یومِ مصلح موعود پر جماعت احمدیہ کراچی سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
187
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
يوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی سے خطاب
(فرمودہ 20 فروری 1957ء بمقام احمد یہ ہال کراچی )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
الہی تقدیر جب دنیا میں کوئی خاص تغیر پیدا کرنا چاہتی ہے تو بنی نوع انسان کی
مخالفانہ کوششیں اور تدابیر اس کی مشیت کے پورا ہونے میں کوئی روک پیدا نہیں کرسکتیں
اور آخر وہی ہوتا ہے جو خدا چاہتا ہے اور اس کی بات پوری ہو کر رہتی ہے۔ میں دیکھتا ہوں
کہ میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ہمیشہ سے یہی سلوک چلا آ رہا ہے ۔ 1908ء میں جب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے اور حضرت خلیفہ اول کی بیعت ہوئی تو میری عمر
اُس وقت 19 سال کی تھی بنانے کو تو جماعت کے بڑے لوگوں نے حضرت خلیفہ اول کو
خلیفہ بنا دیا تھا مگر دوسرے ہی دن انہوں نے آپ کے خلاف منصوبے شروع
کر دیئے ۔ اُس وقت ان لوگوں کی سازشوں اور منصوبوں کا مجھے ہی مقابلہ کرنا پڑا
اور 1908ء سے لے کر 1914 ء تک یہ جنگ جاری رہی ۔
و
حضرت خلیفہ اول کے ہاتھ پر بیعت کر لینے اور ایک ہاتھ پر اکٹھا ہو جانے کے بعد ان
لوگوں میں یہ جرات تو نہیں ہو سکتی تھی کہ وہ سامنے آ سکیں اس لئے کبھی اظہار حقیقت
کے نام پر اظہار کی بجائے اخفاء سے کام لیا جاتا اور بغیر نام کے ان ٹریکٹوں کو شائع کر کے
حضرت خلیفہ اول کی مخالفت پر جماعت کو اکسایا جاتا اور کبھی ” پیغام صلح ،، کے نام سے جس
دو
کو خود حضرت خلیفہ اول نے ” پیغام جنگ قرار دیا تھا صلح کی بجائے جنگ کی آگ کو
بھڑ کایا جاتا ۔ گویا جس طرح انہوں نے اپنے ٹریکٹوں کا نام اظہارِ حقیقت“ رکھا مگر
انوار العلوم جلد 26
188
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
در حقیقت ان میں اخفاء حقیقت ہوتا اسی طرح انہوں نے اپنے اخبار کا نام ”پیغام صلح “ رکھا مگر
در حقیقت وہ پیغام جنگ تھا ۔ یہ لڑائی 1908 ء سے شروع ہو کر 1914 ء تک جاری رہی ۔
1914ء میں اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت جب حضرت خلیفہ اول کی وفات ہوئی
اور جماعت کی باگ ڈور میرے ہاتھ میں آئی تو چاروں طرف سے یہ آوازیں آنی شروع
ہو گئیں کہ ایک بچہ کو خلیفہ بنا دیا گیا ہے ، اب یہ جماعت تباہ ہو جائے گی۔ مگر واقعات نے بتا دیا
کہ گو ایک بچہ کے ہاتھ میں جماعت کی باگ ڈور آئی مگر ہو نہار پر وا کے چکنے چکنے پات‘ اس
بچہ کے خلیفہ بنتے ہی دوسرے سال دنیا کے تمام غیر ملکوں میں تبلیغی مشن جانے شروع ہوئے دنیا
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پیشگوئی پوری ہونے لگی کہ میں اس لڑ کے
کے ذریعہ دنیا کے کناروں تک تیرا نام پہنچاؤں گا ۔ چنانچہ پہلامشن سیلون گیا ۔ پھر ماریشس
