مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
251
مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے
سالانہ اجتماع سے خطاب
(فرموده 26 اکتوبر 1957ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی
تلاوت فرمائی :۔وَالتُّزِعَتِ غَرْقًا وَ النَّشِطَتِ نَشْطًا وَ التَّبِحُتِ سَبْحًا فَالسَّبِقْتِ سَبْعًا
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاحِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ قُلُوبٌ يَوْمَدٍ وَاجِفَةٌ
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ 1
اس کے بعد فرمایا :۔یہ آیات جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے ہم اب تک ان کے صرف ایک ہی
مفہوم پر زور دیتے رہے ہیں حالانکہ ان کے اندر بعض اور مضامین بھی پائے جاتے ہیں۔گزشتہ مفسرین تو ان آیات کے یہ معنے کرتے رہے ہیں کہ اس جگہ فرشتوں کا ذکر ہے
کیونکہ فرشتہ کے لئے مؤنث کا صیغہ استعمال کرتے ہیں اور یہاں چونکہ سارے صیغے مؤنث
کے استعمال کئے گئے ہیں اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں فرشتوں کا ذکر ہے۔لیکن ہم یہ کہتے
ہیں کہ یہ آیات فرشتوں پر چسپاں ہی نہیں ہوسکتیں۔اس لئے کہ وَالتَّرْعَتِ غَرُقًا ان
میں ہے ہی نہیں۔غرقًا کے معنے اگر جسمانی غرق کے سمجھیں تو فرشتے کون سے تالاب
میں غوطہ مارا کرتے ہیں۔اور اگر اس کے معنے روحانی سمجھیں تو غَرْقًا کے یہ معنے ہوں گے کہ وہ
انوار العلوم جلد 26
252
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔علوم میں محو ہو کر نئے نئے نکتے نکالتے ہیں اور فرشتوں کے متعلق تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
انہیں جن باتوں کا علم دیا جانا ضروری تھا اُس کا انہیں شروع سے علم دے دیا گیا ہے۔اور
جنہیں شروع سے علم دے دیا گیا ہو انہوں نے محو کیا ہونا ہے انہیں تو محو ہونے کے بغیر ہی
علم مل چکا ہے۔چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام کے واقعہ میں خود فرشتے کہتے ہیں کہ ہم تو اتنا
ہی جانتے ہیں جتنا آپ نے ہمیں سکھایا ہے 2 اور جو اُتنا ہی جانتے ہیں جتنا انہیں خدا تعالیٰ
نے سکھایا ہے انہیں فقہ اور دوسرے مسائل اور علوم میں غرق ہو کر نئے نئے نکتے نکالنے کی
کیا ضرورت ہے۔انہیں تو خود خدا تعالیٰ نے سب کچھ سکھا دیا ہے۔پس یہ آیات فرشتوں
پر صادق آہی نہیں سکتیں۔ہمارے نزدیک اس جگہ صحابہ کی جماعت کا ذکر ہے اور چونکہ
جماعت کے لئے بھی مؤنث کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے۔اس لئے وَالنُّزِعَتِ غَرْقًا
کے معنے یہ ہوئے کہ ہم شہادت کے طور پر صحابہ کی اُن جماعتوں کو پیش کرتے ہیں جو اسلام
کی تعلیم میں محو ہو کر وہ وہ مسائل نکالتی ہیں جو اسلام کی سچائی کو روزِ روشن کی طرح ثابت
کر دیتے ہیں۔مگر چند دن ہوئے مجھے اللہ تعالیٰ نے سمجھایا ہے کہ ان آیات کے تیسرے معنی
یہ ہیں کہ ہم اُن عورتوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو وَالنُّزِعَتِ غَرْقًا
کی مصداق ہیں اور اسلام کی تعلیم پر غور کر کے ان سے نئے نئے نکتے نکالتی ہیں اور اسلام
کی تعلیم میں انہاک پیدا کرتی ہیں۔اس لئے کہ اسلام نے ان پر رحم کیا ہے اور اسلام ہی
وہ مذہب ہے جس میں عورتوں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے۔اور بتایا گیا ہے کہ عورت کے
ماں ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں۔بیٹی ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں۔بیوی
ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں۔ترکہ میں اس کے کیا حقوق ہیں اور اس طرح تمدنی
زندگی میں اس کے کیا حقوق ہیں۔اسی وجہ سے احمدیت میں شامل ہو کر عورتیں جس قدر
قربانی اور ایثار سے کام لے رہی ہیں اس کی مثال اور کسی قوم میں نہیں ملتی۔چنانچہ دیکھ لو
مسجد ہیگ (ہالینڈ) صرف عورتوں نے بنائی ہے۔اگر چہ ہیمبرگ (جرمنی) کی مسجد مردوں
نے اپنے روپیہ سے بنائی ہے مگر اس کا پورا چندہ ابھی تک وہ ادا نہیں کر سکے لیکن ہیگ کی
مسجد کا تمام چندہ عورتیں ادا کر چکی ہیں صرف اس کا تھوڑ اسا حصہ باقی ہے۔
انوار العلوم جلد 26
253
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔یہ قربانی صرف احمدی عورتوں میں پائی جاتی ہے۔مسلمانوں کا اور کوئی فرقہ نہیں جس
کی عورتیں اس طرح اشاعت اسلام کا کام کر رہی ہوں۔اہل حدیث کو لے لو ، حنفیوں کو
لے لو، حنبلیوں کو لے لو، مالکیوں کو لے لو۔ان میں کہیں ایسی عورتیں نظر نہیں آتیں جو اپنے
آپ کو تکلیف میں ڈال کر اور اسلام کی محبت میں غرق ہو کر اس کی اشاعت کے لئے کوشش
کر رہی ہوں۔صرف احمدیوں میں ہی یہ بات نظر آتی ہے کہ ان کی عورتیں غیر ملکوں میں
تبلیغ کے لئے چندے دیتی ہیں اور بعض دفعہ تو اتنی غریب عورتیں چندہ دیتی ہیں کہ ہمیں
لیتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔مجھے یاد ہے پچھلے سال میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک سنارلڑکا جو چنیوٹ میں رہتا
ہے آیا اور اس نے سونے کے کڑے میرے ہاتھ میں لا کر رکھ دیئے اور کہا کہ میری ماں
کہتی ہے کہ یہ کڑے میں نے کسی خاص مقصد کے لئے رکھے ہوئے تھے۔اب میں چاہتی
ہوں کہ آپ انہیں بیچ کر کسی دینی کام میں لگالیں۔چنانچہ میں نے انہیں بیچ کر رقم مسجد
ہیگ میں دے دی۔میرا خیال ہے کہ وہ چار پانچ سو کے ہوں گے۔یہ چیز ہے جوصرف
احمدی عورتوں میں پائی جاتی ہے۔اس کی مثال نہ حنفیوں میں پائی جاتی ہے ، نہ مالکیوں
میں پائی جاتی ہے ، نہ حنبلیوں میں پائی جاتی ہے، نہ شافعیوں میں پائی جاتی ہے۔اسی طرح
روحانی فرقوں کو لے لو تو نہ چشتیوں میں پائی جاتی ہے، نہ سہر وردیوں میں پائی جاتی ہے اور
نہ قادریوں میں پائی جاتی ہے صرف احمدیوں میں پائی جاتی ہے۔غرض روحانی فرقوں کے
لحاظ سے بھی احمدی عورتیں تمام روحانی فرقوں کی عورتوں پر فضیلت رکھتی ہیں اور دوسرے
فرقوں کے لحاظ سے بھی جو فقہی اختلاف کی وجہ سے قائم ہوئے ہیں احمدی عورتیں سب سے
مقدم ہیں۔ہاں اگر غیروں کو لیا جائے تو ہم ان کے مقابلے میں ابھی کمزور ہیں یعنی
عیسائیوں کی عورتوں نے عیسائیت کی خاطر بہت زیادہ قربانی کی ہے۔بے شک ہماری
عورتوں نے بھی قربانی کی ہے اور وہ تبلیغ کا کام کرتی ہیں مگر قربانی کے لحاظ سے ابھی وہ ان
سے کم ہیں۔مثلاً چین میں ایک دفعہ عیسائیوں کے خلاف بغاوت ہوئی۔وہاں اُن دنوں
انوار العلوم جلد 26
254
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔ایک عورت تبلیغ کا کام کر رہی تھی۔چینیوں نے حملہ کر کے اُس عورت کو مار ڈالا اور اُس کے
گوشت کے کباب کھائے۔جب یہ خبر انگلستان پہنچی تو انگلستان میں اعلان کیا گیا کہ چین
میں ہماری ایک عورت مبلغ تھی چینیوں نے اسے مار دیا ہے اور اُس کے گوشت کے کباب
بنا کر کھائے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس کی جگہ کام کرنے کے لئے کوئی اور عورت اپنا نام
پیش کرے۔شام تک ہیں ہزار عورتوں کی طرف سے تار آ گئے کہ ہم وہاں جانے کے لئے
