چودھری عبداللطیف صاحب اوورسیئر کی شہادت
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
120
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
سے ٹکر لی ہے اب خبر دار ہو جاؤ وہ آپ سب کو سیدھا کر دیں گے کیونکہ وہ
خلافت کے خواب دیکھ رہے ہیں (میں نے ان کے الفاظ سے یہی مفہوم
سمجھا تھا کہ وہ خلافت کے خواب دیکھ رہے ہیں ) چنانچہ اُس وقت یہ بات
ہنسی مذاق میں آئی گئی ہوگئی ۔ اب ہنگامی واقعات کی رونمائی پر چودھری
عنایت احمد اور چودھری عبداللطیف صاحب نے مجھ سے کہا کہ لو بھائی تمہارا
بیان کس قدر حقیقت کا انکشاف کر رہا تھا۔ اب ہم تمہارے بیان کو جو آج
سے چار ماہ قبل تم نے ظاہر کیا تھا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں
پیش کرنے لگے ہیں۔ میں نے کہا بیشک کوئی بات نہیں۔ میں نے سچی بات
کہی تھی جو سنی تھی۔ مجھے الہام تو ہوا نہیں تھا کہ چار ماہ بعد کیا واقعہ پیش آنے
والا ہے۔
خاکسار
غلام غوث
"9/8/1956ء
چودھری عبداللطیف صاحب اوورسیئر کی شہادت چودھری عبد اللطیف صاحب اوورسیئر بھی گواہی دیتے
ہیں کہ :-
دو
عرصہ قریباً اڑھائی تین ماہ کا ہوا ہے کہ ایک دن خاکسار ملک
حفیظ الرحمن صاحب واقف زندگی نقشہ نویس ( جو حضرت خلیفہ اول کے
رضاعی رشتہ دار ہیں اس لئے ان کے بھی رشتہ دار ہیں ) کے کوارٹر پر ان
کے پاس بیٹھا ہوا تھا میڈیم کوارٹر تحریک جدید جو میاں عبدالمنان صاحب
کی زیر نگرانی تعمیر ہو رہا تھا کے خلاف نقشہ تعمیر ہونے پر بات ہوئی ۔
حفیظ صاحب نے بتایا کہ
میاں صاحب موصوف ان کے پاس جی۔ ٹی۔ پی بائی لاز پر مشورہ کرنے
انوار العلوم جلد 26
121
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
آئے تھے۔ اسی طرح تعمیر کی اور باتیں بھی ہوئیں۔ پھر حفیظ صاحب نے
مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز ہوئے میاں عبدالرحیم احمد صاحب
کی کوٹھی پر ایک دعوت تھی ۔ اُس میں ہمارے خاندان کے حضرت خلیفہ اول
کے خاندان سے تعلقات کی بناء پر میں بھی مدعو تھا۔ ڈاکٹر عبدالحق صاحب
اور میاں نعیم احمد صاحب بھی شامل تھے۔ میاں عبدالمنان صاحب مجھے
مخاطب کر کے باتیں کرتے جاتے تھے اور ساتھ ساتھ کہتے" کیا حفیظ
صاحب ایسا نہیں؟ کیا حفیظ صاحب ایسا نہیں؟“ (یعنی خلاف باتیں
کرتے تھے )
میاں عبدالرحیم احمد صاحب کبھی آتے اور کبھی جاتے تھے۔ جب
آتے تو میاں عبدالمنان صاحب کو مخاطب کر کے کہتے "میاں صاحب !
