کفار کی اولاد کی قربانیاں

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
226
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ
۔۔۔۔۔۔
کی کوئی نرینہ اولاد نہیں جس کے آپ باپ کہلا سکیں مگر خدا تعالیٰ آپ کی روحانی اولاد کو
قیامت تک جاری رکھے گا جو ہمیشہ آپ کے کام کو جاری رکھے گی اور آپ کے نام کو دنیا کے
کناروں تک پہنچاتی رہے گی۔ جس کے مقابلہ میں صرف جسمانی اولاد کا میسر آجانا کوئی
حقیقت نہیں رکھتا ۔
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جسمانی اولاد بعض اوقات انسان کیلئے ہزاروں دقتوں اور
مصیبتوں کا موجب ہو جاتی ہے اور بجائے اس کے کہ اس کی اولاد کی وجہ سے باپ کی عزت
ہو اس کی ذلت اور رسوائی ہوتی ہے۔ پس صرف جسمانی اولاد کا میسر آجانا کوئی بڑی کامیابی
نہیں ۔ ہاں اگر کسی کو روحانی اولا د مل جائے اور وہ اس کے نام اور کام کو دنیا میں پھیلائے تو
یہ اس کی بہت بڑی کامیابی کہلائے گی۔ اور ایسا شخص ہر عقلمند انسان کی نگاہ میں صاحب اولاد
کہلائے گا ۔ پس خدا تعالیٰ مُشرکین کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے اس سورۃ میں فرماتا
ہے کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں نرینہ اولا د نہیں تو اس کی وجہ سے آپ ابتر نہیں
کہلا سکتے کیونکہ جسمانی اولاد کے متعلق یہ ضروری نہیں ہوتا کہ وہ باپ کی عزت کا موجب ہو
بلکہ بسا اوقات وہ ان کی ذلت کا موجب بھی ہو سکتی ہے۔ اس لئے ہم آپ کو روحانی بیٹے
عطا کریں گے جو آپ کے نام کو روشن کرنے والے اور آپ کے کام کو جاری رکھنے کا باعث
ہوں گے اور آپ کے مقابل پر آپ کا دشمن اس قسم کی اولاد سے ہمیشہ کیلئے محروم رہے گا۔
کفار کی اولاد کی قربانیاں دشمن کے ہاں روحانی بیٹے نہ ہونے کا ثبوت تو اس بات
سے مل جاتا ہے ۔ کہ روحانی بیٹا وہی ہوتا ہے جو اپنے باپ کے مذہب پر چلے ۔ لیکن رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے بڑے دشمنوں میں سے ابوجہل ، عاص بن وائل اور ولید بن مغیرہ
وغیرہ ہی تھے ۔ یہ لوگ آپ کو دکھ دیا کرتے تھے۔ اسی طرح آپ کا ایک اور دشمن ابو سفیان
تھا جو ایک لمبا عرصہ آپ کے خلاف لڑتا رہا لیکن فتح مکہ کے بعد وہ مسلمان ہو گیا۔ ان سب
دشمنوں میں سے ابوسفیان کا تو یہ حال ہوا کہ وہ نہ صرف خود اپنی آخری عمر میں اسلام لے
آیا بلکہ اس کا بیٹا معاویہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا اور نہ صرف ایمان لایا
بلکہ اس نے حضرت علیؓ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔

انوار العلوم جلد 26
227
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ
اور جس شخص نے رسول کریم صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہونے کا دعوی کیا ہو اُس کی
خلافت کے متعلق چاہے کتنے ہی شکوک ہوں بہر حال اس سے اتنا تو واضح ہو جاتا ہے کہ اس
نے آپ کا روحانی فرزند ہونا تسلیم کیا ہے ۔ پھر اسی معاویہ کی نسل نے گیارہ سو سال تک
ہسپانیہ میں اسلام کی حکومت قائم رکھی۔ اور یہ حکومت اتنی عظیم الشان تھی کہ ایک وقت سارا
یورپ اس سے ڈرتا تھا ۔ گویا حضرت معاویہؓ نے نہ صرف خود اسلام کی خدمات بجالائیں
بلکہ اس کی اولاد کے ذریعہ بھی اسلام کو عروج نصیب ہوا ۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر تشریف لائے تو آپ نے دیکھا کہ
آپ کی بیوی اُم حبیبہ نے جو ابو سفیان کی بیٹی تھیں اپنے بھائی معاویہ کا سر اپنی گود میں رکھا
ہوا ہے اور اسے پیار کر رہی ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر آپ شرما گئیں اور
انہوں نے حضرت معاویہؓ کو الگ کر دیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ام حبیبہ!
