افتتاھی توریر جلسہ سالانہ 1957ء
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
265
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
فرموده 26 دسمبر 1957ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تفسیر صغیر کے متعلق مفصل باتیں تو انشاء اللہ کل ہی کی جائیں گی مگر چونکہ دوست
اس سے ایک دو دن کی دُوری بھی برداشت نہیں کر سکتے اور انہوں نے شکایت کی ہے کہ
تفسیر صغیر انہیں آج ہی کیوں نہیں دی گئی۔اس لئے میں اس کی تقسیم کا اعلان کر دیتا
ہوں۔میں نے مولوی نور الحق صاحب کو اس بات کے لئے مقرر کر دیا ہے اور میں نے
انہیں ہدایت دے دی ہے کہ جتنی جتنی جلدیں کسی جماعت نے مانگی ہیں ان کے علیحدہ
علیحدہ بنڈل بنا کر تیار رکھیں۔جماعتیں اپنا اپنا نمائندہ مقرر کر دیں اور وہ نمائندہ ان کے
پاس جا کر اپنی جمع شدہ رقم کے مطابق تفسیر صغیر کی جلد میں ان سے حاصل کرے۔پھر
جماعتیں چاہیں تو اپنے افراد میں یہیں تقسیم کر دیں اور چاہیں تو اپنے اپنے شہر میں واپس
جا کر تقسیم کر دیں۔بڑی درخواستوں میں سے کراچی کی جماعت کی درخواست ہے۔اگر وہ
آج ہی اپنا کوئی نمائندہ مقرر کر دیں تو تفسیر صغیر انہیں آج ہی مل جائے گی۔کراچی کے بعد
ربوہ کی جماعت ہے۔کچھ جلدیں تو مولوی محمد صدیق صاحب پہلے لے چکے ہیں اور باقی
اب مولوی نور الحق صاحب سے لے سکتے ہیں۔باوجود اس کے کہ پورا زور لگایا گیا ہے
لیکن چونکہ کتاب حجم میں زیادہ ہو گئی تھی اس لئے وہ پوری تعداد میں چھپ کر تیار نہیں
ہوئی۔اصل میں تو ہم نے پانچ ہزار جلدوں کا آرڈر دیا تھا لیکن اب تک صرف تین ہزار کی
تعداد میں چھپ کر ملی ہے۔بہر حال جتنی تعداد میں تفسیر صغیر تقسیم ہوسکی وہ کر دیں گے۔جلدی میں کچھ غلطیاں بھی رہ گئی ہیں ان کے متعلق ہر جلد کے ساتھ اغلاط نامہ لگا دیا گیا
انوار العلوم جلد 26
266
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
ہے۔بعد میں اگر کوئی زیادتی اغلاط نامہ میں ہوئی تو اس کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔وہ بھی
دوست اس کے ساتھ لگا لیں۔اس طرح دو تین ماہ میں کتاب مکمل ہو کر سب دوستوں تک
پہنچ جائے گی۔اور اُسی تعداد میں پہنچ جائے گی جس تعداد میں دوستوں نے خواہش کی ہے۔اس کے علاوہ ایک اور کتاب بھی تیار ہے۔میں نے پچھلے سال جلسہ سالانہ پر تبویب
مسند احمد بن جنبل کا اعلان کیا تھا۔اس کی ایک جلد چھپ کر آ گئی ہے جس کی قیمت چھ روپیہ
فی نسخہ ہے۔وہ کتاب بھی دوستوں کو مولوی نور الحق صاحب سے مل سکتی ہے۔پھر ایک
کتاب تاریخ احمدیت کی بھی چھپ چکی ہے۔اس کے متعلق مفصل طور پر تو میں کل بیان
کروں گا لیکن اگر کوئی دوست یہ کتاب لینی چاہتے ہوں تو وہ لے سکتے ہیں۔اس کتاب کا
نام ” فسادات 1953 ء کا پس منظر ہے جو ملک فضل حسین صاحب نے لکھی ہے۔اس کی
قیمت ایک روپیہ ہے۔تاریخ احمدیت کی ابھی اور جلدیں بھی چھپتی ہیں۔میں نے اس کا
اعلان آج سے پانچ سال قبل کیا تھا مگر کچھ تو میری بیماری کی وجہ سے ، کچھ ملک فضل حسین
صاحب کی بیماری کی وجہ سے اور کچھ اُن لوگوں کی سستی کی وجہ سے جو اس کام پر مقرر کئے
گئے تھے اس میں دیر ہوگئی۔اب اس کا ایک حصہ شائع ہوا ہے جس کا ذکر میں نے کر دیا ہے
لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اصل تاریخ 1953 ء سے نہیں بلکہ 1880ء
سے شروع ہوتی ہے۔اس کے متعلق سنا ہے کہ مولوی دوست محمد صاحب نے ایک کتاب
تیار کی ہوئی ہے جو جلد ہی شائع کر دی جائے گی۔مگر اس کے بعد ہمیں یہ سلسلہ بڑھانا
ے گا۔ہمیں پہلے 1908ء سے 1914 ء تک کی تاریخ کو لانا پڑے گا۔1908 ء میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وفات پائی اور 1914ء میں حضرت خلیفہ اول
فوت ہوئے اور پیغامیت کا زور پڑا۔پھر 1914 ء سے 1931 ء تک کی تاریخ کو لانا
پڑے گا کیونکہ 1931ء میں کشمیر موومنٹ ہوئی اور اس میں احرار نے اپنا سارا زور لگایا
بلکہ 1931 ء نہیں اس حصہ کو 1934 ء تک بڑھانا پڑے گا۔جب احرار نے قادیان پر حملہ
کیا اور تحریک جدید کا قیام عمل میں لایا گیا۔پھر اسے 1934 ء سے 1953 ء تک لانا پڑے
گا تب کہیں سلسلہ کی تاریخ پوری ہوگی۔
انوار العلوم جلد 26
267
افتتاحی تقریر جلسه سالانه 1957ء
"
بہر حال ملک فضل حسین صاحب نے باوجود بیماری کے جس قدر حصہ تیار کیا تھا وہ
چھپ کر آ گیا ہے لیکن جو اعلان میں نے کیا تھا وہ تاریخ احمدیت کے متعلق تھا۔تاریخ احرار
کے متعلق نہیں تھا۔اور جو حصہ آب چھپا ہے یہ صرف تاریخ احرار پر مشتمل ہے۔پس تاریخ احمدیت ا
سکے علاوہ ہے اور اس کا پہلا دور 1880 ء سے شروع ہوتا ہے جب براہین احمدیہ شائع
ہوئی۔پھر 1891ء میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسیحیت کا دعویٰ کیا
ہے تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے کفر کا فتویٰ لگایا۔وہ سارے ہندوستان میں
پھرے اور انہوں نے علماء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف اکسایا۔یہ
سارے تاریخ احمدیت کے ہی حصے ہیں ان کو چھوڑ کر صرف فسادات 1953 ء کا پس منظر
لے لینا میرے نزدیک اس مقصد کو ہرگز پورا نہیں کرتا جس کے لئے میں نے اس کتاب کا
اعلان کیا تھا۔اب یہ تاریخ بعد میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے شائع کی جائے گی۔ایک
حصہ 1908ء سے 1914 ء تک ہوگا کیونکہ اس عرصہ میں سلسلہ کے اندر رخنہ اندازیاں
شروع ہوئیں اور پیغامیت کی بنیاد پڑنی شروع ہوئی۔جس کا اظہار 1914 ء میں جا کر ہوا۔دوسرا حصہ 1914ء سے 1934 ء تک کے حالات پر مشتمل ہوگا جس میں پیغامیت کو
شکست ہوئی۔احمدیت مضبوطی سے قائم ہوئی اور احرار نے بھی سر نکالنا شروع کیا۔پھر 1934 ء سے 1953 ء آئے گا یا صرف پارٹیشن تک اس جلد کو رکھا جائے گا کیونکہ
پارٹیشن میں بھی ہماری جماعت نے بہت کچھ خدمات ادا کی ہیں۔جن کا کافی ذخیرہ
ہمارے پاس موجود ہے۔پھر پارٹیشن سے لے کر اب تک جو خدمات سلسلہ نے کی ہیں اور
اُسے جو ترقیات حاصل ہوئی ہیں انہیں لیا جائے گا تب کہیں تاریخ احمدیت مکمل ہو گی۔اور
چونکہ یہ لمبا کام ہے اس لئے غالباً 1960 ء تک مکمل ہو سکے گا۔پہلا جلسہ سالانہ 1891ء
میں ہوا تھا اور براہین احمدیہ 1880ء میں شائع ہونا شروع ہوئی تھی۔پس 1880 ء سے
لے کر 1960 ء تک کے عرصہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ احمدیت 80 سال پر مشتمل ہے مگر
اسے محض 1953 ء میں مقید کر دیا گیا ہے۔بہر حال مجھے بتایا گیا ہے کہ پہلا حصہ مولوی
دوست محمد صاحب مکمل کر چکے ہیں اور بعد کا جو حصہ ہے اسے بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
