حضرت خالدؓ بن ولید
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
232
ہر احمد میں عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ
جیسا کے خوابوں کا طریق ہے۔اس طرح بتا دیا کہ عکرمہ ایک دن اسلام قبول کر کے جنت
کے انعامات کا مستحق ہو جائے گا۔تو دشمن کہتا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ
ابتر ہیں، ان کی نرینہ اولاد نہیں۔لیکن واقعات نے ثابت کر دیا کہ دراصل ابتر آپ کے
دشمن ہی تھے اللہ تعالیٰ نے ان کی جسمانی اولادوں کو اسلام میں داخل کر کے آپ کے
قدموں میں ڈال دیا اور انہوں نے بعد میں آپ کے لائے ہوئے دین اور آپ کے نام کو
بلند کرنے کیلئے عظیم الشان قربانیاں کیں۔حضرت خالد بن ولید پھر دیکھو ولید آپ کا کس قدر دشمن تھا مگر اس کا بیٹا خالد آپ پر
ایمان لایا۔پھر ساری عمر وہ آپ پر اور آپ کے لائے ہوئے دین پر اپنی جان شمار کرتا رہا۔حضرت خالد بھی ایک زمانہ میں اسلام کے شدید دشمن تھے لیکن بعد میں خدا تعالیٰ نے انہیں
ہدایت دے دی اور انہوں نے اسلام کے لئے بڑی بھاری قربانیاں کیں۔انہوں نے رومی
سلطنت کو شکست دے کر شام کو اسلام کے لئے فتح کیا۔حضرت عمرو بن عاص جن کے دادا
اوائل اسلام میں شدید دشمن تھے وہ بھی اسلام لائے اور انہوں نے مصر اور فلسطین کو اسلام
کے لئے فتح کیا اور ایسا فتح کیا کہ لوگوں کو ماننا پڑا کہ مصر اسلام کا ایک مضبوط اڈا تھا۔عقبہ
اور شیبہ کی اولادوں کا نام مجھے یاد نہیں۔لیکن بہر حال یہ بات ضرور ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
ان لوگوں کی جسمانی اولادیں اُن سے چھین کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دی تھیں
اور وہ اولادیں بھی بجائے اپنے ماں باپ کا نام بلند کرنے کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے نام کی بلندی کا موجب بنیں۔حالانکہ مشرکین مکہ کی مخالفت کا یہ حال تھا کہ ایک دفعہ ان کی
تکالیف سے تنگ آکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ اب آپ طائف کی طرف
جائیں گے اور وہاں کے لوگوں کو خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچائیں گے۔چنانچہ آپ طائف تشریف
لے گئے اور آپ کے غلام حضرت زید بن حارثہؓ آپ کے ہمراہ تھے لیکن اہلِ طائف نے
خدا تعالیٰ کے پیغام کو ٹھکرا دیا اور آپ کے پیچھے گئے لگا دیئے۔لڑکوں کو اکسایا اور انہوں نے
جھولیوں میں پتھر بھر کے آپ پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو شہر
سے نکال دیا۔چنانچہ آپ پھر مکہ کی طرف واپس کو ٹے لیکن عرب کے دستور کے مطابق
انوار العلوم جلد 26
233
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زن
لڑائی کی وجہ سے مکہ چھوڑ دینے کے بعد آپ مکہ کے باشندے نہیں رہے تھے۔اب مکہ
والوں کا اختیار تھا کہ وہ آپ کو مکہ میں آنے دیتے یا نہ آنے دیتے۔اس لئے مکہ میں آنے
کے لئے ضروری تھا کہ وہاں کا کوئی رئیس آپ کو پناہ دے۔آپ نے حضرت زید بن حارثہؓ کو
مکہ کے ایک رئیس مطعم بن عدی کے پاس بھیجا اور فرمایا تم اسے کہو کہ محمد تم سے پناہ مانگتا ہے اور وہ
مکہ کے دروازہ پر کھڑا ہے اگر تم پناہ دو گے تو وہ شہر میں داخل ہو سکے گا ورنہ وہ یہیں سے کوٹ
جائے گا۔مطعم باوجو د شدید دشمن ہونے کے ایک شریف الطبع انسان تھے اُس نے کہا مکہ کی
