ڈاکٹر محمد منیر صاحب کی شہادت
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
78
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
ہے۔ مدرسہ احمدیہ کے لڑکوں نے جو اُس وقت ہوشیاری سے مباہلہ والوں کے مکان کی نگرانی
کرتے تھے مجھے بتایا کہ انہوں نے ان دونوں کو ان کے مکان کے سامنے کھڑا دیکھا تھا اور
انہوں نے ایک خط زاہد کی طرف ایک لڑکے کے ہاتھ بھجوایا ( زاہد مولوی عبدالکریم مباہلہ والے کا
چھوٹا بھائی تھا) اور اس لڑکے نے مجھے لا کر دے دیا۔
اسی طرح اس کی تردید مرزا عبدالحق صاحب امیر جماعت سابق صوبہ پنجاب کے ایک
لڑکے مرزا محمد طاہر کے خط سے بھی ہوتی ہے جو زاہد کے بھانجے ہیں۔ اور جس میں انہوں نے
لکھا ہے کہ :
وو
میاں عبدالوہاب اور زاہد کے آپس میں "فتنہ مستریان " سے پہلے
بڑے گہرے تعلقات تھے ( میں بھی اس کا ذاتی گواہ ہوں ۔ زاہد چونکہ چھوٹا
ہوتا تھا ہمارے گھر میں آیا کرتا تھا۔ میری بیویاں اس سے پردہ نہیں کرتی
تھیں ۔ اس کی بہن بھی ہمارے گھر میں رہتی تھی اس لئے مجھے ذاتی طور پر علم
ہے کہ زاہد سے میاں عبدالوہاب کے بڑے گہرے تعلقات تھے اور میاں
عبدالوہاب اس سے اکثر ملتا رہتا تھا )
پھر مرزا محمد طاہر لکھتے ہیں کہ :
زاہد سے میاں عبدالوہاب نے حضور کے خلاف باتیں کی تھیں جس
پر پرزاہد زاہد بھی حضور کے خلاف ہوگیا ہو گیا۔ زاہد کو و آب شکایت یہ تھی کہ جس آدمی
نے پہلے حضور کے خلاف باتیں کی تھیں اور فتنہ کی اصل جڑھ تھی وہ تو حضرت با حضور کےخلاف اور فقہ کی اصل جڑ تھی وہ تو اورفتنہ کی جڑھ وہ تو
خلیفہ اول کا لڑکا ہونے کی وجہ سے بچ گیا اور وہ پھنس گیا۔
اسی طرح ڈاکٹر محمد منیر صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ امرتسر کی شہادت سے بھی ظاہر
ہے کہ 1927ء، 1928ء میں میاں عبدالمنان اور مولوی علی محمد اجمیری ان سازشوں میں شریک
تھے۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں :۔
ڈاکٹر محمد منیر صاحب کی شہادت "غالباً 1927 ء یا1928 ء میں جب مباہلہ والوں کا فتنہ زور پر تھا ایک دن اس سلسلہ میں مباہلہ والوں
انوار العلوم جلد 26
79
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
نے ایک اشتہار حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی ہجو میں
بڑی موٹی موٹی سرخیوں کے ساتھ شائع کیا جس میں حضور کے اخلاق پر
ذاتی حملے کئے ہوئے تھے۔ اُس دن مولوی علی محمد صاحب اجمیری اور میاں
عبدالمنان صاحب عمر اور میں (راقم ) اکٹھے جا رہے تھے کہ بازار میں اس قسم
کا ایک اشتہار ہمیں بھی ملا۔ میں تو اُسے پڑھ کر دم بخود ہو کر رہ گیا۔ میرے
ہاتھ سے یہ اشتہار مولوی علی محمد صاحب اجمیری نے لے لیا اور میاں
عبدالمنان صاحب اور مولوی علی محمد صاحب اجمیری نے اس کو اکٹھا دیکھنا
شروع کیا لیکن جوں جوں وہ اشتہار کو پڑھتے جاتے تھے وہ ساتھ ساتھ
عبارت پڑھتے اور ہنستے جاتے تھے۔ مجھے اُن کا یہ فعل طبعاً بُرا معلوم ہوا
کیونکہ اپنے کسی بھی عزیز اور قابل عزت اور احترام بزرگ کے متعلق ایسے
گندے الفاظ پڑھ کر کوئی بھی شریف آدمی ہنسنے کی بجائے نفرت اور غصہ کے
جذبات کا اظہار کرتا مجھ سے اُن کی یہ حرکت گوارا نہ ہوئی اور میں نے اُن
سے یہ اشتہار چھین لیا اور کہا کہ یہ ہنسی کا کونسا موقع ہے۔ اشتہار پڑھ کر
ہمارے دل رنجیدہ ہیں اور آپ کو ہنسی آتی ہے۔ جس پر وہ خاموش ہو گئے ۔
ممکن ہے اُن کی ہنسی اس اشتہار کے لکھنے والے کے متعلق حقارت کی ہنسی ہو
لیکن جو اثر اُس وقت مجھ پر ہوا وہ یہی تھا کہ میں نے اُنکی ہنسی کو اس قدر برا