بھیجا گیا۔ کچھ عرصہ بعد انڈونیشیا میں ہمارا مشن قائم ہوا ۔ پھر افریقہ میں مشن بھیجا گیا ۔ اس
کے بعد یورپ اور امریکہ میں ہمارے تبلیغی مشن قائم ہوئے ۔ چنانچہ اس وقت ہمارے دوسو
کے قریب مبلغ غیر ممالک میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کر رہے ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے نام کو بلند کر رہے ہیں مگر جب جماعت مطمئن ہوگئی کہ ہماری بنیادیں مضبوط
ہو گئی ہیں تو پھر خدا نے ایک اور فتنہ پیدا کر کے بتا دیا کہ میری مدد سے ہی سب کچھ ہوا تھا
اور آئندہ
ئندہ
بھی جو کچھ ہوگا میری مدد - مدد سے ہی ہوگا ۔ چنانچہ وہی انچہ وہی شخص جس کی خلافت کے
استحکام کے لئے میں نے اپنی بلوغت اور جوانی کا زمانہ خرچ کیا تھا اُسی کے بیٹے کھڑے
ہو گئے اور کہنے لگے کہ اب پھل پک گیا ہے ہم اس پھل کو کھا ئیں گے ۔ مگر جو پھل خدا تعالیٰ
کے باغ کا ہو وہ وہی کھا سکتا ہے جس کو وہ خود کھلانا چاہے ۔ کوئی دوسرا شخص اسے نہیں کھا
سکتا کیونکہ وہ خدا کی چیز ہے اور وہی حق رکھتا ہے کہ وہ جس کو چاہے دے ۔ وہ جس کوا۔ کو اپنے
باغ کا پھل دے دیتا ہے دنیا کا کوئی شخص اُس سے وہ پھل چھین نہیں سکتا ۔ اور جس کو و
پھل نہیں دینا چاہتا دنیا کا کوئی شخص اس پھل کو حاصل نہیں کر سکتا ۔
ووه
میں نے بتایا ہے کہ میری خلافت کے ابتدا سے ہی بیرونی ملکوں میں تبلیغی مشن جانے
شروع ہو گئے تھے لیکن ان لوگوں کی مخالفت پر ایک سال گزر گیا ہے یہ غیر ملک چھوڑ ایک
انوار العلوم جلد 26
189
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
چھوٹے سے چھوٹا گاؤں ہی دکھا دیں جس میں انہوں نے اپنا مشن قائم کیا ہو۔ صرف پکی پکائی
کھانے کا شوق ہے جو ان لوگوں کے عمل سے ظاہر ہوا۔ لیکن بات وہی ہو رہی ہے جو خدا نے
چاہی تھی اور جو خدا کے منشاء کے ماتحت دنیا میں قائم کی گئی ہے۔
اس پیشگوئی کے متعلق ربوہ میں جب بھی مجھ سے علماء نے پوچھا میں نے اُن سے یہی
کہا کہ تم سارے جھگڑے جانے دو تم پیغامیوں سے صرف یہ پوچھو کہ آیا حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے الہامات میں کسی بیٹے کی خبر تھی یا نہیں؟ یہ بحث نہ کرو کہ میری تھی یا کسی اور
کی ۔ تم صرف یہ پوچھو کہ آیا کسی بیٹے کی خبر دی گئی تھی یا نہیں دی گئی تھی ؟ اور پھر کیا تمہارے
ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوئی بھی بیٹا ہے؟ اگر اس بیٹے سے جسمانی بیٹا
مراد لو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوئی بھی بیٹا تم سے نہیں ملا۔ اور اگر روحانی
بیٹا مراد لو تو اُن کی بھی اسی طرف اکثریت ہے ۔ آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام
کے کوئی معنے تو کرنے پڑیں گے ۔ یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ اس سے جسمانی بیٹا مراد ہے اور وہ
فلاں نہیں بلکہ فلاں بیٹا ہے مگر اس صورت میں بھی کسی نہ کسی کو اس پیشگوئی کا مصداق ماننا
