کوثر سے کیا مراد ہے

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
236
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ
ہے کہ وہاں اس وقت تک 500 آدمی مسلمان ہو چکے ہیں اور ایک نو جوان یہاں پڑھنے
کے لئے بھی آ رہا ہے۔اسی طرح جرمنی کے ملک کو دیکھ لو کسی وقت یہ حال تھا کہ بڑے بڑے فلاسفروں اور
دشمن اسلام لوگوں نے اسلام کے خلاف جو کتابیں لکھیں ان میں جرمن لوگ بھی شامل تھے
لیکن اس وقت وہاں اسلام پھیل رہا ہے۔ایک مسجد بن چکی ہے اور دوسری مسجد کے لئے
زمین خریدی جاچکی ہے اور امید ہے کہ 1958 ء میں وہ بھی بن جائے گی اور 1959ء
تک ان مساجد کی تعداد تین تک پہنچ جائے گی۔ان ممالک میں پہلے مسلمانوں سے دشمنی کا
سلوک کیا جاتا تھا لیکن اب وہ اسلام کی طرف رغبت کر رہے ہیں اور اسلام میں داخل
ہونے والے ترقی کر رہے ہیں۔یہ انقلاب نہایت قلیل عرصہ میں ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی بات ہے کہ جرمن لوگ اسلام کی مخالفت کرتے تھے۔یہ
مخالفت دوسری جنگ عظیم تک چلتی چلی گئی۔اسلام سے رغبت کا زمانہ 1945 ء کے بعد آیا
ہے گویا صرف بارہ سال کا عرصہ ہوا ہے جب خدا تعالیٰ نے جرمنوں کے دلوں کو اسلام کی
طرف پھیر دیا اور وہ اس سے رغبت کرنے لگے۔کوثر سے کیا مراد ہے پس اِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبَّكَ وَانْحَرْ إِنَّ شَانِئَكَ
هُوَ الْاَبْتَرُ میں کوثر سے مراد ایک تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور اس کے
معنی یہ ہیں کہ اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم تجھے مسیح موعود جیسا ایک عظیم الشان
روحانی فرزند عطا کریں گے جو کثرت سے خزانے لگائے گا۔احادیث میں بھی پیشگوئی کی گئی تھی
کہ مسیح موعود خزانے لٹائے گا مگر لوگ اسے قبول نہیں کریں گے 9۔چنانچہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے سینکڑوں کتابیں اسلام کی تائید میں لکھیں اور دینی حقائق اور معارف
کے خزانے لوگوں کے سامنے رکھے مگر لوگوں نے ان کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اگر ان
خزانوں سے ظاہری مال و دولت مراد ہوتی تو اس کے قبول نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
تھا کیونکہ جس کسی کو بھی روپیہ دو وہ فورا لے لیتا ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام مسجد میں تشریف رکھتے تھے۔ایک غیر احمدی آیا اور اس نے کہا کہ اگر

انوار العلوم جلد 26
237
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زند
-
آپ سچے ہیں تو مجھے دس ہزار روپیہ دیں۔آپ ہنس پڑے اور فرمایا تمہیں مولویوں نے بھیجا
ہوگا کہ مرزا صاحب سے جا کر رو پیہ مانگو حالانکہ جو خزا نے مسیح موعود نے آ کر لٹانے تھے اس
سے ظاہری مال و دولت مراد نہیں تھی۔کیونکہ روپیہ پیسہ تو کوئی واپس نہیں کرتا۔ابھی آپ
کے ہاتھ پر میں ایک روپیہ بھی رکھوں تو دیکھتا ہوں کہ آپ کس طرح لگاتے ہیں۔دراصل وہ
خزانے جو مسیح موعود نے آکر تقسیم کرنے تھے وہ روحانی اور علمی خزانے تھے۔اور ایسے
خزانے بھی بڑی کثرت سے تقسیم کئے ہیں مگر افسوس ہے کہ لوگ انہیں قبول نہیں کرتے۔تو
کوثر سے مراد ایک تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں کہ وہ صاحب خیر کثیر ہیں۔ایک کوثر سے مراد تم ہو جنہیں اللہ تعالیٰ نے بڑی کثرت بخشی ہے۔پہلے تم اپنے اپنے علاقوں
میں ایک ایک دو دو تھیں۔لیکن اب وہاں سینکڑوں احمدی پائے جاتے ہیں۔ایک خاتون
ابھی لاہور سے آئی تھیں وہ کہنے لگیں کہ لاہور میں پہلی احمد یہ مسجد ہمارے محلہ میں تھی۔میں