منایا کہ اُس کا اثر اب تک میری طبیعت پر رہا اور محو نہیں ہوا کہ انہوں نے ایسا
کیوں کیا ۔ اب جبکہ موجودہ فتنہ منافقین کا اُٹھا ہے تو میرے اُس تاثر کی
تصدیق ہوگئی ہے کہ اُس وقت کی مولوی علی محمد صاحب اجمیری اور میاں
عبدالمنان صاحب کی ہنسی ایک نفرت، بدگمانی اور حقارت کا بیج تھا حضرت
خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی ذات کے متعلق جو آج ایک مکروہ
اور بد نما درخت کی شکل بن کر جماعت کے سامنے ظاہر ہو گیا ہے۔ اِنَّا لِلهِ
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انوار العلوم جلد 26
80
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
خاکسار
ڈاکٹر محمد منیر امرتسری
غرض جو بات مجھے یاد تھی اُس کی تصدیق ڈاکٹر محمد منیر صاحب کی شہادت سے بھی ہو گئی اور
مرزا محمد طاہر صاحب ابن مرزا عبدالحق صاحب کی شہادت سے بھی ہو گئی جو کہ زاہد کا بھانجا ہے۔
1929ء میں مولوی محمد اسماعیل غزنوی نبیرہ 39 حضرت خلیفہ اول اور بھانجا میاں
عبدالوہاب و عبدالمنان نے (جس کی خط و کتابت عبدالمنان کے کاغذوں میں جنہیں وہ اور نیٹل
کمپنی میں جس کا وہ پریذیڈنٹ بنایا گیا تھا چھوڑ کر چلا گیا تھا مل گئی ہے ) میاں عبدالسلام
و عبدالوہاب سے مل کر ایک میٹنگ کی اور اس میں بقول ایک معتبر شاہد کے خلافت ثانیہ کے
خلاف جھوٹے الزام لگانے کی سکیم بنائی ۔ مجھے وقت پر یہ خبر مل گئی اور میں نے شیخ یعقوب علی
صاحب عرفانی اور درد صاحب مرحوم کو مقر ر کیا کہ وہ مخبر کے ساتھ مل کر خفیہ طور پر ان کی سکیم سنیں ۔
چنانچہ عرفانی صاحب کی شہادت ہے کہ ان لوگوں نے آپس میں باتیں کیں کہ جتنے مالی الزام
خلیفہ ثانی پر لگائے گئے ہیں ان میں سے کوئی بھی کارگر ثابت نہیں ہوا اور نہ ان کا کوئی ثبوت ملتا
ہے اس لئے اب ان پر اخلاقی الزام لگانے چاہئیں ۔
مخبر کا بیان ہے کہ اخلاقی الزام کی تشریح بھی انہوں نے کی تھی کہ مولوی عبدالسلام صاحب
کی ایک بیوی جو حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی لڑکی تھیں اور اپنے والد کی طرف سے کئی دفعہ
ما کے خط لے کر میرے پاس آیا کرتی تھیں اُن کو بھیجا جائے جب اُن کے لئے خلیفہ ثانی درواز تیاری
کھول دیں تو باقی پارٹی کمرہ میں گھس جائے ۔ اور شور مچادے کہ ہم نے ان کو ایک غیر محرم عورت
کے ساتھ دیکھا ہے اور تمام لوگوں کو کمرہ میں اکٹھا کر لیں ۔
ہم اس مخبر کی روایت کی قطعی تصدیق نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ایک راوی ہے ہاں صرف شیخ ا ا ا ا ا ا ر
یعقوب علی صاحب کی گواہی کی تصدیق کر سکتے ہیں کیونکہ اس کے ایک وہ بھی راوی ہیں اور دوسرا
راوی مخبر بھی ہے۔ اس پارٹی کے ممبر جن کی سازش شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے سنی
شیخ صاحب کے بیان کے مطابق میاں عبدالسلام صاحب، میاں عبدالوہاب صاحب اور مولوی
محمد اسماعیل صاحب غزنوی تھے۔
انوار العلوم جلد 26
81
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
1930ء میں میر محمد اسحاق صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ میاں منان کہتے ہیں کہ ہمارے
خاندان کو گرانے کی کوشش کی جاتی ہے اور ہماری جائیداد کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔
ابھی وہ ہزاروں آدمی زندہ ہے جو قادیان میں جانے والا ہے انہوں نے حضرت خلیفہ اول
کا کچا مکان دیکھا ہوا ہے اس کے مقابلہ میں حضرت صاحب نے ہم کو ورثہ میں پانچ گاؤں اور