پڑے گا ۔ پس ہم کہتے ہیں کہ اگر ظاہری بیٹوں میں سے کوئی بیٹا مراد ہے تو تم کوئی بیٹا ہی
مان لو مگر وہ سارے کے سارے جماعت مبائعین میں ہی شامل ہیں تمہارے ساتھ ان میں
سے کوئی بھی نہیں ۔ بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ بیٹا جو آپ کی زندگی میں آپ پر
ایمان نہیں لایا تھا وہ بھی حضرت خلیفہ اول کی وفات کے بعد مبائعین میں ہی شامل
ہوا ۔ غیر مبائعین کی طرف نہیں گیا۔ اور اگر کہو کہ اس سے روحانی بیٹے مراد ہیں تو تم یہ دیکھو
کہ ان روحانی بیٹوں کی اکثریت کس طرف ہے؟ آخر روحانی بیٹے ایک دو تو نہیں ہو سکتے
لازماً ہمیں یہی دیکھنا پڑے گا کہ جو لوگ شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان
لائے ان کی اکثریت کس طرف ہے ۔ سو وہ اکثریت بھی جماعت مبائعین کو ہی حاصل
ہے ۔ چنانچہ اُن کی شدید مخالفت اور بڑے بڑے آدمیوں کے رُعب اور اثر کے باوجود
اکثر لوگ اسی طرف آئے اور پھر ہمیشہ خدا تعالیٰ نے ہماری ہی تائید فرمائی ۔ چنانچہ جب
یہ فتنہ اٹھا تو مری میں ایک کرنیل مجھے ملنے کے لئے آیا اور کہنے لگا کہ میں آپ کو یہ بتا دینا
انوار العلوم جلد 26
190
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
چاہتا ہوں کہ 1953ء میں جو فسادات ہوئے تھے اُنہی فسادات کے پھر آثار پیدا ہور ہے
ہیں ۔ مگر اس دفعہ فوج آپ کی مدد نہیں کرے گی کیونکہ فوج مارشل لاء کی وجہ سے بدنام
ہو چکی ہے ۔ اس لئے آپ ابھی سے کوئی تدبیر سوچ لیں ۔ میں نے انہیں ہنس کر کہا کہ اُس
وقت ہم نے کون سی تدبیر کر لی تھی ؟ اُس وقت بھی خدا نے ہی تدبیر کی تھی اور اب بھی وہی
کرے گا ۔ اس پر وہ کہنے لگا فیتھ از بلائنڈ (Faith is blind) یعنی ایمان اندھا ہوتا
ہے ۔ چونکہ آپ کے دل میں ایمان اور یقین ہے اس لئے آپ سمجھتے ہیں کہ اس دفعہ بھی
اللہ تعالیٰ آپ کے بچاؤ کا کوئی نہ کوئی سامان پیدا کر دے گا۔ اس کے کچھ دنوں بعد یوپی
کے ایک دوست نے مجھے لکھا کہ فلاں کرنیل صاحب جو آپ سے بھی ملنے کے لئے گئے
تھے اُن سے میں ملا تو انہوں نے اس فتنہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹی سی بات کو
انہوں نے بہت بڑھا دیا ہے۔ اللہ رکھا کی بھلا حیثیت ہی کیا ہے وہ ایک بے حقیقت شخص ہے
مگر آپ نے اس کی تردید کر کے اسے بلا ضرورت شہرت دے دی ہے۔ اگر آپ اس کی
تردید نہ کرتے اور اس چھوٹی سی بات کو نہ بڑھاتے تو اچھا ہوتا ۔ میں نے انہیں لکھا کہ میری
طرف سے آپ کرنیل صاحب کو کہہ دیجئے کہ ابھی چند ہفتے ہوئے آپ میرے پاس آئے
تھے اور کہتے تھے کہ کوئی تدبیر کر لیں ۔ کیونکہ پھر 1953ء والے فسادات کے آثار پیدا ہو
رہے ہیں۔ اس پر میں نے تدبیر کرنی شروع کی تو آپ کہتے ہیں میں نے ایک چھوٹی بات کو
بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے مجھے جواب میں لکھا کہ آپ کا خط آنے پر میں اس دوست کو ملا تھا
اور آپ کے جواب کا ان سے ذکر کیا تھا وہ کہتے ہیں کہ اب مجھے اپنی غلطی محسوس ہوگئی ہے۔