اس شریف آدمی کا ایمان کیوں خراب کرتے ہیں؟ " یہ باتیں حفیظ صاحب
نے بیان کرنے کے بعد خاکسار کو کہا " چودھری صاحب! آپ اپنی نمازوں
میں سلسلہ کی ترقی کے لئے خاص طور پر دعائیں کیا کریں۔ آئندہ آنے
والے ایام مجھے بہت خطرناک نظر آ رہے ہیں۔
میرے پوچھنے پر کہ میاں عبدالمنان صاحب کیا باتیں کرتے
تھے؟ انہوں نے کہا کہ وہ باتیں بتانے والی نہیں بہت خطرناک ہیں ۔“
اس کے بعد چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کی سفارش سے میاں عبدالمنان صاحب کو
امریکہ جانے کا موقع ملا اور اس پروپیگنڈا نے اور شدت پکڑ لی اور یہ کہا جانے لگا کہ ساری جماعت
میں میاں عبدالمنان جیسا کوئی لائق آدمی نہیں۔ انہوں نے مسند احمد کی تبویب جیسا عظیم الشان کام
کیا ہے۔ حالانکہ اصل واقعہ یہ ہے کہ تبویب کا ایک حصہ خود حضرت خلیفہ اول نے کیا ہوا تھا اور
ان کا قلمی نسخہ لائبریری میں موجود تھا۔ 5 جون 1950ء کو مولوی عبدالمنان نے یہ فہرست
لائبریری سے مستعار لی اور کچھ لوگوں کی مدد سے اس میں کچھ زیادتی کر کے اسے اپنی
طرف منسوب کر لیا ۔ پس کچھ حصہ اس کام کا خود حضرت خلیفہ اول کر چکے تھے باقی حصہ
انوار العلوم جلد 26
122
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
مولوی عبدالمنان نے کیا۔ لیکن وہ حصہ بھی خود نہیں کیا بلکہ جب وہ جامعہ احمدیہ میں پروفیسر تھے تو
دوسرے استادوں اور لڑکوں کی مدد سے کیا تھا۔ بلکہ شاہد کلاس کے ایک طالب علم محمود احمد مختار نے
مجھے لکھا ہے کہ اس کا دیباچہ انہوں نے اردو میں لکھا تھا۔ پھر مولوی محمد احمد صاحب ثاقب کے ذریعہ
سے مجھے دیا کہ میں اس کا عربی میں ترجمہ کروں۔ پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ علامہ احمد محمد شاکر مصری
جو اخوان المسلمین کے بانی بنا رخاندان میں سے ہیں انہوں نے اس کتاب کا انڈیکس تیار
کیا ہوا ہے اور اس کی چودہ جلدیں چھپ چکی ہیں جو میری لائبریری میں موجود ہیں ۔ اسی
طرح احمد عبد الرحمن کی تبویب " الفتح الربانی " کی پانچ مجلدات بھی چھی ہوئی ہیں۔
ہمارے پاس منڈی بہاؤالدین سے مولوی محمد ارشاد صاحب بشیر کی شہادت آئی ہے کہ
وہاں پیغامی یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ مولوی منان صاحب نے ساری حدیثیں جمع کی ہیں یعنی
وہ جو تبویب تھی اس کا نام ساری حدیثیں جمع کرنا رکھا ہے اس لئے میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں
کہ اس کام کی کیا حقیقت ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ حدیثوں کی کتابیں کئی قسم کی ہیں۔ ایک مسند کہلاتی ہیں جن میں راوی
کے نام کے لحاظ سے حدیثیں جمع کی جاتی ہیں خواہ وہ کسی مضمون کی ہوں۔ مثلاً حضرت ابو بکر کی
حدیثیں ایک جگہ، حضرت عمرؓ کی ایک جگہ ، وَهَلُمَّ جَدًّا - مسند احمد حنبل بھی اسی بناء پر مسند کہلاتی
ہے۔ اور بخاری وغیرہ چونکہ مضمونوں کی بناء پر لکھتے ہیں اس لئے ان کو جامع کہتے ہیں۔ جیسے
جامع بخاری۔ جامع مسلم - جامع ابی داؤد اور جامع ابن ماجہ سنن ابن ماجہ بھی اس کا نام مشہور ماجہ
ہے۔ اسی طرح جامع ترمذی ۔ اگر وہ بہت اعلیٰ کتابیں ہوں تو انہیں صحیح کہہ دیتے ہیں ۔ جیسے
صحیح بخاری ۔ ایک تیسری قسم کی حدیثوں کی کتابیں وہ ہیں جن میں براہ راست حدیثیں درج نہیں
