مہاشہ محمد عمر صاحب کی شہادت
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
96
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
حضرت خلیفہ اول کے غیر احمدی رشتہ داروں نے مختلف کارٹونوں کے ذریعہ سے اس کے لئے
پرو پیگنڈا بھی شروع کر دیا ہے اور یہ اشتہارات کثرت کے ساتھ جماعت میں شائع کئے جائیں
گے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ایک ٹریکٹ چالیس ہزار چھپا ہے اور کثرت سے ایسے
ٹریکٹ جماعت میں شائع کئے جائیں گے۔
صاحب کی شہادت مہاشہ محمد عمر صاحب کی رپورٹ بھی اس کی تائید کر رہی ہے کہ اب تک مخالفت بڑھائی جا رہی ہے۔
مہاشہ محمد عمر صاحب کی شہ
وہ کہتے ہیں :۔
میں بتاریخ 24/12/1956 کو جلسہ سالانے کے لئے ڈھاکہ سے
ربوہ آ رہا تھا۔ جب میں امرتسر ریلوے سٹیشن پر گاڑی سے اُترا تو ایک
نوجوان مجھے ملا۔ اس نے کہا۔ کیا آپ ربوہ جا رہے ہیں؟ میں نے کہا کہ
ہاں۔ اس پر اُس نے کہا کہ اگر آپ کو ہماری خدمات کی ضرورت ہو تو ہم
حاضر ہیں۔ کیونکہ ہماری ڈیوٹی لگی ہے کہ جلسہ پر آنے والے احمدیوں کو
سہولت کے ساتھ پہنچا دیں۔ میں نے اس کا شکر یہ ادا کیا اور بازار چلا گیا۔
جب ہم بس میں سوار ہوئے تو وہ بھی ہمارے پاس آکر لاہور کے لئے
اُس بس میں بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ آپ لوگوں کے لئے کھانے وغیرہ کا
انتظام حضرت مولوی عبدالمنان صاحب نے رتن باغ میں کیا ہے اور وہ
بڑے متقی ہیں آپ وہاں تشریف لے چلیں۔
میں نے پوچھا آپ کا نام کیا ہے؟ اس نے کہا کہ میرا نام ارشد
ہے ( ممکن ہے اس نے اپنا نام غلط بتایا ہو ہمارے علم میں اس کا نام خالد
ہے ) اور میں حضرت مولوی عبدالمنان صاحب کا بھانجا ہوں اور مولوی
محمد اسماعیل صاحب غزنوی کا لڑکا ہوں۔ میں خدا کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں
کہ یہ میں درست کہہ رہا ہوں ۔“
( مهاشہ محمد عمر )
گویا جیسے شیطان نے کہا تھا کہ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنه 48 کہ میں آدم سے بہتر ہوں اسی
انوار العلوم جلد 26
97
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
طرح اسماعیل غزنوی کے بیٹے نے ہمارے بنگالی مہمانوں کو ورغلانے کے لئے کہا کہ منان
صاحب کی دعوت کھاؤ جو جماعت میں تقویٰ میں سب سے افضل ہے۔
پھر 1953ء میں مولوی عبدالمنان صاحب نے سلسلہ کے مخالف وہابیوں سے ایک خفیہ
ساز باز کی۔ چنانچہ ہمیں ایک فائل اور نینٹل (ORIENTAL) کمپنی کے دفتر سے ملا ہے جس
کے چیئر مین مولوی عبد المنان صاحب تھے۔ خدا تعالیٰ نے ان کی عقل ایسی ماری کہ وہ اپنے کئی
خطوط وہاں چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ چنانچہ ایک خط اُن میں مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کا
ملا ہے جو ان کے سوتیلے بھانجے ہیں اور غزنوی خاندان میں سے ہیں جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا شدید دشمن رہا ہے۔ اور جس کی مخالفت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کئی
