رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز کے جوڑا ہونے کا کوئی علم نہیں تھا
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
153
سیر روحانی (10)
میں تھا۔ اس بارہ میں بہت ہی محدود علم عربوں کو حاصل تھا ۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو یہ محدود علم بھی حاصل نہیں تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قرآن کریم خدا کی کتاب
ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ ہر چیز کا جوڑا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی
معلوم نہیں تھا کہ بعض درختوں کے بھی جوڑے ہیں ۔ اگر قرآن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا لکھا ہوا ہوتا تو اس میں تو جوڑے کا ذکر ہی نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اور اگر ہوتا تو یہ ہوتا کہ
یہ سب فضول باتیں ہیں کوئی چیز جوڑا جوڑا نہیں ۔ مگر قرآن میں لکھا ہو ا ہے کہ ہر چیز کو خدا تعالیٰ
نے جوڑے کی شکل میں پیدا کیا ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جیسا کہ میں آگے
ثابت کروں گا اس کا کوئی علم نہیں تھا۔ اب اگر یہ ثابت ہو جائے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو علم نہیں تھا کہ ہر چیز کا جوڑا جوڑا ہے تو پھر آیت کس نے لکھ دی ۔ صاف ثابت ہے کہ یہ
عالم الغیب خدا نے لکھی ہے جس سے محمد رسول اللہ بھی سیکھتے تھے اور ہم بھی سیکھتے ہیں ۔ اگر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لکھی ہوئی ہوتی تو اُن کو بھی علم ہوتا ۔ اور اگر اُن کو علم ہوتا تو
وہ بات نہ ہوتی جو میں آگے بیان کرنے لگا ہوں ۔
رسول کریاری کریم صلی اللہ علیہ وسلم وسلم کو کو ہر ہر چیز چیز حدیث حدیث میں میں آتا آتا ہے ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں ایک کھجوروں
کے جوڑا ہونے کا کوئی علم نہیں تھا کے باغ کے پاس سے گزرے۔ آپ نے
دیکھا کہ باغ والے نر کھجور سے کچھ چیز لے کر مادہ کھجور سے ملا رہے ہیں ۔ آپ نے فرمایا
ایسا کیوں کرتے ہو؟ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! اس کے بغیر پھل اچھا نہیں آتا ۔
یعنی کھجور میں بھی نر اور مادہ ہے اور اگر ان کو آپس میں نہ ملایا جائے تو جیسے کر مادہ سے نہ
ملے تو بچہ پیدا نہیں ہوتا اسی طرح اگر نر کھجور کو مادہ کھجور سے نہ ملایا جائے تو اس کا پھل بھی
پیدا نہیں ہوتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی بات سن کر یہ نہیں فرمایا کہ ٹھیک ہے
قرآن میں بھی یہی آتا ہے بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھل تو خدا تعالیٰ
پیدا کرتا ہے اُس نے جو پیدا کرنا ہے وہ تو کرے گا ہی جو نہیں پیدا کرے گا وہ کس طرح ہو
جائے گا ۔ چونکہ وہ بڑے اطاعت گزار لوگ تھے انہوں نے آپ کی بات سن کر یہ کام کرنا
انوار العلوم جلد 26
154
سیر روحانی (10)
چھوڑ دیا ۔ جب پھل کا موسم آیا تو کھجوروں کو پھل نہ لگا، یا بہت کم لگا۔ اُن لوگوں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ کر عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ کی
نصیحت پر عمل کر کے ہم تو مارے گئے ۔ آپ نے تلقیح سے یعنی نر درخت کو مادہ درخت سے
ملانے سے منع کیا تھا نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارا پھل بہت ہی کم آیا۔ آپ نے فرمایا کہ اس فن کے
تم ماہر ہو میں ماہر نہیں ہوں ، مجھے اس حقیقت کا کیا علم تھا ، تم کو چاہئے تھا کہ میری بات نہ
مانتے ۔ 3
اس حدیث سے معلوم ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو جو قرآن کریم
میں قاعدہ کے طور پر بیان کی گئی تھی اپنے کسی علم کے ذریعہ سے نہیں جانتے تھے یہ محض
الہامی علم تھا۔ پس اس واقعہ سے ہر عقلمند خواہ کسی ملک کا رہنے والا ہو، کسی مذہب کا ماننے
والا ہو سمجھ سکتا ہے کہ قرآن کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بنایا ہوا انہیں تھا۔ ورنہ وہ
بات جو وہ جانتے نہیں تھے اس میں لکھتے کس طرح؟ قرآن کریم عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ
خدا کا اُتارا ہوا تھا اس لئے اس میں علاوہ روحانی علوم کے مادی علوم بھی ایسے بیان کئے
گئے جن کو محمد رسول اللہ تو بالکل نہیں جانتے تھے مگر دنیا بھی نہایت محدود رنگ میں اُن سے
واقف تھی ۔ جیسے عربوں میں یہ علم تھا کہ کھجور میں نر و مادہ ہوتا ہے مگر باوجود اس کے کہ
گزشتہ تیرہ سو سال میں مسلمانوں نے دُنیوی علوم میں بڑی ترقی کی ہے اور باوجود اس
کے کہ قرآن کریم میں یہ آیت موجود تھی انہوں نے اس مسئلہ میں کوئی ترقی نہیں کی کیونکہ
خدا تعالیٰ یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ تیرہ سو سال بعد سائنس نے جو دریافت کی ہے وہ قرآن کریم
میں پہلے سے موجود تھی ۔
موجودہ سائنس دانوں کی تحقیق اب سائنس دان کہتے ہیں کہ صرف کھجور میں ہی نرومادہ نہیں بلکہ اور درختوں میں بھی ہیں ۔ مثلاً پپیتا
میں بھی ہیں۔ پپیتا کے درخت میں بھی ایک نر پپیتا ہوتا ہے اور ایک مادہ پپیتا۔ میرے
سندھ کے باغ میں بہت سے پیتے لگے ہوئے ہیں ۔ کیونکہ وہاں پیتے بہت ہوتے ہیں اور
ہم بھی لگواتے ہیں ۔ ایک دفعہ میں نے دیکھا تو درختوں پر پھل نہیں تھا۔ میں نے کہا پھل