اختلاف کی قائم رکھنے کیلئے غیر مبائعین کی ایک تدبیر

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
71
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
خاندان کے متعلق فرمایا ہے کہ سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلُ الْبَيْتِ “35 کہ سلمان فارسی جن کے
خاندان سے بلحاظ فارسی الاصل ہونے کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خاندان ملتا ہے
ہمارے خاندان میں سے ہیں ۔ گویا مسیح موعود نہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی
فرزند تھے بلکہ اس حدیث کے ماتحت ایک رنگ میں آپ کے جسمانی فرزند بھی تھے۔ تو پیغام صلح
میں اکبر شاہ خان نجیب آبادی نے مضمون شائع کیا کہ مولوی محمد علی صاحب بنوامیہ میں سے
ہیں ۔ گویا بنوامیہ اور حضرت علیؓ کا جو بغض تھا وہ اور لمبا ہو جائے گا ختم نہیں ہوگا۔
غرض انہوں نے ثابت کر دیا کہ بنو عبد مناف یعنی اولا د محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
بنو امیہ کی لڑائی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ اور وہ احمدیوں میں بھی جاری رہے گا۔
اختلاف کو قائم رکھنے کیلئے غیر مبالعین نے اس لڑائی کوئی روح بخشنے کے لئے یہ
جاتا
تدبیر کی کہ حضرت خلیفہ اول کی بیوی اور اُن کے بچوں کو
غیر مبائعین کی ایک تدبیر یہ کہنا شروع کیا کہ اگر حضرت خلیفہ اول کا بیٹا عبدالحی مرحوم
خلیفہ ہو تو ہم لیتے۔ اس میں ہو جاتا تو ہم بیعت کر لیتے ۔ چنانچہ ہم اس کے ثبوت میں مولوی عبدالوہاب صاحب کا ہی
ایک مضمون پیش کرتے ہیں ۔ اب وہ جتنا چاہیں جھوٹ بول لیں مگر یہ اُن کا مضمون چھپا ہوا اب وہ جتنا چاہیں بول یہ ہو
ہے۔ انہوں نے 1937ء میں غیر مبائعین کے بعض اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے الفضل
میں لکھا کہ :
مولوی عبدالباقی صاحب بہاری ایم اے نے بتایا کہ حضرت
خلیفہ مسیح اول کی وفات ۔
لمسيح
ت کے بعد خلافت ثانیہ کے زمانہ میں خلا خلافت کے چند
دشمن حضرت مولوی عبدالحی صاحب کے پاس آئے اور کہا کہ اگر آپ خلیفہ
بن جاتے تو ہم آپ کی اطاعت کرتے۔ مولوی عبدالحی صاحب نے باوجود
بچپن کے اُن کو جو جواب دیا وہ اس قابل ہے کہ سلسلہ کی تاریخ میں سنہری
حروف سے لکھا جائے۔ انہوں نے فرمایا کہ یا تو آپ کو آپ کے نفس دھوکا
دے رہے ہیں یا آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اگر میں
خلیفہ بنتا تب بھی آپ میری اطاعت نہ کرتے۔ اطاعت کرنا آسان کام

انوار العلوم جلد 26
72
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
نہیں۔ میں اب بھی تمہیں حکم دوں تو تم ہرگز نہ مانو۔ اس پر اُن میں سے تم ہرگز نہ مانو۔ اس پر ان میں سے
ایک نے کہا کہ آپ ہمیں حکم دیں پھر دیکھیں کہ ہم آپ کی فرمانبرداری