کتابیں لکھی ہیں۔ اس میں وہ لکھتے ہیں۔:
دو
جو امانت آپ کے پاس پڑی ہے ضرورت ہے کہ وہ محفوظ ترین
طریق سے میرے پاس پہنچ جائے ۔ یا تو ان 100 جیپوں میں سے کسی ایک
پر جو لاہور آ رہی ہوں اشیاء بھجوادیں ( معلوم ہوتا ہے سازشی طور پر یہاں
سے لاہور تک ایک جال تنا ہوا تھا ) یا کسی معتبر آدمی کے ہاتھ جسے میں کرایہ
بھی ادا کر دوں گا۔ یا اگر آپ صالحہ بیگم زوجہ میر محمد اسحاق صاحب مرحوم کی
خبر لینے کے لئے آئیں (وہ 1952ء میں لاہور علاج کے لئے گئی تھیں ) تو
آپ اپنے ساتھ لیتے آئیں ۔ مگر کسی کے ہاتھ بھجوائیں تو بے خطا بھجوائیں
ضائع نہ ہو۔“
اس خط سے معلوم ہوتا ہے کہ 1953ء سے مولوی عبدالمنان اور سلسلہ کے مخالف وہابیوں
میں خفیہ ساز باز جاری تھی ۔
ایک خط اس فائل میں اللہ رکھا کا مولوی عبدالمنان کے نام ملا ہے اس میں اس نے
خواہش کی ہے کہ آپ اپنے لنگر خانہ میں مجھے ملازمت دلوادیں۔ چنانچہ وہ لکھتا ہے :۔
آپ اپنے لنگر خانہ میں مجھے ملازمت دلوا دیں (گویا سلسلہ کا
لنگر خانہ جلسہ کے کام پر مقرر کرنے کی وجہ سے اب میاں عبدالمنان کا
انوار العلوم جلد 26
98
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
ہو گیا ) مگر جلسہ سالانہ سے پہلے کسی اچھی جگہ پر لگا دیں
اب اللہ رکھا کا تازہ خط پکڑے جانے پر اس خاندان نے شور مچایا ہے کہ اللہ رکھا کا ہمارے
ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ وہ خط تو اماں جی کی وفات پر محض ہمدردی کے خط کے جواب میں تھا۔
حالانکہ یہ خط بتاتا ہے کہ اللہ رکھا سے پرانے تعلقات چل رہے تھے۔ بلکہ قادیان سے ایک
درویش نے جو کہ لنگر خانہ کا افسر تھا لکھا ہے کہ میں لنگر خانہ کے سٹور میں سویا ہوا تھا کہ رات کو میں
نے دیکھا کہ اللہ رکھا آیا ، اس کی آنکھیں کمزور ہیں اور اسے اندھراتا کی شکایت ہے جس کی وجہ
سے اسے رات کو ٹھیک طور پر نظر نہیں آتا۔ اس نے آ کر ادھر اُدھر دیکھا مگر اندھیرے کی وجہ سے
مجھے دیکھ نہ سکا۔ اس کے بعد وہ وہاں سے سامان اٹھا کر بازار میں بیچنے کے لئے لے گیا۔ میں
نے اس کو راستہ میں پکڑ لیا۔ پھر اور لوگ بھی جمع ہو گئے اور اس کو ملامت کی۔ جب تحقیقات کی تو
معلوم ہوا کہ وہ سامان بیچ کر میاں عبدالوہاب کی ایجنٹی کرتا ہے اور ان کو روپیہ لا کر دیتا ہے واللہ
أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ
چونکہ راوی ایک ہی ہے اس لئے ہم اس کی شہادت کی قطعی طور پر تصدیق نہیں کر سکتے جب
تک کہ کئی راوی نہ مل جائیں ۔
وو
اسی طرح اللہ رکھا کا ایک خط مولوی عبدالمنان کے نام ملا ہے۔ اس میں لکھا ہے۔
” جناب مولوی اسماعیل کے ساتھ جس آدمی کے متعلق آپ کے
سامنے ذکر فرمایا تھا (اپنے آپ کو فرمایا لکھتا ہے ) اس کو جناب مولوی
(صاحب) سے ملا دیا۔ بعد میں کوشش کی کہ آپ کی بھی ملاقات ہووے مگر بعد میں کوشش کی کہ آپ کی بھی ملاقات ہوو
