مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
و
199
مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس خدام الاحمد یہ کراچی سے خطاب
( فرموده 24 فروری 1957ء بمقام دار الصدر‘ ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
جو رپورٹ اس وقت قائد صاحب نے پڑھی ہے اس میں انہوں نے نو جوانوں کی
اصلاح کے جو ذرائع اور طریق بیان کئے ہیں میرے نزدیک مرکز کو چاہیے کہ وہ ان سے
دوسری مجالس کو بھی آگاہ کرے۔ بہت سی مجالس ایسی ہوتی ہیں جو حیران ہوتی ہیں کہ ہم
اصلاح کے کیا طریق اختیار کریں ۔ ان کو یہ بتانا کہ ہم نوجوانوں کی اصلاح کے لئے کیا کیا
ذرائع اختیار کر سکتے ہیں ایک مفید بات ہے۔ انہوں نے جو طریق اس وقت بیان کئے ہیں
وہ سب کے سب مفید ہیں لیکن اس کے علاوہ انہیں ایک اور طریق بھی اختیار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم کمزور خدام کو دعاؤں کی تحریک کرتے رہتے ہیں یہ بھی اچھا ہے مگر
میرے نزدیک انہیں کمزور خدام کی اصلاح کے لئے ایک یہ طریق بھی اختیار کرنا چاہیے کہ
چند جو شیلے خدام مل کر ان کے گھروں پر جائیں اور انہیں کہیں کہ آؤ ہم سب مل کر دعا کریں
کہ ہم میں جو کمزور ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اپنی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اس کا
نتیجہ یہ ہوگا کہ جو کمزور اس دعا میں ان کے ساتھ شامل ہو جائے گا وہ اپنی اصلاح کرنے کی
کوشش کرے گا۔ پس ہمیشہ کمزوروں کے گھروں پر جاؤ اور ان کو کہو کہ آؤ ہمارے ساتھ مل کر
اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرو۔ اس طرح آہستہ آہستہ خود اُن کو اپنا نفس نصیحت کرنا شروع
کر دے گا۔ پھر جب آپ لوگ ان ہی کمزور خدام سے کہیں گے کہ آؤ اب ہمارے ساتھ مل
کر دوسرے خدام کے گھروں پر چلو تا کہ ہم ان کے لئے بھی دعا کریں تو سب سے پہلے ان
کو بھی اپنی اصلاح کی طرف توجہ پیدا ہو گی اور اس طرح کام پہلے سے بہتر ہو جائے گا۔

انوار العلوم جلد 26
200
مجلس خدام الاحمد یہ کراچی سے خطاب
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت احمد یہ کراچی کے 580 خدام میں سے صرف 46 خدام
ایسے ہیں جنہوں نے تحریک جدید میں حصہ نہیں لیا ۔ باقی سب اس میں حصہ لے رہے
ہیں ۔ یہ بے شک ایک خوشی کی بات ہے لیکن خدمت سلسلہ کا کام ایسا ہے کہ 46 کی نفی بھی
بہت بری لگتی ہے۔ انہیں چاہیے تھا کہ ان کے اندر خدمت دین کا ایسا احساس ہوتا کہ ایک
کی بھی نفی نہ ہوتی ۔ 46 کی نفی بتاتی ہے کہ ابھی ہم نے جماعت کے بہت سے افراد کو ان
کے فرائض کی طرف توجہ دلانی ہے۔ اس وقت ہماری جماعت دس لاکھ تک پہنچ چکی
ہے 580 خدام میں سے 46 کا کمزور ہونا بتاتا ہے کہ قریباً دوسو میں سے ایک فرد ایسا ہے
جو تحریک جدید میں حصہ نہیں لے رہا ۔ اب اگر دو سو کو چھیالیس سے ضرب دی جائے تو
92 سو بنتا ہے ۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ ہماری جماعت میں نو ہزار دو سو آدمی ایسا ہے جو چندہ
نہیں دے رہا۔ اور اگر وہ واقع میں اس طرف توجہ نہیں کر رہا تو یہ کتنی خطرناک بات ہے۔
اگر یہ نو ہزار دو سو آدمی بھی حصہ لینے لگے تو یورپ میں کئی مسجد میں تعمیر ہو جائیں اور کئی نئے
مشن کھل جائیں ۔ مگر اس کا علاج بھی دعا ہی ہے ۔ یہ میں مان نہیں سکتا کہ جماعت میں کوئی
ایسا شخص بھی ہے جو تبلیغ کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ اور اگر وہ ضرورت کو سمجھتے ہوئے بھی چندہ
میں حصہ نہیں لیتا تو اس کے معنے یہ ہیں کہ اُس کے دل پر زنگ لگ گیا ہے اور دل کا زنگ
دور کرنے کے لئے بھی دعا کی ہی ضرورت ہے۔ پس دعاؤں میں شامل کر کے کمزور خدام
کی غیرت کو بھڑکایا جائے ۔ ہم نے دیکھا ہے بعض ایسے آدمی جو چندہ دینے میں بڑے
سست تھے جب انہیں سمجھایا گیا تو وہ بڑی بڑی قربانی کرنے والے بن گئے ۔ ایک دوست
جواب بہت مخلص ہیں اور جنہیں اپنی پرانی بات کا ذکر بہت برا لگتا ہے اور کہتے ہیں کہ کسی
نے آپ کے پاس غلط رپورٹ کر دی تھی اُن کے متعلق شروع میں مجھے پتا لگا کہ وہ سلسلہ کی
طرف توجہ رکھتے ہیں ۔ اس پر میں نے مولوی شیر علی صاحب اور حافظ روشن علی صاحب کو
ان کے پاس بھیجا۔ انہوں نے سنایا کہ ہم نے ان کو کہا کہ بیعت کر لیجئے ۔ وہ کہنے لگے
بیعت تو میں کرلوں گا مگر باقاعدہ چندہ نہیں دوں گا۔ میں نے کہا تھوڑا تھوڑا چندہ ہی دینا
شروع کر دیں ۔ پھر اللہ تعالیٰ چاہے گا تو آپ خود ہی بڑھا دیں گے۔ چنانچہ انہوں نے

