باغِ محمدی کے مقابلہ میں دنیوی بادشاہوں کے بے حقیقت باغات
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
174
سیر روحانی (10)
محمد رسول اللہ کے باغ کی ۔ مسیح موعود کو تم ایک انسان سمجھتے ہو مگر فرمایا میں جانتا ہوں کہ
یہ محمد رسول اللہ کے باغ کی باڑ ہے اس کے کٹنے سے محمد رسول اللہ کا باغ اُجڑتا ہے اور محمد
رسول اللہ میرا محبوب ہے۔ میں اپنے محبوب کی وفات کے بعد اُس کے باغ کو دشمنوں کو
اُجاڑ نے نہیں دوں گا ۔ تم مولوی ہو یا عالم ہو یا لیڈر ہو میں تمہاری کیا پر وا کرتا ہوں ۔ میں
محمد رسول اللہ کی جوتیوں کے برابر بھی تم کو نہیں سمجھتا ۔ محمد رسول اللہ کے باغ یعنی اُس کی
امت کی حفاظت کے لئے میں اس کو زندہ رکھوں گا اور یہ ایک اور جماعت کھڑی کرے
گا ۔ جس طرح کیلے کے ساتھ اور کیلے پیدا ہو جاتے ہیں اسی طرح تم تو کہتے ہو کہ اس
کے جو مرید ہیں وہ شیطان ہیں اور ابلیس کے فرزند ہیں مگر میں بتاؤں گا کہ یہ ملائکہ ہیں جو
محمد رسول اللہ کے باغ کی حفاظت کے لئے آئے ہیں ۔
غرض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی تدبیر سے مسیح موعود اور پھر اُن کی جماعت کے
ذریعہ سے محمد رسول اللہ کے باغ کی باڑ کاٹے جانے سے بچ گئی ۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ اس اُمت کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے جس کے اوّل میں ہوں
اور آخر میں مسیح موعود - 30- یعنی میرے باغ کے ایک طرف باڑ میں ہوں اور ایک طرف -
مسیح موعود ۔ نہ خدا مجھے کٹنے دے گا کہ میرا باغ اُجڑے، نہ خدا مسیح موعود کو کٹنے دے گا کہ
میرا باغ اُجڑے ۔ ہم دونوں کے کاٹے جانے سے باغ محمد کی اُجڑتا ہے اور یہ باغ خدا کا
لگایا ہوا ہے خدا اپنے لگائے ہوئے باغ کو اُجڑنے نہیں دے گا۔ میں بھی باڑ ہوں اس باغ محمد مکی
کی اور مسیح موعود بھی باڑ ہے اس باغ محمدگی کی ۔ نہ وہ مجھے کٹنے دے گا اور نہ وہ مسیح موعود
کو کٹنے دے گا۔ وہ باغ محمدی کو آباد رکھنے کے لئے اُس کی باڑ کو سلامت رکھے گا اور
قیامت تک وہ باغ چلے گا اور اس کو کوئی نہیں کاٹ سکے گا ۔
باغ محمدی کے مقابلہ میں دنیوی اب دیکھو ایک طرف دُنیوی بادشاہوں
کے باغ ہیں ، وہ کتنے چھوٹے ہیں اور کتنی
بادشاہوں کے بے حقیقت باغات کم عمر کے ہیں۔ دوسری طرف قرآنی محمد می
باغ ہیں ۔ پھر ایک باغ نہیں دو باغ ہیں اور ان کی عمر اتنی لمبی ہے کہ محمد رسول اللہ سے
انوار العلوم جلد 26
175
سیر روحانی (10)
لے کر قیامت تک ممتد ہے ۔ پس گجا وہ دُنیوی بادشاہوں کے باغ جو میں نے 1938ء
میں دیکھے تھے اور کجا یہ محمد رسول اللہ کا باغ جس کا ذکر میں آج 1956ء میں کر رہا ہوں ۔
ان دونوں کا مقابلہ کر کے بے اختیار منہ سے نکلتا ہے ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى
الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ -
بڑی برکت والا ہے ہمارا خدا جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا انسان بھیجا
جس نے قیامت تک کے لئے دنیا کی ہدایت کا بیڑا اٹھا لیا۔ پھر بڑی برکت والا ہے وہ
خدا جس نے مسیح موعود جیسا غلام محمد رسول اللہ کو دیا جس نے محمد رسول اللہ کا باغ جب اُجڑ
کے کھیتی بننے لگا تھا پھر اس کو باغ کی شکل میں تبدیل کر دیا۔ اور اُس کے پودوں کو دنیا کے
کناروں تک پھیلا دیا تا کہ وہ ہر ملک میں جائیں ، ہر قوم میں جائیں ، ہر جگہ پر جاکے
وہاں کے عیسی کے باغ کے پودوں کو نکال نکال کر محمد رسول اللہ کے باغ میں لگائیں اور
موسی کے باغ کے پودوں کو اُکھیڑ اکھیڑ کر محمد رسول اللہ کے باغ میں لگا ئیں ، یہاں تک کہ
دنیا کے چیتے چیتے میں محمد رسول اللہ کا باغ لگ جائے اور نہ عیسی کا باغ رہے نہ موسی کا باغ
رہے، وہ ساری اُجاڑ بستیاں بن جائیں ۔ آبا دستی اور ہرا باغ صرف محمد رسول اللہ کا ہو جو
قیامت تک چلتا چلا جائے ۔“
****
( ناشر الشركة الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس ربوہ )
سیر روحانی کے موضوع پر تقریر کرنے کے بعد حضور نے فرمایا:
" اب میں دعا کروں گا آپ بھی رستہ میں دعائیں کرتے جائیں کہ اللہ تعالیٰ
احمدیت کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دیتا چلا جائے اور محمد رسول اللہ کا باغ اور اس کے بعد
جو اس کو دوسری زندگی مسیح موعود نے بخشی ہے وہ باغ قیامت تک آباد ہوتا چلا جائے اور
مسیحیوں کی طرح وہ دن نہ لائے کہ ہم موسی کا باغ مسیح کے حوالے کر دیں بلکہ ہم مسیح کے باغ
کو بھی محمد رسول اللہ کے حوالے کریں ۔ اور کبھی کوئی شیطان اور خناس ایسا پیدا نہ ہو جو ہمارے
دل میں یہ وسوسہ ڈالے کہ مسیح موعود جو محمد رسول اللہ کا غلام تھا وہ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ
محمد رسول اللہ کا ہمسر تھا بلکہ ہمیشہ ہم اس کو غلام ہی سمجھتے رہیں اور ہمیشہ اس کے کام کو
انوار العلوم جلد 26
176
سیر روحانی (10)
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کام اور اس کی جماعت کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
امت سمجھتے رہیں اور محمد رسول اللہ کے مقابلہ میں اس کو ایک ادنی غلام اور ایک چھوٹا شاگرد
ہی سمجھتے رہیں جس کے ذریعہ سے خدا نے محمد رسول اللہ کی عظمت قائم کی ہے۔ ہم یقین
رکھیں کہ مسیح موعود کو جو کچھ ملا ہے محمد رسول اللہ کے طفیل ملا ہے ۔ اور ہم کو جو مسیح موعود سے ملا
ہے وہ بھی محمد رسول اللہ کا ہی انعام ہے ۔ جو ہمارا ہے وہ مسیح موعود کا ہے جو مسیح موعود کا ہے
وہ محمد رسول اللہ کا ہے اور ہر چیز سمٹ کر آخر محمد رسول اللہ کے ہاتھوں میں جاتی ہے اور ہر