حب سے ملا دیا۔ بعد ملاقات ہو دے
آپ کو موقع نہ ملا۔ اگر موقع ملتا تو آپ ضرور اس کے خیال کا پتا کرتے اور
جو مال اس کے پاس تھا دیکھتے۔ اگر اس قابل ہوتا کہ موجودہ وقت کے
مطابق شائع کرنا مناسب حال ہوتا تو آپ بات کر لیتے ۔“
گویا اُس وقت بھی بقول اللہ رکھا ہمارے خلاف ٹریکٹ لکھوائے جارہے تھے اور مولوی
عبدالمنان مولوی اسماعیل صاحب غزنوی سے مل کر مشورے کرتا تھا۔ اس خط سے بالکل واضح
ہو گیا ہے کہ اللہ رکھا مولوی اسماعیل غزنوی اور مولوی عبدالمنان میں سالہا سال سے ایک سازش
انوار العلوم جلد 26
99
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
جاری تھی اور یہ محض غلط بیانی ہے کہ اماں جی کی وفات پر کسی ہمدردی کے خط پر اس سے تعلق پیدا
ہوا ۔ یہ سازش عام نہیں تھی بلکہ سلسلہ کے خلاف لڑیچر شائع کرنے کی سازش تھی جس میں
غیر احمدی بھی شامل تھے۔
ہماری جماعت کے لوگ چونکہ عموماً باہر کے لوگوں سے واقف نہیں ہوتے اس لئے وہ سمجھتے
نہیں کہ مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کون ہیں؟ مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی حضرت
خلیفہ اول کی پہلی بیٹی کے بیٹے ہیں۔ جب آپ وہابی تھے تو آپ نے وہابی تعلق کی وجہ سے
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی رحمۃ اللہ علیہ جو نہایت بزرگ اور ولی اللہ تھے اور افغانستان سے
ہجرت کر کے آئے تھے اُن کے بیٹے مولوی عبدالواحد سے اپنی لڑکی امامہ کا بیاہ کر دیا۔ امامہ کے
بطن سے تین بچے پیدا ہوئے ۔ ایک آمنہ بڑی لڑکی پیدا ہوئی دوسرے محمد ابراہیم بیٹا پیدا ہوا اور
تیسرے محمد اسماعیل پیدا ہوا جو اب مولوی اسماعیل غزنوی کہلاتا ہے۔ ابراہیم غزنوی بچپن میں
میرے ساتھ کھیلا ہوا ہے۔ حضرت خلیفہ اول کے پاس جو اس کے نانا تھے آیا کرتا تھا۔ بہت نیک
اور شریف لڑکا تھا۔ یعنی وہ اپنے چھوٹے بھائی کی بالکل ضد تھا۔ گو میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ بڑا ہوتا تو
احمدی ہوتا یا باپ کے اثر کے نیچے نہ ہوتا مگر بہر حال وہ ایک نیک لڑکا تھا۔ اس خاندان کی سلسلہ
سے عداوت بہت پرانی ہے۔ مولوی عبداللہ صاحب غزنوی جو ملہم تھے انہوں نے ایک خواب
دیکھی تھی جو حافظ محمد یوسف صاحب نے جو امرتسر کے ایک عالم تھے اور مولوی عبداللہ صاحب
غزنوی کے مریدوں میں سے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسّلام کو پہنچادی۔ وہ خواب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں چھپی ہوئی ہے۔ وہ خواب یہ تھی کہ قادیان وہ کہ
میں خدا تعالیٰ کا نو را تر اگر میری اولاد اس سے محروم رہی 49 جب یہ خواب شائع ہوئی تو مولوی
عبداللہ صاحب غزنوی کی اولاد کو غصہ لگا اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف
بڑے بڑے فتوے دیئے۔
اس وقت اس خاندان کے لیڈر مولوی داؤد غزنوی ہیں جو 1953ء کے ایجی ٹیشن میں جس
