کشمیر اور فلسطین میں جماعتِ احمدیہ کی اسلامی خدمات

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
164
سیر روحانی (10)
سے مراد خدا تعالیٰ ہے ) اُس نے دوبارہ ایک اور نوکر کو اُن کے پاس
بھیجا ۔ انہوں نے اُس پر پتھر پھینکے ، اُس کا سر پھوڑا اور بے حرمت کر
کے پھیر بھیجا۔ پھر اُس نے ایک اور کو بھیجا۔ انہوں نے اُسے قتل کیا۔
پھر اور بہتیروں کو ۔ اُن میں سے بعض کو بیٹا اور بعض کو مار ڈالا ۔ اب
اُس کا ایک ہی بیٹا تھا (یعنی خود مسیح ( جو اُس کا پیارا تھا آخر کو اُس نے
اُسے بھی اُن کے پاس یہ کہہ کے بھیجا کہ وے میرے بیٹے سے دہیں
گے۔ لیکن ان باغبانوں نے آپس میں کہا یہ وارث ہے آؤ ہم اسے مار
ڈالیں تو میراث ہماری ہو جائے گی ۔ اور انہوں نے اسے پکڑ کے قتل کیا
اس میں مسیح کے صلیب پر لٹکائے جانے کی پیشگوئی تھی ) اور انگور کے
باغ کے پرے پھینک دیا ( یعنی فلسطین سے نکالا اور نصیبین بھیج دیا جہاں
سے وہ کشمیر چلا گیا ) پس باغ کا مالک کیا کہے گا ؟ وہ آوے گا اور اُن
باغبانوں کو ہلاک کر کے انگوروں کا باغ اوروں کو دے گا (یعنی محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئیں گے اور اُن باغبانوں کو یعنی یہودیوں
کو وہاں سے نکال دیں گے اور اپنی اُمت کو دے دیں گے ) ، 22
اس جگہ خود مسیح نے محمد رسول اللہ کے روحانی بادشاہ ہونے کا اعلان کیا ہے اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا مظہر اور موسی کو محض ایک کا رندہ ثابت کیا ہے ۔ اس
پیشگوئی سے ظاہر ہے کہ آخر آخر اللہ تعالیٰ فلسطین اور اُمتِ موسویہ موسویہ کا کا باغ محمد محمد رسول اللہ کے
حوا
والے کر دے گا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ک دو باغ مل جائیں گے۔ دو مادی اورد
مادی فلسطین اور کشمیر اور روحانی مسیح موسوی کی اُمت اور مسیح محمدی کے متبع ۔
کشمیر اور فلسطین میں اب دونوں بادی باغوں کو دیکھ لو۔ کشمیر میں
بھی خدا کے فضل سے جو لوگ اس عزم کے
جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں کہ ہم نے سارا ملک
ہی مسلمان بنانا ہے وہ احمدی ہیں اور فلسطین میں بھی ایک ہی جماعت بیٹھی ہے اور وہ احمدی

انوار العلوم جلد 26
165
سیر روحانی (10)
-
ہیں ۔ یہ چیز بتاتی ہے کہ یہ پیشگوئی جو محمد رسول اللہ کے ہاتھ میں فلسطین اور کشمیر لانے والی یہ اللہ
ہے احمدیوں کے ہاتھ سے ہی پوری ہو گی ۔ پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں
کے متعلق فرمایا تھا کہ اگر میرے زمانہ میں دس یہودی بھی مسلمان ہو جا ئیں تو سارے
یہودی مسلمان ہو جائیں گے ۔ لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صرف ایک
یہودی عالم مسلمان ہوا دو بھی نہیں ہوئے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی مبلغ جو
یہودی فلسطین کو اسلامی فلسطین بنانے کے لئے وہاں موجود ہیں ان کے ذریعہ سے اس
وقت تک تین یہودی مسلمان ہو چکے ہیں ۔ اُن میں سے ایک بڑا مستشرق پروفیسر ہے،
ایک ڈاکٹر ہے اور ایک تاجر پیشہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ یہودی قوم کو پھر مسلمان بنائے گا
اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ بگوش ہو جائیں گے اور بجائے اس کے کہ
مسلمانوں کو تو ہیں اور بندوقیں لے کر فلسطین پر حملہ کرنا پڑے یہودی آگے بڑھ کر اپنے
دروازے کھولیں گے اور کہیں گے کہ اے مسلمانو! ہم بھی تمہارے مسلمان بھائی ہیں
آ جاؤ۔
غرض اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے کام لے کر تم لوگ جو کہ نہایت غریب سمجھے جاتے ہو
اور جن کے کپڑوں کو دیکھ کر بعض شہری امراء تو حقارت کی نگاہ سے اپنے منہ پرے پھیر
لیتے ہیں تمہارے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ مقدر ہے کہ مسیح موعود کے ذریعہ سے تم
موسوی باغ پر قبضہ کرو اور اُسے محمد رسول اللہ کے حوالے کرو ۔ محمد رسول اللہ کا مادی باغ پر ا لے کردو- محمد رسول اللہ کا مادی باغ
کشمیر اس وقت ہندوؤں کے قبضہ میں ہے اور فلسطین یہودیوں کے قبضہ میں ہے مگر خدا تعالیٰ
احمدیوں کے ذریعہ سے یہ دونوں باغ پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس دلائے
گا ۔ اسی طرح دونوں روحانی باغ بھی محمد رسول اللہ کو مل جائیں گے یعنی مسیح موسوی کی
اُمت بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیروؤں کے ذریعہ سے دوبارہ فتح کی
جائے گی اور اسلام لائے گی اور پھر محمد رسول اللہ کا باغ بن جائے گی اور مسیح محمدی کے متبع
جو ہیں وہ تو ہیں ہی شروع سے محمد رسول اللہ کے ۔ کہتے ہیں۔ ” کس دی گولی تے رکس

آج 10 میں سے 10 باقی