کی گئیں بلکہ حدیث کی پہلی کتب میں سے ضروری حدیثیں اکٹھی کر لی گئی ہیں۔ ان میں ابن تیمیہ کی
منتھی ہے۔ سیوطی کی جامع الصغیر ہے۔ ہمارے ملک میں عام طور پر مشکوۃ اور با میں عام طور پر مشکوۃ اور بلوغ المرام مشہور
ہیں ۔ مسند احمد بن حنبل" پہلی قسم کی کتابوں میں سے ہے جس میں انہوں نے حدیثیں نقل کی
ہیں۔ مگر انہوں نے یہ حدیثیں راویوں کے نیچے دی ہیں مضمون وار نہیں ۔ حضرت خلیفہ اول کی
خواہش تھی کہ مضمون وار بھی ان کو جمع کیا جائے تا کہ مضمون نکالنا آسان ہو۔ پس یہ تو جھوٹ ہے
انوار العلوم جلد 26
123
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
کہ میاں منان نے حدیثیں جمع کی ہیں۔ مگر یہ میچ ہے کہ جامعہ احمدیہ کے استادوں اور طالب علموں
کی مدد سے اور کچھ حضرت خلیفہ اول کے کام کی مدد سے بخاری کے باب لے کر ان کے ماتحت
مسند احمد بن حنبل کی حدیثیں انہوں نے مضمون وار جمع کر دی ہیں۔ یہ کام ایسا ہی ہے جس طرح
کہ ڈکشنری میں سے لفظ نکالنے ۔ ہر ایک محنتی طالب علم یہ کام کر سکتا ہے۔ اور جیسا کہ میں نے
بتایا ہے حضرت خلیفہ اول کی خواہش کے مطابق میں نے علماء کو مقرر کر دیا ہے اور وہ کتاب مکمل
ہو چکی ہے۔ اب وہ جامع کی شکل میں زیادہ مکمل صورت میں موجود ہے۔ حضرت خلیفہ اول کی
خواہش بعض اور اصلاحات کی بھی تھی جن کو میں نے 1944 ء کی مجلس عرفان میں بیان کیا تھا۔
اس کے متعلق بھی میں نے ہدایت دے دی ہے کہ ان کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔
وہ احمدی جن سے روپیہ جمع کرنے کی کوشش کی گئی تھی تا کہ جماعت کے فتنے پر اسے خرچ
کیا جائے وہ مولوی ابراہیم صاحب بقا پوری کے لڑکے ہیں۔ اور اسی طرح افریقہ کا ایک دوست
ہے جو بچ گیا۔ اس کے بیٹے نے کہہ دیا کہ میں ایسا خرچ کرنا نہیں چاہتا۔ ان سے میں کہتا ہوں
کہ تمہاری تو وہی مثل ہے کہ " تیری جوتی تیرے ہی سر " تم سے ہی روپیہ لے کے تمہارے ہی
خلاف استعمال کیا جانے والا تھا لیکن خدا نے تمہیں بچا لیا۔
یہ فتنہ اب بیٹوں سے نکل کر پوتوں تک بھی جا پہنچا ہے۔ چنانچہ میاں سلطان علی صاحب ولد
فتح محمد صاحب سندھ سے لکھتے ہیں کہ -:
” میں خدا کو حاضر ناظر جان کر ایمان سے کہتا ہوں کہ گزشتہ سال
شروع سردی میں میرے ساتھ عبدالواسع عمر پسر مولوی عبدالسلام عمر اور
دوسرے دو آدمی مولوی عبدالسلام عمر کی بستی نور آباد سے گوٹھ سلطان علی کو
شام کے وقت آ رہے تھے۔ باتوں باتوں میں میاں عبدالواسع نے کہا کہ
اگر انسان نیک ہو تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نہ بھی مانا جائے تو کوئی
حرج نہیں ۔ جس پر میں نے جواب دیا کہ اس طرح تو حضرت محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نہ مانا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ پھر دو تین باتیں تبلیغی
طور پر میں نے اور دوسرے ساتھیوں نے کیں پھر میاں صاحب چُپ ہو گئے ۔
انوار العلوم جلد 26
124
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
جس سے معلوم ہوا کہ اُن پر کچھ اثر ہوا ہے۔ پھر کچھ دنوں کے بعد میں نے
مولوی عبدالسلام صاحب عمر سے عبدالواسع کے متعلق کہا کہ میں نے ایسی
بات سنی ہے اور مجھے افسوس ہوا ہے۔ تو مولوی صاحب نے کہا کہ نئی روشنی کا
اثر نو جوانوں میں ہو گیا ہے۔“
66
ایک اور احمدی دوست عبدالرحیم صاحب کی شہادت ہے کہ مولوی عبدالسلام صاحب نے