میں سینکڑوں احمدی مارے گئے تھے لیڈر تھے ۔ یہ مولوی داؤ دغزنوی مولوی عبدالجبار کے
بیٹے ہیں جو مولوی عبدالواحد کے بڑے بھائی تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
انوار العلوم جلد 26
100
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
مولوی عبدالجبار کے ایک بھائی احمد بن عبداللہ غزنوی کا فتوئی اپنے متعلق کتابوں میں نقل کیا ہے ایک احمد بن
کہ وہ کیسا بد گو آدمی تھا۔ اس نے جو فتویٰ دیا تھا وہ کتاب البریہ صفحہ 120 پر درج ہے۔ اس میں
لکھا ہے کہ
قادیانی کے حق میں میرا وہ قول ہے جو ابن تیمیہ کا قول ہے جیسے
تمام لوگوں سے بہتر انبیاء علیہم السلام ہیں ویسے ہی تمام لوگوں سے بدتر
وہ لوگ ہیں جو نبی نہ ہوں اور نبیوں سے مشابہہ بن کر نبی ہونے کا دعویٰ
کریں ۔۔۔۔ یہ ( یعنی مسیح موعود ) بدترین خلائق ہے ( یعنی چوہڑوں
چماروں سے بھی بدتر ہے ) تمام لوگوں سے ذلیل تر آگ میں جھونکا
جائے گا (یعنی جہنم میں پڑے گا ) - 50
یہ تو ایک بھائی کا فتویٰ تھا۔ اب مولوی اسماعیل غزنوی کے باپ (مولوی عبدالواحد
غزنوی کا فتوی سن لو جس کے ساتھ مل کر منان کوششیں کر رہا ہے اور جس کا بیٹا بنگال کے وفد کو
لینے کے لئے بارڈر پر گیا تھا۔
مولوی عبدالواحد بن عبد اللہ غزنوی کا فتوی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے اشاعۃ السنۃ
جلد 13 میں صفحہ 202 پر شائع کیا ہے۔ یہ دو بھائیوں نے مل کر فتوی دیا تھا۔ ایک مولوی
عبدالواحد نے جو مولوی اسماعیل غزنوی کے باپ ہیں اور ایک ان کے دوسرے بھائی مولوی
عبدالحق نے ۔ اس میں لکھا ہے کہ -:
وو
یہ مسئول عنه شخص ( یعنی حضرت مسیح موعود ) اپنی ابتدائی حالت
میں اچھا معلوم ہوتا تھا۔ دین کی نصرت میں ساعی تھا۔ اللہ تعالیٰ اس کا
مددگار تھا۔ دن بدن فَيُوْضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ کا مصداق بنا
جاتا تھا۔ لیکن اس سے اس نعمت کی قدردانی نہ ہوئی۔ نفس پروری و زمانه سازی
شروع کی۔ زمانہ کے رنگ کو دیکھ کر اس کے موافق کتاب وسنت میں
تحریف والحاد و یہودیت اختیار کی ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کو ذلیل کیا
66
فَيُوْضَعُ لَهُ الْبَغْضَاءُ فِي الْأَرْضِ کا مصداق بن گیا ۔ 51
انوار العلوم جلد 26
101
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
یعنی اب دنیا میں لوگ اس سے بغض کریں گے۔ اب تم دیکھ لو کہ مولوی عبدالواحد کا قول سچا
نکلا کہ لوگ اس سے بغض کر رہے یا لوگ بیٹھے ہوئے اس پر درود اور سلام بھیج رہے اور اس کے
لئے دعا ئیں کر رہے ہیں۔
پھر اس کا ایک اور بھائی مولوی عبدالحق غزنوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
متعلق لکھتا ہے :۔
دو
دجال ہے، ملحد ہے، کاذب ہے، روسیاہ ہے، بدکار ہے، شیطان
ہے لعنتی ہے، بے ایمان ہے، ذلیل ہے، خوار ہے، خستہ خراب ہے، کافر
ہے، شقی سرمدی ہے ( یعنی قیامت تک شقی ہے ) لعنت کا طوق اس کے گلے
کا ہار ہے لعن طعن کا جوت اُس کے سر پر پڑا، بے جا تاویل کرنے والا ہے،