کیا تم معاویہ سے پیار کر رہی تھیں ؟ انہوں نے عرض کیا ہاں یا رسول اللہ ! معاویہ میرا بھائی
ہے ۔ آپ نے فرمایا جو تمہیں پیارا ہے وہ ہمیں بھی پیارا ہے۔
اس طرح گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاویہؓ کو ایک رنگ میں اپنا
بیٹا قرار دے دیا۔ یہ تو اسلام کے ایک دشمن کا حال ہوا ۔ یعنی ابوسفیان جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر وقت لڑتا رہتا تھا اُس کی ایک بیٹی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
نکاح میں آئی اور اُس کے بیٹے معاویہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رنگ میں اپنا
بیٹا قرار دے دیا۔ پھر وہ آپ پر ایمان بھی لایا۔ اور نہ صرف آپ کی زندگی میں بلکہ بعد میں
بھی اسلام کی بڑی خدمات بجالایا۔
پھر ابو جہل جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑا شدید دشمن تھا اُس کی یہ حالت ہوئی کہ صلی
خود اُسی کی اولاد نے چاہا کہ وہ اپنی بہن حضرت علیؓ سے بیاہ دیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے اس کی اجازت نہ دی ۔ آپ نے فرمایا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام دوسری شادی
کی اجازت دیتا ہے لیکن میں پسند نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول کی بیٹی اور اس کے دشمن کی
بیٹی ایک گھر میں اکٹھی ہوں ۔ میں دوسری شادی میں روک نہیں بنتا۔ علی کو اختیار ہے کہ اگر

انوار العلوم جلد 26
228
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ ۔۔۔۔۔۔
وہ چاہے تو میری بیٹی کو طلاق دے دے اور دوسری شادی کرلے اور چاہے تو ابو جہل کی بیٹی
سے رشتہ کا خیال ترک کر دے۔ بہر حال ابو جہل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شدید ترین
دشمن تھا اور اس کا بیٹا عکرمہ (جو بعد میں مسلمان ہو گیا تھا ) مخالفت میں اتنا بڑھا ہوا تھا کہ
رجب
جب مکہ فتح ہوا تو اس نے یہ برداشت نہ کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بادشاہ ہوں اور وہ
آپ کی رعیت کہلائے ۔ ۔ چنانچہ وہ حبشہ کی طرف بھاگ گیا ۔ اُس کی بیوی زیادہ شریف تھی
اور دل سے مسلمان تھی ۔ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا کہ
یا رسول اللہ ! کیا عکرمہ آپ کا رشتہ دار نہیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں وہ میرا رشتہ دار ہے ۔ اس
نے کہا یا رسول اللہ ! کیا یہ بات آپ کو اچھی لگتی ہے کہ عکرمہ یہاں نہ رہے؟ جب غیر حاکم
تھے تو وہ مکہ میں رہتا تھا لیکن اب آپ جو اس کے رشتہ دار ہیں حاکم بن گئے ہیں تو وہ بھاگ
کر حبشہ چلا گیا ہے۔ آپ نے فرمایا وہ کیوں حبشہ چلا گیا ہے ؟ عکرمہ کی بیوی نے جواب دیا
اُسے خبر ملی تھی کہ آپ نے اس کے قتل کا حکم دے دیا ہے۔ یا رسول اللہ ! جہاں آپ نے اپنے
باقی دشمنوں کو معاف کر دیا ہے عکرمہ کو بھی معاف فرمادیں ۔ آپ نے فرمایا ہم معاف
