مولوی محمد احمد جلیل کی شہادت
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
سے کیا تھا۔
114
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
والسلام
حضور کا ادنی خادم
صاحب خان نون
مولوی محمد احمد صاحب جلیل کی شہادت اسی طرح مولوی محمد احمد صاحب جلیل کی شہادت ہے کہ :-
دو
1 - چند سال قبل جب میاں عبدالمنان صاحب جامعہ احمد یہ میں
پڑھایا کرتے تھے میں کسی کام کی غرض سے انہیں ملنے کے لئے اُن کے
مکان پر گیا ۔ دورانِ گفتگو میں انہوں نے اپنے جامعہ میں تقرر پر
عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رجیم (REGIME) میں
ہمارے لئے (یا یہ کہا کہ میرے لئے ) کوئی جگہ نہیں ۔ یہ پہلا موقع تھا کہ
میری طبیعت پر ان کے متعلق یہ اثر پیدا ہوا کہ وہ حضرت خلیفة المسیح الثانی
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے قائم کردہ نظام سے شا کی اور سخت غیر مطمئن
ہیں۔
2 - تحریک جدید کے ایک کوارٹر کی تعمیر میں قواعد میونسپل کمیٹی کی
خلاف ورزی پر سیکرٹری کمیٹی صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کا کی شکایت پر
ورزی پر احمد
رید لو جرمانه
حضرت خدا رت خلیفة المسی الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے مجلس تحریک جدید کو
کیا تھا اس کے متعلق مجھ سے بات کرتے ہوئے میاں عبدالمنان صاحب
نے کہا کہ نہ کمیٹی کا کوئی ایسا قاعدہ ہے جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور نہ
قواعد کی رو سے یہ مجرمانہ ہو سکتا ہے یہ سب طاقت اور اقتدار کا نتیجہ ہے۔
3۔ ایک دفعہ میرا ایک معاملہ جس کا حضرت میاں شریف احمد صاحب
اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سے تعلق تھا اس کے متعلق بات کرتے
انوار العلوم جلد 26
115
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
ہوئے ان دونوں حضرات کے متعلق یہ لفظ میاں عبدالمنان صاحب نے
کہے کہ دیکھو ! کس طرح ان لوگوں کا خون سفید ہو گیا ہے۔
4۔ میاں عبدالمنان صاحب جب امریکہ گئے تو امریکہ جانے کی
ملنے
حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی طرف سے اجازت
کے متعلق میری بیوی سے ذکر کرتے ہوئے امۃ الرحمن صاحبہ اہلیہ
میاں عبدالمنان صاحب نے حضور کے متعلق یہ کہا کہ انہوں نے اجازت تو
دے دی ہے مگر اس بابل دا کی اعتبار ہے کہ ڈولے پا کے بھی کڑھ لئے ۔“
خاکسار
محمد احمد جلیل
66
اس فتنہ کو مزید ہوا شیطان نے اس طرح دی کہ خدام الاحمدیہ میں جب ناصر احمد افسر تھا تو
اُس نے حمید ڈاڈھا کو سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا اور اُس نے اس کو سزا دینی چاہی۔ اس پر وہ اس
کے مخالف ہو گیا۔ چنانچہ حافظ عبداللطیف صاحب اور اخوند فیاض احمد صاحب کی شہادتیں اس
بارہ میں ہمارے پاس محفوظ ہیں جنہوں نے لکھا ہے کہ یہ اُسی وقت سے مرزا ناصر احمد صاحب
کے خلاف بغض و عناد کا اظہار کرتا رہتا تھا۔
پھر چونکہ جلسہ سالانہ کا کام کئی سال تک میاں عبدالمنان کے سپرد ہوتا رہا ہے اس لئے وہ
سلسلہ کے روپیہ میں سے اپنے ان ایجنٹوں کو پیشکیاں بھی دیتے رہے۔ چنانچہ ریکارڈ سے مولوی
علی محمد اجمیری کے نام 87 روپے 8 آنے ، حمید ڈاڈھا کے نام 35 روپے اور غلام رسول چک
نمبر 35 کے نام 50 روپے پیشگی دیئے جانے ثابت ہیں۔ اس طرح نفرت اور لالچ دونوں
جذبات اکٹھے ہو گئے اور ان لوگوں نے میاں عبدالمنان کی تائید میں پرو پیگنڈا شروع کر دیا۔
جس طرح بعض منافقوں نے حضرت عمر کی زندگی میں پرو پیگنڈا شروع کیا تھا کہ جب
حضرت عمر فوت ہوں گے تو ہم فلاں کی بیعت کریں گے۔ لیکن وہ بھی خائب و خاسر رہے اور یہ
بھی خائب و خاسر رہیں گے اور اللہ تعالیٰ خلافت احمدیہ کی خود حفاظت کرے گا اور جماعت کی خود
راہنمائی کرے گا اور وہ کبھی ان منافقوں یا پیغامیوں کے چیلوں یا احراریوں کے چیلوں کو قریب