انوار العلوم جلد 26
201
مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب
تھوڑا تھوڑا چندہ دینا شروع کر دیا مگر پھر اخلاص میں اتنے بڑھ گئے کہ انہوں نے بہت
زیادہ قربانی شروع کر دی۔ اب تو وہ پنشنز ہیں اور ان کا چندہ تھوڑا ہو گیا ہوگا مگر جب وہ
ملازم تھے تو دو ہزار روپیه با قاعدہ تحریک جدید کا چندہ دیتے تھے۔ میں نے ایک دفعہ
حساب لگایا تو مجھے معلوم ہوا کہ چندہ دینے میں وہ میرے بعد دوسرے نمبر پر تھے حالانکہ
چودھری ظفر اللہ خان صاحب بھی بڑی قربانی کرنے والے ہیں ۔ تو شروع میں بعض لوگ
ایسے ہوتے ہیں جو تھوڑے سے چندہ پر کفایت کرتے ہیں لیکن چونکہ ان کے دل میں
احساس ہوتا ہے کہ ہم نے اسلام کی خدمت کرنی ہے اس لئے وہ اپنی قربانیوں میں بڑھتے
چلے جاتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع میں صرف اتنا کہا تھا کہ سال میں
ایک پیسہ دے دیا کرو مگر اب دیکھ لو سال میں ایک پیسہ دینے والے اپنی ماہوار آمد پر
فی روپیہ ایک آنہ سے ڈیڑھ آ نہ تک چندہ دیتے ہیں ۔ ایک پیسہ کے حساب سے ہما را چندہ
پندرہ سولہ ہزار بنتا ہے لیکن چندہ چودہ پندرہ لاکھ روپیہ آتا ہے تو قربانی کی جو نسبت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ابتدا میں تجویز فرمائی تھی اس میں اب کئی گنا ترقی
ہوگئی ہے یہ تمام برکت عمل کی ہے ۔ جب انسان عملِ صالح کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے نیکیوں
میں اور زیادہ قدم بڑھانے کی توفیق دے دیتا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ 1 که عمل صالح انسان کو اونچا کرتا چلا جاتا ہے۔ جب
انسان خدا تعالیٰ کی راہ میں ایک قدم چلتا ہے تو دوسرا قدم اٹھانے کے لئے فرشتے اسے
آپ دھنگا دے دیتے ہیں ۔
حضرت معاویہ کے متعلق لکھا ہے کہ وہ ایک دفعہ صبح کی نماز کے لئے نہ اٹھ سکے اور ان
کی نماز با جماعت رہ گئی ۔ اس کا انہیں اتنا صدمہ ہوا کہ وہ سارا دن روتے رہے ۔ اللہ تعالیٰ
نے اپنے فرشتوں سے کہا کہ میرے اس بندے کو نماز رہ جانے کا بڑا افسوس ہوا ہے اسے
سو نماز با جماعت کا ثواب دے دو۔ دوسرے دن صبح کے وقت انہوں نے کشفی حالت میں
دیکھا کہ ایک شخص انہیں جگا رہا ہے وہ اسے دیکھ کر ڈر گئے کیونکہ وہ بادشاہ تھے اور باہر پہرہ