کرتے ہیں یا نہیں؟ مولوی عبدالحی صاحب نے کہا اگر تم اپنے دعوی میں
سچے ہو تو میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ جاؤ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی بیعت
کرلو۔ یہ بات سن کر وہ لوگ بغلیں جھانکنے لگے اور کہنے لگے یہ تو نہیں
ہو سکتا۔ 36
اس سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے عبدالحی مرحوم کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی
سے پیدا ہوا تھا اس فتنہ سے بچا لیا لیکن اُن کی والدہ اور ان کے چھوٹے بھائیوں کے دل میں یہ
خار کھٹکتا رہا۔ چنانچہ جب میں نے امتہ الحی مرحومہ سے اس لئے شادی کی کہ حضرت خلیفہ اول کی
روح خوش ہو جائے کیونکہ ایک دفعہ انہوں نے بڑے صدمہ سے ذکر کیا تھا کہ میری بڑی خواہش
تھی کہ میرا جسمانی رشتہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہو جائے مگر وہ پوری نہیں ہوئی ۔ جس
پر میں نے آپ کی وفات کے بعد اور خلیفہ بننے کے بعد امۃ الحی مرحومہ سے شادی کی۔ تو پیغامیوں
نے والدہ عبدالوہاب اور والدہ عبدالمنان کو یہ کہنا شروع کیا کہ یہ رشتہ مرزا محمود احمد نے اپنی خلافت
کو مضبوط کرنے کے لئے کیا تھا۔ حالانکہ اگر میں پہلے کرتا تب تو یہ اعتراض ہوتا کہ خلافت لینے
کے لئے کیا ہے۔ لیکن اول تو یہ سوال ہے کہ خلافت حضرت مولوی نور الدین صاحب کی تو نہیں
تھی خلافت حضرت مسیح موعود کی تھی۔ اگر باپ سے بیٹے کو حق پہنچتا ہے تو میں مسیح موعود کا بیٹا
تھا۔ پھر تو مولوی صاحب بھی خلیفہ نہیں رہتے۔ پھر تو خلیفہ مجھے ہونا چاہیے تھا۔ دوسرے خلیفہ میں پہلے
ہو چکا تھا رشتہ بعد میں ہوا۔ بہر حال عبدالحی مرحوم تو اس فتنہ میں نہ آیا جیسا کہ اُس کی وفات کے
موقع کے حالات سے ظاہر ہے جو میں نے ایک خط میں چودھری فتح محمد صاحب کو لکھے تھے جو اُس
وقت انگلینڈ میں مبلغ تھے اور جو خط انہوں نے مولوی عبدالرحیم صاحب درد کو محفوظ رکھنے کے لئے
دے دیا تھا اور اُن کے مرنے کے بعد اُن کے بیٹے لطف الرحمن نے مجھے اُن کے کاغذات میں
سے نکال کر بھیج دیا وہ خط یہ ہے :
برادرم مکرم چودھری صاحب! السَّلَامُ عَلَيْكُمُ

انوار العلوم جلد 26
73
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
پہلے خط کے بعد پھر قریباً تین ہفتہ سے خط نہ لکھ سکا جس کا باعث
ترجمہ قرآن کا کام ہے۔ مولوی شیر علی صاحب کو کہا ہوا ہے کہ ہر ہفتہ خط جانا
چاہیے نہ معلوم جاتا ہے یا نہیں۔
پچھلے ہفتہ ایک سخت حادثہ ہو گیا اور وہ بھی خط لکھنے میں روک رہا۔ عزیز
میاں عبدالحی کو دو ہفتہ بخار رہا اور گو سخت تھا لیکن حالت مایوسی کی نہ تھی
مگر پچھلی جمعرات کو یکلخت حالت بگڑ گئی اور ایک رات اور کچھ حصہ دن کا