تیار ہیں۔ہمیں وہاں بھجوا دیا جائے۔یہ نمونہ تو ہم میں ابھی نظر نہیں آتا بلکہ ہمیں شرم آتی
ہے کہ اس کام میں عیسائی ہم پر فوقیت رکھتے ہیں شاید اس لئے کہ اُن کو انیس سو سال
ہو گئے ہیں اور ہمیں ابھی اتنے سال نہیں ہوئے مگر بہر حال جوانی میں زیادہ جوش ہونا
چاہیے۔ہم امید کرتے ہیں کہ عنقریب ہماری عورتیں ان سے بھی زیادہ جوش دکھلائیں گی۔بعض مثالیں بے شک ہماری جماعت میں اچھی ملتی ہیں مثلاً ایک دفعہ ایک غیر ملکی
طالب علم یہاں آیا۔اس نے کہا کہ میری شادی یہاں کرا دیں۔میں نے کسی خطبہ یا مجلس
میں ذکر کیا کہ اس طرح ایک غیر ملکی کی خواہش ہے تو ایک لڑکی آئی اور اُس نے کہا کہ میں
تیار ہوں آپ میرا نکاح اس غیر ملکی سے کردیں۔اس کے بعد اُس کی بہن آئی اور میری
بیوی سے کہنے لگی کہ میری بہن تو منہ پھٹ ہے وہ خود آ کر کہہ گئی ہے لیکن میں نے ابھی تک
اس کا اظہار نہیں کیا تھا حالانکہ میں تین چار سال سے اس بات کے لئے تیار ہوں کہ میری
کسی غیر ملکی سے شادی کر کے مجھے باہر بھیج دیا جائے۔آخر ان میں سے ایک بہن کی اُس
سے شادی ہو گئی اور اب وہ دتی میں ہے۔ابھی کل ہی اُس کے ہاں لڑکی پیدا ہونے کی خبر
چھپی ہے۔صالح الشبیبی ہمارے ایک غیر ملکی احمدی نوجوان ہیں۔پچھلے سال ان سے
اس کی شادی ہوئی اور اب ان کے ہاں دتی میں لڑکی پیدا ہوئی ہے۔تو اس قسم کی مثالیں تو
احمدیوں میں پائی جاتی ہیں۔لیکن یہ زیادہ شاندار مثال ہے کہ ایک عورت ماری گئی اور اُس
کے کباب کھائے گئے اور جب اخباروں میں اعلان کیا گیا کہ اُس کی جگہ لینے کے لئے
اور عورتیں اپنے آپ کو پیش کریں تو شام تک ہیں ہزار عورتوں کی تاریں آگئیں کہ ہم
وہاں جانے کے لئے تیار ہیں۔بہر حال اس سے ملتی جلتی بعض کمزور مثالیں تو ہم میں پائی
انوار العلوم جلد 26
255
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔جاتی ہیں لیکن زیادہ شاندار اور اچھی مثالیں اُن میں پائی جاتی ہیں۔اسی طرح ہمارا ایک مبلغ افریقہ گیا تھا واپس آکر ایک لڑکی سے اُس نے شادی کرنی
چاہی۔اُس کی پہلے ایک شادی ویسٹ افریقہ میں ہو چکی تھی۔اب ایک غیر ملکی مبلغ سے شادی کرنا
جبکہ اُس کی ایک بیوی پہلے موجود ہو اور جبکہ اُس ملک میں اتنا رواج ہو کہ لوگ ڈیڑھ ڈیڑھ سو
بیویاں کرتے ہوں بڑی قربانی چاہتا ہے مگر وہ لڑکی راضی ہوگئی۔چنانچہ اب وہ افریقہ پہنچ چکی
ہے۔اس نے بڑی محبت سے اپنی سوکن کے بچوں کو یہاں پالا۔وہ مبلغ افریقہ سے یہاں آیا تھا
اور اپنی ایک پہلی بیوی کو بھی یہاں لایا تھا اور دو بچے بھی ساتھ تھے۔وہ لڑکی اپنے خاوند کی پہلی
بیوی کا بھی خیال رکھتی رہی اور اس کے بچوں
کا بھی خیال رکھتی رہی۔گوان میں سے ایک بچہ بعد
میں بھاگ گیا۔اب وہ میرے ایک بھتیجے کی بیوی کے ساتھ مل کر انگلستان کے رستہ سے اپنے
خاوند کے پاس پہنچ گئی ہے۔تو اس قسم کی مثالیں تو ہم میں موجود ہیں مگر اُس شان کی نہیں جس
شان کی عیسائیوں میں پائی جاتی ہیں۔مجھے چاہیے تھا کہ میں عورتوں کے جلسہ میں یہ تقریر کرتا مگر
اتفاقاً مردوں کا جلسہ آ گیا اس لئے میں مردوں کے جلسہ میں یہ تقریر کرتے ہوئے انہیں نصیحت
کرتا ہوں کہ اپنی عورتوں کو سمجھاؤ اور انہیں کہو کہ تم کو بھی عیسائی عورتوں کی طرح قربانی پیش کرنی
چاہیے۔جیسا کہ میں نے مثال دی ہے کہ ایک عورت کو مار دیا گیا اور اس کے گوشت کے کباب
بنا کر کھائے گئے مگر اُس کے قائم مقام کے لئے اعلان کیا گیا تو شام تک بیس ہزار عورتوں نے اپنا
