مکرم شیخ نصیر الحق صاحب کی گواہی
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
بھی نہیں آنے دے گا۔
116
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
جب 1955 ء میں مجھ پر فالج کا حملہ ہوا تو یہ بغض اور زیادہ زور سے ظاہر ہونے لگا جیسا
کہ شیخ نصیر الحق صاحب کی گواہی سے ظاہر ہے جو ذیل میں درج کی جاتی ہے۔
مکرم شیخ نصیر الحق صاحب کی گواہی
شیخ صاحب لکھتے ہیں :۔
وو
سید نا واما منا حضرت المصلح الموعود خليفة المسيح الثاني
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ
جب حضور لاہور سے کراچی تشریف لے گئے دوسرے دن شام کو آپ
کی خیریت سے کراچی پہنچنے کی اطلاع حاصل کرنے کے لئے سمن آباد سے
رتن باغ پہنچا۔ میرے ساتھ میری چھوٹی بیوی بھی تھی۔ انہیں رتن باغ ٹھہرا
کر چونکہ یہاں اطلاع کوئی نہیں ملی تھی میں جو دہامل بلڈنگ میں گیا۔ لوگ
مغرب کی نماز ادا کر چکے تھے اور حضور کی خیریت سے کراچی پہنچنے کے متعلق
گفتگو کر رہے تھے۔ میں مزید حالات معلوم کرنے کے لئے سید بہاول شاہ
صاحب کی طرف متوجہ ہوا ۔ انہوں نے تار کا ذکر کیا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ حضور
بخیریت تمام کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ جب میں واپس رتن باغ کو لو ٹنے لگا ۔ کوکو ۔
تا اپنی بیوی کو ساتھ لے کر گھر سمن آباد چلا جاؤں مولوی عبدالوہاب صاحب کو کر
نے مجھے آواز دی کہ حاجی صاحب ! ٹھہر جائیں میں بھی چلتا ہوں ۔ مولوی
صاحب نے فرمایا کہ حاجی صاحب ! آپ نے دیکھا کہ قوم کا کتنا روپیہ
خرچ ہو رہا ہے؟ میں نے عرض کیا مولوی صاحب ! حضرت صاحب تو
فرما چکے ہیں کہ میں اپنا خرچ خود برداشت کروں گا پھر اعتراض
کیسا ؟ فرمانے لگے آگے تو سنو ! میں نے کہا فرمائیے۔ کہنے لگے کہ دیکھو
انوار العلوم جلد 26
117
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
اب خلیفہ تو نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ ) اپن دماغ کھو چکا ہے وہ اس قابل
نہیں کہ خلیفہ رکھا جا سکے۔ میں بجبر خاموش رہا تا سارا ماجرا سن سکوں اور
جو گفتگو یہ کرنا چاہتے ہیں وہ رہ نہ جائے ۔ میں نے کہا مولوی صاحب ! بھلا
یہ تو بتائیے کہ اب اور کون خلیفہ ہو سکتا ہے؟ کہنے لگے کہ میاں بشیر احمد
صاحب اور چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کیا کم ہیں ۔ اب میں نہیں رہ سکا
تو میں نے کہا مولوی صاحب ! آپ تو ایک بہت بزرگ ہستی کے فرزند
ہیں آپ کو اتنا بھی علم نہیں کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں دوسرا خلیفہ نہیں
ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حضور کو جلد صحت عطا فرمائے۔
مولوی صاحب فرمانے لگے کہ بھئی اب تو یہ ممکن ہی نہیں۔ میں نے یہ بھی کہا
کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں دوسرا خلیفہ بنانا تو کجا خیال کرنا بھی گناہ ہے