مجھے خوب یاد ہے کہ میں نے ان سے یہ بات کہی تھی ۔ اس کے بعد جب اللہ رکھا کے
متعلق انہوں نے اعلان کیا تو میں نے سمجھا کہ انہوں نے یہ اعلان کر کے غلطی کی ہے مگر
جب میں نے دیکھا کہ لاہور کے تمام اخبارات اور پیغامی اس کی تائید میں کھڑے ہو گئے
ہیں تو میں نے سمجھا کہ اس سے زیادہ عقلمندی اور کوئی نہیں تھی کہ انہوں نے وقت پر اس
شرارت کو بھانپ لیا اور اس فتنہ کو بے نقاب کر دیا ۔ اب میری طرف سے انہیں خط لکھ دیں
کہ میں اپنی غلطی کو مان گیا ہوں در حقیقت آپ نے وہی بات کی تھی جو میں آپ کو کہہ آیا
انوار العلوم جلد 26
191
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
تھا مگر بجائے اس کے کہ میں خوش ہوتا میں نے اُلٹا اعتراض کر دیا۔
غرض یہ اللہ تعالیٰ کا کام تھا کہ اس نے میرے ہاتھ سے اس فتنہ کو بے نقاب
کر دیا۔ ورنہ ممکن تھا کہ میں بھی یہ سمجھ لیتا کہ یہ ایک حقیر چپڑاسی ہے اس کی کسی بات کو کیا
اہمیت دینی ہے ۔ مگر بعد میں جب دوستوں کی طرف سے خطوں پر خط آنے شروع ہوئے
اور سینکڑوں گواہیاں ملنی شروع ہوئیں اور جماعت کے لوگوں نے ان کے خطوط پکڑ پکڑ کر
مجھے بھجوانے شروع کر دیئے تو پھر پتا لگا کہ اللہ رکھا کے پیچھے کیا چیز تھی ۔ چنانچہ آج ہی ایک
رسالہ ملا ہے جو ان منافقین کی تائید میں غزنویوں کی طرف سے شائع کیا گیا ہے ۔ لیکن
سوال یہ ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ میں جب
جماعت احمد یہ بہت تھوڑی سی تھی کیا کر لیا تھا جو آج کر لیں گے جبکہ ہماری جماعت اُس
وقت سے سینکڑوں گنے زیادہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتابوں
میں لکھا ہے کہ عبدالحق غزنوی کو امرتسر کے بازاروں میں چلتا ہوا دیکھو تو تمہیں معلوم ہو کہ
اس کی کیا حیثیت ہے اور پھر قادیان میں آکر دیکھو کہ یہاں کس قدر رجوع خلائق ہے اور کتنا
ارادت مندوں کا لشکر یہاں ڈیرہ جمائے بیٹھا ہے۔ تو جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ میں جب آپ کے ساتھ صرف چند آدمی تھے غزنوی خاندان جماعت احمد یہ کو کوئی
نقصان نہ پہنچا سکا تو اب جبکہ جماعت اُس وقت سے ہزاروں گنا زیادہ ہے یہ لوگ اسے کیا
نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ اس سلسلہ کے ساتھ خدا ہے اور وہ ہمیشہ ہماری جماعت کی تائید کرتا
احمد یہ کو مٹانے
کے
چلا آیا ہے ۔ چنانچہ 1953ء میں جب فسادات ہوئے اور جماعت احمد یہ کو
لئے حملہ کیا گیا تو میں نے اُس وقت اعلان کیا کہ اے دوستو ! گھبراؤ نہیں بے شک فتنہ بڑا
ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ خدا آ رہا ہے نہیں وہ دوڑا چلا آ رہا ہے۔ چنانچہ معاً بعد لاہور
میں مارشل لاء نافذ ہو گیا اور امن قائم ہو گیا ۔ پس ہمارا کام شروع سے خدا تعالیٰ کے سپرد
ہے اور وہی آئندہ بھی اپنی مدد کو جاری رکھے گا اور دشمنوں کے حملوں کو نا کام کرے گا ۔ وہ