مارے شرمندگی کے زہر کھا کر مر جاوے گا، بکواس کرتا ہے، رسوا ہے، ذلیل
ہے، شرمندہ ہوا ہے۔ اللہ کی لعنت ہو۔ جھوٹے اشتہارات شائع کرنے والا
ہے۔ اس کی سب باتیں بکواس ہیں ۔ 52
اور اس کا ہیڈنگ بھی کیسا پاکیزہ رکھا ہے۔ اشتہار کا نام ہے ضَرْبُ النِّعَالِ عَلَى وَجْهِ
الدَّجَالِ “ یعنی حضرت مسیح موعود دجال ہیں اور میں انکے منہ پر جوتیاں مارتا ہوں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حجۃ اللہ کتاب کے صفحہ 7 پر اس کا ذکر کیا ہے
اور لکھا ہے کہ عبدالحق غزنوی نے مجھے ایک خط میں گالیاں دیتے ہوئے لکھا ہے۔
دس ہزار تیرے پر لعنت“ پھر لعنت لعنت کئی دفعہ لکھا ہے اور آخر میں لکھا ہے عشرۃ الف
مائة “، یعنی دس لاکھ دفعہ لعنت اس پر نازل ہو۔
پھر یہی مولوی عبدالحق غزنوی (مولوی اسماعیل غزنوی کا چا) حضرت صاحب کے متعلق
لکھتا ہے :۔
کافر ، اکفر ہے مرزا۔ دجال ہے مرزا۔ شیطان ہے مرزا۔ فرعون ہے
مرز
مرزا۔ قارون ہے مرزا۔ ہامان ہے مرزا ۔ ارڈ پو پو 53 ہے مرزا۔ وادی کا
وحشی ہے مرزا ۔ گتا ہے جو ہانپ رہا ہے۔ یہ جنگلی گتا ہے۔ 54
انوار العلوم جلد 26
102
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی تصنیف کتاب البریہ میں اس کے
خاندان کی گالیاں لکھی ہیں۔ اور لکھا ہے کہ انہوں نے میری نسبت لکھا ہے کہ -:
ان امور کا مدعی رسول خدا کا مخالف ہے ۔۔۔۔۔ان لوگوں میں
سے ہے جن کے حق میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ آخر زمانہ میں
دجال کذاب پیدا ہوں گے ان سے اپنے آپ کو بچاؤ تم کو گمراہ نہ کر دیں
اور بہکا نہ دیں۔ اس ( قادیانی) کے چوزے (یعنی آپ لوگ بشمولیت
حضرت مولوی نورالدین صاحب جومنان کے باپ اور مولوی اسماعیل
غزنوی کے نانا اور اس گالیاں دینے والے کے بھائی کے خسر تھے ) ہنود اور
نصاری کے مخنث ہیں ۔55
گویا جب مولوی عبد الواحد غزنوی کا پوتا بارڈر پر آپ لوگوں کو یہ کہنے گیا تھا کہ منان تقویٰ
میں سب سے زیادہ ہے تو اس کے معنے یہ تھے کہ ہندو اور نصاری کا مخنث سب سے زیادہ ہے
کیونکہ جب احمدی ہنود اور نصاری کے مخنث ہیں تو اگر منان احمدی ہے اور وہ احمدیوں میں
سب سے بڑا ہے تو پھر وہ ہندوؤں اور عیسائیوں کا سب سے بڑا مخنث ہے۔
چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کہتے ہیں کہ مولوی عبدالواحد کا ایک الگ فتوی بھی ہے جو
اُس نے عدالت میں لکھوایا تھا کہ مرزا قادیانی کافر ہے اور اس کے مرید سب کافر ہیں۔ اور جو
کوئی ان کے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر ہے۔ اب مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی اور
مولوی داؤد صاحب غزنوی اور خالد صاحب (ابن مولوی محمد اسماعیل صاحب ) جنہوں نے
بارڈر پر جا کر بنگالی وفد کے سامنے کہا تھا کہ مولوی منان سب سے بڑے متقی ہیں بتائیں کہ آیا وہ
کافر ہیں یا نہیں؟ اور آیا ان کے کفر میں شک کرنے والا بھی کافر ہے یا نہیں؟ جیسا کہ ان کے دادا