نام پیش کر دیا کہ وہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو سمجھائیں کہ تم بھی اپنے اندر اسی قسم کا اخلاص اور
ایمان پیدا کرو۔کل بیماری کی وجہ سے مجھ سے ایک غلطی ہوگئی اور وہ یہ کہ مجھے کل کے خطبہ جمعہ میں
تحریک جدید کے نئے سال کی مالی قربانیوں کا اعلان کرنا چاہیے تھا مگر اس کا اعلان کرنا
بھول گیا سو آج میں نئے سال کے چندہ تحریک جدید کا اعلان کرتا ہوں اور دوستوں کو توجہ
دلاتا ہوں کہ غیر ممالک میں اسلام کی اشاعت کا واحد ذریعہ ہمارے پاس تحریک جدید ہی
ہے۔میں نوجوانوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اپنی زندگیاں اسلام کی
خدمت کے لئے وقف کریں اور اپنے آپ
کو دینی تعلیم حاصل کر کے اس قابل بنائیں کہ
انوار العلوم جلد 26
256
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔انہیں غیر ملکوں میں بھیجا جا سکے۔اور جماعت کو میں تحریک کرتا ہوں کہ اگر ہمارے مبلغ
بڑھتے گئے اور مسجدیں بڑھتی گئیں تو ہمارا خرچ بھی بڑھتا چلا جائے گا۔ایک مسجد پر دولاکھ روپیہ
خرچ آتا ہے اور میری سکیم پچاس مسجد میں بنانے کی ہے۔گویا ایک کروڑ روپیہ کی صرف
غیر ملکی مساجد کے لئے ضرورت ہے۔تم یہ نہ سمجھو کہ ہماری جماعت غریب ہے۔میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے جس سے
خدا تعالیٰ نے مجھے تسلی دلائی ہے کہ یہ غربت عارضی ہے اور ایسے سامان پیدا ہونے والے
ہیں کہ جن کے نتیجہ میں جماعت کو خدا تعالیٰ بہت کچھ مال دے گا۔میں نے خواب میں
دیکھا کہ زمینداروں کا ایک بہت بڑا گر وہ ہے۔وہ زمیندار ایسے ہیں جومر بعوں کے مالک
ہیں۔وہ راجہ علی محمد صاحب کے پاس آئے اور اُن سے انہوں نے مصافحہ کیا اور پھر ایک
طرف چلے گئے۔میں اُن کو دیکھ کر کہتا ہوں کہ اب خدا تعالیٰ چاہے گا تو یہ ساٹھ ہزار
ہو جائیں گے اور ان میں سے ہر شخص سال میں ایک ایک سو روپیہ بھی مساجد کے لئے
دے تو ساٹھ لاکھ روپیہ ہو جائے گا اور ساٹھ لاکھ سے ہیں مساجد بن سکتی ہیں۔اس رویا
سے میں نے سمجھ لیا کہ اب خدا تعالیٰ اپنے فضل سے زمینداروں میں ہماری جماعت پھیلانا
چاہتا ہے اور وہ بھی ایسے زمینداروں میں جو کم سے کم ایک سور و پیہ سالانہ مساجد کے لئے
دے سکیں۔مثلاً ہمارے ہاں مربعوں کے ٹھیکوں کی آمد تین تین چار چار ہزار روپیہ ہے اور
زمینداروں کا خرچ بہت کم ہوتا ہے۔اگر وہ خود کام کریں تو تین چار ہزار کی بجائے وہ
چھ سات ہزار روپیہ کما سکتے ہیں اور اس میں سے ایک سو روپیہ مساجد کے لئے دینا کوئی
بڑی بات نہیں۔چنانچہ میں خواب میں کہتا ہوں کہ اب یہ لوگ ساٹھ ہزار ہو جائیں گے اور
اگر ایک ایک سو روپیہ بھی یہ لوگ مساجد کے لئے دیں تو ساٹھ لاکھ ہو جائے گا۔اس کے
بعد یکدم وہ آدمی تو میری نظروں سے غائب ہو گئے لیکن جانوروں کا ایک جھنڈ اُڑتا ہوا میرے
سر پر سے گزرا۔وہ جانور موسمی معلوم ہوتے ہیں جیسے مرغابیاں ہوتی ہیں۔یہ جانور ایک خاص
ترتیب کے ساتھ چلتے ہیں میری نظر ان جانوروں پر پڑی اور میں نے کہا اللہ تعالیٰ بھی کیسی
قدرتوں والا ہے اُس نے ایسے جانور پیدا کئے ہیں کہ وہ ہیں تو انسانوں سے ادنی مگر ان کی
انوار العلوم جلد 26
257
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔تنظیم انسانوں سے اعلیٰ ہے۔اگر کوئی ایسا ذریعہ نکلے کہ ہم انسانوں میں بھی ان مرغابیوں
والی تنظیم پیدا کر سکیں تو دنیا کو فتح کرنا ہمارے لئے کتنا آسان ہو جائے۔گویا اس خواب کے دو حصے تھے۔پہلا حصہ زمینداروں والا تھا اور دوسرا حصہ
جانوروں والا ہے۔وہ مرغابیاں ہیں یا کوئی اور جانور ہیں میں نہیں جانتا مگر ہیں فصلی