بیہوش رہ کر عصر کے قریب اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ (اُس وقت ایک ڈاکٹر ہیرالال صاحب کو میں نے لاہور سے
بلایا تھا۔ اُس کا خیال تھا کہ ان کو ٹائیفائیڈ تھا مگر بیماری کی وقت پر تشخیص نہیں
کی گئی اور اب مرض آخری مرحلہ پر پہنچ چکا ہے۔)
قریباً اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے اور اب کے ففتھ ہائی کا امتحان
دینا تھا۔ سال ڈیڑھ سال سے شبانہ روز جسم وعلم میں ترقی تھی اور اب خاصا
جوان آدمی معلوم ہوتے تھے۔ ذہن نہایت تیز اور رسا تھا مگر منشاء الہی کے
مقابلہ میں انسان کا کچھ بس نہیں چل سکتا اور اُس کے ہر ایک فعل میں حکمت
ہوتی ہے۔ اور جیسا کہ مجھے ان کی وفات کے بعد معلوم ہوا یہ واقعہ بھی
اللہ تعالیٰ کی ہی حکمتوں کے ماتحت تھا ور نہ کئی فتنوں کا اندیشہ تھا۔ مرحوم بوجہ
کم سن ہونے کے بہت سے فتنہ پردازوں کے دھوکے میں آ جاتا تھا۔ میں
آخری دنوں میں اپنے گھر میں ہی انہیں لے آیا تھا ( اُن کی بہن امتہ الحی
مرحومہ کی خواہش سے ) اور حیران تھا کہ وہ ہر وقت والدہ صاحبہ اور میرے
پاس بیٹھے رہنے پر مصر تھا ( یہ نظارہ اب تک میری آنکھوں کے سامنے
ہے۔ وہ امتہ الحی مرحومہ کے دالان میں ہی رہتے تھے۔ میں آخر کام کرنے
والا آدمی تھا۔ ہر وقت قرآن کریم کی تفسیر کا کام اور دوسرا کام ہوتا تھا۔
جب میں نیچے جاتا تو آدمی آتا کہ عبدالحی بلاتا ہے اور کہتا آپ

انوار العلوم جلد 26
74
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
بیٹھیں ، حضرت اماں جان) بیٹھیں ۔ میری اماں کو یہاں سے اُٹھا دیں
میری جان نہیں نکلے گی ۔ میری جان تکلیف سے نکلے گی ۔ میری ماں کو یہاں
سے ہٹا دیں ۔ غرض وہ ہر وقت والدہ صاحبہ اور میرے پاس بیٹھے رہنے پر
مصر تھا) اور بار بار کہتا تھا کہ آپ میرے پاس بیٹھے رہیں۔ مجھے اس سے
تسلی ہوتی ہے۔ اور اس کے برخلاف اگر اپنی والدہ پاس آتیں تو اُن کو ہٹا
دیتا تھا اور اصرار کرتا تھا کہ میرے پاس سے ہٹ جاؤ۔ معلوم ہوتا ہے کہ
وفات سے پہلے اُس کے دل کے دروازے اللہ تعالیٰ نے کھول دیئے تھے
اور ایک پاک دل کے ساتھ وہ اللہ تعالیٰ سے جاملا ۔ مجھے اُس سے ایسی محبت
تھی جیسے ایک سگے بھائی سے ہونی چاہیے۔ اور اس کا باعث نہ صرف
حضرت مولوی صاحب کا اس سے محبت رکھنا تھا بلکہ یہ بھی وجہ تھی کہ اُسے خود
بھی مجھ سے محبت تھی ۔ بوجہ نا تجربہ کاری کے بعض متنفنی لوگوں کے فریب میں
آ جانا بالکل اور بات ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولوی صاحب کے باقی بچوں
کو نیک اور پاک عمر عطا فرمائے اور جس طرح آپ کا وجود نافع الناس تھا
آپ کی اولاد بھی دعائم الملۃ 37 ہو۔ اللَّهُمَّ آمِينَ ۔ (لیکن میری اس دعا
کو انہوں نے ضائع کر دیا ہے اور خود اپنے لئے تباہی کا بیج بویا ہے )
