مکرم ملک صاحب خان صاحب نون کی شہادت
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
112
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
آگے بڑھے اور میرے سینہ کی طرف ہاتھ بڑھا کر ہلایا اور کہا ملک صاحب ! آپ گھبرائیں
نہیں ۔ ہم جہاں بھی جائیں گے آپ کو ساتھ لے کر جائیں گے۔ وہ کہتے ہیں اُس وقت تو میں
اس کا مطلب نہ سمجھا لیکن گھبرا گیا اور بعد میں جب یہ فتنہ پیدا ہوا تو میں باقاعدہ اخبار میں دیکھتا
تھا کہ اس میں میاں عبدالمنان کا نام بھی آتا ہے یا نہیں ۔ جب میں نے ان کا نام پڑھا تو استغفار
پڑھا کہ ان کی یہی غرض تھی کہ مجھے بھی اس فتنہ میں ملوث کریں ۔
ملک صاحب سرگودھا کے مشہور خاندان ٹوانہ اور نون میں سے ہیں اور ڈپٹی کمشنر رہ چکے
ہیں ۔ گوجرانوالہ سے ریٹائر ہوئے ۔ ملک فیروز خاں صاحب نون جو اس وقت وزیر خارجہ ہیں
اُن کے بھتیجے ہیں۔ چنانچہ ملک صاحب کا اصل خط اس شہادت کے سلسلہ میں ذیل میں درج کیا
جاتا ہے۔ ملک صاحب لکھتے ہیں:۔
مکرم ملک صاحب خان صاحب نون کی شہادت
دو
سرگودھا
17/9/1956
میرے آقا ! سَلَّمَهُ اللَّهُ تَعَالَى
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ اور عمر خضر عطا فرمائے ۔ امِينَ ثُمَّ ا مِينَ ۔
چونکہ حضور پر نور امام الوقت اور خلیفہ وقت ہیں اللہ تعالیٰ کی نصرت حضور کی
تائید میں ہے اور اِنْشَاءَ اللهُ تعالی ہمیشہ رہے گی اور دشمنان خائب و
خاسر اور منہ کی کھائیں گے ۔ اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی ضرور ضرور۔
میں ایک واقعہ حضور کی خدمت بابرکت میں گوش گزار کرتا ہوں اور
اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ اس میں ذرہ بھر بھی شک و شبہ نہیں بلکہ عین اصل واقعہ
ہے۔ جب میں نے ربوہ والے مکان کی جگہ کے متعلق حضور پر نور کے پاس
شکایت کی اور حضور نے اپنے ساتھ کچے مکانوں میں مجھے اور ناظر متعلقہ
جو اُس وقت غالباً عبدالرشید صاحب تھے ) کو بلایا۔ میں نے حاضر ہو کر
عرض کیا کہ مجھے شکایت نہیں ہے۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ ایک تو حضرت میاں
بشیر احمد صاحب نے بہت زور دیا کہ یہی جگہ لے لوں اور دوسرے یہ کہ
انوار العلوم جلد 26
113
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
پسران حضرت خلیفہ اول میرے ہمسایہ تھے۔ یہ بات میرے واسطے بہت
ہی خوشی و تسلّی کی ہوئی۔ گو میں بذات خود اس جگہ کو پسند نہیں کرتا تھا۔ خیر
مکان بنایا، بن گیا۔ جب ناظر صاحبان کے مکان مکمل ہوئے تو میاں
عبدالمنان صاحب اس نئے مکان میں چلے گئے اور جب میں ربوہ گیا تو
مجھے معلوم ہوا ۔ اتفاق سے منان صاحب مجھے ملے۔ میں نے کہا واہ مولوی
صاحب ! آپ مجھے چھوڑ کر چلے گئے تو اس نے ذرا آگے آکر ذرا آہستہ
آواز میں دایاں ہاتھ اٹھا کر میرے سینہ کے برابر کر کے کہا۔ تسلی رکھو جدے
جاواں گے تہانوں نالے لے جاواں گے ۔ اُس وقت میں نے بہتیر ا زور
لگایا مگر مجھے اس مہمل بات کی سمجھ نہ آئی جو متواتر میرے دل میں چھتی
رہی۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی شان میں وجہ نہیں بتلا سکتا کہ کیوں میرا انس
و کشش و محبت اُن سے دن بدن کم ہوتی گئی حتی کہ جب اماں جی کی وفات
ہوئی ڈاک خانہ کے پاس کھڑے کھڑے ہی میں نے منان سے اظہار افسوس
کیا اور ان کے مکان تک بھی نہ گیا ۔ نوبت بایں جا رسید والا معاملہ ہوا کہ
جب دو دفعہ منان صاحب میرے سامنے آئے تو میں نے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
بھی اُن سے نہیں کی۔ میں نہیں بتلا سکتا کہ کونسی غیبی طاقت اندر ہی اندر کام
کر رہی تھی۔ جب میں نے یہ فتنہ پڑھا تو ہر پر چہ الفضل کو اوّل سے آخر تک
پڑھتا رہا اور خاص توجہ اس طرف تھی کہ منان صاحب کا بھی کہیں ذکر ہے حتی
کہ اُن کے خیالات کے متعلق اطلاع آمدہ امریکہ سے میرا وہ پرانا معمہ
حل ہوا کہ :۔
وو
جدے جاواں گے تہانوں نال لے جاواں گے۔“ کا کیا مدعا تھا۔
اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر تحریر کرتا ہوں کہ اس میں ذرہ بھر بھی
جھوٹ نہیں ۔
نوٹ۔ میں نے اس کا ذکر بہت دن ہوئے محترم جناب مرزا عبد الحق صاحب