چہ جائیکہ آپ ایسی باتیں کر رہے ہیں اور میرے لئے یہ امر نہایت تکلیف دہ
ہو گیا ہے۔۔۔۔ پھر فرمانے لگے سنو سنو! میں نے عرض کیا کہ چونکہ میں
نے سمن آباد جانا ہے اور نیلا گنبد سے بس لینی ہے اس لئے کچھ اور کہنا ہے تو
چلتے چلتے بات کیجئے ۔ کہنے لگے دیکھو یہ جو مضامین آج کل چھپ رہے ہیں
انہیں میاں بشیر احمد صاحب درست کر کے پریس کو بھیجتے ہیں۔ وہ خود تو لکھ
ہی نہیں سکتے ۔ پھر یہ عجیب بات ہے کہ انہی میاں صاحب کو حضرت صاحب
اپنے کمرہ میں سلاتے ہیں۔ میں اس معمہ کو نہیں سمجھ سکا۔ اسکے علاوہ بھی اور
کئی ایسی باتیں کہیں جو میں بھول گیا۔۔۔۔۔۔
میں نے اگلے دن سارا واقعہ چودھری اسد اللہ خان صاحب کو
ہائی کورٹ میں جا کر سنایا ۔ انہوں نے فرمایا لکھ دو۔ میں نے وہیں بیٹھ
کر لکھ دیا جو مجھے اُس وقت یاد تھا۔ چودھری صاحب نے فرمایا کہ آپ
مولوی صاحب کے سامنے بھی یہی بیان دیں گے؟ میں نے عرض کیا کہ میں
نے آپ کو لکھ دیا ہے، آپ میرے ساتھ جو دھامل بلڈنگ چلیں اور انہیں
انوار العلوم جلد 26
118
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
میری موجودگی میں پڑھا دیں۔ چنانچہ ہم دونوں گئے ۔ مولوی صاحب اپنی
دکان میں موجود نہ تھے ہم انتظار کرتے رہے۔ کچھ دیر کے بعد مولوی
صاحب تشریف لے آئے ۔ میرا خط چودھری صاحب نے مولوی صاحب کو
پڑھایا ۔ مولوی صاحب کا رنگ زرد ہو گیا۔ کچھ سکتے کے بعد فرمانے لگے نہیں
میں نے نہیں کہا۔ چودھری صاحب نے فرمایا لکھ دیجئے۔ کہنے لگے اچھا لکھ
دیتا ہوں چنانچہ ان کے دفتر کا کاغذ لے کر مولوی صاحب نے لکھا کہ میں
نے ہرگز کوئی ایسی بات نہیں کی جس کے متعلق حاجی صاحب نے لکھا
ہے۔ چودھری صاحب فرمانے لگے کیا آپ اب بھی مُصر ہیں؟ میں نے کہا
ہاں! اور مجھے یہ کا غذات دیجئے۔ میں اس پر مزید لکھتا ہوں ۔ چنانچہ میں نے
یہ الفاظ لکھے کہ مجھے سخت صدمہ ہوا کہ مولوی صاحب ایک ایسی بزرگ ہستی
کی اولاد ہیں جو ہمارے خلیفہ اول رہ چکے ہیں انہوں نے صریح جھوٹ بول
کر مجھے ہی نہیں بلکہ حضرت خلیفہ اول کی روح کو بھی تکلیف پہنچائی
ہے۔ مجھے ان سے یہ توقع نہ تھی کہ انکار کریں گے۔ مجھے معا خیال ہوا کہ اگر
احمدیت کا یہی نمونہ ہے تو غیر از جماعت لوگوں پر اس کا کیا اثر ہوگا ۔ چنانچہ
یہ دونوں تحریریں جناب چودھری اسد اللہ خاں صاحب اپنے ساتھ لے
گئے ۔“
29-7-خط مورخہ 1956ء(
مکرم میاں غلام غوث صاحب ہیڈ کلرک اسی طرح میاں غلام غوث صاحب ہیڈ کلرک میونسپل کمیٹی ربوہ کی گواہی
میونسپل کمیٹی ربوہ کی شہادت بھی قابل ذکر ہے۔ وہ لکھتے ہیں :۔
تقریباً تین چار ماہ کا عرصہ گزرا ہے تاریخ یاد نہیں حضرت ڈاکٹر مرزا
منور احمد صاحب آنریری سیکرٹری میونسپل کمیٹی ربوہ نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں
مکرم مولوی عبدالمنان صاحب انچارج صیغه تالیف و تصنیف تحریک جدید