نے کہا تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسّلام نے یہاں تک لکھا ہے کہ مولوی اسماعیل غزنوی
کی ماں یعنی حضرت خلیفہ اول کی بڑی بیٹی کی وفات بھی میرے مباہلہ کے نتیجہ میں ہوئی ۔
۔
مولوی عبدالحق غزنوی نے جو مولوی عبدالواحد غزنوی کا چھوٹا بھائی تھا پیشگوئی کی تھی کہ میرے
انوار العلوم جلد 26
103
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
گھر گھربیٹا بیٹا پیدا ہوگا اور اور مرزا مرزاصاحہ صاحب ابتر مریں گے ۔ حضرت صاحب کہتے ہیں تم نے تو کہا تھا کہ
تمہارے گھر بیٹے پیدا ہوں گے اور ہمارے ہاں کوئی نہیں ہو گا لیکن خدا نے میرے گھر میں دو اور
بیٹے دے دیئے۔
” اور وہ دونوں پیشگوئیاں جو صدہا انسانوں کو سنائی گئی تھیں پوری
ہوگئیں۔ اب بتلاؤ کہ تمہاری وہ پیشگوئیاں کہاں گئیں۔ ذرا جواب دو کہ اس
فضول گوئی کے بعد کسی قدرلڑ کے پیدا ہوئے ۔ ذرا انصاف سے کہو کہ جب
کہ تم منہ سے دعویٰ کر کے اور اشتہار کے ذریعہ سے لڑکے کی شہرت دے کر
پھر صاف نامراد اور خائب و خاسر رہے۔ کیا یہ ذلت تھی یا عزت تھی؟ اور اس
میں کچھ شک نہیں کہ مباہلہ کے بعد جو کچھ قبولیت مجھ کو عطا ہوئی وہ سب
تمہاری ذلت کا موجب تھی ۔ 56
پھر فرماتے ہیں اس نے میرے خلاف دعائیں کیں۔ اُس کی دعاؤں کا کیا انجام ہوا اور
میری دعاؤں کا کیا انجام ہوا۔
اب وہ کس حالت میں ہے اور ہم کس حالت میں ہیں ۔ دیکھو اس
مباہلہ کے بعد ہر ایک بات میں خدا نے ہماری ترقی کی اور بڑے بڑے
نشان ظاہر کئے ۔ آسمان سے بھی اور زمین سے بھی۔ اور ایک دنیا کو میری
طرف رجوع دے دیا۔ اور جب مباہلہ ہوا تو شاید چالیس آدمی میرے ہے دے دیا۔ اور جب ہوا تو شاید چاہیں میرے
دوست تھے اور آج ستر ہزار کے قریب ان کی تعداد ہے۔ (اور اب خدا کے ت تھے اور
فضل سے
س سے وہ دس لاکھ کے قریب ہے اور تھوڑے ہی دنوں میں دس کروڑ ے
بھی زیادہ ہو جائے گی انشاء الله ) 57
پھر فرماتے ہیں :۔
دو
لطف تب ہو کہ اول قادیان میں آؤ اور دیکھو کہ ارادت مندوں کا
لشکر کس قدر اس جگہ خیمہ زن ہے۔ اور پھر امرتسر میں عبدالحق غزنوی کو کسی
دکان پر یا بازار میں چلتا ہوا دیکھو کہ کس حالت میں چل رہا ہے ۔ 58
انوار العلوم جلد 26
104
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
پھر فرماتے ہیں کہ تمہارے مباہلے کا نتیجہ یہ نکلا کہ تمہارے بھائی کا بھی
خانہ ویران ہو گیا۔ 59
تمہارے بھائی مولوی عبدالواحد کا بھی خانہ برباد ہو گیا یعنی مولوی اسماعیل غزنوی کے
باپ کا جس کی بیوی حضرت خلیفہ اول کی بڑی بیٹی تھی اور فرماتے ہیں یہ میرے مباہلہ کا نتیجہ تھا۔
غرض یہ خاندان ، سلسلہ کا پرانا دشمن ہے۔ ان کے دادا نے پیشگوئی کی ہوئی ہے کہ ان کو
نور قادیان یعنی صداقت احمدیت نصیب نہیں ہوگی اور ہمیشہ اس کے دشمن رہیں گے ۔ مگر معلوم
ہوتا ہے کہ اب منان اور عبدالوہاب سے انہوں نے اس فتنہ کے موقع پر خاص یارا نہ گانٹھا ہے
