حضرت خلیفہ اوّل کی وفات پر اختلاف کی وجہ
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
69
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
سے بیاہی گئی تھیں ۔ حضرت (اماں جان ) نے اُن سے کہا وہ چھوٹی بچی تھیں اُن کو تو ان باتوں کا
پتا نہیں تھا۔ انہوں نے پردہ اُٹھا کے کہا کہ وہ مصلی پر بیٹھی دعا کر رہی ہیں دیکھ لو۔ اماں جان نے
جا کر جھانکا تو اُسی وقت انہوں نے کھڑ کی کھولی اور ہمسایہ میں چلی گئیں اور وہاں سے ڈولی منگا کر
کسی اور رشتہ دار کے پاس چلی گئیں ۔ غرض اتنا اُن کے اندر بغض تھا کہ انہوں نے ہم سے ملنا
بالکل چھوڑ دیا۔ اُن کے رشتہ دار اب بھی کراچی میں ہیں ۔ لاہور میں بھی لوہارو خاندان کے افراد
ہیں۔ نوابزادہ اعتزاز الدین جو پاکستان میں انسپکٹر جنرل پولیس تھے وہ بھی نواب لوہارو کے بیٹے
تھے۔ اور بیٹے بھی ہیں ۔ بعض اُن کی اولاد میں سے فوج میں کرنیل ہیں ۔ اُن کے ایک بھائی
صمصام مرزا لاہور میں ہیں۔ ان لوگوں سے جب بھی بات کرو وہ ہم پر ہنستے ہیں کہ تم بیوقوف
ہو۔ مولوی صاحب نے اُسے مروا دیا تھا۔ تم بیوقوفی میں یونہی اپنے مذہبی عقیدہ کے ماتحت سمجھتے
ہو کہ نہیں مروایا تھا آپ مر گیا تھا۔ اُس نے خود کشی کوئی نہیں کی اُس کو مروا دیا گیا تھا۔ غرض یہ
واقعہ حضرت خلیفہ اول کے خاندان کے دلوں میں بغض کو بڑھانے کا ایک دوسرا سبب بن گیا۔
کے
حضرت خلیفہ اول کی کے انتخاب کا وقت آیا تو مولوی محمدعلی صاحب اتنے
وفات پر اختلاف کی وجہ اختلاف کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ اقتدار ان کے ہاتھ سے نکل
جاتا تھا۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ اُن کی پہلی بیوی مرحومہ
جو نہایت ہی نیک عورت تھیں ( میرا یہ مطلب نہیں کہ ان کی موجودہ بیوی نیک نہیں ہے مگر وہ پہلی
بیوی میری بہن بنی ہوئی تھیں اور اُن کو میں ذاتی طور پر جانتا تھا۔ اس لئے میں نے اُن کے متعلق
اپنی رائے بیان کر دی ہے ۔ وہ مجھ سے بہت ہی محبت کرتی تھیں ۔ فاطمہ بیگم اُن کا نام تھا۔
مولوی محمد علی صاحب کی جب شادی ہوئی میں بہت چھوٹا سا تھا۔ دس سال کا ہوں گا کہ وہ آتے
ہی میری بہن بن گئیں ۔ ہمیشہ میرا سر دیکھنا ، جوئیں نکالنی، بہت ہی محبت کرتی تھیں اور کہتیں یہ
میرا بھائی ہے۔ اور میں اُنہیں بہن کہا کرتا تھا) وہ نومبر 1908ء میں فوت ہوئیں۔ مجھے اُس
وقت کسی کام کے لئے حضرت خلیفہ اول نے باہر بھیجا ہوا تھا۔ میں جب واپس آیا تو مجھے مرحومہ
کی وفات کا علم ہوا۔ میں نے اُسی وقت ایک ہمدردی سے پُر خط مولوی محمد علی صاحب کو
انوار العلوم جلد 26
70
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
لکھا۔ مولوی محمد علی صاحب نے اس کے جواب میں مجھے لکھا کہ آپ کے خط کا تو میں ممنون ہوں
مگر مجھے افسوس ہے کہ حضرت اماں جان) میری بیوی کی لاش دیکھنے نہیں آئیں (حالانکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لاش دیکھنے کے لئے عورتوں کو باہر جانے سے منع کیا ہوا ہے ) یہ
صدمہ ایسا ہے کہ میں زندگی بھر اسے نہیں بھول سکتا۔ یہ گویا دوسری بنیا د مولوی محمد علی صاحب کے
دل میں شیطان نے رکھ دی کہ اب زندگی بھر مخالفت کرتے رہو۔ بلکہ اس واقعہ کا اجمالی ذکر
مولوی محمد علی صاحب نے خود ریویو آف ریلیجنز میں بھی کیا ہے۔ اور یہ الفاظ لکھے ہیں کہ :
اگر کسی نے میرا محسن ہونے کے باوجود بجائے اظہار غم و ہمدردی
کے کسی گزشتہ رنج کا اظہار اس وفات کے وقت کیا تو یہ شاید میرے لئے
سبق تھا کہ دنیا کے کسی گھر کو اپنا گھر سمجھنا غلطی ہے ۔‘33
گویا خود ان کی اپنی تحریر بھی اس بارہ میں موجود ہے۔ غرض مولوی محمد علی صاحب نے اس
صدمہ کے نتیجہ میں بغض کو انتہا تک پہنچا دیا۔ اور جیسے انہوں نے کہا تھا کہ میں مرنے تک یہ صدمہ
نہیں بھول سکتا مرنے تک اس واقعہ کو یاد رکھا اور خاندان مسیح موعود کا بغض اپنے دل سے نہیں
نکالا ۔ چنانچہ حضرت خلیفہ اول کی وفات پر خلافت ثانیہ کے انتخاب پر بھی اُنہوں نے بغاوت کی
اور اس طرح بغض و حسد کے لمبا کرنے کا سلسلہ انہوں نے جاری کر دیا۔ تا کہ آدم کے زمانہ کا
بغض جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ تک آیا تھا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ کا
بغض جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک آیا تھا اور آپ کے دادا ہاشم بن عبد مناف
کے زمانہ کا بغض جو پہلے ابوسفیان اُموی کے زمانہ تک آیا تھا اور پھر یزید بن معاویہ اور امام حسین
کے زمانہ تک آیا تھا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے زمانہ تک بھی متمد ہو جائے ۔ غضب یہ ہوا کہ اکبر شاہ خان نجیب آبادی مشہور مؤرخ جو پہلے
مبائعین میں تھے اور پھر بھاگ کر لاہور آگئے تھے ، انہوں نے مضمون لکھا کہ آرائیں قوم جس
میں سے مولوی محمد علی صاحب تھے بنوامیہ میں سے ہے 34 ۔ گویا انہوں نے کہا کہ وہ بنوامیہ
کا بغض پھر بنو محمد اللہ سے جاری ہونا چاہیے۔ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی کے