جواب میں کہا کہ وہ ابھی بچہ ہے حالانکہ اُس وقت وہ ایم اے کر چکا تھا۔
اسی طرح امة الرحمن بنت مولوی شیر علی صاحب زوجہ میاں عبدالمنان صاحب عمر کا خط کسی
نے بھیجا ہے جو مولوی عبدالسلام کے لڑکے واسع کے نام ہے۔ اس خط کو کسی نے پکڑ کر بھیج دیا۔ وہ
ہمارے پاس موجود ہے۔اس میں اس نے لکھا ہے کہ:۔
” میری رائے میں تو آپ لوگوں کا جلد ہی آ جانا بہتر تھا لیکن دیکھئے
آپ کے چا کی کیا رائے ہے۔“
66
یعنی میری رائے تو یہ ہے کہ جلدی سے ربوہ آجاؤ مگر منان ابھی امریکہ میں ہے وہ آجائے
تو پتا لگے گا کہ اس کی کیا رائے ہے۔ پھر لکھا ہے :-
لوگ یکے بعد دیگرے آپ لوگوں کے ماحول میں آویں گے۔“
یعنی ربوہ آجائیں۔ ساری جماعت ٹوٹ کر آپ کے گرد جمع ہو جائے گی۔ کر کے گرد:
پھر لکھا ہے:۔
66
کہا کچھ جاتا ہے بتایا کچھ جاتا ہے۔ خطبوں کو اگر حسب سابق منشی ہی
دیا کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ کشتی نوح سے زیادہ اہم ان کے خطبے ہیں ۔“
حاشیہ: کوئی شخص یہ شبہ نہ کرے کہ اماں جی اور مولوی عبد السلام صاحب تو وفات پا کر مقبرہ
بہشتی میں دفن ہو چکے ہیں پھر ان کی مغفرت کس طرح ہوگئی۔ بخشش خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے
اور وہ جس کو چاہے معاف کر سکتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے ان کو بعض اور نیکیوں کی وجہ ا بعض وجہ
سے انکے بعض مخالفانہ افعال سے تو بہ کرنے کی توفیق بخش کر مقبرہ بہشتی میں دفن ہونے کا موقع
عطا فرمادیا اور اس طرح اپنے فضل سے اس نے انہیں اپنی مغفرت کے دامن میں لے لیا۔
انوار العلوم جلد 26
125
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
اسی طرح امۃ الرحمن زوجہ میاں عبدالمنان صاحب عمر نے ستمبر 1956ء میں اپنے جیٹھ
کے بچوں کو لکھا کہ :۔
”ہمارے بزرگ دادا کو یہاں تک کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے تو کبھی
بھی اپنی اولاد کو خدا کے سپرد نہ کیا تھا ۔“
( اس خط کا عکس ہمارے پاس محفوظ ہے اور ان کے بھائی دیکھ سکتے ہیں۔)
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ بات عبدالوہاب اور عبدالمنان نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے متعلق کہی تھی ۔ مولوی شیر علی صاحب جیسے مخلص کی اس ناخلف بیٹی کو وہاب اور منان کی تو وہ
بات بُری نہ لگی جو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف کہی تھی لیکن وہ بات بری لگی
جو جواب کے طور پر مبائعین نے حضرت خلیفہ اول کی اولاد کے متعلق کہی تھی ۔
اب اخبار پیغام کے 5 دسمبر کے پرچہ میں سید تصدق حسین صاحب بغداد کا ایک خط چھپا
ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ "پیغام صلح" میں
وو۔
مولوی عبدالمنان صاحب عمر کا مکتوب فتنہ قادیان اور منافقین کو سمجھنے
کے لئے اخوان ربوہ کو بصیرت کا کام دے گا ۔
ہم نے ”پیغام صلح کے سب پر چھے دیکھ مارے ہیں ان میں وہ مضمون نہیں ۔ مگر ہم کو ایک
ٹریکٹ ملا ہے جس کے نیچے حقیقت پسند پارٹی“ لکھا ہوا ہے۔
معلوم ہوتا ہے کہ ان کا جتھا پیغامیوں کے ساتھ ہے اور پیغامی ان ٹریکٹوں کو جو " حقیقت
پسند پارٹی " چھاپ رہی ہے اپنے آدمیوں کو دنیا میں چاروں طرف یہ کہہ کر بھجوا رہی ہے کہ میاں