بوٹا اُکھیڑا جا کر آخر محمد رسول اللہ کے باغ میں لگتا ہے ۔ سو یہ دعا ئیں رستہ میں کرتے چلے
جاؤ ۔ دعا کے بعد میں رخصت کروں گا ۔ رستہ میں بھی دعائیں کرتے چلے جانا کہ اللہ تعالیٰ
اپنی برکتوں سے ہماری حفاظت کرے اور اپنے دینِ اسلام کی حفاظت کرے اور اس کی
ترقی کے پھر سامان پیدا کرے۔ اور اللہ تعالیٰ پھر اپنی برکت اور رحمت سے قادیان ہم کو
واپس دلائے تا کہ وہ جو اصل مرکز ہے ہم پھر وہاں جائیں ۔
اس کا یہ مطلب نہیں کہ ربوہ میں زمین نہ خرید و ۔ دیکھو ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے مدینہ بسایا تھا پھر مدینہ بھی آباد رہا اور مکہ بھی ۔ تو یہ کبھی نہ وہم کرنا کہ ربوہ اُجڑ جائے
گا۔ ربوہ کو خدا نے برکت دی ہے، ربوہ کے چپہ چپہ پر اللهُ أَكْبَرُ کے نعرے لگے ہیں، ربوہ
کے چپہ چپہ پر محمد رسول اللہ پر درود بھیجا گیا ہے۔ خدا اس زمین کو کبھی ضائع نہیں کرے گا
جس پر نعرہ تکبیر لگے ہیں اور محمد رسول اللہ پر درود بھیجا گیا ہے۔ یہ بستی قیامت تک خدا تعالیٰ ی پر میر ہیں اور مدرسول اللہ پر درود بھیجا گیا ہے۔ یہ ہی قیامت تک
کی محبوب بستی رہے گی اور قیامت تک اس پر برکتیں نازل ہوں گی۔ اس لئے یہ کبھی نہیں
اُجڑے گی کبھی تباہ نہیں ہوگی بلکہ محمد رسول اللہ کا نام ہمیشہ یہاں سے اونچا ہوتا رہے گا اور قادیان
کی اتباع میں یہ بھی محمد رسول اللہ کا جھنڈا دنیا میں کھڑا کرتی رہے گی اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالیٰ“
66
اس کے بعد حضور کے ارشاد پر مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے وہ تاریں پڑھ کر
سنائیں جو دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان کے اطراف و جوانب سے آئی تھیں اور جو دعا
اور مبارک باد کے پیغامات پر مشتمل تھیں۔ تاریں سنائے جانے کے بعد حضور نے ارشاد
فرمایا۔
انوار العلوم جلد 26
وو
177
سیر روحانی (10)
باہر کے پیغاموں سے آپ نے دیکھ لیا ہو گا کہ چاہے ایک ایک دو دو ہی سہی مگر اللہ تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے محمدی باغ کا پودا مغرب سے مشرق تک
سب جگہ لگا دیا ہے ۔ کیا امریکہ اور کیا یورپ اور کیا مڈل ایسٹ اور کیا انڈونیشیا اور کیا
بور نیو اور کیا ملایا اور کیا فلپائن اور کیا سپین اور کیا جرمنی اور کیا سکنڈے نیویا گویا اوپر کے
برف پڑنے والے علاقوں اور نیچے کے برف پڑنے والے علاقوں اور مغرب و مشرق میں سب
جگہ پر خدا تعالیٰ نے اس پودے کو لگا دیا ہے ۔ آپ کو کافر کہنے والے مولوی آخر تیرہ سوسال
سے کہاں تھے؟ انہوں نے صرف کافر ہی بنائے ہیں ۔ لیکن جس کو کافر اور اکفر اور دجال کہا
جاتا ہے اُس نے محمد رسول اللہ پر درود پڑھنے والے لوگ بحر منجمد شمالی سے لے کر بحر منجمد جنوبی
تک پیدا کر دیئے ہیں ۔ ہر جگہ پر اسلام کا جھنڈا گاڑنا اگر کافر ہی کا کام ہے تو اللہ تعالیٰ
