مکرم چودھری ظہور احمد صاحب آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ کی شہادت
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
108
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
اُس میں سے مبلغ 1899 روپے 1 آ نہ 3 پائی کم تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جبکہ
مولوی عبدالمنان صاحب افسر جلسہ سالانہ تھے۔ جب مولوی عبدالمنان
صاحب جلسہ سالانہ کے کام سے تبدیل کئے گئے تو یہ تمام کی تمام رقم کلرک
غلام احمد صاحب کے نام پیشگی ظاہر کی گئی جو اُس وقت محرر جلسہ سالانہ تھے۔
میں نے اس معاملہ میں مزید چھان بین کی اور متعلقہ کارکنان دفتر کے
بیانات لئے اور پرانا ریکارڈ دیکھا تو معلوم ہوا کہ 1949ء میں 500 روپے
کی رقم مولوی عبدالمنان صاحب نے لی تھی۔ اس رقم میں سے مختلف وقتوں
میں انہوں نے کچھ رقم واپس کی اور ابھی تک 179 روپے 12 آنے 6 پائی
اس پانسو کی رقم میں سے ان کے تصرف میں ہیں اور باوجود بار بار کے
مطالبات کے یہ یہ رم رقم ابھی واپس نہیں ہوئی۔ اسی طرح اسی زمانہ
میں 50 روپے دفتر جلسہ سالانہ کی نقدی میں سے پیشگی کا نام دے کر
غلام رسول چک 35 کو دلائے گئے ۔ یہ رقم بھی باوجود مطالبات کے واپس
نہیں ملی۔ اس کے علاوہ 87 روپے 8 آنے مولوی علی محمد صاحب اجمیری کو
دلائے گئے ۔ یہ رقم بھی واپس نہیں ہوئی۔
اس تحقیقات سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس 1899 روپے
1 آ نہ 3 پائی کی رقم کا بیشتر حصہ مولوی عبدالمنان صاحب یا ان کے احباب 3
نے لیا ہوا تھا لیکن تمام رقم ایک ماتحت کارکن کے نام پیشگی دکھائی ہوئی تھی ۔
خاکسار
ظہور احمد
آڈیٹر صدرانجمن احمدی
66
پھر علاوہ ان بدعنوانیوں کے جو کہ مالی معاملات کے متعلق اور نینٹل کمپنی میں مولوی
عبدالمنان صاحب نے کی ہیں یا سلسلہ کے روپیہ سے جلسہ سالانہ کے کام میں کی ہیں انہوں نے
یہ بھی کوشش شروع کر دی تھی کہ کچھ روپیہ جمع کر لیں تا کہ وقت ضرورت کام آئے جس سے ان کی
انوار العلوم جلد 26
109
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
نیتوں کا پتا لگتا ہے۔ چنانچہ ان کا ایک خط پکڑا گیا ہے جس کا فوٹو ہمارے پاس موجود ہے۔ انہوں نے
افریقہ میں ایک احمدی دوست کو لکھا کہ میں تمہارے لڑکے کی شادی کرانے لگا ہوں تم پانسو پونڈ (جو
آج کل کے لحاظ سے سات ہزار روپیہ بنتا ہے ) بھیج دو۔ یہ دو۔ یہ خط اس دوست نے اپنے ایک دوست
کو جو پاکستان میں ہیں بھیج دیا اور اس نے فوٹو لے کر ہمیں بھجوا دیا۔ وہ خط یہ ہے۔
وو
ربوه
17/1/1956ء
مکرم و محترم چودھری صاحب
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ
آپ کا خط موصول ہوا۔ الْحَمْدُ لِلہ چودھری منصور احمد اور ان کی
والدہ بفضلہ تعالیٰ بخیریت ہیں۔ پرسوں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے
منصور احمد صاحب کی ملاقات ہوئی تھی آج ابھی ابھی حضرت
خلیفة المسیح الثانی ایده الله بنصرہ العزیز کی ملاقات کے بعد واپس آئے
ہیں ۔ حضور منصور احمد سے آپ کے اور آپ کے کاروبار کے متعلق دریافت
فرماتے رہے۔
عزیز کی شادی کے سلسلہ میں ایک جگہ تجویز کی گئی ہے۔ لڑکی بی ۔اے
پاس ہے اور اس وقت بی ٹی میں لاہور کالج میں پڑھ رہی ہے۔ لڑکے کے
دادا نہایت مخلص اور سلسلہ کے فدائی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابی تھے۔ والد آجکل قادیان میں مقیم ہیں ۔ لڑکی تعلیم یافتہ اور مخلص ہے۔
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو یہ رشتہ پسند ہے۔ لڑکی کے ایک چا یہاں
سلسلہ کے مبلغ ہیں۔ دوسرے چچا مولوی صالح محمد صاحب پیچھے سلسلہ کی
طرف سے انگلستان بھجوائے گئے تھے۔ آج کل مغربی افریقہ گولڈ کوسٹ ان
کا تبادلہ ہو گیا ہے۔
دادا کا نام فضل احمد صاحب ہے اور والد کا عبدالرحیم ۔ لڑکی کا ایک
بھائی یہاں رہتا ہے۔ کالج میں زیر تعلیم ہے اور تبلیغ کی ٹریننگ لے رہا ہے
ان کی ذات راجکمار یا راجپوت ہے۔ میرے خیال میں رشتہ موزوں
انوار العلوم جلد 26
110