قادیان کا شہر دیا تھا۔ گویا حضرت خلیفہ اول کی جائیداد ہماری جائیداد کا میں ہزارواں حصہ بھی نہ
تھی ۔ اب کیا وہ ہمیں ہزارواں حصہ جائیداد بھی ہم نے کھانی تھی ؟
1930ء میں چودھری ابوالہاشم صاحب نے مجھے اپنی مرحومہ بیٹی کا جو مولوی عبدالسلام
صاحب کی بیوی تھیں ایک خط بھیجوایا جو بنگالی میں تھا۔ اور اس میں لکھا تھا کہ خاندانِ حضرت
خلیفہ اول میں ہر وقت خلافت ثانیہ سے بغاوت کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ مگر افسوس ہے کہ وہ خط
میرے پاس محفوظ نہیں رہا۔ شاید قادیان میں ہی رہ گیا ہے۔
ستمبر 1930ء میں پیغامیوں کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا کہ ناصر احمد کو ولی عہد مقرر
کرنے کا پرو پیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔ 40
1956ء کی مجلس مشاورت کے وقت بھی یہی بات میاں عبدالمنان نے کہی ۔ چنانچہ
چودھری انور حسین صاحب ایڈووکیٹ وامیر جماعت احمد یہ شیخو پورہ تحریر کرتے ہیں کہ :۔
گزشتہ مشاورت کے موقع پر مجھے میاں عبدالرحیم احمد کے مکان پر
رہنے کا اتفاق ہوا۔ شیخ بشیر احمد صاحب، ڈاکٹر محمد یعقوب خان صاحب بھی
وہیں مقیم تھے۔ میاں عبدالمنان اکثر اس مکان پر رہتے تھے اور ناشتہ تھے۔ عبدالمنان پرر
اور کھانے کے وقت بھی وہیں ہوتے تھے۔ میں مشاورت کی مالی سب کمیٹی
کا ممبر تھا اور میاں عبدالمنان بھی اس سب کمیٹی کے اجلاس میں شریک
ہوتے تھے۔ اس اجلاس میں میں اور مولوی عبد المنان اکٹھے ہی گئے ۔ رستہ
میں میاں عبدالمنان نے کہا کہ لاکھوں کا بجٹ مالی سب کمیٹی کے سامنے رکھا
ہی نہیں جاتا۔ اس کا حساب کتاب جماعت کے سامنے لایا ہی نہیں
جاتا ۔ میری دریافت پر میاں عبدالمنان نے کہا کہ یہ جماعتی کاروبار
انوار العلوم جلد 26
82
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
یا تجارت کے متعلق ہے۔ میں اس پر چوکس ہوا۔ مالی سب کمیٹی کا اجلاس
آدھی رات کے قریب ختم ہوا اور واپس ہوئے ۔ غالباً دوسرے دن دو پہر
کے وقت میاں عبدالمنان نے پھر ایسی ہی گفتگو شروع کی اور کہا کہ باہر سے
آنے والے لوگوں کو کیا معلوم کہ یہاں کیا ہورہا ہے، یہاں سخت پارٹی بازی
ہے۔ پھر مکرم میاں ناصر احمد صاحب کے متعلق ولی عہد کے لفظ کہے اور پھر
کہا کہ وہ کو کین استعمال کرتے ہیں۔ میں نے کہا کہ قطعاً غلط ہے اور وہ
بضد رہا۔ میری طبیعت پر اس گفتگو کا یہ اثر تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہاں
قیام کرنے میں میں نے غلطی کی ہے اور میرا یہ احساس تھا کہ اگر کوئی دوست
مجھے یہاں ملنے کے لئے بھی آئے اور تھوڑا وقت بھی ٹھہرے تو وہ بھی بُرا اثر
قبول کریں گے۔
خاکسار
محمد انور حسین
"14/09/1956ء
پھر محمد یوسف صاحب بی ایس سی سابق افسر کویت کی گواہی ہے کہ 1931ء میں مولوی
عبدالوہاب عمر خلیفہ ثانی پر گندے الزامات لگاتے رہے۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں :۔
دو
” میں نے 1929ء میں بیعت کی تھی ۔ اس کے ایک دو سال بعد یا اسی
دوران میں میرے والد صاحب مجھے مولوی ظفر اقبال صاحب ( سابق
پرنسپل اور نینٹل کالج لاہور ) کے پاس لے گئے (جن کے والد احمدی تھے اور
جو ڈاکٹر ریاض قدیر صاحب جو لاہور کے مشہور سرجن ہیں اُن کے بڑے
بھائی ہیں اور انہیں کہا کہ میرا بیٹا احمدی ہو گیا ہے اسے سمجھایا کریں۔ میں
بہر حال والد صاحب کے کہنے پر مولوی ظفر اقبال صاحب سے ملتا
رہا۔ انہوں نے سلسلہ کے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی البتہ ایک دفعہ مجھے
کہنے لگے کہ بڑے مرزا صاحب تو یقیناً بڑے اچھے آدمی تھے لیکن آپ کے