سے دعا ہے کہ ہم میں دو چار کافر ایسے اور بنادے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود
فرماتے ہیں
بعد از خدا بعشق محمد مخمرم
خدا کے عشق کے بعد مجھے محمد رسول اللہ کا عشق ہے۔
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم 31
اگر خدا کے بعد محمد رسول اللہ سے عشق کرنا کفر ہے تو مجھے خدا کی قسم! میرے جیسا کافر
کوئی نہیں ۔
۔
تو اگر دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرنا اور لوگوں میں قربانی کی ایسی روح پیدا کر دینا کفر
ہے تو پھر سب سے بڑے کا فر ہم ہیں ۔ لوگ کہیں گے کہ مبلغ گئے اور انہوں نے تبلیغ کی ۔
مرزا صاحب نے کیا کیا ؟ میں کہتا ہوں کہ اگر خدا چاہتا تو تم دوسرے لوگوں کے اندر کیوں
نہ یہ جوش پیدا کر دیتے ۔ آخر مسیح موعود نے جو لوگوں کے دلوں میں جوش پیدا کیا ہے تم
کیوں نہیں پیدا کرتے ؟ تمہارے لوگ باہر غیر ممالک میں کیوں نہیں جاتے؟ اب کچھ
لوگ جانے لگے ہیں مگر دنیوی اغراض کے لئے ۔ ایک تبلیغی پارٹی بنی ہے ، گورنمنٹ کے
افسر اس کے ساتھ ہیں ، گورنمنٹ کی امداد ان کی حاصل ہے۔ ان کو ایکنچینچ مل جاتا ہے
انوار العلوم جلد 26
178
سیر روحانی (10)
ہمارے مبلغوں کو نہیں ملتا ۔ ورنہ اگر ہمارے مبلغوں کو ملتا تو اب تک ہمارے مبلغوں کی مبلغوں ملتا۔ ملتا تو
تعداد اس سے بھی زیادہ ہو جاتی جتنی گل میں نے بیان کی تھی ۔
امریکہ میں ایک پاکستانی جرنیل گیا۔ اُس کی بیوی احمدی تھی ۔ ایک دن وہ ہوٹل میں
کھانا کھا رہے تھے کہ ہمارا مبلغ پہنچا۔ ہم مبلغوں کو خرچ بہت کم دیتے ہیں ۔اس کے
سیدھے سادے کپڑے تھے۔ ان کو بُرا لگا کہ میں جرنیل اور بڑا آدمی ہوں، پاکستان کا
اس ملک میں نمائندہ ہوں ، میرے کپڑے اچھے ہیں ، میری بیوی کے کپڑے اچھے ہیں اور
یہ جو اس کا پیر بھائی ہے اس کے کپڑے گندے ہیں تو اُس کی بیوی نے بتایا کہ وہ میری
طرف دیکھ کر ہنس کر کہنے لگا دیکھ! وہ تیرا پیر بھائی جا رہا ہے ۔ مطلب یہ کہ تم اتنے ذلیل
ہو۔ وہ کہنے لگی خدا نے میری عزت رکھ لی ۔ معاً اُس کے فقرہ کے بعد تبلیغی جماعت کے مثلاً
آئے جن کے پائنچے اوپر گھٹنوں تک چڑھے ہوئے تھے اور انہوں نے ہاتھ میں دو نے 32
لے کر ان کے اندر کھانا ڈالا ہوا تھا اور ان کے ہاتھ میں طہارت کے لئے مٹی کے لوٹے
تھے۔ پھر انہوں نے کھا کھا کے میزوں کے نیچے کا غذ پھینکنے شروع کئے ۔ میں نے اسے کہا یہ
تمہارے پیر بھائی ہیں ۔ وہ کہنے لگی میرا خاوند اتنا شرمندہ ہوا کہ پھر ایک لفظ بھی اس کے
منہ سے نہ نکلا ۔
تو دیکھو یہ اللہ تعالیٰ کا ہی فضل ہے۔ تم نے سنا ہے امریکہ سے بھی تاریں آئی ہیں،
سکنڈے نیویا سے بھی می آئی آئی ہیں ہیں۔ ۔ ایک ایک طرف طرف بحیرہ بحیرہ محمد منجمد شالی شمالی کے کے قریب ہے اور روس سے بھی