جانور۔وہ اس ترتیب سے اڑتے جا رہے ہیں کہ ایک آگے ہے اور دوسرے پیچھے ہیں۔یہ بات عام طور پر مگوں ، سرخابوں، کونجوں اور مرغابیوں میں پائی جاتی ہے۔میں نے
انہیں دیکھ کر کہا کہ کیسا قادر خدا ہے کہ ہم تو آج پیدا ہوئے ہیں لیکن یہ خصلت اور صفت ان
میں آدم علیہ السلام کے زمانہ سے پائی جاتی ہے اور ابتدا سے اس نے جانوروں کے دماغ
میں ایسا علم بھر دیا ہے کہ جس کے ماتحت وہ ہمیشہ ایک تنظیم کے ساتھ اُڑتے ہیں۔اگر
انسانوں کے اندر بھی ہم یہ تنظیم پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو جماعت احمد یہ باوجود
تھوڑے ہونے کے ساری دنیا پر غالب آ سکتی ہے۔اس وقت بھی ہماری تنظیم ہی ہے جس کی
وجہ سے گو ہماری جماعت بالکل غریب ہے مگر پھر بھی اس کا سالانہ چندہ تحریک جدید اور
صدر انجمن احمدیہ کو ملا کر پچھلے سال پچاس لاکھ کے قریب تھا اور ہمیں امید ہے کہ یہ چندہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھتا چلا جائے گا۔تھوڑے عرصہ میں ہی تحریک جدید اور صدرانجمن احمد یہ
کا سالانہ چندہ پینسٹھ لاکھ روپیہ ہو جائے گا۔میں تو اپنے ذہن میں یہ سوچا کرتا ہوں کہ اگر
ہماری جماعت کا سالانہ چندہ تین کروڑ ہو جائے تو ہم پاکستان کے گوشہ گوشہ میں اپنے مبلغ
پھیلا سکتے ہیں کیونکہ تین کروڑ سے پچیس لاکھ روپیہ ماہوار بنتا ہے۔اور پچیس لاکھ روپیہ
ماہوار کے معنے یہ ہیں کہ اگر ہر مبلغ کی ماہوار تنخواہ ایک سو روپیہ بھی ہو تو ہم چھپیس ہزار مبلغ
رکھ سکتے ہیں اور چھپیں ہزار مبلغ پاکستان کے گوشہ گوشہ میں پھیلایا جا سکتا ہے۔غرض آج میں تحریک جدید کے نئے سال کے لئے جماعت سے مالی قربانیوں کا
مطالبہ کرتا ہوں۔اب الفضل اور تحریک جدید کے کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ اس اعلان کو
بار بار پھیلائیں اور اس کی اشاعت کریں۔ہر دوست کو چاہیے کہ وہ کوشش کرے کہ پچھلے
سال اُس نے جو کچھ چندہ دیا تھا اس سال اس سے کچھ نہ کچھ بڑھا کر دے۔پچھلے سالوں
انوار العلوم جلد 26
258
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔میں چونکہ چندے تھوڑے تھے میں نے زیادہ تختی کی تھی اور کہا تھا کہ ہر شخص اپنے گزشتہ
سال کے چندہ سے ڈیوڑھا دے۔مگر اب میں اس قید کو ہٹاتا ہوں کیونکہ لوگوں نے خود
اپنی مرضی سے چندوں کو زیادہ کر دیا ہے۔اب میں یہ کہتا ہوں کہ کوئی شخص اپنے پچھلے سال
کے چندہ سے کم نہ دے اور اگر زیادہ دے سکے مثلاً دس فیصدی زیادہ دے سکے یا پندرہ فیصدی
زیادہ دے سکے یا بیس فیصدی زیادہ دے سکے تو یہ اُس کی مرضی ہے اور اُس کا یہ فعل اسے
مزید ثواب کا مستحق بنا دے گا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انسان
نوافل کے ذریعہ ہی خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے 3 کیونکہ نفل انسان اپنی مرضی سے
ادا کرتا ہے اور فرض حکم کے ماتحت ادا کرتا ہے۔ابھی ہماری شوری کے آنے میں جب
نئے سال کا بجٹ تیار ہوتا ہے پانچ ماہ باقی ہیں۔پانچ ماہ تک یہ چندہ جمع کرتے چلے جائیں
اور اس کی تحریک دوستوں کو بار بار کریں تا کہ پانچ ماہ کے بعد اس سال کا چندہ پچھلے سال
کے چندہ سے بھی زیادہ ہو جائے اور ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے سارے یورپ میں مساجد
بنا سکیں اور افریقہ اور انڈونیشیا وغیرہ میں بھی اپنے مبلغ بڑھا سکیں۔یہی ذریعہ ہماری
کامیابی کا ہے۔اس وقت غیر فرقوں پر اگر ہمیں کوئی فضیلت حاصل ہے تو یہی ہے کہ