نے کہا یہ مسجد تو قریشی محمد حسین صاحب مرحوم مفرح عنبری والوں کی برکت سے بنی تھی۔انہوں نے 17 مرلہ زمین میں مسجد بنائی تھی جو اُس وقت کی ضروریات کے لحاظ سے بہت
کافی تھی۔پھر جماعت نے اُس پر چوبارہ بنا لیا پھر لوگوں نے گلیوں میں نماز پڑھنی شروع
کر دی۔اس طرح سات آٹھ سو نمازی اُس مسجد میں آجاتا۔ایک دفعہ میں وہاں نماز پڑھا
کر باہر نکلا تو میں نے دیکھا کہ تمام گلی میں لوگوں کے سائیکل پڑے ہوئے ہیں۔لیکن اب
اللہ تعالیٰ نے جماعت لاہور کو توفیق دی کہ انہوں نے محمد نگر میں پانچ کنال زمین اور خریدلی
ہے۔گویا یہ زمین پہلی مسجد سے چھ گنا زیادہ ہے۔اب اس جگہ میں تین ہزار نمازی آسکتا ہے۔پھر اس زمین کے ساتھ ایک اور زمین بھی جس کا رقبہ 21 کنال ہے مل رہی ہے۔وہ جس
آدمی کی ملکیت ہے وہ کہتا ہے یہ زمین بھی لے لو۔اگر وہ زمین بھی مل گئی اور اس میں مسجد بن
گئی تو اس میں بارہ تیرہ ہزار آدمی نماز پڑھ سکے گا۔اب دیکھ لو۔یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان
ہے کہ پہلے جو مسجد تھی اُس میں چار پانچ سو آدمی نماز پڑھ سکتا تھا۔پھر چوبارہ بنالیا گیا تو مسجد
میں زیادہ آدمیوں کی گنجائش ہو گئی۔اب جو زمین مسجد کے لئے خرید کی گئی ہے وہ پانچ کنال
ہے اور ایک کنال 5,445 فٹ کی ہوتی ہے۔گویا یہ جگہ 27,220 فٹ ہے اور ایک

انوار العلوم جلد 26
238
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک ز
آدمی 9 فٹ میں نماز پڑھ سکتا ہے۔اس طرح یہ مسجد تین ہزار افراد کے لئے کافی ہوگی
اور اگر ساتھ والی 21 کنال زمین مل گئی تو وہ اس سے بھی پانچ گنا زیادہ ہو گی۔یہ
کوثر ہے جو اللہ تعالیٰ نے جماعت کو دیا ہے۔کہاں یہ حالت تھی کہ لاہور میں صرف میاں
چراغ الدین صاحب کا خاندان احمدی ہوا تھا یا اب لاہور میں ہزاروں کی جماعت موجود
ہے اور ایک کی بجائے دو مسجدیں بن چکیں ہیں۔یہ ایک معجزہ ہے جو تم اپنی آنکھوں سے دیکھ
رہی ہو۔دوسرے لوگ خواہ کتنا مذاق کریں مگر تم میں سے ہر ایک عورت کہ سکتی ہے کہ میں
نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ معجزہ دیکھا ہے کہ ایک وقت تھا ہمارے
علاقہ میں کوئی احمدی نہیں تھا یا تھا تو ایک آدھ تھا مگر اب ہم وہاں ہزاروں کی تعداد میں
موجود ہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک شخص پیرانامی تھا جو نیم پاگل سا
تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس رہا کرتا تھا۔اور آپ اسے کھانا وغیرہ دے
دیا کرتے تھے۔آپ بعض اوقات اسے بٹالہ بلٹیاں چھڑانے کیلئے بھیج دیا کرتے تھے۔مولوی
محمد حسین صاحب بٹالوی کی عادت تھی کہ وہ بٹالہ اسٹیشن پر روزانہ جاتے اور اگر انہیں کوئی ایسا
آدمی مل جاتا جو کہتا میں نے قادیان جانا ہے تو وہ اُس کے پیچھے پڑ جاتے اور مکہ کے مخالفوں
کی طرح کہتے میں تو مرزا صاحب کا بچپن کا دوست ہوں مجھ سے پوچھو بات کیا ہے۔اس
نے تو محض ایک دکان بنائی ہوئی ہے۔اگر ایمان بچانا ہو تو واپس چلے جاؤ۔وہاں تمہیں
کفر والحاد اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ایک دن حسب عادت مولوی صاحب اسٹیشن
پر گئے تو اُس دن اتفاقاً انہیں قادیان جانے والا کوئی شخص نہ ملا۔پیرا پلٹی چھڑانے گیا ہوا
تھا وہ الگ بیٹھا ہوا تھا کہ مولوی محمد حسین اُسے جاملے۔پیرے نے واپس آکر بتایا کہ میں
بلٹی کے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا کہ مولوی محمد حسین صاحب میرے پاس آئے اور کہنے لگے
پیرے! سناؤ تم نے قادیان میں کیا دیکھا ہے کہ وہاں بیٹھے ہو مفت میں تمہارا ایمان خراب