انوار العلوم جلد 26
268
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
اس کے لئے ملک فضل حسین صاحب کو ہی یا اور کسی دوست کو مقرر کیا جائے گا۔اب میں نے کتابوں کا ذکر کر دیا ہے۔1953ء کے فسادات کا پس منظر چھپ کر
تیار ہے اور یہ تاریخ احمدیت کی ایک کڑی ہے۔تبویب مسند احمد بن حنبل کی ایک جلد بھی
چھپ کر تیار ہوگئی ہے اور اس میں ایسی اصلاحات مد نظر رکھی گئی ہیں کہ مصر سے جو تبویب
شائع ہوئی ہے اور جس کے لئے سعودی عرب کی طرف سے دس ہزار پونڈ دیا گیا تھا وہ بھی
اس کے مقابلہ میں بالکل بیچ ہے۔ہماری اس کتاب کی قیمت چھ روپیہ ہے اور غالباً یہ کام
میں جلدوں میں مکمل ہوگا اور اس طرح پوری کتاب کی قیمت 120 روپیہ ہو گی۔لیکن اس
کے مقابلہ میں مصر کی شائع شدہ تبویب مسند احمد بن حنبل کی قیمت بہت زیادہ ہے۔اس کی
ایک جلد کی قیمت قریباً پندرہ روپے ہے اور اس کی چودہ جلدیں ہیں۔یہ کتاب ٹائپ میں
چھی ہے اور اورینٹل ریلیجن اینڈ پبلشنگ کارپوریشن کے پریس میں شائع ہوئی ہے۔اس تبویب میں وہ ساری حدیثیں الگ کر دی گئی ہیں جو امام احمد بن حنبل کے بعض کمزور
شاگردوں نے ان کی مسند میں شامل کر دی تھیں۔اسی طرح اگر کوئی حدیث کسی اور جگہ
آ گئی ہو مثلاً امام بخاری نے اُس کا ذکر اپنی صحیح میں کر دیا ہو یا کسی اور کتاب میں درج ہو تو
اُس کا حوالہ بھی دے دیا گیا ہے۔غرض ہماری یہ کوشش مصری کوشش سے دس بیس گنا زیادہ
فائدہ بخش ہے اور قیمت اس سے بہت کم ہے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس جلسہ کو مبارک کرے۔جیسا کہ میں
نے پہلے بھی بتایا ہے ہمارا پہلا جلسہ سالانہ 1891ء میں ہوا تھا اور اب 1957ء ہے گویا
ہمارا یہ جلسہ ستاسٹھواں جلسہ ہے مگر الفضل کے اعلان میں اسے گیارھواں جلسہ سالانہ قرار
دیا گیا ہے۔حالانکہ یہ گیارھواں نہیں بلکہ ستاسٹھواں جلسہ سالانہ ہے۔56 سال کو اتنی
جلدی اڑا دینا کوئی عقل کی بات نہیں۔لوگ تو فخر کیا کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان نے
فلاں جگہ پر اتنے زیادہ عرصہ تک حکومت کی ہے لیکن الفضل کے اعلان کی ر
معیار عزت یہ ہے کہ ہم نے اتنے کم جلسے کئے ہیں حالانکہ وہ زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتے تھے
کہ قادیان کے جلسوں کو شامل کر کے اوپر موٹے حروف میں 67 واں جلسہ“ لکھتے اور
رو سے
انوار العلوم جلد 26
269
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
نیچے بار یک قلم سے لکھ دیتے کہ پاکستان میں آکر یہ گیارہواں جلسہ سالانہ ہے۔اس
طرح دو تاریخیں بن جاتیں اور لوگوں کے ذہنوں میں قائم رہتیں۔لیکن ستاسٹھویں کو چیکے
سے اُڑا دینا کسی عقل کے ماتحت نہیں۔بہر حال یہ جلسہ ستاسٹھواں جلسہ ہے۔اور اگر
بیعت کے اعلان کو لیا جائے جو دسمبر 1888ء میں ہوا تھا اور جس پر مارچ 1889ء میں پہلی
بیعت ہوئی تو ہماری جماعت کے قیام پر 69 سال گزر چکے ہیں۔اس عرصہ میں ہم اتنی
دشمنیوں سے گزرے ہیں کہ گویا ہم نے تلواروں کے نیچے اپنا سر رکھا اور اس طرح 69 سال
گزار دیئے۔اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے ایمانوں میں روز افزوں زیادتی
ہوئی اور ہوتی چلی جارہی ہے۔چنانچہ آج سے ایک سال قبل ایک احمدی میں جتنی طاقت