جس کے دوسرے معنے یہ ہیں کہ مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم رحمۃ اللہ علیہ کی پیشگوئی کے
مطابق مولوی عبدالمنان اور مولوی عبدالوہاب بھی احمدی نہیں رہے کیونکہ اگر ان میں احمدیت
رہتی تو مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی پیشگوئی کے مطابق ان کے پوتے اور ان کے پڑپوتے
ان کی دوستی اور ان کی حمایت نہ کرتے۔ مگر چونکہ وہ ان کی حمایت میں ہیں معلوم ہوا کہ ان لوگوں
میں بھی احمدیت باقی نہیں رہی۔ اگر باقی ہے تو پھر مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی پیشگوئی جھوٹی
جاتی ہے حالانکہ وہ ایک راست باز انسان تھے۔
دسمبر 1954ء میں مولوی عبدالوہاب صاحب نے لاہور میں کہا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی اولاد کیلئے صرف دنیوی ترقیات کے لئے دعا فرمائی ہے مگر حضرت
خلیفہ اول نے اپنی اولاد کو خدا کے سپرد کر دیا۔ چنانچہ ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب نواب شاہ سندھ
کی شہادت ہے کہ :-
دو
عاجز دسمبر 1954ء کے قافلہ کے ساتھ جو کہ جلسہ سالانہ پر قادیان
جانے والا تھا لاہور جو دھامل بلڈنگ گیا۔ رات جو دھا مل بلڈنگ میں
گزاری۔ صبح نماز فجر باجماعت پڑھنے کے بعد بیٹھے تھے کہ مولوی
عبدالوہاب صاحب آگئے اور پوچھا کہ جماعت ہوگئی ہے؟ بتانے پر کہ
جماعت ہو چکی ہے انہوں نے خود اکیلے ہی نماز پڑھ لی۔ مولوی عبدالوہاب
صاحب کہنے لگے ( جیسے کہ درس دیا جاتا ہے ) کہ حضرت مسیح موعود
انوار العلوم جلد 26
105
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
علیہ السلام نے اپنی اولاد کیلئے دنیاوی ترقیات کے لئے دعافرمائی ہے جیسے
دے ان کو عمر و دولت
پھر کہا کہ آپ دیکھیں حضور کی اولاد دنیا کے پیچھے لگ کر پریشانیوں اور
تکلیفوں میں مبتلا ہے کیونکہ دنیا کے پیچھے لگ کر انسان سکونِ قلب حاصل
نہیں کر سکتا ۔“
66
ان کا یہ درس یا تقریر بتاتی ہے کہ ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کوئی ایمان نہیں رہاور نہ
وہ حضرت خلیفہ اول کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ترجیح نہ دیتے۔ پھر ان کی بات بھی غلط ہے
کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے دنیا نہیں مانگی بلکہ دین مانگا ہے۔
چنانچہ آپ فرماتے ہیں :-
کر ان کو نیک قسمت دے ان کو دین و دولت
کر ان کی خود حفاظت ہو ان پہ تیری رحمت
دے رُشد اور ھدایت ، اور عمر اور عزت
یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَّرَانِي
شیطان سے دور رکھیو! اپنے حضور رکھیو!
جاں پُر از نور رکھیو! دل پُر سرور رکھیو!
ان پر میں تیرے قرباں رحمت ضرور رکھیو!
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے
کر دور ان سے یا رب ! دنیا کے سارے پھندے
چنگے رہیں ہمیشہ کریو نہ ان کو مندے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے میری جاں کے جانی ! اے شاہِ دو جہانی!