عبدالمنان نے لکھے ہیں ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ یہ ان کے یار غار ہیں ان کو پتا ہوگا کہ
میاں عبدالمنان نے یہ ٹریکٹ لکھے ہیں۔ ورنہ وہ شخص جو ان کی جماعت کا بغداد میں لیڈر ہے یہ ا
کیوں لکھتا کہ میاں عبدالمنان کا ٹریکٹ مل گیا ہے ۔
غرض آدم کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک دین کو دنیا پر مقدم نہ کرنے کی وجہ سے نظام الہی
کے خلاف بغاوتیں ہوتی چلی آئی ہیں اور آج کا پیغامی جھگڑا یا حضرت خلیفہ اول کے خاندان کا
فتنہ بھی اسی وجہ سے ہے۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خدا تعالیٰ کے حکم سے اپنی جماعت
انوار العلوم جلد 26
126
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
سے یہ عہد لینا کہ " میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا " اسی وجہ سے تھا۔ مگر افسوس کہ باوجود حضرت
خلیفہ اول کے ہوشیار کر دینے کے ان کی اولاد اس فتنہ میں پھنس گئی ۔ حالانکہ حضرت خلیفہ اول کی
شہادت کو خود عبدالمنان نے 1945ء کے رسالہ فرقان میں شائع کیا تھا۔ اور پھر یہ شہادت
الفضل 11 دسمبر 1956ء میں بھی چھپ چکی ہے اور اس کے متعلق جلسہ سالانہ پر ایک ٹریکٹ
بھی شائع ہوا ہے۔ دوست اسے دیکھ چکے ہوں گے۔ اس میں انہوں نے حضرت خلیفہ اول
کا ایک نوٹ شائع کیا ہے جو دسمبر 1912ء کا لکھا ہوا ہے کہ مصلح موعود تمیں سال کے بعد ظاہر
ہوگا ۔ چنانچہ 1944ء میں خدا تعالیٰ نے مجھے رویا دکھائی کہ تم مصلح موعود ہو۔ اس مضمون میں
انہوں نے لکھا ہے کہ:۔
"فرقان کے پچھلے شمارہ میں میں نے بڑے دردمند دل کے ساتھ
ابتدائی چند صفحات قلمبند کئے تھے اور میں حد درجہ اس کا آرزومند تھا کہ کسی
طرح ہمارے یہ بچھڑے ہوئے بھائی پھر ہم میں آملیں۔ اور اپنی طاقتوں کو
باہمی آویزش میں ضائع نہ کریں بلکہ آپس میں مل کر متحدہ رنگ میں
اکناف عالم میں اسلام کو پھیلانے اور پاک محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے
نام کو بلند کرنے کیلئے خرچ کر سکیں کہ یہی اس دور میں ہمارا اولین فرض اور
ہماری زندگیوں کا بہترین مقصد ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ اسی دردمندانہ
جذبہ کی وجہ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس احسان سے نوازا کہ میں آج
اپنے بچھڑے ہوئے بھائیوں کے سامنے اس آواز کی تائید میں جو گزشتہ
پرچہ میں حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ الودود کے دامن سے اپنے دامن کو
وابستہ کر لینے کے متعلق بلند کی گئی تھی ۔ حضرت علامہ حاجی الحرمین سیدنا
نورالدین صدیق ثانی کی ایک زبردست شہادت کو پیش کر سکوں ۔“
66
وہ پیغامیوں کو تو 1945ء میں کہتا ہے کہ بچھڑے ہوئے بھائی مل جاؤ اور اپنے آپ کو کہتا
ہے کہ بھاگ جاؤ مبائعین کے پاس سے چلے جاؤ ابلیس کی گود میں اور جماعت احمدیہ کے اتحاد
کو چاک چاک کر دو۔ پھر آگے لکھتا ہے :۔
انوار العلوم جلد 26
127
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔
”اے مقلب القلوب خدا! تو اس برادرانہ جنگ کو ختم فرما اور اپنے
پیارے مسیح کے ان خادموں کو جو تیرے اس رسول کی تخت گاہ سے کٹ گئے
ہیں اُنہیں اس پر مخلصانہ غور کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ان کے دلوں کو کھول
دے اور اس طرح پھر سے انہیں لے آ کہ ہم سب مصلح موعود کی زیر ہدایت