کرتے ہیں ۔ وہ واپس آ جائے تو ہم اسے کچھ نہیں کہیں گے ۔ عکرمہ کی بیوی نے کہا
یا رسول اللہ ! وہ بڑا با غیرت انسان ہے شاید اس کے واپس آجانے کے بعد آپ اُس سے
امید رکھیں کہ وہ اسلام لے آئے وہ اسلام نہیں لائے گا ۔ آپ نے فرمایا میری طرف سے
اُسے اپنے مذہب پر قائم رہنے کی اجازت ہے ۔ وہ عورت بڑی ہمت والی تھی وہ اپنے خاوند
کی تلاش میں گئی ۔ عکرمہ مکہ سے بھاگ کر حبشہ کی طرف جا رہا تھا ۔ جب ساحلِ سمندر پر
عرب کو ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کی نیت سے بیٹھا ہوا تھا تو پراگندہ سر پریشان حال بیوی گھبرائی
ہوئی وہاں پہنچی تو اس نے کہا میرے چچا کے بیٹے ! ( عرب عورتیں اپنے خاوند کو چا کا بیٹا کہا
کرتی تھیں ) اتنے شریف اور رحمدل انسان چھوڑ کر تم کہاں جا رہے ہو؟ یہ جگہ جہاں سے
حبشہ کو جہاز جاتے تھے مکہ سے 70 میل کے فاصلہ پر تھی ۔ عکرمہ نے کہا تم میرے پیچھے
بھاگ کر کیوں آگئی ہو کیا تم سمجھتی ہو کہ میری ساری دشمنیوں کے باوجود محمد مجھے معاف
کر دیں گے؟ بیوی نے کہا ہاں میں محمد سے مل کر آئی ہوں ۔ انہوں نے فرمایا ہے کہ میں نے

انوار العلوم جلد 26
229
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ ۔۔۔۔۔۔
عکرمہ کو معاف کر دیا ہے ۔ وہ اگر چاہے تو مکہ واپس آ جائے اور یہاں امن سے رہے
اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔ بلکہ میں نے تو آپ سے یہ عہد بھی لے لیا ہے کہ تم اپنے دین پر
قائم رہنا چا ہو تو قائم رہو تمہیں اسلام قبول کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جائے گا ۔ چنانچہ
عکرمہ واپس آگیا ۔ اس کی بیوی اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی اور
عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ کا بھتیجا واپس آگیا ہے ۔ پھر عکرمہ نے اسے اشارہ کیا کہ
اب مجھے بولنے دو ۔ چنانچہ عکرمہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے کہا۔ میری
بیوی میرے پیچھے گئی تھی اور اس نے مجھے بتایا ہے کہ آپ نے میری ساری دشمنیوں کے
باوجود مجھے معاف کر دیا ہے اور اب آپ مجھے قتل نہیں کریں گے۔ کیا یہ سچ ہے؟ آپ نے
فرمایا ہاں تمہاری بیوی سچ کہتی ہے۔ پھر عکرمہ نے کہا اس نے مجھے یہ بھی بتایا ہے کہ آپ نے
مجھے اجازت دے دی ہے کہ اگر چاہوں تو اپنے مذہب پر قائم رہوں مجھے اسلام قبول کرنے
کے لئے نہیں کہا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا تمہاری بیوی نے ٹھیک کہا ہے ۔ اس پر عکرمہ نے
بے اختیار کہا ۔ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْلُهُ -
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عکرمہ ! یہ کیا ؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! میں نے اور
میرے باپ نے جو دشمنیاں آپ سے کیں ان کے ہوتے ہوئے آپ نے مجھے معاف کر دیا
ہے اور جو شخص شدید دشمنوں کو معاف کر سکتا ہے اور پھر ان کو یہ اجازت بھی دیتا ہے کہ وہ اگر