ہو رہا ہے۔میں نے انہیں جواب دیا کہ مولوی صاحب ! میں پڑھا ہوا تو نہیں ہوں میں نے
ایک چیز دیکھی ہے جو آپ کو بتا دیتا ہوں۔میں اکثر بلٹیاں چھڑانے بٹالہ آیا کرتا ہوں اور

انوار العلوم جلد 26
239
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زن
میں نے دیکھا ہے کہ آپ روزانہ اسٹیشن پر آتے ہیں اور لوگوں کو بہکاتے ہیں۔شاید آپ کی
یہاں آتے جاتے کئی جوتیاں بھی گھس گئی ہوں گی لیکن لوگ پھر بھی برابر قادیان جاتے ہیں
اور مرزا صاحب سے ملتے ہیں حالانکہ وہ اپنے کمرہ میں بیٹھے رہتے ہیں لیکن لوگ خود بخود
اُن کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں اور آپ لوگوں کی منتیں کرتے ہیں اور آپ کی بات کوئی نہیں
مانتا۔اور لوگ پیدل بھی ، یکوں پر سوار ہو کر بھی یہاں سے بارہ تیرہ میل دور ایک معمولی
گاؤں میں دھکے کھانے جاتے ہیں اور مرزا صاحب کی بیعت کر لیتے ہیں۔اب آپ ہی
بتائیں میں آپ کو مانوں یا مرزا صاحب کو مانوں؟ اس پر مولوی صاحب ہنس کر کہنے لگے
مرزا صاحب نے اپنے مریدوں کو بہت چالاک بنا دیا ہے ہر بات کا جواب ان کے پاس
پہلے سے تیار ہوتا ہے۔اب یہ نشان ہے جو تم نے دیکھا۔لوگ چاہے کتنی مخالفت کریں لیکن تم
اس نشان کا انکار نہیں کر سکتیں۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک امریکن اور اس کی بیوی
ملنے کے لئے آئے۔مسجد مبارک کے نیچے ایک کمرہ ہوتا تھا جس میں انہیں بٹھایا گیا۔اُن دنوں
پروفیسر علی احمد صاحب مرحوم جو میری لڑکی امتہ الرشید کے خسر تھے بہار سے آئے ہوئے تھے۔اُس زمانے میں قادیان میں انگریزی جاننے والے نہیں ملتے تھے۔اتفاق سے اُس دن
مولوی محمد علی صاحب مرحوم بھی باہر تھے۔پروفیسر علی احمد صاحب نے بتایا کہ میں انگریزی جانتا
ہوں میں ترجمان کا کام کرلوں گا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کو اپنے
پاس بٹھا لیا اور آپ ترجمانی کا کام کرتے رہے۔اُس امریکن نے سوال کیا کہ کیا آپ نے مسیح
ہونے کا دعویٰ کیا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جواب دیا ہاں یہ بات ٹھیک
ہے کہ میں نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اس امریکن نے کہا پھر پہلا مسیح تو معجزے دکھایا
کرتا تھا آپ نے کیا معجزہ دکھایا ہے؟ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
میرے ہاتھ پر اب تک کئی معجزات ظاہر ہو چکے ہیں اور اس وقت بھی میں ایک معجزہ پیش کرتا
ہوں اور وہ آپ اور آپ کی بیوی ہیں۔اس امریکن نے کہا ہم دونوں کیسے معجزہ ہو سکتے ہیں ہم تو
عیسائی ہیں اسلام کو ماننے والے نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا آپ

انوار العلوم جلد 26
240
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ
میری فلاں کتاب لے جائیں اور کسی سے پڑھا کر دیکھیں اس میں ایک الہام چھپا ہوا ہے
کہ يَأْتِيْكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَأْتُوْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ 10 یعنی دنیا کے ہر
گوشہ سے لوگ تیری زیارت کے لئے آئیں گے۔اب امریکہ بھی دنیا کا ایک گوشہ ہے
جہاں سے آپ دونوں آئے ہیں۔آپ کو یہاں قادیان میں کیا دلچسپی تھی ؟ اگر آپ کو محض
سیر کے لئے کسی شہر میں جانا ہوتا تو آپ بمبئی ، کلکتہ وغیرہ بڑے شہروں میں جاسکتے تھے لیکن
آپ یہاں آئے اور صرف میری ملاقات کی نیت سے یہاں آئے اور اس الہام میں یہی
بتایا گیا تھا کہ دنیا کے چاروں گوشوں سے لوگ کثرت سے یہاں آئیں گے کہ رستے ٹوٹ