اوپر ہے مگر وہاں سے بھی تاریں آئی ہیں ۔ پھر ہالینڈ سے بھی آئی ہیں ۔ پھر جرمنی سے بھی سے
آئی ہیں بلکہ جرمنی کا ایک نمائندہ یہاں بیٹھا ہے جو یو نیورسٹی میں پروفیسر ہے اور بڑا قابل
آدمی ہے۔ پھر سوئٹزر لینڈ سے بھی آئی ہیں ۔ دمشق سے بھی آئی ہیں۔ بیروت سے بھی آئی
ہیں ۔ سپین سے بھی آئی ہیں ۔ لندن سے بھی آئی ہیں ۔ پھر نیچے چلے جاؤ تو پاکستان کو چھوڑ
کر ہندوستان سے آئی ہیں ۔ اور پھر جنوبی ہند تک سے آئی ہیں۔ پھر ملایا سے آئی ہیں ۔
پھر اس سے پرے جا کے انڈونیشیا سے آئی ہیں ۔ پھر اس سے اوپر جاپان کے پاس اور
فلپائن کے پاس جا کر بور نیو سے آئی ہیں ۔ غرض مشرق اور مغرب میں کوئی گوشہ نہیں
انوار العلوم جلد 26
179
سیر روحانی (10)
جہاں لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ مرزا صاحب کے طفیل نہیں پڑھا گیا ۔ اور
مولوی ابھی تک یہی کہتے چلے جاتے ہیں کہ کافر ، اکفر ، اس کے ماننے والے دجال ۔ وہ
دجال جو اسلام کو مار نے آیا تھا مرزا صاحب کا کتنا کمال ہے کہ اس دجال کو کلمہ پڑھوانے
پر مقرر کر دیا ۔ آخر یہ کتنی بڑی شان ہے کہ دجال کا کام تو یہ لکھا تھا کہ وہ کلمہ لوگوں سے
چھڑوائے گا مگر مرزا صاحب نے وہ دجال پیدا کئے کہ انہوں نے دنیا بھر میں لوگوں سے
کلمہ پڑھوا دیا۔
پس دعائیں کرو ان تمام مبلغین کے لئے جو باہر ہیں کیونکہ وہ آپ لوگوں کا کام
کرتے ہیں ۔ آپ لوگ اپنے بیوی بچوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بے شک مال دیتے ہیں
مگر مال کا کچھ حصہ ۔ اور وہ لوگ ایسے ہیں جو اپنا بہت سا مال بھی دیتے رہے ہیں اور پھر
چھوٹی نوکریوں اور چھوٹے گزاروں پر جا رہے ہیں ۔ ایسے تنگ گزاروں پر جا رہے ہیں
کہ غیروں کو بھی دیکھ کر رحم آتا ہے ۔ ایک پاکستانی فوج کا میجر با ہر کسی جگہ پر پاکستان کی
طرف سے گیا۔ اس نے مجھے خط لکھا اور بعد میں مجھے کوئٹہ میں خاص طور پر ملا ۔ کہنے لگا میں
نے آپ کا فلاں مبلغ دیکھا ہے ، وہ بڑی اعلیٰ خدمت کرتا ہے مگر اُس کے کپڑے اور اُس
کے کھانے ایسے رڈی تھے کہ مجھے شرم آتی تھی کہ وہ اسلام پھیلانے کے لئے آیا ہے اور
اتنی غربت میں ہے ۔ تو میں آپ سے درخواست کرنے آیا ہوں کہ آپ اپنے مبلغ کو اتنا
روپیہ تو دیا کریں کہ جس سے وہ کھانا کھا سکے اور کپڑے پہن سکے۔ تو ایسی تنگی میں وہ لوگ
گزارہ کرتے ہیں مگر پھر بھی ان پر ایک ہی دھن سوار ہے اور رات دن یہ جنون ہے کہ دنیا
کلمہ پڑھنے لگ جائے ۔
ان کی حالت اُس میراثن کی سی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں آئی ۔ اُس کا بیٹا عیسائی ہو گیا تھا اور وہ مسلول تھا ۔ وہ اسے حضرت صاحب کے
پاس قادیان میں تبلیغ کے لئے لائی مگر اُس پر اثر نہ ہوا اور وہ رات کو بھاگا۔ وہ اُسی رات کو