چاہیں تو اپنے مذہب پر قائم رہیں وہ نبی کے سوا اور کوئی نہیں ہو سکتا ۔ یا رسول اللہ ! میں تو
سیاسی طور پر مکہ واپس آیا تھا لیکن جب آپ نے اپنے منہ سے فرما دیا کہ آپ مجھے نہ صرف
قتل نہیں کریں گے بلکہ اپنے دین پر قائم رہنے کی بھی اجازت دیں گے تو مجھے یقین ہو گیا کہ
آپ سچے ہیں اور خدا تعالیٰ کے رسول ہیں ۔ یا رسول اللہ ! آپ مجھے اپنا ہاتھ دیں کہ میں
آپ پ کی بیعت کروں ۔ چنانچہ مکرمہ نے آپ کا ہاتھ پکڑا اور بیعت کر لی ۔ 2
پھر بعد میں اس نے ایمان میں اتنی ترقی کی کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں جنگ یرموک
میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ کی جانیں خطرہ میں تھیں اور مسلمان کثرت
سے مارے جارہے تھے تو اسلامی کمانڈر انچیف حضرت ابو عبیدہ بن الجراح نے کہا کہ میں

انوار العلوم جلد 26
230
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک ز
چاہتا ہوں کہ کچھ ایسے بہادر نکل آئیں جو تعداد میں اگر چہ تھوڑے ہوں لیکن وہ سر دھڑ کی
بازی لگا کر رومی فوج پر رعب ڈال دیں۔حضرت عکرمہ آگے نکلے اور انہوں نے حضرت
ابو عبیدہ سے درخواست کی کہ مجھے اپنی مرضی کے مطابق کچھ آدمی چن لینے دیں میں ان
آدمیوں کو ساتھ لے کر دشمن کے قلب لشکر پر حملہ کروں گا اور کوشش کروں گا کہ ان کے
جرنیل کو مار دوں۔اُس وقت رومی لشکر کا جرنیل خوب زور سے لڑ رہا تھا اور بادشاہ نے اُس
سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ مسلمانوں کے مقابلہ میں فتح حاصل کر لے تو وہ اپنی لڑکی کی شادی
اُس سے کر دے گا اور اپنی آدھی مملکت اس کے سپر د کر دے گا۔اس لالچ کی وجہ۔د -
وجہ سے وہ
بڑے جوش میں تھا۔اور اپنی ذاتی اور شاہی فوج لے کر میدان میں اترا ہوا تھا اور اس نے
سپاہیوں سے بڑی رقوم کا وعدہ کیا ہوا تھا۔چنانچہ رومی سپاہی بھی جان تو ڑ کر لڑ رہے تھے۔جب رومی لشکر نے مسلمانوں پر حملہ کیا تو وہ جرنیل لشکر کے قلب میں کھڑا تھا۔حضرت عکرمہ
نے قریباً چار سو آدمیوں کو لے کر لشکر کے قلب پر حملہ کیا اور ان کے ساتھیوں میں سے ایک
شخص نے اس جرنیل پر حملہ کر کے اُسے نیچے گرا دیا۔مقابلہ میں لاکھوں کا لشکر تھا اور یہ صرف
چارسو مسلمان تھے اس لئے مقابلہ آسان نہ تھا۔اس جرنیل کو تو انہوں نے مار دیا اور اس کے
مرجانے کی وجہ سے لشکر بھی تتر بتر ہو گیا۔مگر دشمن اُن آدمیوں پر ٹوٹ پڑا اور سوائے چند ایک
کے سارے کے سارے شہید ہو گئے 3 ان آدمیوں میں سے 12 شدید زخمی تھے۔جب
مسلمان لشکر کو فتح ہوئی تو ان لوگوں کی تلاش شروع ہوئی۔ان 12 زخمیوں میں حضرت عکرمہ
بھی شامل تھے۔ایک مسلمان سپاہی آپ کے پاس آیا آپ کی حالت خراب تھی۔اس نے کہا
عکرمہ میرے پاس پانی کی چھاگل ہے تم کچھ پانی پی لو۔آپ نے منہ پھیر کر دیکھا تو پاس ہی
حضرت عباس کے بیٹے فضل پڑے ہوئے تھے۔وہ بھی بہت زخمی تھے۔عکرمہ کہنے لگے میری