جائیں گے اور ان میں گڑھے پڑ جائیں گے۔آپ نے یہاں آتے ہوئے دیکھا ہوگا کہ
بٹالہ سے قادیان تک کا رستہ کتنا خراب ہے۔اور یہ خبر مجھے اللہ تعالیٰ نے چالیس سال پہلے
دے دی تھی۔اب اگر تم دونوں امریکہ سے یہاں میری ملاقات کیلئے آئے ہو تو تم دونوں
ایک معجزہ ہو۔یہی حال تمہارا ہے تم میں سے ہر عورت کہ سکتی ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہے۔ایک زمانہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے اپنے رشتہ دار بھی آپ کے مخالف تھے لیکن اب دنیا کے کناروں تک آپ کا نام
پھیل چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں یہ علاقہ جس میں ہمارا
مرکز ہے اس میں کوئی احمدی نہیں تھا۔آپ کی وفات کے قریب عرصہ میں یہاں صرف ایک
احمدی تھا۔لیکن اب ضلع جھنگ میں ہزاروں احمدی موجود ہیں۔1952 میں جبکہ ہم ہجرت
کر کے یہاں آگئے تھے اس علاقے کے صرف پانچ ، چھ احمدی تھے لیکن اب دو تین ہزار
احمدی ہو چکا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت میں داخل ہونے والے ایسے آسودہ حال
لوگ ہیں کہ حیرت آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح ان مال داروں کو احمدیت کی طرف
ہدایت دے دی۔ملاقات کے وقت ہر شخص جو اس علاقہ کا آتا ہے اُس سے دریافت کیا
جائے کہ تمہاری کتنی زمین ہے؟ تو وہ کہتا ہے 10 مربعے یا 20 مربعے یا 40 مربعے۔اور
اس وقت مربع کی قیمت پچاس، ساٹھ ہزار روپیہ ہے۔بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کے پاس

انوار العلوم جلد 26
241
ہر احمد می عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زن
آٹھ مربعے سے کم زمین ہوتی ہے۔اگر ٹوٹل کیا جائے تو میرے خیال میں یہاں ایک ہزار
مربع جماعت کا ہو گیا ہے۔گو یا پانچ کروڑ کی جائیدا دصرف اس ضلع میں پیدا ہوگئی ہے اور یہ
انقلاب ایک تھوڑے سے عرصہ میں ہوا ہے۔صرف تین سال کی بات ہے کہ جب یہ
انقلاب ہوا۔اب دیکھ لو یہ معجزہ ہے یا نہیں ؟
پہلے اس علاقہ میں جس میں احمدی ہیں ایک پیر منورالدین صاحب تھے وہ قادیان
بھی گئے تھے۔واپس آکر انہوں نے اپنے مریدوں کو کہنا شروع کیا کہ مرزا صاحب کی بات سچی
معلوم ہوتی ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام یقیناً وفات پاگئے ہیں۔مگر جب اُن کے
مرید جماعت میں داخل ہونے لگے تو انہیں ہماری جماعت سے بغض پیدا ہو گیا کیونکہ
ہماری وجہ سے ان کی آمدن کم ہوگئی۔کجا تو ان کی یہ حالت تھی کہ اس علاقہ میں ان کی بڑی
عزت اور قدر کی جاتی تھی اور کجا یہ کہ جب ان کے تمام مرید احمدی ہو گئے تو انہیں رہنے کے
لئے کوئی جگہ نہیں مل رہی تھی۔آخر ایک دوست صالح محمد صاحب نے انہیں اپنے بنگلہ میں
ٹھہرایا اور پھر وہ اپنے وطن واپس چلے گئے۔غرض اللہ تعالیٰ احمدیت کی تائید میں ہمیشہ
نشانات دکھاتا چلا آیا ہے۔مگر ان نشانات سے فائدہ وہی لوگ اٹھاتے ہیں جو تعصب کو
پنے دل سے دور کر دیتے ہیں اور خدا اور اس کے رسول کو ہر بات پر مقدم رکھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دوست تھے جن کا نام
میاں نظام الدین تھا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی تعلق رکھتے تھے اور
مولوی محمد حسین بٹالوی سے بھی ان کے دوستانہ تعلقات تھے انہیں حج کرنے کا بہت شوق تھا
اور کئی حج انہوں نے کئے ہوئے تھے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کیا
تو اُن دنوں بھی وہ حج پر گئے ہوئے تھے۔اُن کا ایک لطیفہ مجھے خوب یاد ہے۔انہیں چائے
پینے کی بہت عادت تھی۔ایک دفعہ ایک دوست نے اُن سے سوال کیا کہ میاں صاحب!
