شیخ محمد اقبال صاحب تاجر کوئٹہ کی شہادت

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
83
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
موجودہ امام پر کئی گندے الزامات ہیں اور یہ کہ میں آپ کو اس کے ثبوت
میں عینی شاہد دے سکتا ہوں۔ میں نے کہا کہ مولوی صاحب ! آپ کو وہ بات
کہنے کا اسلام مجاز نہیں بناتا جس کے آپ عینی شاہد نہیں۔ جب آپ کی بات
ہی اصول کے خلاف ہے تو عینی شاہد مہیا کرنے کے لئے مطالبہ کرنا غلط
ہے۔ یہ بات یہیں ختم ہو گئی ۔
میرا ہمیشہ سے یہی تاثر رہا ہے کہ وہ عینی شاہد جس کا مولوی صاحب
ذکر کرتے تھے میاں عبدالوہاب عمر تھے۔ میں حتمی طور پر یہ بات نہیں کہہ سکتا
لیکن کئی باتوں اور حالات کی وجہ سے میرا تاثر یہی رہا ہے۔
خاکسار
محمد یوسف
11/11/1956ء
66
اس کی تصدیق شیخ محمد اقبال صاحب مالک بوٹ ہاؤس کوئٹہ کی شہادت سے بھی ہوتی
ہے۔ چنانچہ شیخ صاحب لکھتے ہیں :۔
شیخ محمد اقبال صاحب تاجر کوئٹہ کی شہادت
چودھری برکت علی مرحوم جو مکتبہ اردو اور ماہنامہ "ادب لطیف"
لاہور کے مالک تھے گرمیاں گزار نے اکثر کوئٹہ آتے رہتے تھے۔ ان کے
ہمراہ ایک اور غیر احمدی دوست ہوا کرتے تھے جو محکمہ تعلیم پنجاب سے تعلق جو
رکھتے تھے۔ یہ ہر دو اصحاب میرے ایک غیر احمدی نوجوان کے گھر اکثر
آتے رہتے تھے جو محکمہ ریل میں آفیسر ہیں۔ وہیں میری اُن سے کبھی کبھار سے
ملاقات ہوتی ۔ چودھری صاحب مرحوم سے مذہبی گفتگو کا سلسلہ اکثر چلا کرتا
تھا۔ وہ مجلس احرار کے سرگرم رکن تھے اور اُن کی باتوں سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ
احراریوں کی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے اور ان کی بڑی مالی امداد

انوار العلوم جلد 26
84
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
بھی کرتے تھے۔ احمدیت کے خلاف گوناگوں تعصب رکھتے۔ اُن کے لہجہ
میں طنز کا پہلو نمایاں ہوتا اور بار بار کہتے کہ ہمیں کیا بتاتے ہو ہم تو آپ کی
جماعت کے اندرون سے اچھی طرح واقف ہیں۔
غالباً 1943 ء کی گرمیوں کا ذکر ہے کہ دورانِ گفتگو میں حسب معمول
چودھری برکت علی نے متذکرہ بالا ہر دو غیر احمدی احباب کی موجودگی میں
مجھے مخاطب کرتے ہوئے طنزاً کہا کہ تم ابھی بچے ہو تمہیں ابھی اپنی
جماعت کے اندرون کا علم نہیں ہوا۔ تمہاری جماعت کے سرکردہ لوگ ہم
سے پوشیدہ ملتے رہتے ہیں اور اہلِ قادیان کے اندرونی حالات ہم کو بتاتے
رہتے ہیں۔ جس سے "مرزائیت کی سچائی " ہم پر خوب واضح ہو چکی ہے۔
میں نے ان سے کہا اگر آپ جھوٹ بول کر اپنا ایمان ضائع نہیں کر رہے ہیں
تو مجھے اُن سر کردہ احمدیوں کے نام بتائیں جو آپ کو پوشیدہ ملتے ہیں۔ اور
اگر بہت سی راز کی باتوں سے آپ پر سچائی آشکار ہو چکی ہے تو چند ایک ہمیں
بھی بتائیں تا کہ ہم اس سچائی سے محروم نہ رہ جائیں ۔ لیکن وہ اس سوال سے
کتراتے اور نام نہ بتاتے۔ صرف اتنا کہتے کہ وہ لوگ تمہاری جماعت میں
بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ لیکن ان سے بہت بے انصافی کا
برتاؤ ہوا ہے، وہ قادیان میں بہت تنگ ہیں ، ان کے حقوق کو پامال کیا گیا
ہے اور اپنی تنگ دستی اور پریشانیوں کی ہم سے شکایت کرتے ہیں اور ہم سے
مالی امداد بھی طلب کرتے رہتے ہیں۔ پھر کچھ توقف کے بعد کہنے لگے کہ وہی
لوگ ہمیں بتاتے ہیں کہ قادیان بھر میں دو شخص بھی ایسے نہیں ملیں گے جو دل
سے موجودہ خلیفہ سے خوش ہوں۔ ڈر کے مارے گو ظاہر طور پر اب تک
مخالفت نہیں ہوئی لیکن جہاں بھی موقع ملتا ہے لوگ خفیہ مجالس کر کے موجودہ
خلیفہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔
66

انوار العلوم جلد 26
85
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
آج کل بھی وہ "نوائے پاکستان" میں اعلان کر رہے ہیں کہ جماعت کا اکثر حصہ خلیفہ
ثانی سے بیزاری کا اظہار کر رہا ہے۔ وہ کذاب اور جھوٹا یہاں آ کر دیکھے اور جتنے لوگ یہاں
بیٹھے ہیں ان کا دسواں حصہ ہی اپنی طرف دکھا دے۔ دسواں نہیں ہزارواں حصہ ہی دکھا دے۔
ہمارے اندازہ کے مطابق اس وقت جلسہ میں عورتوں اور مردوں کی تعداد ساٹھ ہزار ہے وہ ساٹھ
آدمی ہی مبائعین میں سے اپنے ساتھ دکھا دے )
پھر کہا :-
اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ حال میں قادیان میں ایک
جلسہ عام ہوا ہے جس میں اہلِ قادیان نے متفقہ طور پر خلیفہ صاحب کی
اقتداء کے خلاف نکتہ چینی کی ہے اور صدائے احتجاج بلند کی ہے (لَعْنَتُ
اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ)
میں خاموشی سے سنتا رہا۔ اس کے بعد چودھری صاحب کہنے لگے کہ
تمہاری جماعت کے بزرگوں کے ذاتی کیریکٹر کے متعلق بھی ہمیں
اطلاعات ملتی رہتی ہیں اور کچھ بزرگوں کے خلاف الزام بھی لگائے ۔ اس پر
میری غیرت نے اور کچھ سننا گوارا نہیں کیا اور میں نے نہایت جوش میں
دوسرے ہر دو ہر دو غیر احمدی احباب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوستو ! ہمارا
اپنا مکان قادیان میں ہے اور میں اور میرا خاندان ایک لمبے عرصہ تک وہاں
مقیم رہے ہیں ۔ ہم بھی وہاں کے تمام حالات سے واقف ہیں لیکن میں
عینی شاہد ہونے کی حیثیت سے چودھری صاحب کے تمام الزامات اور
غلط واقعات کی تردید کرتا ہوں اور اس کے جواب میں یہی کہتا ہوں کہ
لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ اور اب میں یہ کہتا ہوں کہ اگر چودھری
صاحب ان نام نہاد سرکردہ احمدیوں کا نام نہیں بتائیں گے جو نہ صرف منافق
ہیں اور خفیہ طور پر احرار سے ملتے ہیں بلکہ اپنے کذب اور جھوٹ کو راز کی باتیں“
بتا کر ان کے عوض جماعت کے شدید دشمنوں کے سامنے کاسئہ گدائی لئے