غیرت یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ جن لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُس وقت مدد
کی جب میں آپ کا شدید مخالف تھا وہ اور ان کی اولا دتو پیاس کی وجہ سے مرجائے اور میں
پانی پی کر زندہ رہوں پہلے انہیں پانی پلاؤ۔اگر کچھ بچ جائے تو پھر میرے پاس لے آنا۔چنانچہ وہ مسلمان فضل کے پاس گیا۔انہوں نے اگلے زخمی کی طرف اشارہ کیا اور کہا پہلے

انوار العلوم جلد 26
231
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زن
انہیں پلا ؤ وہ مجھ سے زیادہ مستحق ہے۔وہ اُس زخمی کے پاس گیا تو اُس نے اگلے زخمی کی
طرف اشارہ کر کے کہا کہ وہ مجھ سے زیادہ مستحق ہے پہلے اسے پلاؤ۔اس طرح وہ جس
سپاہی کے پاس جاتا وہ اسے دوسرے کی طرف بھیج دیتا اور کوئی پانی نہ پیتا۔جب وہ آخری
زخمی کے پاس پہنچا تو وہ فوت ہو چکا تھا۔جب عکرمہ کی طرف کو ٹا تو وہ بھی دم تو ڑ چکے تھے۔اس طرح باقی زخمیوں کا حال ہوا۔جس کے پاس بھی وہ گیا وہ فوت ہو چکا تھا 4۔اب دیکھو اس قسم کا اخلاص دکھانے والا لڑ کا ابو جہل کا لڑکا نہیں ہوسکتا وہ یقینا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی بیٹا تھا۔پھر جس شخص کیلئے حضرت عکرمہ نے اخلاص دکھا یا وہ ابو جہل
کا لڑکا یا قریبی عزیز نہ تھا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رشتہ دار اور عزیز تھا۔پھر انہوں نے
یہ قربانی کفار اور مشرکین کے لیے نہیں کی بلکہ انہوں نے یہ قربانی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پر ایمان لانے والوں کے لئے کی۔غرض عکرمہ جو ابوجہل کی جسمانی نسل میں سے تھا ابو جہل
کا بیٹا ثابت نہ ہوا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لڑکا ثابت ہوا۔اس نے آپ کی
بیعت کر لی تھی اور اس کے بعد اس نے اسلام کیلئے غیر معمولی قربانیاں کیں۔حدیث بھی
اس بات پر گواہ ہے۔چنانچہ حضرت عکرمہ کے ایمان لانے سے سالہا سال پہلے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اسلام لانے کی پیشگوئی فرمائی تھی جو پوری ہوئی۔احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ میں نے خواب میں
دیکھا کہ ایک فرشتہ آرہا ہے اور اس کے ہاتھ میں انگوروں کا ایک خوشہ ہے۔میں نے پوچھا
یہ خوشہ کس کے لئے ہے؟ اُس فرشتے نے کہا یہ خوشہ جنت کے انگوروں کا ہے اور آپ کے
رب نے یہ خوشہ آپ کیلئے بھجوایا ہے۔میں بہت خوش ہوا مگر میں نے دیکھا اُس فرشتے کے
پاس ایک اور خوشہ بھی ہے۔میں نے دریافت کیا یہ خوشہ کس کیلئے ہے؟ اس نے کہا یہ ابو جہل
کے لئے ہے۔اس پر میں سخت حیران ہوا کہ یہ کیا بات ہے کہ جنت سے خدا تعالیٰ کے رسول
کیلئے بھی انگوروں کا خوشہ آتا ہے اور اُس کے دشمن ابو جہل کے لئے بھی خوشہ آتا ہے۔خدا تعالیٰ کا رسول اور اس کا دشمن برابر کیسے ہوئے؟ لیکن جب عکرمہ ایمان لایا تو میں نے
سمجھا کہ وہ خوشه در اصل عکرمہ کے لئے تھا۔5۔خدا تعالیٰ نے بیٹے کی جگہ باپ کا نام ظاہر کیا

آج 10 میں سے 10 باقی