خدائے قادر ہے اور جب وہ اپنی قدرت نمائی پر آتا ہے تو دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی
انوار العلوم جلد 26
192
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
طاقت بھی اس کی قدرت نمائی کو روک نہیں سکتی ۔ ہمارا کام شروع سے یہی رہا ہے کہ مخالف
کے سامنے ہم اپنی زبان بند کر لیتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے کہتے ہیں کہ اے خدا ! جماعت کو
تو نے ترقی دیتے دیتے اس مقام پر پہنچایا ہے کہ اب وہ دنیا کے اکثر ممالک میں پھیل چکی
ہے مگر ابھی اس کی آئندہ ترقی کے متعلق تیرے بہت بڑے وعدے باقی ہیں جن کے پورا
ہونے کا ہم انتظار کر رہے ہیں ۔ وہ پیشگوئیاں ہم نے اپنے پاس سے بنا کر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے کان میں نہیں ڈالیں بلکہ اے خدا! تو نے اُس پر الہا ما نازل کی تھیں
اور اُس نے ان پیشگوئیوں کا دنیا میں اعلان کیا تھا۔ وہ تیرا ایک راستباز بندہ تھا اگر وہ
پیشگوئیاں غلط ہوئیں تو اے خدا ! مسیح موعود کا کچھ نہیں بگڑتا جو کچھ بگڑتا ہے وہ تیرا بگڑتا ہے ۔
کیونکہ اس کے نتیجہ میں لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہو جائے گا کہ خدائے زمین و آسمان
بھی نَعُوْذُ بِاللهِ جھوٹ بول سکتے ہیں کیونکہ خدا ان سے ہم کلام ہوتا تھا اور اس نے ان
سے جو کچھ کچھ کہا ا وہ وہ جھوٹا ثابت ہوا۔ اور چونکہ خدا کو اپنی عزت کا پاس ہے وہ یہ کبھی برداشت
نہیں کر سکتا کہ لوگ اسے کا ذب اور مفتری کہیں ۔ انسان اگر جھوٹ بولتا ہے تو مجبوری سے
بولتا ہے ۔ وہ کہتا ہے اگر میں جھوٹ نہ بولتا تو کیا کرتا جھوٹ بولے بغیر میں فلاں کام نہیں
کر سکتا تھا ۔ مگر اللہ تعالیٰ کو کوئی مجبوری نہیں ۔ قیامت کے دن اگر جھوٹ بولنے پر اللہ تعالیٰ
کسی کو سزا دے گا تو وہ کہہ سکتا ہے کہ خدایا ! میں مجبور تھا۔ میں نے اپنے حالات سے مجبور
ہو کر جھوٹ بولا لیکن خدا تعالیٰ کے لئے ایسی کوئی مجبوری نہیں ۔ پس اگر خدا تعالیٰ کے
وعدے پورے نہ ہوں تو اللہ تعالیٰ پر زیادہ الزام عائد ہوتا ہے اور وہ چھوٹے سے چھوٹا
الزام بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ وہ یہی چاہتا ہے کہ میری عظمت اور میری توحید اور میری
تفرید دنیا میں قائم ہو اور اس غرض کو پورا کرنے کے لئے سوائے جماعت احمد یہ کے دنیا
میں اور کوئی جماعت کام نہیں کر رہی ۔ لوگوں کے پاس مال بھی ہے۔ ان کے پاس طاقت
بھی ہے۔ ان کے پاس ذرائع اور اسباب بھی ہیں۔ ان کے پاس حکومت بھی ہے لیکن کوئی
نہیں جو خدا کے نام کو بلند کر رہا ہو اور اُس کے دین کی اشاعت کے لئے کوشش کر رہا ہو۔
صرف جماعت احمد یہ ہی ہے جس کے افراد غریب ہوتے ہوئے ، کنگال ہوتے ہوئے ،
انوار العلوم جلد 26
193
یوم مصلح موعود پر جماعت احمدیہ کراچی۔
کمزور اور نا طاقت ہوتے ہوئے جو کچھ بچتا ہے خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے لئے