انوار العلوم جلد 26
86
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
پھرتے ہیں تو میں یہ کہنے پر مجبور ہوں گا کہ یہ سب کذب اور افتراء چودھری
صاحب جیسے اور ان جیسے دیگر دشمنانِ احمدیت کے اپنے گھڑے ہوئے ہیں
اور خواہ مخواہ احمدیوں کو بدنام کرتے پھرتے ہیں۔ اس پر یک لخت چودھری
برکت علی صاحب نے کہا کہ "وہ آپ کے خلیفہ اول کے لڑکے مولوی
عبد الوہاب ہیں ۔
حضور ! مجھے اُس وقت ہرگز یقین نہیں آیا تھا کہ مولوی عبدالوہاب
صاحب کے متعلق جو باتیں چودھری برکت علی نے کی ہیں وہ سچ ہیں بلکہ یہی
سمجھتا رہا کہ ان پر افتراء کیا جا رہا ہے۔ اور چونکہ تحقیق کے بغیر کسی پر
عائد شدہ الزام کو پھیلانا اسلام میں ممنوع ہے میں آج تک خاموش رہا
ہوں ۔ آج تیرہ سال کے بعد اس واقعہ کو حلفیہ طور پر بیان کر کے اپنے فرض
سے سبکدوش ہوتا ہوں ۔‘41
سے
ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 1931ء ، 1932 ء میں احمد یہ ہوسٹل کی رہائش کے زمانہ میں
میاں عبدالوہاب احمد یہ بلڈنگس میں جاتے اور مولوی محمد علی صاحب سے ملا کرتے تھے اور اُن
سے امداد بھی لیتے تھے۔ جیسا کہ ملک عبدالرحمن صاحب خادم کی گواہی سے ظاہر ہے جو ہمارے
ا
پاس محفوظ ہے اور جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ :-
اگرچہ 1926ء سے لے کر آج تک مولوی عبدالوہاب صاحب کو
ایک مرتبہ بھی منافقانہ خیالات کے میرے سامنے اظہار کی جرات نہیں ہوئی
لیکن میں اچھی طرح سے جانتا ہوں کہ اُن کی یہ بیماری نئی نہیں بلکہ جس زمانہ
میں ہم کالج میں پڑھتے اور احمد یہ ہوٹل لاہور میں رہتے تھے تو وہ اُن دنوں
بھی احمد یہ بلڈنگ میں جاتے اور مولوی محمد علی صاحب سے ملا کرتے تھے اور
لی امداد بھی لیا کرتے تھے حالانکہ صدر انجمن احمد یہ کی طرف سے ان
کو بہت کافی مالی امداد با قاعدہ ملتی تھی ۔ یہ 1931ء، 1932 ء کی بات ہے ۔“
اسی کی تائید شیخ محمد اقبال صاحب تاجر کوئٹہ کے بیان سے بھی ہوتی ہے جس کو ابھی بیان کیا

انوار العلوم جلد 26
87
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
گیا ہے اور جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مکتبہ اردو اور ماہنامہ "ادب لطیف " لاہور کے مالک
چودھری برکت علی مرحوم نے اُن سے کہا کہ تمہاری جماعت کے سرکردہ لوگ ہم سے پوشیدہ ملتے
رہتے ہیں اور اہلِ قادیان کے اندرونی حالات ہم کو بتاتے رہتے ہیں۔ جب میں نے اصرار کیا
کہ بتائیں وہ کون لوگ ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ تمہاری جماعت میں بڑی عزت کی نگاہ سے
دیکھے جاتے ہیں مگر " وہ قادیان میں بہت تنگ ہیں ، ان کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے اور اپنی
تنگدستی اور پریشانیوں کی ہم سے شکایت کرتے ہیں اور ہم سے مالی امداد بھی طلب کرتے رہتے
ہیں ۔ " اور آخر میں مولوی عبدالوہاب کا نام لیا۔ 42
ان گواہیوں سے ظاہر ہے کہ مولوی عبدالوہاب صاحب اپنی تنگدستی اور پریشانیوں کی
غیروں سے شکایت کرتے رہے اور یہ پروپیگنڈا کرتے رہے کہ اُن کی کوئی مالی امداد نہیں کی
جاتی ۔ حالانکہ یہ بالکل جھوٹ تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 1908ء میں فوت ہوئے تھے اور حضرت
خلیفہ اول 1914ء میں فوت ہوئے ۔ گویا حضرت خلیفہ اول کی وفات پر بیالیس سال اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر اڑتالیس سال گزر چکے ہیں جو حضرت خلیفہ اول کی
وفات کے عرصہ سے یقیناً زیادہ ہے۔ اس عرصہ میں سلسلہ کی طرف سے جو دونوں خاندانوں کو
امداد دی گئی ہے اُس کا میں نے حساب نکلوایا ہے جو پچیس سال گزشتہ کامل چکا ہے کیونکہ کچھ
ریکارڈ قادیان رہ گیا ہے۔ اس سے پتا لگتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کو
25 سال کے عرصہ میں نوے ہزار ایک سو بیس روپیہ دیا گیا۔ اور حضرت خلیفہ اول کے خاندان کو
جو بہر حال حضرت ت مسیح مسیح ۔ موعودؓ کے خادم تھے تھے اس اس عرصہ عرصہ میں نوے ہزار دو سو نوے روپیہ ملا ملا ۔ ہے۔ یعنی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے جن کے افراد زیادہ تھے حضرت خلیفہ اول کے
خاندان کو ایک سو ستر روپیہ زیادہ ملا۔ اور ابھی وہ رقمیں الگ ہیں جو میں دیتا رہا۔ مگر باوجود اس
کے یہ پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے کہ حضرت خلیفہ اول کے خاندان کو گرایا جا رہا ہے اور ان کی مدد
نہیں کی جارہی۔
جب اس کے ساتھ یہ بات بھی ملائی جائے کہ اس پچیس سال میں میں نے چندے کے

آج 10 میں سے 10 باقی