مکرم شیخ عبدالرحیم صاحب پراچہ کی شہادت
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
88
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
طور پر پینتالیس ہزار کی رقم دی ہے اور پچھلے سال قریباً ڈیڑھ لاکھ کی زمین انجمن کو دی ہے تو اس
کے معنے یہ بنتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کو ایک کوڑی بھی نہیں ملی بلکہ
انہوں نے بغیر کوئی پیسہ لئے صدر انجمن احمدیہ کی خدمت کی ہے اور اس کو ایک بڑی بھاری رقم دی
ہے۔ اور اس کے علاوہ تحریک جدید کو میں نے تین لاکھ روپیہ دیا ہے۔
1936ء میں کیپٹن نواب دین صاحب دارالفضل ربوہ کی گواہی کے مطابق شیخ محمد سعید
صاحب نے جو آجکل صوبیدار میجر کے عہدہ سے ریٹائر ہو کر لاہور میں مقیم ہیں اُن کے پاس
بیان کیا کہ ڈلہوزی میں میاں عبدالوہاب شیخ مولا بخش صاحب لائکپوری اور ڈاکٹر بشارت احمد
صاحب کی ان مجالس میں موجود ہوتے تھے جن میں وہ خلیفہ ثانی پر گندے الزامات لگاتے تھے
اور ان لوگوں کی ہاں میں ہاں ملایا کرتے تھے۔
1940ء میں شیخ عبدالرحیم صاحب پراچہ کی گواہی کے مطابق مولوی حبیب الرحمن صاحب
لدھیانوی کے والد مولوی محمد زکریا صاحب نے یہ انکشاف کیا کہ مولوی عبدالوہاب صاحب ان
کے ایجنٹ اور مخبر ہیں۔ چنانچہ پراچہ صاحب لکھتے ہیں :۔
مکرم شیخ عبدالرحیم صاحب پراچہ کی شہادت
وو
بہت عرصہ ہوا احمد یہ ہوٹل لاہور مزنگ کے علاقہ میں نواب صاحب
بہاولپور کی کوٹھی میں جس کا نام مجھے یقینی طور پر یاد نہیں رہا (غالباً الفیض
66
تھا) میرے بڑے بھائی میاں فضل کریم صاحب پراچہ بی۔ اے ایل ایل بی
سپرنٹنڈنٹ ہوسٹل تھے۔ حضور لاہور تشریف لائے تو ہوسٹل میں ہی قیام
فرمایا۔ میں بھی لاہور میں تھا۔ ایک دن حضور باہر تشریف لے گئے اور حضور
کے کمرہ میں کوئی نہ تھا تو مولوی عبدالوہاب اُس کمرہ میں گئے اور حضور کے
کا غذات دیکھنے لگ گئے۔ بھائی فضل کریم صاحب نے دیکھ لیا اور انہوں
نے اُن سے بہت سختی کی اور حضور کی خدمت میں بھی بعد میں عرض
کر دیا۔ اب مجھے یاد نہیں اُس وقت میں ہوسٹل میں تھا یا بعد میں بھائی
صاحب نے بتایا وہ بہت غصے میں تھے اور کہتے تھے ان کا پیغامیوں سے تعلق
انوار العلوم جلد 26
89
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
ہے اور اس ضمن میں تلاشی لے رہے تھے۔ انہوں نے مولوی عبدالوہاب کی
سخت بے عزتی کی جو مجھے ناگوار گزری کیونکہ بھائی صاحب نے حضور سے
عرض کر دیا تھا اور حضور نے ستاری سے کام لیا۔ مجھے محض حضرت خلیفہ اول
کے مقام اور بھیروی اور ہمارے بزرگوں کے محسن ہونے اور اکثر بھیرہ کے
لوگوں کے اُن کے ذریعہ جماعت میں داخل ہونے کی وجہ سے بھائی
صاحب پر افسوس ہوا کہ حضور نے تو ستاری کی اور وہ ان کو ننگا کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ جنگ سے پہلے اور جنگ شروع ہونے کے زمانہ میں جو
اغلبا 1937ء ، 1938ء اور 1939 ء تھا میں کاروبار کے سلسلہ میں شملہ جاتا