گئی اور اُس کو پکڑ کر لائی ۔ میں نے دیکھا حضرت صاحب چار پائی پر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ
پیروں پر آکر لوٹتی تھی اور بے تحاشا روتی تھی اور کہتی تھی حضور ! میں آپ سے کوئی دولت
انوار العلوم جلد 26
180
سیر روحانی (10)
نہیں مانگتی ، کوئی روپیہ نہیں مانگتی ۔ میں آپ سے یہ بھی نہیں کہتی کہ میرا یہ لڑکا پھر تندرست
ہو جائے ۔ اگر اچھا ہو جائے تو خدا کا فضل ہے۔ میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ یہ کلمہ پڑھ
کے مرے، یہ محمد رسول اللہ کا باغی ہو کر نہ مرے ۔ یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے۔ میں آپ سے یہ
درخواست کرتی ہوں کہ آپ دعا کریں یہ بچ جائے ۔ لیکن اگر نہیں بچ سکتا تو نہ
بچے ۔ میری صرف اتنی خواہش ہے کہ یہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لے پھر بے شک اس کی جان
نکل جائے ۔ تو وہی جوش جو اس میراثن کے اندر تھا وہ ہمارے مبلغوں کے اندر بھی ہے۔
بھوکے مرتے ہیں ، لوگوں سے گالیاں سنتے ہیں ، تکلیفیں اٹھاتے ہیں لیکن اس کے باوجود
وہ یہی کہتے ہیں کہ جب تک دنیا بھر سے ہم محمد رسول اللہ کا کلمہ نہ پڑھوا لیں ہم بس نہیں
کرنے کے۔
میڈرڈ یعنی سپین میں ہمارا مبلغ ہے اور سپین کی گورنمنٹ اسلام کی تبلیغ کی اجازت نہیں
دیتی ۔ وہ خرچ بھی کوئی نہیں لیتا ۔ ارد گرد پھیری کر کے اپنا اور اپنی بیوی بچوں کا گزارہ کرتا
ہے اور تبلیغ کرتا ہے۔ اب خدا کے فضل سے وہاں سات آدمی مسلمان ہو چکے ہیں لیکن
ہماری گورنمنٹ کی یہ عنایت ہے کہ میرے نام گورنمنٹ کا نوٹس آیا کہ اس مبلغ کو بلا لو سپین
کی حکومت نا پسند کرتی ہے۔ حالانکہ ان کو سپین کی گورنمنٹ کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ اس ملک
میں عیسائیت کا کئی سو مبلغ کام کر رہا ہے اگر تم نے اس سے یہ سلوک کیا تو ہم ان مبلغوں کو
بھی یہاں سے نکال دیں گے ورنہ اسلام کا ایک مبلغ جو تمہارے ملک میں گیا ہے اس کو
اجازت دو ۔ تو ایسی دشمنیوں کے باوجود اور تکلیفوں کے باوجود ہمارے آدمی کام کر رہے دور کے دو۔ تو باوج
ہیں ۔ پس دعائیں کرو ان لوگوں کے لئے کہ اللہ تعالیٰ ان کی زبانوں میں برکت
دے۔ ان کے حوصلوں میں برکت دے۔ ان کی تبلیغ میں برکت دے اور لاکھوں لاکھ
آدمی خدا کے فضل سے اسلام میں داخل ہوں ۔
اور
ادھر یہ بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تم کو توفیق دے کہ تم نمازوں کے پابند ہو ۔ تم ذکر الہی
کے پابند ہو۔ تمہاری محبت الہی روز بروز بڑھتی رہے۔ تمہاری محبت رسول ترقی کرے۔ تم
اسلام کے سچے نمونہ بنو۔ تمہیں دیکھ کر دشمن بھی محمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھنے لگ جائے ۔ اور
انوار العلوم جلد 26
181
سیر روحانی (10)
کہے کہ جس محمد رسول اللہ نے یہ بچے جنے ہیں دھن ہے وہ باپ جس نے یہ بچے جنے ہیں ۔
