شاہِ روم کا حضرت عمرؓ سے تبّرک منگوانا
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
169
سیر روحانی (10)
بیٹے کی بیعت کر لی ہے؟ یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ ابھی تک اُس کا ایمان کمزور تھا۔ اُس نے
کہا سب نے کر لی ہے۔ ہر اک نے آگے آگے بڑھ کر بیعت کی ۔ عمر خطاب نے بھی کی ،
عثمان نے بھی کی اور باقی صحابہؓ نے بھی کی اور مہاجرین نے بھی کی اور انصار نے بھی کی ۔
جب اُس نے یہ سنا تو اُس پر اتنا اثر ہوا کہ اُس کے دل کی جو کمزوری ایمان تھی وہ دُور
ہوگئی ۔ اور کہنے لگا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ۔ اگر محمد رسول اللہ کے بعد لوگوں
نے میرے بیٹے کی بیعت کر لی ہے اور محمد رسول اللہ کا اتنا اثر ہے اور اتنی برکت ہے تو پھر
اُن کے خدا کا رسول ہونے میں کوئی شبہ نہیں ۔ 26
لیکن اِدھر تو یہ حالت تھی کہ باپ اس حضرت ابوبکرؓ کا قیصر وکسری پر رعب والے
بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں تھا کہ
میرا بیٹا خلیفہ ہو سکتا ہے اور اُدھر یہ حالت تھی کہ ابو بکر آرام سے ایک کچی کوٹھڑی میں مدینہ
میں بیٹھے ہوئے تھے لیکن قیصر اپنے محل میں اُن کے نام سے کانپ رہا تھا اور کسری اپنے محل
میں ایران میں بیٹھا ہوا ہزار ہزار میل پر کانپ رہا تھا۔ ابوبکر ابوقحافہ کا بیٹا جس کو مکہ میں
بھی کوئی عظمت حاصل نہیں تھی وہ مدینہ کی کچی کوٹھڑی میں بیٹھا تھا لیکن قیصر قسطنطنیہ میں ایک
بڑے پکے محل میں بیٹھا ہوا تھا اور کسری ایران میں ایک بڑے پکے محل میں بیٹھا ہو اتھا لیکن
ابوبکر کا نام آتا تھا تو کانپ جاتے تھے ۔ یہی حال عمر کا تھا ، یہی حال عثمان کا تھا ، یہی حال
حضرت علی کا تھا۔
شاہ روم کا حضرت عمرؓ سے تبرک منگوانا حضرت عمر کا سایہ تو اتنا بڑھا کہ لکھا
ہے ایک دفعہ روم کے بادشاہ کے
سر میں سخت درد ہوئی کسی علاج سے فائدہ نہ ہوتا تھا۔ رومی بادشاہ کو کسی نے کہا کہ آپ نے
علاج تو بہت کر دیکھے اب ذرا عمرؓ سے کچھ تبرک منگوائیے ، سنا ہے اُس کی چیزوں میں بڑی
برکت ہے۔ شاید اس تبرک کی برکت سے آپ کی درد ہٹ جائے ۔ وہ تھا تو مخالف اور
اُس کی فوجیں عمر کی فوجوں کے ساتھ لڑ رہی تھیں مگر مرتا کیا نہ کرتا ۔ سردرد کی برداشت نہ
ہوئی ۔ آخر حضرت عمرؓ کے پاس سفیر بھیجا کہ اپنا کوئی تبرک بھیجیں ۔ حضرت عمرؓ نے بھی سمجھا
انوار العلوم جلد 26
170
سیر روحانی (10)
کہ میرا کیا تبرک ہے یہ تو محمد رسول اللہ کا تبرک ہے اور خدا اس کو محمد رسول اللہ کی قوم سے ہے تو محمد کا
لڑنے کی وجہ سے ذلیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنی پرانی ٹوپی جس پر دو دو انگل میل
چڑھی ہوئی تھی وہ دے دی کہ جاؤ اور یہ ٹوپی اُس کو دے دو ۔ جو تبرک لینے آیا تھا وہ سفیر
اُس کو لے گیا۔ بادشاہ کو بڑی بُری لگی اور اُس نے اُسے حقیر سمجھا ۔ وہ ریشمی ٹوپیاں اور
سونے کے تاج پہنے والا بادشاہ بھلا حضرت عمر کی دو دو انگل میں والی چکنی چپٹی ٹوپی سر پر
رکھنے سے کتنا گھبراتا ہوگا ۔ اُس نے کہا پھینکو اس کو میں نہیں پہن سکتا ۔ مگر تھوڑی دیر بعد جو
دردکا دورہ ہو تو کہنے لگا لے آنا ٹو پی ۔ وہ ٹوپی رکھی تو سر کا درد دور ہو گیا اور خدا نے فضل ا
کر ۔ ر دیا ۔ جب درد کو ایک دن آرام رہا تو پھر دل میں کچھ خیال آیا کہ میرے جیسا بادشاہ
ایسی غلیظ ٹوپی پہنے۔ کہنے لگا پھینکو پرے اس کمبخت کو ۔ انہوں نے پھر پھینک دی مگر پھر درد
ہو گئی ۔ پھر اپنے درباریوں سے منتیں کرنے لگا کہ خدا کے واسطے وہ ٹوپی لانا میں مرا جا رہا
ہوں ۔ پھر سر پر ٹوپی رکھی تو آرام آ گیا۔ بہر حال وہ ٹوپی لینے پر مجبور ہوا اور اُس کو سر پر
رکھتا رہا۔ 27
اب دیکھو حضرت عمرؓ کا درخت جو محمد رسول اللہ نے لگایا تھا اُس کا کیسا لمباسا یہ تھا۔ عمر
مدینہ میں بیٹھا ہو ا تھا اور روم کے بادشاہ پر اُس کا سایہ تھا۔ چنانچہ بادشاہ روم کو بھی اُس
کے نیچے بیٹھنے سے آرام آیا ۔ عمر کیا تھے ؟ محمد رسول اللہ کے باغ کا ایک درخت ہی
تھے۔ اور روم کا بادشاہ کیا تھا ؟ مسیح اور موسی کے باغ کا ایک درخت تھا۔ عام درختوں
کے اندر تو یہ بات پائی جاتی ہے کہ بڑے درختوں کے نیچے اگر اُن کو لگایا جائے تو وہ سُوکھنے
لگ جاتے ہیں مگر محمد رسول اللہ کے باغ کا درخت عمر ایسا با برکت تھا کہ مسیح اور موسی کے
باغ کا درخت جب اُس کے نیچے لگایا گیا یعنی روم کے بادشاہ کے سر پر اُس کی ٹوپی رکھی
گئی تو بجائے سُوکھنے کے سرسبز و شاداب ہونے لگ گیا ۔ وہ برکتوں والا زمانہ تو گزر گیا مگر
گیا۔ وہ والا زمانہ تو
پھر بھی محمدی باغ میں ایسے ایسے درخت لگے کہ دنیا کی آنکھیں خیرہ ہو گئیں ۔