رہا۔ پہلی دفعہ وہاں میں مسلم یا دہلی مسلم ہوٹل میں ( صحیح نام یاد نہیں)
ٹھہرا۔ اور پھر دوسری مختلف جگہوں پر ٹھہرا۔ میرا قالین کا کاروبار تھا اور قالین
کے ایرانی بیو پاری مال لے کر اس ہوٹل میں ٹھہرتے تھے جس کی وجہ سے اکثر
اس ہوٹل میں جانا پڑتا تھا۔ ہوٹل کے مالک دہلی میں ریلوے اسٹیشن پر
مسلم ریفرشمنٹ روم کے کنٹریکٹر بھی تھے۔ اور ان کا منیجر منظور حسین یا احمد
ہوتا تھا مجھے سنہ صحیح یاد نہیں مگر مندرجہ بالا اوقات کے دوران میں ایک دن اس
ہوٹل کے کھانے کے کمرے میں چائے یا کھانا کھا رہا تھا تو وہاں ایک سفید ریش
معمّر مولوی صاحب بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ اب یاد نہیں کہ مولوی عبدالوہاب
صاحب وہاں مجھ سے پہلے بیٹھے ہوئے تھے یا بعد میں آئے اُن سے وہاں
ملاقات ہوئی۔ میں اپنے ساتھی کے ساتھ مصروف رہا۔ مولوی عبدالوہاب
صاحب فارغ ہو کر چلے گئے اور میں وہاں بیٹھا رہا۔ منیجر ہوٹل منظور صاحب
جن سے میری بے تکلفی تھی آ کر پاس ہی بیٹھ گئے ۔ اُن سفید ریش مولوی
صاحب نے جو نہیں جانتے تھے کہ میں احمدی ہوں ( مگر منظور صاحب کو
میرا اچھی طرح علم تھا ) مولوی عبدالوہاب صاحب کا ان کے چلے جانے کے
بعد ذکر شروع کر دیا کہ یہ فلاں آدمی ہیں اور یہ ہمیں خبریں دیتے ہیں اور
انوار العلوم جلد 26
90
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
ہمیں انہی لوگوں سے مرزائیوں کے راز معلوم ہوتے ہیں۔ اور کہا کہ ( مجھے
صحیح یاد نہیں آج یا کل ) یہ چودھری افضل حق کے پاس بھی آئے تھے۔ (اُن
دنوں چودھری افضل حق صاحب شملہ میں تھے ) اور بھی گفتگو ہوئی مگر اب
اتنا عرصہ گزرنے کے بعد یاد نہیں مگر وہ الفاظ یا مفہوم جن سے مولوی
صاحب کا احراریوں سے تعلق ظاہر ہوتا تھا اور پھر خلیفہ اول کی اولاد کس
طرح بھول سکتے ہیں سخت صدمہ ہوا۔ میں نے کسی رنگ میں بعد میں مولوی
صاحب سے خود چودھری افضل حق صاحب سے ملاقات کی تصدیق بھی
کر والی۔ پیغامیوں سے ان کے تعلقات کا کئی دفعہ سن چکا تھا۔ مگر یہ الفاظ
رنج دہ تھے۔ منظور صاحب نے میرے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اُن سفید
ریش مولوی صاحب کو یہ نہ بتایا کہ یہ احمدی ہیں بلکہ مسکراتے رہے اور
انہیں نہ ٹو کا ۔ جب وہ مولوی صاحب چلے گئے تو مجھے بتایا کہ یہ مولوی
صاحب مولوی حبیب الرحمن صاحب لدھیانوی احراری لیڈر کے والد
ہیں۔ بعد میں دوسروں سے بھی تصدیق ہوگئی کہ یہ مولوی حبیب الرحمن صاحب
کے والد ہیں کیونکہ پھر کئی دفعہ ملنے کا موقع ملا۔
میں ان الفاظ پر جو مولوی حبیب الرحمن صاحب کے والد نے کہے
تھے حرف بحرف حلف نہیں اُٹھا سکتا مگر میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر
اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مولوی حبیب الرحمن صاحب کے والد
صاحب نے جن کا نام مجھے یاد نہیں اس مفہوم کے الفاظ کہے تھے کہ مولوی
