گواہی فضل محمد خان صاحب شملوی

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
76
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔۔۔
گواهی فضل محمد خان صاحب شملوی 1918ء، 1919ء میں جیسا کہ میاں فضل محمد خان صاحب شملوی کی گواہی
سے ظاہر ہے میاں عبدالسلام صاحب، مولوی محمد علی صاحب سے شملہ میں ملے اور اُن سے
نذرانہ وصول کیا۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں:
1915ء کے قریب یا دو تین سال بعد میاں عبدالسلام صاحب عمر
جبکہ وہ صرف ساتویں جماعت میں پڑھتے تھے حضرت مولوی غلام نبی
صاحب کے ساتھ جبکہ وہ گرمی کی چھٹیوں میں تفریح کے لئے ٹوٹی کنڈی میں
آ کر ٹھہرے۔ اس دوران میں مولوی عبدالسلام صاحب غیر مبائعین سے
بھی بلا تکلف مل لیتے تھے۔ مجھے یہ بہت برا معلوم ہوتا تھا۔ میرے دل میں
صاحبزادہ ہونے کے سبب سے جو احترام تھا کم ہو گیا۔ پھر اسی عید کے موقع
پر مجھے یاد نہیں کہ بڑی تھی یا چھوٹی میاں عبدالسلام صاحب مولوی محمد علی
صاحب سے عید کا نذرانہ لے آئے اور ان کی گود میں بیٹھ آئے ۔ جب اس
روئیداد کا علم ہوا تو خان صاحب برکت علی صاحب نے جو اُس وقت
جماعت کے سیکرٹری تھے اُن کو تنبیہ کی کہ وہ مخالفین کے پاس کیوں گئے ایسا
نہ چاہیے تھا۔ تو مولوی عبدالسلام صاحب بجائے نصیحت حاصل کرنے کے
بہت بگڑے اور کہا کہ آپ کو ہمارے کسی قسم کے تعلقات پر گرفت کرنے کا
حق نہیں ۔ (یعنی ہم چاہے احراریوں سے ملیں چاہے پیغامیوں سے ملیں تم
کون ہوتے ہو جو ہمیں روکو ) مولوی عمر الدین صاحب بڑی تجسس کے
انسان تھے۔ مولوی صاحب مولوی عبدالسلام صاحب کی بہت دلجوئی
تے۔ اسی دوران میں مولوی عبدال عبدالسلام صاحب عمر نے مولوی عمرالدین
سے کسی گفتگو کے دوران میں یہ کہا کہ میں نے خلیفہ المسیح الثانی کے ( نَعُوذُ
بالله ) قابلِ اعتراض دستی خطوط اڑائے ہوئے ہیں جو میرے پاس محفوظ
ہیں۔ اب اگر اس خاندان میں تخم دیانت باقی ہے تو وہ میرے خط شائع
کرتے ۔ اس

انوار العلوم جلد 26
77
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
کرے ورنہ میں کہتا ہوں کہ اگر اس خاندان کے افراد نے یہ بات کہی ہے تو
لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ) مولوی عمرالدین نے یہ بات ٹوٹی کنڈی کے
دوستوں کو بتائی۔ میں اس بناء پر سخت رنجیدہ اور متنفر ہوا۔ عمر بھر اگرچہ مولوی
عبدالسلام صاحب بڑے تپاک سے ملتے تھے اور معانقے سے ملتے تھے مگر
میرے دل میں بڑی قبض محسوس ہوتی تھی۔ بعد میں یہ بھی افواہا سنتا رہا کہ
لاہوری جماعت حضرت خلیفہ اول کے گھر والوں کو اپنے ساتھ ملانے کی
جدوجہد کرتی رہتی ہے اور لاہوری لوگ مالی مدد سے تالیف کرتے رہتے
ہیں ۔ میری ساری ہی عمران سے متنفر گزری ہے ۔ 38
1926 ء میں میاں عبدالوہاب کی طرف سے مجھ پر عبدالحی مرحوم کو زہر دینے اور عیش پرستی
کرنے کا الزام لگایا گیا۔ اس بارہ میں ملک عزیز احمد صاحب رضاعی رشته دار حضرت خلیفہ اول و
اتالیق میاں عبدالوہاب صاحب (جن کو ان کی ماں نے اتالیق مقرر کیا تھا ) کی گواہی ہے کہ :
1926ء میں میاں عبدالوہاب نے حضور پر مندرجہ ذیل الزام لگائے:۔
1 ۔ میاں عبدالحی کو زہر دے دی۔
2 - آپالمۃ الحی صاحبہ کی شادی سیاسی نوعیت سے کی گئی (یعنی خلیفہ بننے کے لئے ۔ گویا خلیفہ پہلے
بن گئے شادی بعد میں ہوئی۔)
3- آپ معاذ اللہ عیش پرست ہیں۔ اور کہا آپ قادیان سے باہر رہتے ہیں آپ کو حالات کا کیا
پتا ہو۔
اس کے علاوہ میری اپنی شہادت ہے کہ 1926ء ، 1927ء میں مباہلہ والے جب گند
اُچھال رہے تھے تو علی محمد اجمیری اور عبد الوہاب مل کر وہاں گئے اور اُن کو ایک خط لکھ کر بھیجوایا کہ
آپ خلیفہ ثانی کے متعلق جو چاہیں لکھیں ہمارے خلاف کچھ نہ لکھیں ۔ انہوں نے خط لکھ کر ایک
لڑکے کو دے دیا کہ آپ تسلی رکھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ اُس لڑکے نے جو مدرسہ احمدیہ میں
پڑھتا تھا وہ خط مع جواب لا کر مجھے دے دیا۔ مولوی علی محمد اجمیری نے مجھے لکھا ہے کہ وہ تو
بے شک گئے تھے مگر میاں عبدالوہاب اُس میں شامل نہ تھے۔ مگر میرا حافظہ اس کی تردید کرتا

آج 10 میں سے 10 باقی