جھوٹ تمہارے قریب نہ آئے ۔ فریب تمہارے قریب نہ آئے ۔ چوری چکاری تمہارے
قریب نہ آئے ۔ دغا بازی تمہارے قریب نہ آئے ۔ خیانت تمہارے قریب نہ آئے ۔ تم
ایمان اور اسلام کے اعلیٰ درجہ کے نمونے ہو جاؤ اور عرش پر تمہارا پیدا کنندہ تم کو دیکھ کر
خوش ہو جائے ۔
پس اپنے لئے بھی دعائیں کرو ۔ مبلغوں کے لئے بھی کرو۔ اور پھر یہ دعائیں کرو کہ
اللہ تعالیٰ جس اخلاص اور ایمان سے تم کو یہاں لایا ہے اس سے زیادہ اخلاص اور ایمان
لے کر تم اپنے گھروں کو جاؤ۔ اور وہ سارا سال بڑھتا رہے ۔ اور جب اگلے سال تم پھر
آؤ ( بلکہ اور بھی زیادہ آؤ تو اُس وقت تمہارا ایمان اس سے کئی گنے زیادہ بڑھا ہوا ہو۔
اور اللہ تعالیٰ تمہارے بچوں اور تمہاری اولادوں کو صاحبِ کشف اور صاحب الہام بنائے
اور ان کے ایمان مضبوط کرے۔ اور ہمیشہ ہمیش غیر متزلزل ایمان لے کر تم قیامت تک محمد
رسول الله کے جھنڈے کو کھڑا رکھو ۔ خدا تعالیٰ تمہارے لیڈروں اور علماء کو بھی توفیق دے
کہ وہ پچھلے علماء کی طرح (گوان میں سے بعض تو بڑے نیک تھے ) کفر بازی میں اپنی عمریں
ضائع نہ کریں بلکہ وہ ہمیشہ ہمیش تم کو اسلام کی تبلیغ پر لگائے رکھیں ۔ آپ بھی تبلیغ اسلام
کریں اور دنیا میں اسلام کو روشن کرنے میں لگے رہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق دے
کہ میں آپ لوگوں کی خدمت کرتا رہوں ۔ اسی طرح اسلام کی خدمت کر سکوں اور محمد
رسول اللہ کی خدمت کر سکوں ۔
۔
اُس کا بڑا فضل ہے کہ اس بیماری میں جبکہ گل کا مضمون گو ایسا علمی نہیں تھا مگر پھر بھی
چونکہ بڑا بیچ دار تھا مجھے کئی دن حوالوں کو ترتیب دینے میں بڑی محنت کرنی پڑی گو پھر بھی
کچھ رہ گئے ۔ اس کی وجہ سے طبیعت پریشان تھی اور میں ڈرتا تھا کہ شاید میں جلسہ نبھا نہ
سکوں لیکن خدا کا فضل ہو گیا کہ جلسہ کی آخری تقریر بھی ختم ہوگئی ۔ اب جو تھوڑ اسا ملاقاتوں
کا کام باقی رہ گیا ہے خدا تعالیٰ اُس کی بھی توفیق دے۔ اور مجھے صحت دے تا کہ میں
قرآن شریف کی تفسیر جلدی سے لکھ لوں اور اس کا ترجمہ جلدی سے شائع کرسکوں ۔ اور
۔
سیر روحانی (10)
182
انوار العلوم جلد 26
مجھے توفیق دے کہ آپ لوگوں کے لئے دعائیں کرتا رہوں اور خدا تعالیٰ میری دعاؤں کو
سنے اور اور آپ لوگوں کے ایمان اور اخلاص میں برکت دے اور آپ محمد رسول اللہ کا
شاندار پودا بنیں ۔ وہ حیات کا پودا جو کہ بائبل کے رُو سے آدم کے زمانہ میں جنت کے
وسط میں لگایا گیا تھا ۔ علم و عرفان میں آپ ترقی کریں اور قرآن کو سمجھیں اور قرآن پر عمل
کریں ۔ اور خدا سے آپ راضی ہوں اور خدا آپ سے راضی ہو اللَّهُمَّ آمِينَ۔
اب میں دعا کرتا ہوں ۔ جو دعائیں میں نے کی ہیں وہ بھی اور جن لوگوں نے باہر
سے دعاؤں کی خواہشیں کی ہیں اُن کے لئے بھی دعا کریں ۔ اسی طرح اپنے لئے بھی