خاکسار
مرزا محمود احمد
غرض عبد الحی مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے اس فتنہ میں مبتلا ہونے سے بچالیا مگر حضرت خلیفہ اول
کے باقی لڑکوں کے دلوں میں یہ خیال کھٹکتا چلا گیا کہ خلافت ہمارا حق تھا لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ایک بیٹے نے اس کو چھین لیا ہے اور یہ حق پھر ہم کو واپس لینا چاہیے۔ چنانچہ
شيخ يعقوب علی صاحب عرفانی جو قریباً اتنے ہی پرانے احمدی ہیں جتنے پرانے حضرت خلیفہ اول
تھے۔ غالباً اُن کے دو تین سال بعد آئے۔ اور پھر انہوں نے سلسلہ کی خدمت میں بڑا روپیہ خرچ
کیا ہے۔ ان کی شہادت ہے کہ :

انوار العلوم جلد 26
75
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
وو
1914ء میں حضرت خلیفہ اول کی وفات کے بعد پیغامیوں نے
قادیان میں ریشہ دوانیوں کا مرکز حضرت خلیفہ اول کے گھر کو بنایا۔ مختلف
اوقات میں لاہور سے جاسوس آتے رہے اور اکابر بھی۔ اور سازش یہ کی گئی
کہ اس خاندان میں ایک برائے نام خلیفے کا انتظام کیا جائے ۔ جسے کچھ عرصہ
بعد تر کی خلافت کی طرح معزول کر دیا جائے ۔ کیونکہ ان کا تجربہ بتاتا تھا کہ
اس خاندان کے افراد اس قسم کے سنہری خواب دیکھ رہے ہیں ۔“
خود مجھے بھی یاد ہے کہ ایک دفعہ اپنے بچوں کو لے کر حضرت خلیفہ اول کی بیوی جو میری
ساس تھیں میرے پاس آئیں اور بیٹھ کے کہنے لگیں کہ ہماری یہاں کوئی قدر نہیں ۔ پیغامی میرے
پاس آتے ہیں ، بڑے روپے دیتے ہیں، تحفے لاتے ہیں اور کہتے ہیں لاہور آ جاؤ ہم بڑی قدر
کریں گے۔ میں نے کہا بڑی خوشی سے جائیے آپ کو یہ خیال ہو گا کہ شاید آپ کی وجہ سے مجھے
خلافت ملی ہے۔ مجھے پروا نہیں۔ آپ چلے جائیے اور اپنی بھڑاس نکالیے۔ پھر جا کر آپ کو
تھوڑے دنوں میں ہی پتا لگ جائے گا کہ جو کچھ سلسلہ آپ کی مدد کرتا ہے وہ اس کا دسواں حصہ
بھی مدد نہیں کریں گے۔ چنانچہ وہ پھر نہ گئیں گو درمیان میں جماعت کی وفاداری کی وجہ
سے اُن کا یہ خیال دیتا رہا مگر پھر بھی یہ چنگاری سلگتی رہی ۔ چنانچہ 1918ء،1919ء میں
دار حضرت خلیفہ اول میں مجھے زہر دینے کا منصوبہ کیا گیا۔ اس کے متعلق برکت علی صاحب لائق
لدھیانوی جو خود ان کے ہم وطن ہیں اور جن کے شاگرد اس وقت پاکستان میں بڑے بڑے
مہدوں پر ہیں اور اب بھی مجھے خط لکھتے رہتے ہیں کہ ہمارے اُستاد بڑے نیک تھے اُن کا پتا
بتائیں۔ اُن کی شہادت ہے کہ 1918ء میں
”لاہور کے بعض معاندین نے حضرت اقدس کو زہر دینے کی سازش
کی اس طریق پر کہ اماں جی مرحومہ کے گھر میں حضور کی دعوت کی جائے اور
دعوت کا اہتمام لاہوری معاندین کے ہاتھ میں ہومگر ایک بچے نے جو اُن کی
سر گوشیاں سن رہا تھا ساری سکیم فاش کردی ۔“

آج 10 میں سے 10 باقی