آپ
کو چائے پینے کی بہت عادت ہے آپ حج کے لئے بھی جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں وہاں
تو چائے نہیں ملتی۔انہوں نے جواب دیا چائے میں ہوتا کیا ہے۔صرف گرم پانی اور پتی۔گرم
پانی وہاں اکثر مل جاتا ہے باقی پتی ہی رہتی ہے سو وہ میں ساتھ رکھتا ہوں۔پہلے پتی پھانک لیتا

انوار العلوم جلد 26
242
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زن
ہوں اور اوپر سے گرم پانی پی لیتا ہوں اس طرح چائے کی عادت پوری ہو جاتی ہے۔بہر حال میاں نظام الدین صاحب جب حج سے واپس آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ
مولوی محمد حسین صاحب کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کوئی جھگڑا ہو گیا ہے۔وہ
فوراً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس پہنچے اور کہنے لگے کہ کیا آپ کا مولوی
محمد حسین صاحب سے کوئی جھگڑا ہو گیا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
کوئی دنیوی جھگڑا تو نہیں ہاں انہوں نے ایک سچی بات کا انکار کر دیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ
حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں اور ہم لکھتے ہیں کہ وہ فوت ہو گئے ہیں اس
بات پر آپس میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔میاں نظام الدین صاحب کہنے لگے اگر قرآن کریم
سے ثابت ہو جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہیں تو کیا پھر بھی آپ یہی
عقیدہ رکھیں گے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہم قرآن کریم کے خلاف
کوئی بات کس طرح کہہ سکتے ہیں۔اگر قرآن کریم سے یہ ثابت ہو جائے کہ حضرت مسیح علیہ السلام
آسمان پر زندہ ہیں تو ہم اپنے عقیدہ کو چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔میاں نظام الدین صاحب کہنے
لگے میں پہلے ہی کہتا تھا کہ مرزا صاحب قرآن کریم کے خلاف کوئی بات نہیں کہہ سکتے ضرور کوئی
غلط فہمی ہوگئی ہے۔اچھا! اگر میں پچاس آیات ایسی لے آؤں جن سے حضرت عیسی علیہ السلام
کی حیات ثابت ہوتی ہو تو کیا آپ مان لیں گے؟ آپ نے فرمایا میاں نظام الدین ! قرآن کریم
تو خدا تعالیٰ کی کتاب ہے اور اس کا ہر لفظ قابل عمل ہے پچاس آیات کا کیا سوال ہے اگر آپ ایک
آیت بھی ایسی لے آئیں تو میں مان لوں گا۔اس پر وہ کہنے لگے اچھا! میں چھپیں آیات تو ضرور لے
آؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پھر فرمایا کہ میاں صاحب! میں تو ایک آیت بھی
مان لوں گا کیونکہ قرآن کریم کی ایک آیت کا انکار کرنے والا بھی کافر ہے۔یہ کہہ کر وہ مولوی
محمد حسین صاحب بٹالوی کے پاس گئے۔وہ اُن دنوں لاہور میں چینیوں والی مسجد میں رہتے
تھے وہاں چالیس پچاس اور آدمی بیٹھے تھے۔اُن دنوں حضرت خلیفہ المسیح الاول ایک ماہ کی
رخصت پر جموں سے لاہور تشریف لائے ہوئے تھے اور وہاں اُن کی مولوی محمد حسین بٹالوی سے
بحث جاری تھی۔مولوی محمد حسین صاحب کہتے تھے کہ وفات مسیح کے مسئلہ پر حدیث سے بحث

انوار العلوم جلد 26
243
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک
ہونی چاہئے اور حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے قرآن کریم سے بحث ہونی چاہئے۔آخر بہت