کریں ، اپنے گھر والوں کے لئے کریں ، اور جو احمدی یہاں نہیں آ سکے اور اُن کے دل
آنے کے لئے چاہتے تھے اُن کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُن کو بھی ہماری سب
الفضل 14 مارچ 1957ء)
دعاؤں میں شریک کرے۔“
1 : الاخلاص : 2 تا 4
2 : پستکوں: پتک : کتاب صحیفہ، پوتھی ، گرنتھ (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 296 فیروز سنز لاہور )
3 : مسلم كتــاب الـفـضــائل باب وجوب امتثال مَا قَالَهُ شرعًا حدیث نمبر
6127 صفحه 1039 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 2000ء
4 : ٹین : (Tin) ایک سفید نرم دھات ( فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 435 فیروز سنز لاہور )
5 : الرحمن: 47 6: البقرة : 202 7 : الم نشرح : 6، 7 8: الانعام:2
: البقرة: 83،82 10 : الرعد : 4
4:11: الرعد
12: ابن جني : ابوالفتح عثمان بن جتنی ۔ علم نحو کے ماہر
10:15: يونس
1:17:18
21 : المزمل : 16
20 :14: السجدة
72 :13 : التوبة
55 :16 : الكهف : 17:108 الرحمن
79 :الف : 3433 20: الانبياء :
22 : مرقس باب 12۔ آیت 1 تا 9 ۔ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور 1870ء
23 : در ثمین اُردو صفحہ 131 - شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ
انوار العلوم جلد 26
183
سیر روحانی (10)
24: : در ثمین اُردو صفحہ 123 - شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ
25 :السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 107،106 مطبوعہ مصر 1935ء
26 : اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 3 صفحه 37 زیر عنوان عبد اللہ بن عثمان بن عامر
( ابوبکر صدیق ) مطبوعہ بیروت لبنان 2001ء
27 : فتوح الشام للواقدى ذكر فتح عزاز جلد 1 صفحہ 301 دار الکتب العلمیہ 1997ء
: تاریخ الخميس جلد 2 صفحہ 301۔ بیروت 1283 ھجری۔ ذکر خلافتہ معاویہ بن یزید بن معاویہ
28
29 : در ثمین فارسی صفحه 106 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوه
30 : كنز العمال جلد 14 صفحہ 269 ۔ حدیث نمبر 38682 الطبعة الاولى مطبوعہ دمشق
2012ء
31 : دونے : ( دونا) پتوں سے بنایا ہوا پیالہ۔ پتل جس میں دکاندار پھول، مٹھائی ، وہی رکھ کر دیتے
ہیں۔ ( اردو لغت تاریخی اصول پر۔ جلد 9 صفحہ 729 - اُردو لغت بورڈ کراچی دسمبر 1988ء)
32 : در ثمین فارسی صفحه 112 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوه
انوار العلوم جلد 26
185
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
یوم مصلح موعود پر
جماعت احمد یہ کراچی سے خطاب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني
انوار العلوم جلد 26
186
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