اس سے زیادہ بدبختی اور کیا ہوگی کہ محمد جیسا آدمی اسے چھوڑ کر باہر چلا جائے ایسا کبھی نہیں
ہوسکتا میں اور میرے ساتوں بیٹے مارے جائیں گے لیکن محمد مکہ میں ہی رہے گا۔پھر اس نے
اپنے بیٹوں کو بلایا اور انہیں کہا میرے بیٹو!۔محمد نے مجھ سے پناہ مانگی ہے اور وہ اس وقت شہر
کے دروازے پر کھڑا ہے میں وہاں چلتا ہوں تم اپنی تلواریں سونت لو اور میرے ساتھ
چلوا اور شہر میں اعلان کرتے جاؤ کہ مطعم نے
محمد کو پناہ دی ہے اگر کسی کو جرات ہو تو وہ ہم سے
لڑے۔اگر محمد کو کوئی معمولی زخم بھی آیا تو تم میں سے کوئی فرد زندہ بچ رہا تو میں زندگی بھر اس
کی شکل نہیں دیکھوں گا۔چنانچہ وہ شہر کے دروازے پر گیا اور وہ رئیس تھا اور شہر والوں پر اُس
کا رعب تھا پھر اُس کے ساتوں بیٹے تلواریں سونتے ہوئے اس کے ساتھ تھے اس لئے کسی
شخص کو ان کی مخالفت کی جرات نہ ہوئی اور وہ اپنی حفاظت میں محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ) کو آپ کے گھر لے آئے۔جب آپ اپنے مکان میں داخل ہو گئے تو مطعم بن عدی
نے آپ سے دریافت کیا کہ آیا اسے اپنے گھر جانے کی اجازت ہے ؟ آپ نے فرمایا
آپ کا شکر یہ اب آپ اپنے گھر جا سکتے ہیں 7 لیکن ایک دن ایسا آیا کہ اللہ تعالیٰ نے انہی
کفار کی اولادوں کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا کے ڈال دیا۔ولید
کتنا سخت مخالف تھا لیکن اس کا بیٹا خالد اسلام لے آیا اور اس نے فلسطین اور شام کو فتح کیا
اور رومی لشکر کو شکست دی۔پھر عاص کتنا سخت دشمن تھا لیکن اس کا بیٹا عمرو آپ پر ایمان
لے آیا اور اس نے اسلام کے لئے کئی لڑائیاں کیں اور مصر فتح کیا۔پھر ابو جہل جو آپ کے
متعلق سخت بغض رکھتا تھا اُس کا بیٹا عکرمہ اسلام میں داخل ہوا اور اس نے اسلام اور
انوار العلوم جلد 26
234
ہر احمد می عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کو قربان کر دیا۔غرض إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ
میں ایک نہایت زبر دست پیشگوئی بیان کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے دشمن کہتے ہیں کہ آپ کے ہاں
نرینہ اولاد کوئی نہیں اس لئے آپ کا نام دنیا سے مٹ
جائے گا مگر یہ جھوٹے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کی اولاد نرینہ کومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
قدموں میں ڈال دے گا اور وہ ہمیشہ آپ کے نام کو بلند کرنے کا موجب رہے گی۔گویا اس
سورۃ میں اس بات کی پیشگوئی کی گئی تھی کہ آئندہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روحانی اولاد
دی جائے گی۔تم بھی إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ کا نظارہ دیکھ رہی ہو۔چنانچہ اس
وقت جو تم یہاں
بیٹھی ہو تم بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد ہو اور تم اِنَّا اَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ کا نظارہ دیکھ رہی ہو۔اس
ضلع کو دیکھ لو جب ہم یہاں آئے تو یہاں صرف چار پانچ احمدی تھے لیکن اب چھنڈ بھروانہ
اور منگلا وغیرہ میں دو ہزار کے قریب احمدی ہو گئے ہیں۔اٹھارہ انیس ہزار احمدی لائل پور ضلع
میں ہیں اور ساٹھ ہزار کے قریب احمدی سیالکوٹ میں ہیں۔جب 1891 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان میں جلسہ کیا
اُس میں صرف 75 احمدی شامل ہوئے تھے اور اس پر آپ بڑے خوش تھے لیکن 1892ء