تھی آج اُس سے دس گنا زیادہ طاقت اُس میں موجود ہے۔اگر ایک سال پہلے ایک
احمدی دو مخالفوں کا مقابلہ کر سکتا تھا تو آج ایک احمدی ہیں مخالفوں کا مقابلہ کر سکتا ہے بلکہ
اب تو ہماری عورتیں بھی ایسی ہیں جو مردوں سے زیادہ دلیر ہیں۔ضلع جھنگ میں چنڈ بھروانہ اور منگلا کے لوگ نئے احمدی ہوئے ہیں۔وہاں کی ایک
عورت یہاں آیا کرتی ہے۔وہ جب بیعت کرنے کے لئے ربوہ آئی تو مہمان خانہ میں
ٹھہری۔رات کو اُس کی بیٹی بھی آگئی۔اُس نے کہا اماں ! تو نے مجھے کس قبیلہ میں بیاہ دیا
ہے وہ تو احمدیت کی بڑی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔میں بہتیری تبلیغ کرتی ہوں مگر وہ سنتے
ہی نہیں۔اُس کی ماں کہنے لگی بیٹی ! تو میری جگہ آجا اور اپنے باپ اور بھائیوں کا کھانا پکا
میں تیرے سسرال جاتی ہوں اور میں دیکھتی ہوں کہ وہ کس طرح مخالفت کرتے ہیں اور
احمدیت کی تبلیغ نہیں سنتے۔تو اب ہماری عورتیں بھی ایسی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہم دیکھیں گے
کہ لوگ ہماری
تبلیغ کیسے نہیں سنتے۔اس عورت کو پچھلے سال لجنہ اماء اللہ نے تقریر کرنے کے لئے کھڑا کر دیا۔نئی احمدی
ہے اور جوش زیادہ ہے۔جوش میں آکر اس نے اردو میں تقریر شروع کر دی۔تقریر اپنے
لحاظ سے تو بہت عمدہ تھی لیکن چونکہ وہ اردو نہیں جانتی تھی اس لئے لجنہ اماءاللہ کو اس سے التجا
کرنی پڑی کہ بی بی ! تو پنجابی میں ہی تقریر کر ہم پنجابی سمجھ لیں گے۔
انوار العلوم جلد 26
270
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
اس سال وہ چند ماہ قبل ربوہ میں آئی تو کالج چلی گئی۔وہاں کوئی جلسہ ہورہا تھا اور
ایک بی اے کی سٹوڈنٹ لڑکی تقریر کر رہی تھی۔وہ لڑ کی کچھ ہچکچا رہی تھی۔یہ عورت اُسے
کہنے لگی بیٹی ! تو ڈرتی کیوں ہے؟ دلیری سے تقریر کر۔تو جس قوم کو خدا تعالیٰ نے ایسی
بہادر عورتیں دی ہوئی ہوں اس کے مردوں کا مقابلہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔مجھے یاد ہے 1953ء کے فسادات کے دوران میں ضلع سیالکوٹ کی ایک عورت
پیدل ربوہ پہنچی اور اس نے ہمیں بتایا کہ ہمارا گاؤں دوسرے علاقہ سے کٹ چکا ہے اور
مخالفوں نے ہمارا پانی بند کر دیا ہے۔اگر ہم پانی لینے جاتے ہیں تو وہ ہمیں مارتے ہیں۔اُس
وقت ایک فوجی افسر یہاں رخصت پر آیا ہوا تھا اُس کو میں نے ایک مقامی دوست کے
ساتھ وہاں بھیجا تا کہ وہ وہاں جا کر احمدیوں کی امداد کرے۔اب دیکھ لو کتنی بڑی ہمت کی
بات ہے کہ جہاں مرد قدم نہ رکھ سکے وہاں ایک عورت نے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔اُس
وقت مرد اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرتے تھے مگر وہ عورت سیالکوٹ سے پیدل
سمبڑیال کی طرف گئی۔وہاں سے گوجرانوالہ کی طرف آئی اور پھر گوجرانوالہ سے کسی نہ کسی
طرح یہاں پہنچی اور ہمیں جماعت کے حالات سے آگاہ کیا۔اور ہم نے یہاں سے ان کو
امداد کے لئے آدمی بھیجوائے۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری عورتیں مردوں سے زیادہ
دلیر ہیں۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ قادیان میں غیر احمدی علماء نے جلسہ کیا۔پولیس اور گورنمنٹ
ان کی تائید میں تھی۔مولوی ثناء اللہ صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اور احمدیوں