پہلو بہ پہلو کندھے سے کندھا جوڑے أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ 61 کا مصداق بنیں ۔ "
سو تم تو منان کی تحریک کے مطابق بن گئے مگر وہ خود اس نعمت سے محروم ہو گیا۔ وہی شخص جو
حضرت خلیفہ اول کی پیشگوئی ظاہر کر رہا تھا کہ انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ تمہیں سال کے بعد
مصلح موعود ظاہر ہوگا سو وہ ظاہر ہو گیا ہے ۔ وہی آج اپنے باپ کو جھوٹا کہہ رہا ہے اور اس کے
دوست پیغامی کہتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی ہتک ہم کر رہے ہیں۔ ہتک ہم کرتے ہیں
جو آپ کے بیان کی تائید کرتے ہیں یا ہتک ان کا بیٹا کرتا ہے اور پیغامی کرتے ہیں جو اپنے باپ
کو اور اپنے پہلے خلیفہ کو جس کی انہوں نے بیعت کی تھی جھوٹا کہتے ہیں؟ اگر وہ تو بہ نہ کریں گے تو
خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑکائیں گے اور نہ اجمیری اور نہ پیغامی، نہ محمد حسن چیمہ، نہ غلام رسول
نمبر 35 ان کی مدد کر سکیں گے۔ کیونکہ خدا کی گرفت آدمیوں کے ذریعہ سے ظاہر نہیں ہوتی بلکہ
قانون قدرت کے ذریعہ سے ظاہر ہوتی ہے۔ اور قانون قدرت حکومتوں کے ماتحت بھی نہیں وہ
محض خدا تعالیٰ کے ماتحت ہے۔ اور خدا تعالیٰ نے مجھے پہلے سے خبر دی ہوئی ہے اور وہ الفضل
7 ستمبر 1956ء میں چھپ بھی چکی ہے کہ اب تو پیغامی اور ان کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ ہم بتو پیغامی اوران کے ساتھ کہ رہے ہیں ہم
تمہاری مدد کریں گے لیکن فرشتوں نے آسمان پر چکر کھاتے ہوئے قرآن کی وہ آیتیں پڑھیں تمہاری مدد کریں گے لیکن فرشتوں
جو منافق یہودیوں کو کہا کرتے تھے کہ اگر تم سے لڑائی کی گئی تو ہم تمہارے ساتھ مل کر لڑیں گے اور اگر
تم کو نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل جائیں گے۔ خدا تعالیٰ کہتا ہے نہ یہ لڑیں گے، نہ نکلیں گے
جھوٹے ہیں۔
اسی طرح خدا تعالیٰ نے مجھے فرشتوں کے ذریعہ سے بتایا کہ یہی حال ان کا ہوگا۔ پہلے
پیغامی اور احراری کہیں گے کہ ہم تمہاری مدد کریں گے لیکن بعد میں نہ وہ مدد کریں گے نہ ساتھ
انوار العلوم جلد 26
128
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
دیں گے بلکہ سب بھاگ جائیں گے کیونکہ خدا کے غضب کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا ہے
چنانچہ جلسہ سالانہ کے بعد ”نوائے پاکستان 17 جنوری 1957ء میں ان کے ایک
ہمدرد نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو مجھے
خبر دی تھی وہ بڑی شان سے پوری ہو گئی ہے۔
ہے:۔
اس مضمون میں جو " حقیقت پسند پارٹی سے چند گزارشات" کے زیر عنوان شائع ہوا ہے لکھا
(الف) حزب مخالف نے اگر چہ حقیقت پسند پارٹی کے نام سے
اپنی جماعت الگ بنانے کا اعلان کر دیا ہے مگر ہیں وہ بڑے پریشان کیونکہ
قادیانی خلافت نے تو منافق ، غدار ملحد اور دونوں جہان میں خائب و خاسر کا
الزام دے کر اپنے سے ان کو عضو فاسد کی طرح کاٹ دیا ہے ۔“
( ب ) لاہوری حضرات ان کو دوسرے قادیانیوں کی طرح ہی سمجھتے
ہیں۔ ان میں باہمی عقیدہ و خیال کا کوئی فرق نہیں ہے صرف تھوڑا سا خلافتی
اختلاف ہے۔ اس بناء پر وہ ان کو اپنے قریب تک نہیں پھٹکنے دیتے ۔“
66
(ج) مرزائیت کی حالت میں مسلمانوں کا اُن سے ملنے کا سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا کیونکہ یہ اسلام کے ایک بنیادی واساسی عقیدہ کے منکر ہیں۔