دنوں کی بحث کے بعد حضرت خلیفہ اول نے اتنامان لیا اچھا بخاری بھی پیش کی جاسکتی ہے۔مولوی
محمد حسین صاحب میں مبالغہ کرنے کی عادت تھی وہ بڑے فخر سے اپنے آدمیوں میں بیٹھے
باتیں کر رہے تھے کہ میں نے نورالدین کو یوں رگیدا اور اس طرح پچھاڑا اور آخر اُس سے
منوالیا کہ حدیث بھی پیش کی جاسکتی ہے۔اتنے میں مولوی نظام الدین صاحب وہاں پہنچ
گئے۔انہوں نے کہا مولوی صاحب ! ان باتوں کو چھوڑئیے میں نے مرزا صاحب کو قابو کر لیا
ہے اور اُن سے یہ اقرار لے لیا ہے کہ اگر میں قرآن کریم کی دس آیات ایسی پیش کر دوں
جن سے حیات مسیح ثابت ہوتی ہو تو وہ وفات مسیح کے عقیدہ سے تو بہ کر لیں گے۔اس لئے
آپ جلدی سے مجھے دس آیات لکھ دیں پھر میں مرزا صاحب کو شاہی مسجد میں لا کر اُن سے
تو بہ کراؤں گا۔مولوی محمد حسین صاحب جو بڑے فخر سے یہ بات بیان کر رہے تھے کہ میں
نے مولوی نورالدین کو یوں رگیدا اور یوں پچھاڑا اور آخر اسے حدیث کی طرف لے آیا یہ
سنتے ہی سخت برہم ہو گئے اور کہنے لگے تجھے کس جاہل نے کہا تھا کہ اس مسئلہ میں دخل دیتا۔میں اتنے دنوں کی بحث کے بعد مولوی نورالدین کو بڑی مشکل سے بخاری کی طرف لایا تھا۔اب تو اس بحث کو پھر قرآن کریم کی طرف لے گیا ہے۔وہ جوش میں یہ فقرہ کہنے لگے مگر جب
میاں نظام الدین صاحب نے یہ بات سنی تو ان پر سکتہ کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔وہ تھوڑی دیر
بالکل خاموش کھڑے رہے اور پھر کہنے لگے اچھا مولوی صاحب! پھر جدھر قرآن ہے اُدھر ہی
میں ہوں۔اور یہ کہہ کر وہ واپس آگئے۔اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بیعت کر لی۔جس طرح میاں نظام الدین صاحب نے یہ کہا تھا کہ جدھر قرآن ہے اُدھر ہی
میں ہوں۔اس طرح تمہیں بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکت
سے یہ موقع دیا ہے کہ تم کہہ سکو کہ جدھر قرآن ہے اُدھر ہی ہم ہیں۔احادیث بے شک کچی
ہیں لیکن قرآن کریم کے مقابلہ میں ان کا مرتبہ کم ہے۔قرآن کریم خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور
اس کی سچائی پر ہم قسم بھی کھا سکتے ہیں لیکن کسی حدیث کے متعلق ہم قسم کھا کر نہیں کہہ سکتے کہ
وہ ضرور کی ہے۔

انوار العلوم جلد 26
244
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک ز
دیکھو! بعض اوقات ذراسی عقل سے کام لینے سے کام بن جاتا ہے۔جب
ام طاہر بیمار تھیں اور لاہور میں زیر علاج تھیں تو ہم شیخ بشیر احمد صاحب کے مکان پر ٹھہرے
ہوئے تھے۔اُن دنوں ایک مولوی صاحب رات کے وقت میرے پاس آئے اور کہنے لگے
میں آپ کے پاس اس لئے آیا ہوں کہ آپ کی جماعت بہت تھوڑی ہے۔زیادہ سے زیادہ
اس کی تعداد دس لاکھ ہو گی لیکن دوسرے مسلمان تو کروڑوں کی تعداد میں ہیں اگر آپ
دوسرے مسلمانوں سے مل کر کام کرتے تو کام زیادہ ہوتا۔میں نے کہا آپ رات کے وقت
میرے پاس آئے ہیں۔میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں کہ آپ نے یہ تکلیف کیوں اٹھائی ہے
کیونکہ جہاں تک تعداد کا سوال ہے ہم خود تسلیم کرتے ہیں کہ مسلمان کروڑوں کی تعداد میں
ہیں لیکن اس کے باوجود اگر آپ کے دل میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ احمدی آپ کے ساتھ