کو بُرا بھلا کہا اور پولیس نے بھی عوام کے ساتھ مل کر جماعت کے خلاف نعرے لگائے جس
کی وجہ سے مولوی ثناء اللہ صاحب اور بھی دلیر ہو گئے۔قادیان کے قریب ہی ایک گاؤں
بھینی بانگر ہے۔اُس جگہ کی ایک عورت وہاں سے گزری۔اُس نے گالیاں سنیں تو کھڑی
ہوگئی اور پنجابی میں بلند آواز سے کہنے لگی تیرے دادے داڑھی بگیا تو مرزا صاحب نوں
گالیاں کیوں دینا ایں کیونکہ اُس وقت جماعت کو صبر و تحمل کی بار بار تلقین کی گئی تھی اس
لئے جماعت کے جو دوست وہاں کھڑے تھے وہ اس عورت کے پیچھے پڑگئے اور اسے کہنے لگے
انوار العلوم جلد 26
271
افتتاحی تقریر جلسه سالانه 1957ء
و
بی بی ! تو نہ بول۔بعد میں پولیس نے اس عورت کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔مجھے پتالگا
تو میں نے جماعت پر بڑی خفگی کا اظہار کیا اور میں نے کہا تم نے بڑی کمینگی کی کہ تم مرد ہو کر
چپ ہو گئے تمہیں تو اس موقع پر اپنی غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا اور اُس عورت پر کسی شخص
کو ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے پرانے زمانہ سے
ہی جماعت میں ایسی دلیر اور مخلص عورتیں موجود رہی ہیں۔کسی زمانہ میں یہ نمونہ ابتدائی
مسلمانوں میں پایا جا تا تھا لیکن اب اس کا نمونہ احمدیت جو حقیقی اسلام ہے پیش کر رہی ہے۔اس نمونہ کو یاد رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ ہمارے اندر ایسے لاکھوں
نمونے پیدا کرے۔اور اب اگر جماعت لاکھوں کی ہے تو جلد ہی کروڑوں کی ہو جائے۔اور پھر
اللہ تعالیٰ اسے کروڑوں سے اربوں تک پہنچا دے۔اور خدا کرے کہ ہمارے رُشد و اصلاح کے
نتیجہ میں سارا پاکستان احمدیت کی تعلیم کو قبول کرلے۔اور پھر خدا کرے کہ ہندوستان
ہمارے رُشد و اصلاح کا اثر قبول کر لے۔پھر انڈو نیشیا اور ملا یا قبول کر لیں۔پھر تمام مصر،
ایران ، عراق ، ترکی ، جرمنی اور امریکہ قبول کر لیں۔اور ان سب کی آبادی اگر ملائی جائے
تو وہ ایک ارب سے زیادہ ہو جاتی ہے۔پھر روس کو خدا تعالیٰ اسلام کے قبول کرنے کی
توفیق دے دے تو جماعت اربوں تک پہنچ جائے گی۔صرف دوستوں کو اس طرف توجہ
کرنے کی ضرورت ہے۔مگر افسوس ہے کہ جماعت اس طرف پوری توجہ نہیں کرتی۔ورنہ
اگر سچائی پیش کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ لوگ اس کی طرف توجہ نہ کریں۔۔کل ہی ایک غیر احمدی کے تاثرات الفضل میں شائع ہوئے ہیں 2 جو اُس نے میری
کتاب ” دعوۃ الامیر کے متعلق شمس صاحب کو لکھے ہیں۔اس میں وہ غیر احمدی دوست
لکھتے ہیں کہ اس کتاب کے پڑھنے سے میری آنکھیں کھل گئیں اور میں سمجھتا ہوں کہ واقعی
یہ ایک راہ دکھانے والی کتاب ہے۔پس کوئی وجہ نہیں کہ یہ چیز میں لوگوں تک پہنچائی جائیں
تو وہ متاثر نہ ہوں۔صرف جماعت سستی کر رہی ہے۔اگر آپ لوگوں میں سے ہر شخص یہ
اقرار کرے کہ وہ اگلے سال کے ختم ہونے سے پہلے کم سے کم ایک سو آدمیوں کو سلسلہ کا
لٹریچر پڑھا دے گا تو یہ کوئی مشکل امر نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی خرچ ہوتا ہے۔تم میں سے
انوار العلوم جلد 26
272
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957 ء