ہمارے مبلغ غیر ملکوں میں پائے جاتے ہیں اور اُن کے نہیں پائے جاتے۔اس کا اتنا اثر
ہے کہ پرسوں مجھے کو یت سے ایک جرمن کا خط ملا اُس نے لکھا ہے کہ میں دیر سے اسلام کی
طرف مائل ہوں لیکن میری سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ میں اسلام کی تعلیم کہاں سے حاصل
کروں۔یہاں ایک موسیٰ نامی شخص ہیں۔(موسیٰ کوئی غیر احمدی ہیں غالباً بمبئی کی طرف
کے ہیں کیونکہ اس علاقہ میں ایسے نام رکھے جاتے ہیں ) اُن کو پتا لگا کہ مجھے اسلام کی
طرف رغبت ہے تو انہوں نے کہا اگر تو اسلام سیکھنا چاہتا ہے تو ربوہ چلا جا اور تو کہیں نہیں
سیکھ سکتا۔پس میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے لئے کوئی انتظام کریں۔مجھ سے موسیٰ نے
وعدہ کیا ہے کہ خرچ میں دوں گا۔میں نے اُسے لکھا ہے کہ خرچ کا سوال نہیں۔ہمیں صرف
یہ ضرورت ہے کہ تم اپنی طبیعت کو کم خرچ کرنے کی عادت ڈالو کیونکہ وہی مبلغ کامیاب
ہو سکتا ہے جسے کم خرچ کرنے کی عادت ہو۔مسٹر گنزے یہاں سے تعلیم حاصل کر کے گئے
انوار العلوم جلد 26
259
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔ہیں اور اب وہ شکاگو (امریکہ ) میں ہمارے مبلغ ہیں۔ان کو ہم جو گزارہ دیتے تھے تم بھی
اگر آؤ تو وہی وظیفہ ہم تمہیں دے دیں گے۔اپنے لڑکوں کو ہم چالیس روپے دیتے ہیں اور
دوسروں کو ساٹھ۔اسی طریق کے مطابق اگر تم گزارہ کر سکو تو یہاں آ جاؤ۔تعلیم حاصل
کر کے چلے جانا اور اپنے ملک میں تبلیغ کرنا۔ہمیں موسی کے روپیہ کی ضرورت نہیں ہم خود
تم کو وظیفہ دینے کے لئے تیار ہیں۔لیکن اگر تم یہ کہو کہ میرا چھ ہزار روپیہ میں گزارہ ہوتا ہے
تو اس کی ہمیں توفیق نہیں کیونکہ ہم نے تو باہر سے کئی لوگوں کو بلوا کر انہیں تعلیم دلانی ہے۔اگر ہم پچاس آدمی بھی منگوائیں اور چھ ہزار روپیہ ماہوار ہر ایک کا خرچ دیں تو تین لاکھ
روپیہ بن جاتا ہے اور اس کی ہمیں توفیق نہیں۔ابھی اُس کا جواب تو نہیں آیا لیکن اگر وہ
یہاں آ گیا اور پھر جرمنی سے بھی ایک پادری آرہا ہے تو یہ دو ہو جائیں گے۔پھر ایک اور
نوجوان آسٹریلیا کا ہے۔اسے کچھ عربی بھی آتی ہے۔وہ بچپن میں تیونس چلا گیا تھا اور
مدت تک وہیں رہا کوئی پندرہ ہیں سال وہاں رہ کر آسٹریلیا واپس آیا ہے۔اس نے بھی
لکھا ہے کہ میں اپنے آپ کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔اگر وہ بھی آ گیا تو تین بن جائیں
گے۔پھر ایک شخص فلپائن سے آ رہا ہے وہاں کی گورنمنٹ اس کے رستہ میں روکیں ڈال
رہی ہے اس لئے وہ ابھی تک نہیں آسکا لیکن اگر وہ آ گیا تو چار ہو جائیں گے۔نیو یارک سے اطلاع آئی ہے کہ ایک حبشی جو پہلے پادری تھا وہ بھی آنا چاہتا ہے
اگر وہ آ گیا تو پانچ ہو جائیں گے۔غرض اس وقت تک ہمارے پاس قریباً دس ممالک کے
لوگوں کی درخواستیں پڑی ہوئی ہیں کہ ہم یہاں آنا چاہتے ہیں بلکہ اب تو بھارت بھی
غیر ملک ہی ہے۔بھارت سے بھی درخواستیں آتی رہتی ہیں۔تھوڑے دن ہوئے ایک سکھ
کی چٹھی آئی تھی کہ میں دین سیکھنا چاہتا ہوں اس کا انتظام کر دیں۔غرض اللہ تعالیٰ دنیا میں
چاروں طرف اسلام کی اشاعت کے لئے رستے کھول رہا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے
کہ ہماری جماعت قربانیوں کے میدان میں ہمیشہ آگے ہی آگے اپنا قدم بڑھاتی چلی
جائے تا کہ ہر جگہ اسلام کو کامیابی کے ساتھ پھیلا یا جا سکے۔بے شک دنیا ہماری مخالف ہے مگر کامیابی الہی سلسلہ کے لئے ہی مقدر ہوتی
انوار العلوم جلد 26
260