ملیں تو اس لئے کہ احمدی کام کرنے والے ہیں۔اگر دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مل جائیں
تو شاید زیادہ کام ہو سکے۔لیکن آپ نے کبھی یہ سوچا بھی ہے کہ یہ لوگ جو کام کرنے والے
ہیں کہاں سے آئے ہیں؟ یہ آپ لوگوں سے ہی نکل کر آئے ہیں مگر احمدی جماعت میں داخل
ہوتے ہی کام کرنے والے وجود بن گئے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مرزا صاحب میں
کوئی ایسی تاثیر ہے کہ جو شخص اس جماعت کے ساتھ مل جاتا ہے وہ کام کرنے لگ جاتا ہے
اور آپ لوگوں سے جو شخص ملتا ہے وہ ناکارہ ہو جاتا ہے۔آپ اس جماعت سے چھ ہزار گنا
زیادہ ہیں مگر پھر بھی آپ لوگ وہ کام نہیں کر رہے جو یہ جماعت کر رہی ہے۔اگر آپ سوچتے
تو در حقیقت آپ کو مجھ سے یہ کہنا چاہیے تھا کہ آپ اپنی جماعت کو تاکید کر دیں کہ وہ ہمارے
ساتھ نہ ملیں ورنہ وہ بھی ویسے ہی ست اور ناکارہ ہو جائیں گے جیسے عام مسلمان سست ہیں
اور اسلام کی اشاعت کا کام رک جائے گا۔اس پر مولوی صاحب کہنے لگے یہ درست ہے
میرا فرض یہی تھا کہ میں آپ سے کہتا کہ آپ نے علیحدہ جماعت قائم کر کے مسلمانوں پر بڑا
احسان کیا ہے ورنہ اگر یہ بھی ہمارے ساتھ ملے رہتے تو ان کے اندر وہی بے حسی رہتی جو ہم
میں پائی جاتی ہے۔اب
دیکھو یہ ایک غیر احمدی کی اپنی شہادت ہے اور تم اس شہادت کا نمونہ ہر جگہ

انوار العلوم جلد 26
245
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ
پیش کر سکتی ہو۔اخباروں میں عموما چھپتا رہتا ہے کہ ہماری مساجد کہاں کہاں ہیں۔اس
وقت ساری دنیا میں مسلمانوں کی تعداد کا اندازہ ایک ارب کے قریب ہے لیکن تم جو
پاکستان میں چھ ہزار میں سے ایک ہو اور دنیا کے لحاظ سے چھ لاکھ میں سے ایک ہو تم نے
ہالینڈ میں ایک شاندار مسجد بنائی ہے۔اس مسجد کی تصویر میں تم اپنے پاس رکھو بلکہ مرکز
کو چاہیے کہ وہ ان تصاویر کو عورتوں میں پھیلائیں اور پھر یہ تصویر میں تم دوسرے مسلمانوں
کے سامنے پیش کر کے کہو کہ تم 1953ء میں ہمیں مارنے کیلئے آتے تھے لیکن تمہیں کسی غیر ملک
میں مسجد بنانے کی توفیق نہیں ملی اگر ملی ہے تو اسی جماعت کی عورتوں کو ملی ہے جسے تم کافر اور
گمراہ کہتے ہو۔حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے
دنیا میں گھر بناتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنت میں گھر بناتا ہے۔11 ہم نے ہیگ میں
مسجد بنالی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کے مطابق ہمارے متعلق آپ
کی شہادت موجود ہے کہ جنت میں اپنا گھر ہوگا لیکن تمہارے پاس اس کی کونسی شہادت ہے
کہ تمہارا جنت میں گھر ہو گا۔تمہارے سامنے چھ سو سال تک یورپ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو گالیاں دیں ، اس نے اسلام کے خلاف کتابیں
لکھیں اور تمہارے بیٹوں کو
پڑھا ئیں اور انہیں ملحد بنایا لیکن تمہیں اس بات کی توفیق نہ ملی کہ تم یورپ میں خدائے واحد
کا نام بلند کرتے اور اس کی عبادت کیلئے مسجدیں بناتے۔مگر ہم نے تمہاری اولادوں کو صحیح
معنوں میں مسلمان بنایا اور پھر انہیں دینی تعلیم دلائی اور انہیں اسلام کے لئے زندگیاں