مسلمان کافر کی ذمی ہونے کی حیثیت سے حفاظت و صیانت تو کر سکتا ہے مگر کا کی ہونے سے تو و
مرتد کا معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ بلکہ مرتد کی سزا اسلام میں نہایت
سنگین ہے اس اعتبار سے یہ معاشرہ سے بالکل کٹ چکے ہیں ۔“
(1) ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ 62 کا سا اِن
کا حال ہے۔ سرزمین پاکستان باوجود اپنی وسعت و فراخی کے ان پر تنگ
ہو گئی ہے۔ کیا وہ ملک بدر ہو جائیں؟ آخر جائیں تو کہاں جائیں ۔ فرض
کر لیجئے کہ ان میں سے ایک آدمی کسی مکان پر صرف اکیلا ہی رہتا ہے،
زندگی میں ہزاروں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اگر وہ بھی کسی حادثہ کا
انوار العلوم جلد 26
129
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔
غرض یہ پس منظر ہے آسمانی نظام کا ، تم آسمانی نظام کے سپاہی ہو اور شیطان اب نئی شکل
میں ، نئے جبہ میں آکر اور احراریوں کی اور غیر مبائعین کی مدد سے اور منان اور وہاب کا نام لے
کر اور عبد السلام کے بیٹوں کا نام لے کر تمہارے اندر داخل ہونا چاہتا ہے اور تم کو جنت سے نکالنا
چاہتا ہے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ پہلا آدم آیا تھا اور شیطان نے
اُس کو جنت سے نکال دیا تھا۔ اب میں دوسرا آدم بن کے آیا ہوں تا کہ لوگوں کو پھر جنت میں
داخل کروں ۔ 63
پس تم دوسرے آدم کی اولاد ہو۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی پیشگوئی کے مطابق جنت خلافت سے دشمن تم کو نہیں نکال سکے گا۔ شیطان ناکام رہے گا
اور منہ کی کھائے گا اور سانپ کی طرح زمین چاٹتا رہے گا۔ لیکن خدا کی جنت میں تم جاؤ گے جو اس
کے سچے پیرو ہو۔ کیونکہ تم نے آدم ثانی کو قبول کیا ہے اور آدم ثانی کو خدا نے اس لئے بھیجا ہے
کہ پھر آدم اول کے وقت نکلے ہوئے لوگوں کو دوبارہ جنت میں داخل کرے۔
میری اس تقریر سے یہ بات روزِ روشن کی طرح ثابت ہو جاتی ہے کہ جو فتنہ شیطان نے
آدم کے وقت اٹھایا تھا اور جس آگ کو وہ پہلے ابراہیم کے وقت تک جلاتا چلا گیا تھا اور پھر بنو اسماعیل
اور بنوا حق کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب زمانہ تک بھڑ کا تا چلا گیا
تھا اور پھر امیہ اور ہاشم کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک بھڑکا تا چلا
گیا تھا اور پھر حضرت امام حسین اور یزید کی لڑائی کی صورت میں وہ آپ کے بعد بھی بھڑ کا تا چلا
گیا تھا اور پھر آخری زمانہ یعنی دورِ حاضر میں مسیح محمدی اور ابناء مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم
شکار ہو جائے تو اُن سے کون انس و مروّت کرے گا ۔ کیا وہ سسک
سسک کر نہیں مر جائے گا ؟ بالفرض وہ فوت بھی ہو جاتا ہے تو سوال پیدا
ہوتا ہے کہ اس کی تجہیز و تکفین کون کرے گا ؟ اس کا جنازہ کون پڑھا۔
اور کس کے قبرستان میں وہ دفن کیا جائے گا ؟ یا اُس کی لاش کو چیلوں اور
درندوں کے سپرد کر دیا جائے گا؟ حقیقت پسند پارٹی کو ان بھیا تک اور
خوفناک نتائج پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا چاہیے ۔“ 64
ھائے گا ؟
انوار العلوم جلد 26
130
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