عبدالوہاب صاحب احراریوں کے مخبر ہیں اور آج یا کل بھی (شملہ
میں چودھری افضل حق صاحب کے پاس آئے تھے ۔ 43
پراچہ صاحب نے جلسہ سالانہ پر شہادت دیتے ہوئے بتایا کہ جب الفضل میں میرا یہ خط
شائع ہوا تو اُس وقت مجھے ان سفید ریش معمر مولوی صاحب کا جو وہاں بیٹھے ہوئے تھے نام
یاد نہیں تھا اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ ان کا نام مولوی محمد زکریا تھا اور میں خود بھی قسم کھا کے کہتا ہوں
انوار العلوم جلد 26
91
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
کہ مجھے یاد آ گیا اور میرے حافظہ نے کام دیا کہ ان کا نام مولوی محمد زکریا تھا۔ اور مجھے بتایا گیا تھا
کہ یہ مولوی حبیب الرحمن صاحب احراری لیڈر کے والد ہیں۔
1946ء میں محمد عبد اللہ صاحب ظفر وال ضلع سیالکوٹ کی گواہی کے مطابق میاں عبدالمنان
صاحب نے مجھ پر اپنی جائیداد غصب کرنے کا الزام لگایا۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں :۔
دو
ہمارے ایک معزز غیر احمدی دوست نے ( جو علاقہ مجسٹریٹ کے
ریڈر ہیں) مجھے بتایا کہ مولوی منان میرے واقف ہیں۔ پارٹیشن سے پہلے
جب کبھی میں ان کے ہاں جایا کرتا وہ حضور کے خلاف سخت غیظ و غضب کا
اظہار کرتے ہوئے کہتے کہ دیکھو جی! کمائی ہمارے باپ کی اور کھا یہ رہے
ہیں ( گویا مسیح موعود کی کمائی ہی نہیں ۔ کمائی حضرت خلیفہ اول کی تھی ۔ اگر
جسمانی لو تب بھی حضرت خلیفہ اول کی کمائی ہم سے ہزارواں حصہ بھی نہیں
تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ورثہ میں پانچ گاؤں اور ایک شہر قادیان
کا ملا تھا اور خلیفہ اول کو ان کے باپ کی طرف سے ایک کچا کوٹھا بھی نہیں ملا
تھا ہمیں کوئی پوچھتا بھی نہیں اور ان کے محل بن رہے ہیں ۔“
1950ء میں میاں عبد السلام نے یہ کہا کہ عبد الباسط اُن کے بڑے بیٹے کو زہر دیا گیا ہے۔
وہ لائل پور میں پڑھتا تھا اور میں نے جماعت لائل پور سے گواہی منگوائی ہے وہ کہتے ہیں کہ
میونسپل کمیٹی میں اُن کا ریکارڈ موجود ہے اور میونسپل کمیٹی کی سند موجود ہے کہ اُس نے خود کشی کی
تھی۔ بلکہ وہ کہتے ہیں کہ بعد میں جب ہم نے جنازہ نہ پڑھا کیونکہ خودکشی کرنے والے کا جنازہ
جائز نہیں ہوتا تو میاں عبدالمنان نے آکر کہا کہ عبد الباسط نے خود کشی نہیں کی بلکہ کسی نے اس کو
زہر دے دیا ہے اور اُس کی موت میں مختلف لوگوں کا ہاتھ ہے۔ اور اس کے بعد میاں عبدالسلام
اور عبدالمنان دونوں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ بات ثابت ہو جائے کہ اس نے خودکشی
نہیں کی بلکہ اُسے زہر دیا گیا ہے۔ چنانچہ چودھری رشید احمد صاحب بٹ جو سکھر میں ہیں اور
مولوی عبدالسلام صاحب کی زمینوں کے قریب رہتے ہیں ان کی بھی یہی گواہی ہے۔ وہ لکھتے
ہیں :۔
انوار العلوم جلد 26
دو
92
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
” میری مولوی عبدالسلام مرحوم سے پہلی ملاقات جنوری 1950ء میں