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔مخالفانہ تدبیریں سب خاک میں مل جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی تدبیر دنیا میں غالب آ کر
رہتی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ ۖ وَاللهُ
خَيْرُ الْمُكِرِينَ 4 کہ انسانوں نے بھی اسلام کو شکست دینے کی بڑی تدبیریں کیں اور
ان کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے بھی اسلام کو فتح دینے کی تدبیریں کیں لیکن وَاللهُ خَيْرٌ
الْمُكِرِينَ اللہ تعالیٰ کو بڑی تدبیریں کرنی آتی ہیں۔اور آخر اللہ تعالیٰ کی تدبیریں ہی
جیتی ہیں۔دیکھ لو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دشمن نے کتنی تدابیر کیں لیکن
بالآخر اسلام فاتح ہوا، مکہ فتح ہو گیا، سارا عرب فتح ہو گیا اور کفار کی تدابیر کسی کام نہ آئیں
کیونکہ وہ انسانی تدبیریں تھیں۔بے شک کفار نے مسلمانوں پر بیسیوں حملے کئے۔مدینہ کے
دائیں بھی اور اُس کے بائیں بھی۔خود مدینہ پر بھی اور اُن مسلمانوں پر بھی جو مدینہ کے رستہ
میں آباد ہو گئے تھے۔مگر کفار کی ساری کوششیں بے کار ہوگئیں اور آخر حضرت عثمان کے
زمانہ میں کسریٰ اور قیصر دونوں کی حکومتیں ٹوٹ کر چورچور ہو گئیں۔پھر ولید بن عبدالملک
کے زمانہ میں اسلامی جرنیل طارق نے سپین کو فتح کیا اور یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ سے زیادہ دُور کی بات نہیں بلکہ اُس وقت ابھی بعض صحابہ زندہ موجود تھے۔پھر
معاویہ بن یزید کے ایک لڑکے عبد الرحمن نے دمشق میں جا کر اُندلس میں اموی سلطنت کی
بنیاد ڈالی اور اس کے بعد گیارہ سو سال تک مسلمان اندلس پر حکمران رہے۔تو جس خدا
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نشان دکھائے تھے وہ خدا ہمارے زمانے
میں بھی موجود ہے۔وہ بڑھا نہیں ہو گیا۔وہ ویسا ہی جوان اور طاقتور ہے جیسے پہلے تھا۔صرف
اس بات کی ضرورت ہے کہ ہمارے اندر ایمان ہو۔ہم نے بھی سپین کو نظر انداز نہیں کیا۔چنانچہ دوسری جنگ عظیم کے معا بعد ہم نے اپنے مبلغ کرم الہی ظفر کو سپین بھجوا دیا
تھا۔میرے بچے طاہر اور محمود جو ولایت گئے ہوئے تھے واپس آتے ہوئے سپین بھی گئے
تھے۔انہوں نے مجھے بتایا کہ سپین کے نو مسلم بہت زیادہ مخلص ہیں۔وہ خوب سوچ سمجھ کر
اسلام قبول کرتے ہیں اور پھر اس پر اپنی جانیں فدا کرتے ہیں۔مجھے بھی اس کا ایک نمونہ لندن میں نظر آیا تھا۔1954 ء سے قبل کا ایک سپینش ٹو مسلم
انوار العلوم جلد 26
261
مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔ڈاکٹر لندن کے قیام کے دوران میں مجھے ملا۔وہ اس وقت لندن سے سو میل کے فاصلہ پر
کسی جگہ پریکٹس کرتا ہے۔اُس نے جب سنا کہ میں لندن میں آیا ہوں تو وہ مجھے وہاں ملنے
کے لئے آیا۔اُس نے مجھے بتایا کہ کرم الہی ظفر نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے کہ اس نے
ہمیں اسلام جیسی نعمت دی۔پھر میں نے وہاں چھوٹے درجہ کی ڈاکٹری پاس کی تھی اُس نے
مجھے تحریک کی کہ میں لندن چلا جاؤں اور وہاں اپنی تعلیم کو مکمل کروں۔چنانچہ میں اُس کی
تحریک کے مطابق لندن آ گیا۔یہاں آکر میں نے اپنی تعلیم کی تکمیل کی اور اس وقت
میری پریکٹس بڑی اچھی ہے۔میں لندن سے سو میل کے فاصلہ پر کام کرتا ہوں اس لئے
میں روزانہ لندن نہیں آ سکتا۔اس سے بھی پتا لگتا ہے کہ ان لوگوں میں اخلاص پایا جاتا ہے
اور وہ قربانی کرنے والے ہیں۔میرا پہلے تو یہ ارادہ تھا کہ کرم الہی ظفر کو روم بھجوا دیا
جائے۔اب بچوں کی شہادت کی وجہ سے یہ خیال پیدا ہوا ہے کہ کرم الہی ظفر کو سپین میں ہی