دے دیتے ہیں یہاں تک کہ اپنے بچوں کے بچے ہوئے ٹکڑے بھی وہ خدا تعالیٰ کی جھولی
میں ڈال دیتے ہیں ۔ اگر کمزور اور نا طاقت اور غریب اور کنگال ہوتے ہوئے وہ خدا کے
لئے ایسی قربانی کرتے ہیں تو کیا خدا ہی نَعُوْذُ بِاللهِ ایسا بے غیرت ہے جو انہیں ذلت میں
چھوڑ کر اپنے عرش پر جا بیٹھے گا ؟ کیا کسی انسان کی عقل میں یہ بات آ سکتی ہے کہ خدا بے غیرت
ہو؟ جس طرح یہ بات کسی انسانی عقل میں نہیں آ سکتی کہ خدا بے غیرت ہو اسی طرح یہ بھی
کسی انسانی عقل میں نہیں آ سکتا کہ دین کی ایسی خدمت کرنے والے لوگوں کو چھوڑ کر وہ
آسمان پر چلا جائے گا اور وہ اُس وقت تک آسمان پر نہیں جائے گا جب تک وہ ان کو تخت پر
نہ بٹھا دے اور ان کے ذریعہ دنیا کے کونے کونے میں اشاعت اسلام نہ ہو جائے اور ان
کے دشمنوں کو ان کے دروازوں پر نہ لے آئے ۔ جب وہ وقت آئے گا کہ احمدیت دنیا
میں چاروں طرف پھیل جائے گی اور احمدیوں میں اتنا ز ور پیدا ہو جائے گا کہ وہ اپنے بل
اور طاقت پر اسلام کو پھیلا سکیں اُس وقت ممکن ہے کہ خدا کہے کہ چند روز تم بھی کھیل کھیل
لو ۔ لیکن جب تک وہ وقت نہیں آتا اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ رہے گا اور وہ تمہیں کبھی ایک
لمحہ کے لئے بھی نہیں چھوڑے گا۔
میں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ ہمارے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ایسا ہی سلوک ہے جیسے ماں باپ کا
اپنے بچوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔ ماں باپ بعض دفعہ میز یا کوئی اور چیز اٹھانا چاہتے ہیں تو ۔ دفعہ یا یا اور چیز اٹھانا چا۔
بچے کو کہتے ہیں کہ تم بھی میز اٹھاؤ اور وہ بھی اپنا ہاتھ میز کے نیچے رکھ دیتا ہے اور خوش ہوتا
ہے کہ میں کام کر رہا ہوں ۔ اسی طرح ہمارے سب کام خدا کر رہا ہے ۔ مگر بچے کی طرح ہم
بھی نہایت ادنی اور حقیر قربانیاں کر کے خوش ہو جاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ ہم کام کر
رہے ہیں حالانکہ ہم نہیں کر رہے ہمارا خدا سب کچھ کر رہا ہے۔ لیکن اس سے بھی انکار نہیں
کیا جا سکتا کہ جس وقت میز اٹھائی جا رہی ہوتی ہے تو بچہ ہی خوش نہیں ہوتا ماں باپ بھی
خوش ہوتے ہیں کہ ہمارا بچہ ہمارے کام میں شریک ہے ۔ اس طرح جب تم خدا تعالیٰ کے
دین کی اشاعت کے لئے کھڑے ہوتے ہو تو صرف تم ہی خوش نہیں ہوتے بلکہ خدا بھی
انوار العلوم جلد 26
تمہارے کام پر خوش ہوتا ہے ۔
194
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
پس یقین رکھو کہ جب تک تم ان باتوں پر قائم رہو گے اور دین کے لئے قربانیاں
کرتے چلے جاؤ گے کوئی شخص تمہارا بال بھی بیکا نہیں کر سکے گا۔ اور اگر کوئی شخص تم پر حملہ
کرنے کے لئے آگے بڑھے گا تو خدا کے فرشتے تمہارے دائیں بھی ہوں گے اور بائیں
بھی ہوں گے اور آگے بھی ہوں گے اور پیچھے بھی ہوں گے ۔ جو کچھ مدینہ کے انصار نے
بدر کے موقع پر کہا تھا وہی خدا کے فرشتے تم سے کہیں گے ۔ جس طرح انہوں نے کہا تھا کہ