کر ایسی مہربانی ، ان کا نہ ہووے ثانی
انوار العلوم جلد 26
106
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
دے بخت جاودانی اور فیض آسمانی
یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَرَانِي
اے واحد و یگانہ! اے خالق زمانہ
میری دعائیں سن لے اور عرض چاکرانہ
تیرے سپرد تینوں ! دیں کے قمر بنانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي 60
مولوی عبدالوہاب کے خیال میں رشد اور ہدایت اور دین اور فیض آسمانی اور دین کا قمر ہونا
یہ سب دنیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کو تو دنیا سو بھی مگر حضرت خلیفہ اول کو جو اُن کے
غلام تھے دین سوجھا۔
پھر مولوی عبدالوہاب کا یہ کہنا کہ -:
"
حضور کی اولاد دنیا کے پیچھے لگ کر پریشانیوں اور تکلیفوں میں مبتلا
66
ہے کیونکہ دنیا کے پیچھے لگ کر انسان سکون قلب حاصل نہیں کر سکتا ۔“
یہ بھی ان کے خاندان کے نظریہ کی رُو سے غلط ہے۔ کیونکہ یہ بات ثابت ہے کہ مولوی
عبدالمنان آخری وقت میں جاتے ہوئے ادھر سلسلہ کا روپیہ نا جائز طور پر استعمال کر رہے تھے
اور اُدھر دوسرے احمدیوں سے روپیہ منگوا ر ہے تھے۔ چنانچہ تحریک جدید اور اور نینٹل کارپوریشن
کے روپیہ میں انہوں نے جو نا جائز تصرف کیا اُس کے متعلق چودھری احمد جان صاحب
المال
وکیل المال تحریک جدید کی شہادت ہے کہ -:
وو
میاں عبدالمنان صاحب عمر جو تحریک جدید میں نائب وکیل التصنيف
اور اور نینٹل کارپوریشن کے چیئر مین تھے گزشتہ سال مجلس تحریک جدید نے
سات رہائشی کوارٹروں اور مسجد کی تعمیر کا کام ان کے سپرد کیا اور ان تعمیرات
کے لئے 27000 روپے کا بجٹ منظور کیا جس میں سے میاں عبدالمنان
صاحب نے 26998 روپے خزانہ تحریک جدید سے برآمد کرائے۔ اس
میں سے 23843 روپے کوارٹروں کی تعمیر پر خرچ ہوئے۔ باقی رقم انہوں
انوار العلوم جلد 26
107
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
نے نہ تحریک جدید کو واپس کی نہ مسجد بنوائی ۔ بلکہ کم و بیش 3700 روپے
بصورت سامان تعمیر وغیرہ اور نیٹل کمپنی کی طرف منتقل کئے اور وہاں سے
اپنی ذاتی دکانوں کی تعمیر پر خرچ کر لئے۔ اور نینٹل کارپوریشن کے بورڈ
آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی دکانوں اور پریس کی عمارت بنانے کے لئے
ساڑھے بارہ ہزار روپے تک خرچ کرنے کی میاں عبدالمنان کو منظوری
دی۔ انہوں نے کمپنی کی عمارت کے ساتھ ہی اپنی سات عدد د کانات بھی
تعمیر کیں اور بورڈ کی اجازت کے بغیر اپنی ذاتی اور کمپنی کی تعمیرات کا نہ
صرف حساب اکٹھا رکھا بلکہ 623 روپے کی قلیل رقم کے سوا اپنی دکانوں
کا سارا خرچ کمپنی کے فنڈز میں سے کیا جس کے نتیجہ میں ان تعمیرات پر
اٹھارہ ہزار روپے کے قریب مجموعی خرچ ہوا جس میں تحریک جدید کی
منتقل شدہ رقم بھی شامل ہے۔ اس میں سے ان کی اپنی دکانوں کا خرچ
ساڑھے دس ہزار روپے اور باقی قریباً ساڑھے سات ہزار روپے کمپنی کی
عمارت کا خرچ ہے۔ اس طرح (اگر وکیل المال صاحب کی رپورٹ صحیح ہے
تو میاں عبدالمنان صاحب تحریک جدید اور کمپنی کا دس ہزار روپیہ نا جائز
طور پر اپنے تصرف میں لائے جو بعد میں 14 اکتوبر کو ان سے وصول کرلیا
گیا۔“
اسی طرح چودھری ظہور احمد صاحب آڈیٹر صدر مکرم چودھری ظہور احمد صاحب با ارامی باد انجمن احمد یہ کی شہادت ہے کہ :۔
آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ کی شہادت میں نے صدر انجمن احمد یہ کے آڈیٹر کی
حیثیت سے جب جلسہ سالانہ 1953ء کے حسابات کی پڑتال کی تو مجھے
معلوم ہوا کہ صدرانجمن احمد یہ کے منظور شدہ قواعد کے ماتحت جو رقم یا تو محکمہ
کے سیف (SAFE) میں نقد موجود ہونی چاہئے تھی یا صدرانجمن احمد یہ
کے صیغہ امانت میں جلسہ سالانہ کی امانت میں جمع موجود ہونی ضروری تھی