رہنے دیں اور روم میں کسی اور مبلغ کو بھجوا دیں۔پہلے چودھری ظفر اللہ خان صاحب کی یہ
تجویز تھی کہ میڈرڈ والے روم کی زبان کو خوب سمجھتے ہیں۔اگر کرم الہی ظفر مرکز پر بوجھ
ہوں تو انہیں روم بھجوا دیا جائے۔یہ وہاں جا کر بھی سپین والوں
کو تبلیغ کر سکیں گے۔لیکن اب
چونکہ پتا لگا ہے کہ پین والے نو مسلم بڑے مخلص اور ترقی کرنے والے ہیں اس لئے اب
یہی ارادہ ہے کہ کرم الہی ظفر کو وہیں رہنے دیں اور روم میں کسی اور مبلغ کو بھجوا دیا جائے۔صرف اخراجات میں تخفیف کر دی جائے لیکن ہم پہلے بھی اپنے مبلغوں کو بہت کم خرچ
دیتے ہیں۔چنانچہ ملایا سے مجھے ایک غیر احمدی دوست نے ایک دفعہ خط لکھا کہ آپ اپنے
مبلغوں کو اتنا خرچ تو دیں کہ جس سے وہ شریفانہ طور پر کھانا کھا سکیں اور اچھا لباس پہن
سکیں۔بعد میں وہ مجھے کوئٹہ میں ملا تو اس نے کہا کیا آپ کو میرا خط مل گیا تھا ؟ میں نے کہا
مل گیا تھا پھر اس نے دریافت کیا کہ کیا آپ نے میرے اس خط پر عمل بھی کیا ؟ میں نے کہا
ہم غریب لوگ ہیں ہم اس پر کیا عمل کریں۔اس نے کہا میں نے ملایا سے خط تو لکھ دیا تھا
لیکن میں نے نیت کرلی تھی کہ میں واپس جاؤں گا تو ذاتی طور پر بھی آپ سے ملوں گا
اور زبانی عرض کروں گا کہ آپ کے مبلغ بڑی جانفشانی سے کام کر رہے ہیں لیکن آپ
انوار العلوم جلد 26
262
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔اُنہیں کھانے پینے اور رہائش کے لئے اتنے اخراجات تو دیں جن سے وہ شریفانہ طور پر
گزارہ کر سکیں۔میں نے دیکھا ہے کہ وہ فقیروں کی طرح رہتے ہیں۔اُن کے کپڑے پھٹے
ہوئے ہوتے ہیں اور وہ معمولی تنوروں سے روٹی لے کر کھاتے ہیں۔جس کا دیکھنے والوں
پر اچھا اثر نہیں ہوتا۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس کے باوجود ہمیں روم اور سپین میں اخراجات
پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔لیکن اگر اس سال تحریک جدید کا چندہ بڑھ جائے تو ہو سکتا ہے کہ
بعد میں ہم مبلغوں کے اخراجات کو بڑھا دیں تا کہ وہ زیادہ عمدگی کے ساتھ کام کر سکیں۔اب میں تقریر کو ختم کرتا ہوں۔اور دعا کر دیتا ہوں۔دعا کے بعد میں چلا جاؤں گا
تا کہ دوسرا پروگرام شروع کیا جا سکے۔“
اس کے بعد حضور نے فرمایا :
میں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ دوست اپنے بچوں کا بھی چندہ لکھوایا کریں اور ساتھ ہی
انہیں بتا دیا کریں کہ یہ تحریک جدید کا چندہ ہے تا کہ انہیں ساری عمر یا د ر ہے اور وہ اپنی
اولا دوں کو بھی اس کی نصیحت کرتے رہیں۔چاہے وہ چندہ دو آنے ہی کیوں نہ ہو یا ایک
آنہ ہی کیوں نہ ہو مگر بہر حال اُنہیں بتا دیا کریں کہ ہم نے تمہاری طرف سے بھی تحریک
جدید کا چندہ لکھوا دیا ہے اب تم بھی اس تحریک کے ایک مجاہد ہو۔“
اس موقع پر ایک دوست کے سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ :
پانچ روپیہ چندہ کی شرط تو اس شخص کے لئے ہے جو منفرد ہو جس کا کوئی بچہ نہیں۔وہ اگر
پانچ روپے سے کم دے تو ہم نہیں لیں گے لیکن اگر اپنے چندہ کے ساتھ بچوں کی طرف سے بھی کچھ چندہ
لکھوا دیا جائے تو چاہے وہ کتنا ہی تھوڑا ہو ہم اُسے منظور کرلیں گے۔“ ( الفضل 7 نومبر 1957 ء )
1 : النزعت : 2تا10
b
2 : لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا (البقرة : 33)
3 : بخارى كتاب الرّقَاق باب التَّوَاضُع حديث 6502 صفحه 1127
الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء
4 : آل عمران : 55