یا رسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں
گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو
روندتا ہوا نہ گزرے ۔ 1 اِسی طرح جبریل اور اس کے ساتھی تم سے کہیں گے کہ اے خدا
کے دین کی خدمت کرنے والو ! ہم تمہارے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے
اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن تم تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ
ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے ۔ اور یہ ظاہر ہے کہ فرشتے کبھی مر نہیں سکتے اس لئے
دشمن بھی کبھی تم تک نہیں پہنچ سکتا ۔ صحابہ مر سکتے تھے اور وہ دشمن کے حملہ سے غافل بھی
ہو سکتے تھے۔ چنانچہ اُحد کی جنگ میں دشمن ان کو نقصان پہنچاتے ہوئے آگے نکل آیا ۔ مگر
تمہارے لئے وہ زمانہ نہیں آ سکتا تم ہمیشہ خدا تعالیٰ کی گود میں رہو گے اور اللہ تعالیٰ کے
فرشتے تمہاری حفاظت کرتے رہیں گے اور اسلام کی اشاعت ہمیشہ تمہارے ہاتھوں سے
ہوتی رہے گی۔ اور یہ سلسلہ بڑھتا چلا جائے گا اور ترقی کرتا چلا جائے گا اور تمہاری طاقت
اور عزت اور شہرت میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جائے گا یہاں تک کہ تم ساری دنیا میں
پھیل جاؤ گے۔ اور وہ لوگ جو آج تم پر اعتراض کرتے ہیں اور تمہیں حقیر اور ذلیل قرار
دیتے ہیں وہ اُس وقت جب کہ تم دنیا میں غالب ہو گے تم سے کہیں گے کہ ہمیں بھی اپنی
عزت اور شہرت میں سے کچھ حصہ دو۔ اُس وقت تمہیں ذلیل سمجھنے والا تمہاری گداگری
کرے گا اور تم پر ظلم کرنے والا تمہارے رحم کا طالب ہوگا اور تمہیں حقارت کی نگاہ سے
دیکھنے والا تمہاری عزت کا اقرار کرے گا اور اپنے گزشتہ فعل پر شرمندہ اور نادم ہوگا ۔ یہ
انوار العلوم جلد 26
خدا کی تقدیر ہے جو پوری ہوکر رہے گی ۔
195
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
قضائے آسمان است ایں بہر حالت شود پیدا
پس خدا تعالیٰ پر ایمان رکھو اور یقین رکھو کہ تم دنیا پر غالب آنے والے ہو۔ بے شک
تم اس وقت کمزور اور نا طاقت سمجھے جاتے ہو مگر وہ دن زیادہ دور نہیں کہ خدا کی رحمت نئی نئی
شکلوں میں ظاہر ہوگی اور تمہیں اُس کی قدرت کے وہ نمونے دکھائے گی جو تمہارے وہم
اور گمان میں بھی نہیں ہیں ۔
کا انتظار کرو۔
بد قسمت ہے وہ انسان جو مایوس ہو جاتا اور مشکلات کے وقت ہمت ہار کر بیٹھ جاتا
ہے ایسا انسان خدا تعالیٰ کی رحمت سے کبھی حصہ نہیں پاسکتا۔ اُس کی رحمت سے حصہ پانے
کے لئے ضروری ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی مدد پر کامل یقین اور بھروسہ رکھے ۔ بے شک
تمام کام خدا تعالیٰ کی مدد سے ہی سرانجام پاتے ہیں مگر وہ یہ بھی دیکھنا چاہتا ہے کہ میرا بندہ
کتنا صبر کرتا ہے پھر یکدم اُس کی رحمت کے ایسے دروازے کھلتے ہیں کہ انسان حیران
ہو جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ یہ رحمتیں اور برکتیں تو میرے وہم او رگمان میں بھی نہیں