میں جب پہلا سالانہ جلسہ ہوا تو اس پر 327 افراد آئے۔8 گویا ایک سال کے عرصہ
میں جلسہ سالانہ پر آنے والوں کی تعداد 75 سے بڑھ کر 327 ہوگئی۔اسی طرح ہر سال
ہماری جماعت بڑھتی چلی گئی۔اب دیکھ لو جھنگ اور سرگودھا کے اضلاع میں ہی پانچ چھ ہزار
احمدی بستا ہے اور یہ تعداد پہلی تعداد سے بہت زیادہ ہے۔گویا اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے ہمیں کثرت
عطا فرما رہا ہے۔جس کی طرف اِنَّا اَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَر میں اشارہ کیا گیا ہے۔بے شک کوثر
کے ایک معنی ایسے بیٹے کے بھی ہیں جو اپنے اندر خیر کثیر رکھتا ہو اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام ہیں لیکن کوثر سے مراد جماعت کی کثرت بھی ہے اور اِنَّا اَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ کے
انوار العلوم جلد 26
235
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ
معنے یہ ہیں کہ تیری جماعت میں مخلص اور تبلیغ کا جوش رکھنے والے لوگ کثرت سے پیدا کئے
جائیں گے۔چنانچہ دیکھ لو احمدیت نے کیسے نامساعد حالات میں سے گزر کر ترقی کی ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو جلسہ سالانہ پر آنے والوں کی تعداد
750 تھی۔اُس سال آپ شام کے وقت سیر کیلئے تشریف لے گئے تو آپ کی جوتی بھیڑ کی
وجہ سے آپ کے پاؤں سے نکل جاتی تھی۔آپ سیر سے واپس تشریف لائے تو فرمایا اب
جماعت کو اس قدر ترقی حاصل ہوگئی ہے کہ اس سال جلسہ پر 750 آدمی آئے ہیں۔لیکن
اب خدا تعالیٰ کے فضل سے خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے سالانہ اجتماع پر ہی آنے والوں
کی تعداد 750 سے زیادہ ہوتی ہے اور جلسہ سالانہ پر تو اس سے کئی گنا زیادہ لوگ آتے ہیں۔پچھلے
سال جلسہ سالانہ پر ساٹھ ہزار آدمی آیا تھا اگر اس سال آنے والوں کی تعداد کچھ کم بھی
ہو جائے تب بھی پچاس پچپن ہزار افراد کے آنے کی امید کی جاتی ہے۔پھر غیر ممالک میں
جلسہ سالانہ پر جس قدر لوگ آتے ہیں اگر اُن سب کو شامل کر لیا جائے تو یہ تعداد بہت زیادہ
ہو جاتی ہے۔میں نے پچھلے جلسہ سالانہ پر اعلان کیا تھا کہ فلپائن سے 61 بیعتیں آچکی ہیں
اب وہاں سے اطلاع آئی ہے کہ بیعت کرنے والوں کی تعداد 500 تک پہنچ چکی ہے اور
یہ سب لوگ عیسائی تھے۔پہلے فلپائن سپین والوں نے فتح کیا تھا پھر امریکہ نے لڑائی کی اور
فلپائن کو فتح کر لیا بلکہ فلپائن کے ساتھ اس نے کیوبا پر بھی قبضہ کر لیا۔جس جرنیل نے فلپائن
کو فتح کیا وہ پُرتگیز تھا۔تاریخوں میں لکھا ہے کہ فتح کے بعد اس جرنیل نے فلپائن کے ایک
مقام پر اپنی تلوار لٹکا دی اور حکم دے دیا کہ جو شخص اپنی جان بچانا چاہتا ہے وہ اس تلوار کے
نیچے سے گزرتا جائے اور اعلان کرتا جائے کہ وہ عیسائی ہے لیکن جو عیسائیت کا اقرار نہیں
کرے گا اسے مار ڈالا جائے گا۔چنانچہ جوشخص یہ فقرہ کہتا تھا اسے کچھ نہیں کہا جا تا تھا اور جو
شخص نہیں کہتا تھا اُسے وہیں تلوار سے قتل کر دیا جاتا تھا۔اس طرح سارا ملک ایک دن میں
عیسائی ہو گیا۔پس فلپائن کا ملک ہمارے لئے نہایت قیمتی ہے کیونکہ وہ ہمارے باپ دادا کا
ورثہ ہے۔سینکڑوں سال تک وہ مسلمان رہا اور پھر ا سے جبراً عیسائی بنالیا گیا۔اب خدا تعالیٰ
کے فضل سے وہاں اسلام سرعت کے ساتھ پھیل رہا ہے اور ایک خط کے ذریعہ یہ اطلاع ملی