وقف کرنے کی تحریک کی۔اور پھر ہم نے انہیں یورپ بھیج دیا اور انہوں نے وہاں مساجد
بنانی شروع کر دیں۔کسی نے ہیگ میں مسجد بنائی تو کسی نے لندن میں خدا تعالیٰ کے گھر کی
بنیاد رکھی ہے۔اس کے بعد کوئی ہنوور میں مسجد بنائے گا تو کوئی فرینکفورٹ میں بنائے گا۔اور اسی طرح ہر ملک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مساجد بنتی چلی جائیں گی۔غرض ہمارے
ذریعہ سے اسلام کا بول بالا ہوگا۔ہمارے ذریعہ سے غیر ممالک میں مساجد بنیں گی اور
ہمارے ذریعہ سے خدائے واحد کا نام دنیا کے کناروں تک پھیلے گا۔لیکن مسلمانوں سے کچھ
بھی نہیں ہو سکا۔ان سے تو مغلیہ سلطنت کا آخری تاجدار ظفر ہی اچھا رہا جس نے یہ شعر کہا

انوار العلوم جلد 26
246
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زند
الہی خانہ انگریز گرجاء یہ گر جاء گھر یہ گر جاء گھر یہ گر جاء
وہ سخت کمزور اور نا طاقت تھا اور انگریزوں کی قید میں تھا اور اُن سے وظیفہ لے کر گزارہ
کرتا تھا لیکن ایک شعر میں اُس نے چار دفعہ یہ دعا کی کہ الہی ! خانہ انگریز گر جائے۔گو اس
نے ہوشیاری یہ کی کہ الفاظ ایسے رکھے کہ جن سے انسان کا ذہن دوسری طرف بھی منتقل
ہوسکتا ہے۔اس نے سوچا اگر کوئی انگریز پوچھے گا تو میں کہ دوں گا کہ میں نے تو یہ کہا ہے کہ
الہی خانہ انگریز گرجا یہ گرجا گھر یہ گرجا گھر یہ گرجا
لیکن اصل میں اُس کا منشاء یہ تھا کہ الہی ! خانہ انگریز گر جائے۔الہی ! یہ گھر گر
جائے یہ گھر گر جائے یہ گھر گر جائے۔اس سے پتا لگتا ہے کہ اُس کے دل میں کتنی زبر دست
خواہش تھی کہ عیسائیوں کے گرجے گر جائیں اور مسلمان ترقی کریں اور اس طرح خدائے واحد
کا نام تمام دنیا میں پھیل جائے۔لیکن مسلمانوں میں اتنی بھی ہمت نہیں کہ وہ عیسائیت کا گھر
گرانے کیلئے کوئی عملی قدم اٹھائیں اور کفر و شرک سے بھرے ہوئے ممالک میں خدا تعالیٰ کا
گھر بنانے کے لئے جد و جہد کریں۔صرف ہماری جماعت ہی ہے جو یہ کام کر رہی ہے۔اور
یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں سچے راستہ پر قائم کیا ہوا ہے۔“
(الفضل 17 اکتوبر 1957ء)
1: الكوثر : 2 تا 4
2 السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 198 مطبوعہ بیروت 2012ء
3 تاریخ ابن اثیر جلد 2 صفحہ 198 ، 199 مطبوعہ بیروت 2009ء
:4 الاستيعاب في معرفة الاصْحَاب جلد 3 صفحہ 191 مطبوعہ بیروت 1995ء
5: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 198 مطبوعہ بیروت 2012ء
:6 السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 53 54 مطبوعہ بیروت 2012ء

انوار العلوم جلد 26
247
ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زند
: السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 63 مطبوعہ بیروت 2012ء
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 630،629
9 بخاری کتاب احاديث الانبياء باب نزول عِيسَى ابْنِ مَرْيَم حديث
نمبر 3448 صفحہ 581 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء
10: تذکرہ صفحہ 39 ایڈیشن چہارم 2004 ء
:11 بخارى كتاب الصلوة باب مَنْ بَنى مَسْجِدًا حدیث نمبر 450 صفحه 78
الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء

آج 10 میں سے 10 باقی