تھیں ۔ پس اللہ تعالیٰ کی برکتیں اور اُس کی رحمتیں آ رہی ہیں تم اُن دنوں کا ا
اللہ تعالیٰ تمہاری مصیبتوں کی رسیاں کاٹ ڈالے گا اور وہ چیزیں جن کو تم حاصل نہیں
کر سکتے اُن کو خدا آپ تمہارے لئے مہیا کر دے گا ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ابھی ایسا ہو جائے
گا یا ایک گھنٹہ کے بعد یا ایک دن کے بعد یا ایک ہفتہ کے بعد یا دو ہفتہ کے بعد یا ایک مہینہ
کے بعد یا دو مہینہ کے بعد ایسا ہو جائے گا مگر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آسمان ٹل سکتا ہے، زمین
مل سکتی ہے، سورج ٹل سکتا ہے، چاند ٹل سکتا ہے ، ستارے ٹل سکتے ہیں ، دنیا ادھر سے اُدھر
ہو سکتی ہے مگر خدا کا یہ وعدہ کبھی نہیں مل سکتا کہ وہ تمہیں ایسی برکتیں دے گا اور تم پر اپنے
ایسے انعام نازل کرے گا کہ دشمن سے دشمن بھی یہ اقرار کرنے پر مجبور ہوگا کہ تم ایک
مبارک وجود ہو اور وہ لوگ جو آج تم پر ہنسی کرتے ہیں کل شرمندہ ہوں گے اور تم سے
معافیاں ما مانگیں گے ۔ آج تو وہ کہتے ہیں کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے
ہو مگر کل یہی لوگ کہیں گے کہ آپ اسلام کے بہت بڑے خدمت گزار ہیں ۔ آپ لوگ
انوار العلوم جلد 26
196
یوم مصلح موعود پر جماعت احمد یہ کراچی۔
ہمارے ساتھ وہی سلوک کریں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دشمنوں سے کیا
تھا۔ اور مجھے یقین ہے کہ تم بھی اُس وقت غرور میں نہیں آؤ گے، تکبر میں مبتلا نہیں ہو گے
بلکہ تم کہو گے کہ ٹھیک ہے ہم بھی تمہیں یہی کہتے ہیں کہ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 2
جاؤ آج تم پر کوئی ملامت اور سرزنش نہیں بلکہ تم انہیں بھائیوں کی طرح اپنے سینہ سے لگاؤ
گے اور کہو گے کہ جو سبق اس نے ہم کو دیا تھا وہ ہم کو اچھی طرح یاد ہے مگر تم اس سبق کو بھول
گئے اور تم ہمارے متعلق یہ کہتے رہے کہ یہ لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ہیں
حالانکہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق اور آپ کے کامل غلام تھے ۔ تم وہ کام
کرتے رہے جو ابو جہل اور اس کے ساتھیوں نے کیا مگر ہم وہ کام کریں گے جو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں نے کیا اور عفو اور محبت اور پیار کا سلوک اپنے
دشمنوں سے کریں گے۔ اب میں دعا کر دیتا ہوں ۔ سب دوست میرے ساتھ دعا میں
( الفضل 8 مارچ 1957ء )
66
شریک ہوں ۔“
1:بخارى كتاب المغازى باب قول الله تعالى إِذْ تَسْتَغِيثُوْنَ رَبَّكُمْ (ال) حدیث
نمبر 3952 صفحه 668 الطبعة الثانية مطبوع رياض 1999ء
2: يوسف
انوار العلوم جلد 26
197
مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب
مجلس خدام الاحمدیہ کراچی
سے خطاب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد 26
198
مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب