمارا اثر رہے گا اور وہ ہماری بات مانتے رہیں
گے۔ چنانچہ انہوں نے آپ کی خلافت کے متعلق ایک اعلان شائع کیا اور اس میں لکھا کہ الوصیۃ
کے مطابق ایک خلیفہ ہونا چاہئے اور ہمارے نزدیک سب سے زیادہ مستحق اس کے حضرت مولوی
نورالدین صاحب ہیں۔ اس اعلان کے الفاظ یہ ہیں:۔
وو
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھا جانے سے پہلے

انوار العلوم جلد 26
65
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
آپ کے وصایا مندرجہ رسالہ الوصیۃ کے مطابق حسب مشورہ معتمدین
صدر انجمن احمد یہ موجودہ قادیان و اقرباء حضرت مسیح موعود با جازت حضرت
اماں جان ) گل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی اور جو موجود تھی اور جس کی تعداد اُس
وقت بارہ سو تھی والا مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم
نورالدین صاحب سلمہ کو آپ کا جانشین اور خلیفہ قبول کیا ۔‘ 31
میں نے بھی اسی قانون کے مطابق نیا نظام بنایا ہے۔ صرف تحریک کے وکلاء کو زائد کر دیا
ہے۔ کیونکہ اب جماعت احمدیہ کے باہر پھیل جانے کی وجہ سے اس کا مرکزی نظام دو حصوں میں
تقسیم ہو گیا ہے )
اس اشتہار سے پہلے حضرت خلیفہ اول کی بیعت کے وقت مولوی محمد علی صاحب نے
اختلاف کا اظہار کیا جیسا کہ وہ خود اپنی کتاب ” حقیقت اختلاف“ میں لکھتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی نعش مبارک جب قادیان میں پہنچی تو
دو
باغ میں خواجہ کمال الدین صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ یہ تجویز
ہوئی ہے کہ حضرت مسیح موعود کے جانشین حضرت مولوی نورالدین صاحب
ہوں۔ میں نے کہا بالکل صحیح ہے اور حضرت مولوی صاحب ہی ہر طرح سے
اس بات کے اہل ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ بھی تجویز ہوتی ہے
کہ سب احمدی ان کے ہاتھ پر بیعت کریں ۔ میں نے کہا اس کی کیا
ضرورت ہے جو لوگ نئے سلسلہ میں داخل ہوں گے انہیں بیعت کی
ضرورت ہے اور یہی الوصیۃ کا منشاء ہے۔ خواجہ صاحب نے کہا کہ چونکہ
وقت بڑا نازک ہے ایسا نہ ہو کہ جماعت میں تفرقہ پیدا ہو جائے اور احمد یوں
کے حضرت مولوی صاحب کے ہاتھ پر بیعت کر لینے سے کوئی حرج بھی
نہیں ۔ تب میں نے بھی اسے تسلیم کر لیا۔ 32
غرض خواجہ صاحب کے سمجھانے سے مولوی محمد علی صاحب حضرت خلیفہ اول کی بیعت پر
راضی ہو گئے اور اس طرح خلافتِ اولی کا قیام بغیر مخالفت کے ہو گیا ۔ گو اس کے بعد اس فتنہ نے

انوار العلوم جلد 26
66
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
کئی اور صورتوں میں سر اٹھایا۔ مگر خلافت اُولی قائم ہو گئی اور ساری جماعت حضرت خلیفہ اول کے
ہاتھ پر جمع ہوگئی۔ اب شیطان نے دیکھا کہ جو نئے جھگڑے کی بنیاد میں نے ڈالی تھی وہ بھی ختم
ہو رہی ہے تو اُس نے ایک نئی طرح ڈالی ۔ یعنی مولوی محمد علی صاحب کی پارٹی اور حضرت
خلیفہ اول کے خاندان کے دلوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے بغض پیدا
کر دیا تا کہ یہ سلسلہ ابھی اور لمبا چلتا چلا جائے اور دین کو دنیا پر مقدم کرنے والا گروہ پھر دنیا کو
دین پر مقدم کرنے والے گروہ کے ظلموں کا شکار ہو جائے۔
یہ بنیاد اس طرح پڑی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے یہ دیکھ کر کہ حضرت مولوی
نورالدین صاحب کے ہاں پہلی بیوی کے بطن سے کوئی نرینہ اولاد نہیں ، لدھیانہ کے ایک بزرگ
صوفی احمد جان صاحب کی ایک لڑکی سے جو اُن کی موجودہ زندہ اولاد کی والدہ تھیں نکاح
کروایا۔ اس واقعہ کی وجہ سے چاہئے تو یہ تھا کہ یہ دوسری بیوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اور ان کے خاندان سے زیادہ تعلق رکھتیں جس طرح اُن کے بھائی پیر افتخار احمد صاحب مرحوم
اور پیر منظور محمد صاحب مرحوم قاعدہ پیسرنا القرآن کے موجد حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور اُن
کے خاندان سے والہانہ عشق رکھتے تھے۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس بغض کی بھی کچھ دنیوی وجوہات
تھیں۔
اول یہ کہ حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ہاں اس بیوی سے بھی دیر تک کوئی نرینہ
اولاد نہ ہوئی۔ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جن کو شوق تھا کہ حضرت مولوی صاحب
کے ہاں نرینہ اولاد ہو جائے 1896ء میں جبکہ حضرت مولوی نورالدین صاحب کو آپ نے
نواب محمد علی خان صاحب مرحوم کو قرآن پڑھانے کے لئے مالیر کوٹلہ بھجوایا تھا مولوی صاحب
کے متعلق نواب صاحب مرحوم کو ایک خط لکھا کہ حضرت مولوی نورالدین صاحب کی مالیر کوٹلہ کی
ایک سید خاندان کی لڑکی سے شادی کا انتظام کریں ۔ گو یہ انتظام تو بعد میں رُک گیا مگر ایک خار
دل میں بیٹھ گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کی دوسری بیوی پر ایک اور سوکن لانے کی
کوشش کی ہے۔
دوسری وجہ اس بغض کو بڑھانے کی ایک اور پیدا ہو گئی اور وہ یہ تھی کہ میاں عبدالسلام،

انوار العلوم جلد 26
67
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
عبدالوہاب اور عبدالمنان کی والدہ نے اپنے خاندان کی ایک لڑکی فاخرہ نام کی پالی ہوئی تھی۔
اُدھر حضرت اماں جان ) نے اپنے وطن سے دوری کی وجہ سے اپنی خالہ کے ایک بیٹے سید کبیر احمد
کو تعلیم کے لئے قادیان بلایا ہوا تھا۔ جب حضرت خلیفہ اول مالیر کوٹلہ گئے تو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فیصلہ کیا کہ اس بچے کو طب کی تعلیم دلوائی جائے اور اُس کو بھی اُن کے ساتھ ہی
تعلیم کے سلسلہ میں مالیر کوٹلہ بھیج دیا گیا۔ کبیر احمد کا بیان تھا کہ حضرت خلیفہ اول کی دوسری بیوی
نے اُس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ فاخرہ کا اس سے بیاہ کر دیں گی لیکن بعض ایسے حالات کی وجہ سے
جن کا حقیقی علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے سید کبیر احمد نے جو ہمارے خالہ زاد ماموں تھے زہر کھا کر
خودکشی کر لی اور سارے کوٹلہ اور دہلی میں یہ مشہور ہو گیا کہ اس خود کشی کی وجہ حضرت خلیفہ اول کی
دوسری بیوی تھیں۔ چنانچہ آج تک بھی کچھ لوگ جو نواب لوہارو کے خاندان کے یا ہمارے ننھیال
کے زندہ ہیں یہی الزام لگاتے چلے آتے ہیں کہ کبیر احمد کو نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ اپنے
خاندان کی بدنامی کے ڈر سے حضرت مولوی نور الدین صاحب نے زہر دے کر مروا دیا
نما۔ حالانکہ واقعہ یہ تھا کہ چونکہ وہ آپ سے طب پڑھتا تھا اور دوائیں اُس کے قبضہ میں تھیں اُس
نے خود ز ہر نکال کر کھا لیا تھا۔ مگر غلط نہی ان لوگوں کے دماغ میں ایسی جاگزیں ہوگئی تھی کہ میرے
رشتہ کے ایک ماموں حافظ عبدالمجید صاحب سب انسپکٹر پولیس جن کو محمد امین بھی کہتے
تھے 1936ء یا 1937ء میں مجھے ملنے کے لئے قادیان آئے اور باتوں باتوں میں کہنے لگے کہ
ہمارے ایک بھائی کو حضرت مولوی نورالدین صاحب نے زہر دے کر مروا دیا تھا۔ میں نے غصہ
سے اُن کو کہا کہ میں حضرت خلیفہ اول کے متعلق ایسی کوئی بات نہیں سن سکتا۔ اس پر وہ بھی غصہ
تھا۔
سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں بھی اپنے بھائی کے واقعہ کو بھول نہیں سکتا اور چلے گئے۔
اس واقعہ کو اور اہمیت اس طرح مل گئی کہ ہمارے ننھیال کا رشتہ نواب صاحب لوہارو سے
۔
تھا۔ یہ اتفاق کی بات ہے کہ اُس وقت نواب صاحب مالیر کوٹلہ کم سن تھے اور گورنمنٹ نے اُن کا
نگران نواب صاحب لوہارو کو مقرر کر کے بھیجا ہوا تھا۔ جس وقت یہ کبیر کا واقعہ ہوا اُس وقت
نواب صاحب لوہار کوٹلہ میں تھے۔ پہلے تو کسی کو پتا نہیں تھا کہ یہ بھی اُن کے رشتہ دار ہیں ۔ جس
طرح نواب صاحب لوہا ر و سمی به فرخ مرزا میرے ماموں تھے۔ وہ کبیر کے بھی ماموں تھے۔ مگر

انوار العلوم جلد 26
68
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
وہ چونکہ معمولی کمپونڈ ر اور طالب علم کی حیثیت میں گیا تھا پہلے تو پتا نہ لگا۔ اس کے مرنے پر جب
اُن کو پتا لگا کہ ایک لڑکے نے خودکشی کی ہے اور وہ دلّی کا ہے تو انہوں نے گرید کی اور پتا لگا کہ یہ
تو میرا بھانجا ہے۔ وہ چونکہ حاکم تھے انہوں نے فوراً کارروائی کی کہ اس کا پیٹ چاک کیا جائے
اور زہر نکالا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ یہ زہر اتفاقی استعمال ہوا ہے یا جان بوجھ کر دیا گیا
ہے۔ نواب محمد علی خاں صاحب جو نواب مالیر کوٹلہ کے جو اُس وقت بچہ تھے ماموں تھے اور بعد
میں میرے بہنوئی ہوئے ۔ ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بڑی بیٹی اُن سے بیاہی گئیں ) اُن
کو چونکہ قرآن پڑھانے کے لئے حضرت خلیفہ اول گئے تھے اور اُن کا ریاست میں رسوخ تھا
انہوں نے فوراً کوشش کر کے راتوں رات کبیر کو دفن کرا دیا اور اس طرح اس فتنہ کو دفع
کیا۔ بیٹے کا مرجانا ماں کے لئے بڑے صدمہ کا موجب ہوتا ہے مگر یہ بغض اتنا لمبا ہو گیا کہ
حضرت (اماں جان کی خالہ جو اکثر قادیان آتی رہتی تھیں اور قادیان میں بڑا لمبا عرصہ والدہ
کے پاس رہتی تھیں انہوں نے ہم سے ملنا جلنا چھوڑ دیا۔ چنانچہ 1909 ء یا 1911ء میں ہم
ایک دفعہ دتی گئے تو حضرت اماں جان) بھی ساتھ تھیں۔ چونکہ انہیں اپنی خالہ سے بڑی محبت
تھی وہ اپنی اماں کی بھاوج کے ہاں ٹھہریں ۔ اُن کو سارے "بھابی جان بھائی جان" کہتے
تھے۔ اب اُن کے بچے کراچی میں ہیں۔ اُن کے گھر میں ہی ہم جا کر ٹھہرتے تھے۔ اُس وقت بھی
ان کے گھر میں ہی ٹھہرے۔ بلکہ اُن کا ایک لطیفہ بھی مشہور ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
1891ء میں دتی گئے تو آپ کے خلاف بڑا جلسہ ہوا اور شور پڑا۔ لوگوں نے کہا کہ اس کو قتل
کر دو ۔ مولویوں نے وعظ کیا کہ جو اس کو قتل کر دے گا وہ جنتی ہو گا۔ ہماری وہ بھابی بڑی مخالف
تھیں مگر آخر رشتہ دار تھیں۔ ایک دن اُن کی نوکر آئی اور آکر کہنے لگی۔ بی بی ! دعا کرو میرا بچہ بیچ اُن کی بی ! بچہ دو
جائے ، وہ صبح چھری تیز کر رہا تھا۔ کوئی قادیان سے آیا ہے جو رسول اللہ ﷺ کی ہتک کرتا ہے وہ تیز رہا تو
اُس کو مارنے گیا ہے۔ وہ کہنے لگیں کمبخت ! چپ کر ۔ وہ تو میری بھانجی کا خاوند ہے۔ مگر بہر حال
اُن کے گھر میں خالہ بھی ٹھہری ہوئی تھیں ۔ اماں جان نے پرانی محبت کی وجہ سے اُن سے خواہش
کی کہ مجھے ملا دو۔ بھائی جان نے انکار کر دیا کہ وہ تو کہتی ہیں میں اُس کی شکل بھی نہیں دیکھنا
چاہتی۔ پھر ہماری ایک اور بہن تھی اُن کی بیٹی بعد میں حکیم اجمل خان صاحب مرحوم کے بھائی

10 von 10 heute frei