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
ہے۔ منصور احمد اور عزیزہ نسیم کو پسند ہے۔
شادی کے اخراجات کے سلسلہ میں میرا ذاتی نکتہ نگاہ یہ ہے کہ معمولی
سے اخراجات کافی ہوتے ہیں۔ اسلام میں تکلفات نہیں اور یہاں بھی عام
حالات میں زیادہ اخراجات کی ضرورت نہ تھی۔ لیکن اس وقت صورت حال
یہ ہے کہ لڑکی نے اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر ہزاروں میل دور جانا ہے پھر وہاں
کے حالات بھی لڑکی والوں کے سامنے نہیں ہیں۔ اور سب سے بڑی بات یہ
ہے کہ ابھی باقی عزیزوں کے رشتے بھی کرنے ہیں اور ضرورت ہے کہ پہلی
شادی کے بعد راستے کھل جائیں اور کئی لوگوں کی نظریں اس پہلی شادی پر
ہیں اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ یہاں کیا خرچ ہوتا ہے اس سے وہ مالی اور
دوسرے حالات کا اندازہ کریں گے اور میرے سامنے یہ حقیقت بھی ہے کہ
سونا اور کپڑا افریقہ میں یہاں پاکستان کے مقابلہ میں سنتا ہے۔
ان تمام حالات کو دیکھ کر میری رائے یہ ہے کہ شادی کے تمام
اخراجات کے لئے پانصد پونڈ (یعنی آجکل کے لحاظ سے سات ہزار روپیہ )
کافی ہوں گے۔ علاوہ حق مہر کے۔ یہ روپیہ بذریعہ ڈرافٹ بھجوانے کی
ضرورت نہیں آپ یہ روپیہ وہاں کی جماعت میں میرے نام پر جمع کرادیں
اور رسید مجھے بھجوا دیں میں یہ روپیہ یہاں منصور احمد کی والدہ کو ادا کر دوں گا
تا وہ اپنی نگرانی میں زیور کپڑا وغیرہ پر صرف کریں۔ پس آپ ڈرافٹ بینک
نہ بھیجوا ئیں بلکہ وہاں میرے نام پر رقم جمع کروادیں۔ میں یہاں اس کے
مطابق رقم ادا کر دوں گا۔
مہر اندازاً لڑکے کی ایک سال کی آمد کے برابر ہونی چاہئے جو میرے
خیال میں آٹھ ہزار روپیہ ہوگی ۔
خاکسار
عبدالمنان عمر ( دستخط )
غرض انہوں نے ادھر سلسلہ کا کچھ مال اِدھر اُدھر استعمال کیا اور کچھ لوگوں سے منگواتے
انوار العلوم جلد 26
رہے۔
111
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
یہ جو عبدالقدوس صاحب نواب شاہ کی گواہی ہے کہ میاں عبدالوہاب صاحب نے کہا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے دنیا مانگی اور ہمارے باپ نے ہمارے لئے
دین مانگا، اس کی مزید شہادت لاہور کی مجلس خدام الاحمدیہ نے بھجوائی ہے کہ ایک احمدی سے ایک
پیغامی نے آ کر کہا کہ میاں منان کہتے ہیں کہ ہم تو چپ کر کے بیٹھے ہیں کیونکہ ہمارے باپ نے
ہمیں خدا کے سپرد کیا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے اپنی اولاد کو دنیا کے سپر د کیا تھا۔ یہ
جوش نکال لیں۔ سال، دوسال، پانچ سال خوب جوش نکالیں پھر ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ یہ
شہادت بھی ہمارے پاس محفوظ ہے۔
اب تم جو مبائعین کی جماعت ہو اور جنہوں نے لکھا تھا کہ قیامت تک ہم خلافت احمد یہ کو
قائم رکھیں گے تم بتاؤ کہ کیا مولوی عبدالمنان کے قول کے مطابق دو تین سال میں ٹھنڈے پڑ جاؤ
گے یا قیامت تک تمہاری اولادیں خلافت احمد یہ کا جھنڈا کھڑا رکھیں گی ؟“
اس پر چاروں طرف سے آوازیں آئیں کہ ہم قیامت تک خلافت احمد یہ کا جھنڈا کھڑا رکھیں گے یہ چارو
اکتوبر 1955ء میں جب صوفی مطیع الرحمن صاحب شدید ذیا بیطس سے فوت ہوئے تو
رشید احمد صاحب بٹ ضلع نواب شاہ سندھ کی گواہی کے مطابق میاں عبدالسلام نے کہا کہ صوفی
مطیع الرحمن صاحب کا علاج نہیں کروایا گیا اس لئے مر گئے ۔ حالانکہ ان کو ہسپتال میں داخل کیا
گیا تھا اور سینکڑوں روپیہ سلسلہ نے ان پر خرچ کیا تھا۔ پر
میاں محمد عبدالله عبد اللہ صاحب سابق سابق انجینئر انجینئر ایران حال نواب شاہ شاہ سندھ لکھتے لکھتے ہیں کہ کہ میاں وہا وہاب
نے ایک دفعہ کہا کہ حضرت صاحب کی مجلس عرفان میں رکھا ہی کیا ہے۔
پھر 1955ء کے شروع کے متعلق ملک صاحب خاں صاحب نون ریٹائرڈ ڈ پٹی کمشنر بیان
کرتے ہیں کہ جب میاں عبدالمنان صاحب کا مکان دوسری جگہ بننے لگا تو میں نے بھیرہ کے
تعلقات کی وجہ سے ان سے کہا کہ میاں صاحب! میں نے تو آپ کی صحبت حاصل کرنے کے
لئے آپ کے قریب مکان بنایا تھا مگر آپ اب کہیں اور چلے ہیں۔ تو اس پر میاں عبدالمنان صاحب