بمقام کنڈیارو ہوئی جبکہ ہمارا تعارف چودھری ہدایت اللہ صاحب
پریزیڈنٹ جماعت کنڈیارو نے کرایا۔ اس سے پہلے حضرت خلیفہ اسح
الاول کے لڑکوں کے نام تو جانتا تھا مگر ان میں سے میرا کوئی واقف نہ
تھا۔ اس دوران میں مولوی صاحب موصوف اس قسم کی باتیں کرتے رہے
جس سے یہ محسوس ہوتا تھا کہ ان کو سلسلہ عالیہ احمدیہ کے موجودہ نظام سے
دلچسپی نہیں ہے ( یہ تو ظاہر ہی ہے مگر میاں بشیر احمد صاحب کو مولوی عبدالسلام
صاحب کا بیٹا خود کہہ گیا ہے کہ میں خلافت سے بدظن ہوں ۔ اور کہہ گیا ہے
کہ آپ تو بڑھے ہو گئے ہیں، آپ کے ساتھ تو مستقبل کوئی نہیں۔ میں
جوان آدمی ہوں میرے سامنے بڑا مستقبل ہے میں نے اس کی فکر کرنی
ہے۔ گویا وہ بھی خلافت کا خواب دیکھ رہا ہے )
سیدی ! ۔۔۔
-------
غالباً سب سے پہلے ایسی
بات جو مولوی صاحب موصوف نے مجھ سے کی وہ یہ تھی کہ میرا بڑا لڑکا جو زہر
دے کر ہلاک کیا گیا تھا وہ دراصل مرزا خلیل احمد کی وجہ سے ہوا تھا کیونکہ وہ
دونوں کمیونسٹ ہو چکے تھے۔ حضرت صاحب نے اپنے لڑکے کو بچا لیا اور
مجھے یہ کہہ کر اب اگر تم کیس کرو گے تو مسیح موعود کے خاندان کی بے عزتی
ہو گی حالانکہ میر محمد اسماعیل صاحب مرحوم نے مجھے بہت کہا تھا کہ کیس کرو مگر
میں نے اس واسطے نہیں کیا کہ مجھے حضرت صاحب نے بلا کر منع کیا
تھا جھوٹ ہے لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ) بہر حال میرا لڑکا (یعنی
مولوی عبد السلام کا حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کا پوتا ) مسیح موعود کے پوتے
کے لئے قربان ہو گیا ۔ اس دوران میں مولوی صاحب نے مجھ سے یہ بھی کہا
کہ جس وقت یہ کیس ہوا اُس وقت خلیل کی الماری اشترا کی لٹریچر سے بھری
ہوئی تھی جس کو خود حضرت صاحب نے جلایا ( یہ بھی جھوٹ ہے ۔ البتہ یہ
انوار العلوم جلد 26
93
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
ٹھیک ہے کہ بعض کمیونسٹ جو ہمارے دشمن تھے انہوں نے خلیل کے نام
کمیونسٹ لٹریچر بھیجنا شروع کر دیا تھا )
میں نے مولوی صاحب سے جواباً کہا۔ مجھے یہ علم نہیں نہ حضور کے علم
میں یہ باتیں ہیں ۔“
عبدالباسط نے در حقیقت خود کشی کی تھی جس کی تائید میں جماعت احمد یہ لائکپور نے مولوی
عبید اللہ صاحب قریشی، شیخ محمد یوسف صاحب، ڈاکٹرمحمد طفیل صاحب ، شیخ نذر محمد صاحب ، میاں
محمد شفیع صاحب، کمانڈر عبداللطیف صاحب ، چودھری عبدالرحمن صاحب، ڈاکٹر چودھری
عبدالاحد صاحب اور شیخ عبدالقادر صاحب مربی لاہور کی گواہیاں میرے پاس بھیجوا دی
ہیں ۔ جن میں انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات ہوئی اور پولیس بھی آئی اور پھر سارا واقعہ لکھا کہ اس
طرح وہ کمیونسٹ دوستوں کے پاس سے آیا اور کہنے لگا میں ذرا غسل خانہ میں جانا چاہتا ہوں۔
وہاں گیا تو تھوڑی دیر کے بعد ہم کو آواز آئی ۔ ہم نے جب جھانکا تو دیکھا کہ زمین پر گرا پڑا تھا اور