انوار العلوم جلد 26
202
مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب
لگا ہوا تھا وہ حیران ہوئے یہ شخص اندر کس طرح آ گیا ہے۔ اس نے ان کی حیرت کو دیکھ کر
کہا کہ میں شیطان ہوں اور تمہیں نماز کے لئے جگانے آیا ہوں ۔ وہ کہنے لگے کہ شیطان تو
نماز سے روکا کرتا ہے تو مجھے نماز کے لئے کیوں جگا رہا ہے؟ اُس نے کہا بات اصل میں یہ
ہے کہ میرے روکنے کی اصل غرض تجھے نیکی اور ثواب سے محروم رکھنا تھی مگر تم اتنا روئے کہ
خدا نے کہا کہ اسے ایک سو نماز با جماعت کا ثواب دے دیا جائے۔ پس میں نے سمجھا کہ
اب اسے ثواب سے روکنے کا یہی طریق ہے کہ اسے نماز کے لئے جگا دیا جائے ۔ اس
طرح کم از کم اسے ایک نماز کا ہی ثواب ملے گا زیادہ ثواب نہیں لے سکے گا۔
تو جب کوئی شخص نیک کام کرتا ہے تو اس کا قدم آگے بڑھتا ہے ۔ اب خواہ معاویہؓ
کے پاس جبریل آتا اور کہتا کہ معاویہ اٹھو اور نماز پڑھو اور خواہ شیطان نے کہا بات ایک
ہی ہوگئی ۔ مگر شیطان کے کہنے سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ حدیث حل ہو گئی
کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے 2 اور وہ جو بات بھی میرے دل میں ڈالتا ہے نیک ہوتی
ہے۔ حضرت معاویہؓ کو بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیابت میں یہ بات حاصل
ہوگئی اور شیطان نے انہیں نماز کے لئے جگا دیا۔ اگر تم دعا ئیں کرو گے اور دوسروں کو ٹیک
تحریکیں کرو گے تو آہستہ آہستہ تمہارے کمزور خدام میں بھی تغیر پیدا ہونا شروع ہو جائے گا۔
پس کمزوروں کو اپنی اجتماعی دعاؤں میں شریک کرو اور ان سے کہو کہ اب تحریک جدید کا نیا
دور شروع ہے جس میں ماہوار آمد کا بیس فیصدی چندہ دینا ضروری ہوتا ہے تم اگر بیس فیصدی
نہیں دے سکتے تو نصف فیصدی ہی دے دو۔ فی روپیہ ایک پیسہ ہی دے دو ہم تم سے اسی قدر دو۔
چندہ لے لینا غنیمت سمجھتے ہیں ۔ مگر ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ جس طرح پہلے لوگوں نے ایک
آنہ سے مدد شروع کی تھی اور پھر سینکڑوں روپیہ دینے لگ گئے اُسی طرح تم بھی اپنی قربانیوں
میں ترقی کرتے چلے جاؤ گے۔ چنانچہ جب تحریک جدید کا آغاز ہوا تو پہلے سال میں
نے 930 روپیہ دیا۔ اس کے بعد بڑھاتے بڑھاتے دسویں سال میں نے دس ہزار روپیہ دیا جو
اب تک برابر ہر سال دیتا چلا آ رہا ہوں ۔ مگر اب میں محسوس کرتا ہوں کہ دس ہزار روپیہ
بھی کم ہے۔ شروع میں زمینوں کی جتنی آمد ہوتی تھی وہ ساری خرچ ہو جاتی تھی مگر اب میں

انوار العلوم جلد 26
203
مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب
دیکھتا ہوں کہ کام منظم ہو جانے کی وجہ سے آمد بڑھ گئی ہے اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ اپنا
چندہ بڑھانا چاہیے۔
غرض جب بھی کوئی انسان نیکی کی طرف اپنا قدم بڑھاتا ہے اللہ تعالیٰ اسے مزید قدم
اٹھانے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔ یہ تحریک بائیس سال سے جاری ہے اور اب تک
دولاکھ ستر ہزار روپیہ میں تحریک جدید میں دے چکا ہوں ۔ اسی طرح ایک مخلص دوست
نے ایک دفعہ مجھے بہت بڑا نذرانہ دے دیا۔ میں نے سمجھا کہ اتنا بڑا نذرانہ مجھے اپنی ذات
پر استعمال کرنے کی بجائے سلسلہ کے لئے استعمال کرنا چاہیے چنانچہ میں نے وہ سارے کا
سارا نذرانہ اسلام کی اشاعت کے لئے دے دیا مگر اس کے باوجود میری نیت یہی ہے کہ
میں اپنے چندہ کو بڑھا دوں ۔ میں اب تک صرف اس لئے رُکا رہا کہ ولایت جانے کی وجہ
سے مجھ پر قرض زیادہ ہو گیا تھا جس کا اُتارنا ضروری تھا بلکہ اب جبکہ جماعت نے عت نے ہیمبرگ
کی مسجد کے لئے چندہ جمع کرنے میں سُستی دکھائی ہے میں سوچ رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے
توفیق دے تو میں اکیلا ہی اپنے خرچ پر مغربی ممالک میں ایک مسجد بنوا دوں تا کہ اسلام کا
جھنڈا ہمیشہ بلند ہوتا رہے ۔
اب آخر میں میں دعا کر کے آپ لوگوں کو رخصت کرتا ہوں کیونکہ بیماری کی وجہ سے
( الفضل 13 مارچ 1957ء )
میں زیادہ نہیں بول سکتا ۔
11:1 : فاطر
،،
2 : مسلم کتاب صفات المنافقين باب تحريش الشَّيْطَان (الخ) حديث نمبر
7110 صفحه 1225 ، 1226 الطبعة الثانية مطبوعة رياض 2000ء

انوار العلوم جلد 26
205
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے
سالانہ اجتماع سے خطاب
)13اکتوبر 1957ء(
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد 26
206
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔

آج 10 میں سے 10 باقی