کی لڑائی کی صورت میں اُس نے بھڑکانا شروع کر دیا تھا اور اب پیغامیوں اور مبائعین اور
ابنائے مسیح موعود اور ابنائے مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی لڑائی کی شکل میں اس کو جاری رکھے
ہوئے ہے۔ وہ بات حرف بحرف صحیح ہے اور اس تمام جنگ کی بنیاد لالچ یا بغض پر ہے کوئی
دینی روح اس کے پیچھے نہیں ہے۔“ (ناشر الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ )
56 :1: النور
2 كنز العمال في سنن الاقوال و الافعال جلد 11 صفحہ 259۔ حدیث نمبر 31447۔
الطبعة الاولى دمشق 2012 ء
3 مسند احمد بن حنبل حدیث نعمان بن بشیر حدیث نمبر 18596 صفحہ 1323 مطبوعہ لبنان
2004ء
4: وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ
وَجَعَلَكُمْ مُّلُوكًا (المائدة: (21)
5 تذکرہ صفحہ 197 ایڈیشن چہارم 2004 ء
6 رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305
1 رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 306
اخبار بدر 2 جون 1908ء صفحہ 1
9 رسالة الخلافة مصنفہ شیخ محمد رشید رضا مصری صفحہ 19 ۔ مطبوعہ قاہرہ مصر
10: پیغام مصلح 5 دسمبر 1956ء صفحہ 10
:11: تاریخ الخلفاء للسيوطى صفحه 49-50 - فصل في مبايعته مطبع لکھنو ۔ 1925ء
تاریخ الخلفاء اللسيوطي صفحه 49-50 - فصل في مبايعته مطبع لکھنو ۔ 1925ء
12:تار
مصر
13 رسالة ز الخلافة مصنفہ شیخ محمد رشید رضا مصری صفحہ 14، 19 مطبوعہ قاہرہ
14: رسالة الخلافة مصنفہ شیخ محمد رشید رضا مصری صفحہ 14 ، 19 - مع صفحہ 14، 19 مطبوعہ قاہرہ مصر
15: رسالة الخلافة مصنفہ شیخ محمد رشید رضا مصری صفحه 9 تا 9 9 تا 19 مطبوعہ قاہرہ مصر
16 سولاویسی : (سیلبس):CELEBES)SULAWESI) (انڈونیشیا کا ایک جزیرہ
انوار العلوم جلد 26
131
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
ہے جو BORNEO اور MALUKU ISLANDS کے درمیان واقع ہے اور یہ
دنیا کا گیارھواں بڑا جزیرہ ہے۔
(Wikipedia, Under the topic of SULAWESI)
KING LEOPOLO II بادشاه )Belgian Congo( 17: بمحجین کانگو
1908ء-1960ء میں موجودہ ملک جمہوریہ کانگو کا یہ رسمی نام تھا۔
KIN کے دور
(Wikipedia, Under the topic of Belgian Congo)
دو
:18: سیرت المہدی جلد اول حصہ دوم صفحہ 365 میں حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ
شخص
جو شخص ہماری کتابوں کو کم از کم تین دفعہ نہیں پڑھتا اس میں ایک قسم کا کبر پایا جاتا ہے“ کے
الفاظ ملتے ہیں ۔
19: یہ مفصل خط الفضل یکم دسمبر 1956ء میں شائع ہوا۔ صفحہ 1-8
20: یہ مفصل خط الفضل 21 دسمبر 1955 ء میں شائع ہوا۔ صفحہ 3
20 21: الاعلى : 15 تا
19 13 : 22: الاعراف
23: پیدائش باب 3 آیت 5 صفحہ 11 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
:24: پیدائش باب 21 آیت 12 صفحہ 26 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
25: پیدائش باب 16 آیت 12 صفحہ 21 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
110:26 البقرة
27 دادو د دهش : بخشش و عطا ۔ فیاضی ، سخاوت، خیرات
اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 8 صفحہ 908 کراچی 1987ء)
28: تاریخ الکامل لابن اثیر جلد 2 صفحہ 16، 17 مطبوعہ بیروت 1965ء
29: محاضرات جلد اول شیخ محمد خضری صفحہ 36 ، 37 - مصر 1382 هجری
30 دائرة المعارف جلد اول صفحہ 622