قے کی ہوئی تھی۔ پھر ہم نے اس کی جیب میں ہاتھ ڈالا تو اس میں سے رقعہ نکلا کہ میں نے خود
زہر کھایا ہے کسی پر الزام نہ لگایا جائے۔ چنانچہ وہ رقعہ پولیس میں دیا گیا۔ اس نے تحقیقات کی
اور میونسپل کمیٹی نے سرٹیفکیٹ دے دیا کہ سیو سائڈ ( SUICIDE) ہے، دفن کر دیا جائے ۔اس
وجہ سے پولیس نے کوئی مزید کارروائی نہ کی ۔
خلیل کا واقعہ ستمبر 1941ء کا ہے۔ 1941ء میں بعض احراریوں نے کمیونسٹوں سے مل کر
خلیل احمد کو کمیونسٹ لٹریچر بھیجنا شروع کیا اور دوسری طرف گورنمنٹ کو اطلاع دی کہ اس کے پاس در نمنٹ کو اطلاع دی کہ این
کمیونسٹ لٹریچر آتا ہے اور یہ کمیونسٹ ہے۔ مجھے اس سازش کا پتا لگ گیا اور میں نے فوراً ڈاکخانہ
کو لکھ دیا کہ خلیل کی ڈاک مجھے دی جایا کرے خلیل کو نہ دی جایا کرے۔ میری غرض یہ تھی کہ یہ
الزام نہ لگائیں کہ ڈاک کے ذریعہ اُس کے پاس لٹریچر آتا ہے۔ جب وہ لٹریچر میرے پاس
آئے گا تو میں اسے تلف کردوں گا اور گورنمنٹ کو کوئی بہانہ نہیں ملے گا۔ پولیس نے پھر بھی
شرارت کی اور اس کے بعد جب میں ڈلہوزی گیا تو وہاں ڈاکیا کو ساتھ ملا کر ایک بیرنگ پیکٹ
خلیل کو دلوا دیا۔ چونکہ میں نے اُسے منع کیا تھا وہ فوراً میرے پاس لے آیا اور میں نے وہ
انوار العلوم جلد 26
94
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
در دصاحب کے سپرد کیا اور درد صاحب کے ہاتھ سے پولیس سب انسپکٹر چھین کر لے گیا۔ میں
نے فوراً گورنر کو تار دلا دیا کہ اس طرح پولیس آئی ہے اور درد صاحب کے ہاتھ سے ایک ٹریکٹ
چھین کر لے گئی ہے۔ ا ہے۔ ہمیں نہیں پتا اس میں کیا ہے۔ مگر اس کا منشا یہ ہے کہ خلیل کو زیر الزام لائے
کیونکہ وہ خلیل کے نام آیا تھا۔ اس پر گورنمنٹ نے تحقیقات کی اور پولیس کی شرارت اُس پر ظاہر
ہو گئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل جو اُس وقت سب انسپکٹر کام کر رہا تھا اُس کو ڈی گریڈ کیا گیا۔ اور ڈلہوزی
سے بدل کر شکر گڑھ کے ایک چھوٹے سے تھانہ میں بھیج دیا گیا۔ اُس وقت نہ ہمیں معلوم تھا کہ
عبد الباسط بھی کمیونسٹ اثر کے نیچے ہے اور نہ ہم اس کے لئے کوئی کوشش کر سکتے تھے۔ کیونکہ وہ
لائکپور میں پڑھتا تھا اور لائکپور کالج کے کمیونسٹ لڑکوں سے ملا کرتا تھا اور ہماری حفاظت سے باہر تھا۔ ملا
پھر یہ مخالفت اتنی لمبی کی گئی کہ 1950ء، 1951 ء کی گواہیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ میاں
عبدالمنان کی خلافت کا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ چنانچہ عزیزہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی محمد صادق
صاحب مبلغ سیرالیون جو محبوب علی صاحب مرحوم آف مالیر کوٹلہ کی دختر ہیں لکھتی ہیں کہ :
’1950ء یا 1951ء کا واقعہ ہے کہ میرا خالہ زاد بھائی منور شاہ ولد
فضل شاہ ( ساکن نواں پنڈ احمد آباد مضافات قادیان کا ہے۔ اور اس وقت
گوٹھ لالہ چرنجی لال نمبر 385 تحصیل میر پور خاص ضلع تھر پارکر سندھ میں
رہائش رکھتا ہے ) انہی دنوں میں یعنی 1950ء، 1951ء میں جب کہ
مرزا شریف احمد صاحب کی دکان بندوقوں والی میں ملازم تھا ربوہ میں
میرے پاس ملنے کو آیا۔ اتفاقاً ایک دن باتوں باتوں میں یہ ذکر کیا کہ ایک
گروہ نو جوانوں کا ایسا ہے جو کہتا ہے کہ موجودہ خلیفہ کے بعد اگر خلافت پر
مرزا ناصر احمد صاحب کو جماعت نے بٹھایا تو ہماری پارٹی میں سے کوئی بھی
اسے نہیں مانے گا ۔ ہم تو میاں عبدالمنان صاحب عمر کو خلیفہ مانیں گے۔ میں
نے اُسے بُرا منایا اور جھڑک کر کہا کہ وہ خبیث کون کون ہیں؟ اس پر غصے میں
آ کر کہنے لگا کہ دیکھنا ! اُس وقت تم لوگوں کا ایمان بھی قائم نہیں رہے گا۔ یہ
کہہ کر اُسی وقت وہ میرے گھر سے باہر چلا گیا۔ میں اس کی وجہ سے دل میں
انوار العلوم جلد 26
95
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
گڑھتی رہی مگر سمجھ نہیں آتی تھی کہ اس کا ذکر حضور سے کیونکر کروں۔ اب
حضور کا ارشاد پڑھ کر میں نے یہ بیان مولوی عبداللطیف صاحب
بہاول پوری کو لکھوا دیا۔ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر حلفیہ کہتی ہوں کہ یہ
بیان صحیح ہے۔ الفاظ میں کمی بیشی ہو تو الگ امر ہے مگر مفہوم یہی تھا۔“ 44
اسی طرح چودھری بشارت احمد صاحب لاہور کی گواہی ہے۔ جس میں وہ کہتے ہیں کہ
غلام رسول نمبر 35 نے بھی یہی کہا کہ ہم تو میاں عبدالمنان صاحب عمر کی بیعت کریں گے۔ 45
اور مولوی محمد صدیق صاحب شاہد مربی راولپنڈی کی بھی یہی گواہی ہے کہ اللہ رکھا نے کہا
کہ اب تو لاہوریوں کی نظر حضرت خلیفہ اول کی اولاد پر زیادہ پڑتی ہے اور وہ میاں عبدالمنان
صاحب کی زیادہ تعریف کر رہے ہیں اور ان کے نزدیک وہ زیادہ قابل ہیں۔ 46
چنانچہ ”پیغام صلح کی تائید سے بھی ظاہر ہو گیا ہے کہ بات سچ ہے۔
اسی طرح عنایت اللہ صاحب انسپکٹر مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ لکھتے ہیں :۔
ڈاکٹر محمد شفیع صاحب شار پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ طالب آباد نے
بتایا کہ آج سے دو سال قبل گوٹھ رحمت علی تھل برانچ پر مولوی محمد اسماعیل
صاحب غزنوی (یہ حضرت خلیفہ اول کے نواسے اور عبدالوہاب اور
عبدالمنان کے بھانجے ہیں) کے ایک پروردہ شخص بشیر احمد نے کہا کہ
جماعت احمدیہ کی خلافت کا حق مولوی نور الدین صاحب کے بعد اُن کی
اولاد کا تھا۔ لیکن میاں محمود احمد صاحب نے ( نَعُوذُ بِاللهِ ) ظلم سے ان کا حق
غصب کر کے خلافت پر قبضہ کر لیا ہے۔ اب ہم لوگ ( یعنی خاندان حضرت
خلیفہ اول اور ان کے غیر احمدی رشتہ دار ) اس کوشش میں ہیں کہ خلافت کی
گری مولوی صاحب کی اولاد کو ملے۔ اور اب "حق بحقدار رسید" کے
مطابق جلد ہی یہ معاملہ طے ہو کر رہے گا ۔ 47
یعنی حق حضرت خلیفہ اول کا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد نے خواہ مخواہ بیچ میں
دخل دے دیا۔ چنانچہ ہمارے پاس بعض ٹریکٹ ایسے پہنچے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