ہر شخص جو کوئی کتاب اپنے ساتھ لے جائے وہ کسی کو پڑھنے کے لئے دے دے۔وہ پڑھ
لے تو اس سے واپس لے کر کسی دوسرے کو دے دے۔پھر اس سے واپس لے کر کسی
تیسرے شخص کو دے دے۔سال میں 360 دن ہوتے ہیں۔اگر تیسرے دن بھی کسی سے
کتاب واپس لی جائے تو 360 دن میں ایک سو افراد کو سلسلہ کا لٹریچر پڑھایا جا سکتا ہے۔بلکہ اگر کوئی چار دن کے بعد بھی کتاب واپس دے تب بھی سو سے زیادہ لوگوں کو سلسلہ کا
لٹریچر پڑھایا جا سکتا ہے کیونکہ کتاب پڑھنے میں کسی کو تین دن لگیں گے ، کسی کو چار دن لگیں
گے اور کوئی شخص دو دن میں ہی کتاب ختم کر لے گا۔اگر ایسا کیا جائے تو خدا تعالیٰ کے فضل
سے اس وقت جو جماعت دس لاکھ کے قریب ہے وہ دس کروڑ بن جائے گی۔قادیان والوں کو بھی میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہمارے ادھر آ جانے کی وجہ سے وہاں کی
جماعت کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے گو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جماعت کی تعداد وہاں اب بڑھ
رہی ہے۔لیکن اگر وہ کوشش کریں تو تھوڑے عرصہ میں ہی قادیان کا جلسہ سالانہ اِس جلسہ
سے بھی زیادہ شان سے ہوسکتا ہے۔اگر ان کی کوشش سے ہندوستان میں لاکھ ڈیڑھ لاکھ
احمدی ہو جائے جس میں سے ساٹھ ستر ہزار آدمی وہاں جلسہ سالانہ پر آجائیں تو وہاں بھی
اسی شان سے جلسہ کیا جا سکتا ہے۔یہاں پچھلے سال جلسہ سالانہ پر آنے والوں کی تعداد
ساٹھ ہزار سے زیادہ تھی اس سال امید ہے کہ میری کل کی تقریر میں آنے والوں کی تعداد
ستر ہزار تک پہنچ جائے گی۔قادیان میں سب سے زیادہ تعداد خلافت جو بلی کے موقع پر آئی
تھی جو چالیس ہزار تھی مگر دوسرے سالوں میں بھی بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوتے رہے۔مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب جو اُن دنوں افسر جلسہ
سالا نہ تھے بڑے خوش خوش میرے پاس آئے اور کہنے لگے دیکھئے اللہ تعالیٰ نے کیسا فضل
کیا ہے۔میں نے خوراک کی پرچیاں اور ریلوے کے ٹکٹ خوب گنوائے ہیں اور اُن سے
معلوم ہوا ہے کہ جلسہ سالانہ پر آنے والوں کی تعدا داکتیس ہزار کے قریب ہے اور یہاں
رات کو پہلے دن کی کارروائی میں شامل ہونے کے لئے جو صرف دعائیہ ہے تینتیس ہزار
افراد آ گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے آخری جلسہ پر سات سو احمدی
انوار العلوم جلد 26
273
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
قادیان آئے تھے اور حضرت خلیفہ اوّل کے آخری جلسہ پر آنے والوں کی تعداد غالباً
گیارہ بارہ سو تھی اور اس تعداد پر اُس زمانہ میں بڑی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا لیکن اب یہ
حال ہے کہ اس سال جب شروع شروع میں 2300 مہمانوں کے آنے کی اطلاع ملی اور
ابھی جلسہ سالانہ میں تین دن باقی تھے تو ہمارے ہاں بہت افسوس کیا گیا کہ اتنے کم آدمی
آئے ہیں اور ابھی ربوہ کی گلیاں خالی نظر آ رہی ہیں۔آج جب آنے والوں کی
تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے تب لوگوں نے کہنا شروع کیا ہے کہ اب ربوہ کی گلیوں میں
رونق معلوم ہوتی ہے۔لیکن جب تک مہمانوں کی تعداد 2300 تک تھی عام طور پر یہ کہا
جاتا تھا کہ ربوہ کی گلیاں خالی نظر آتی ہیں آج یہاں کے لوگوں نے مانا ہے کہ ربوہ کی گلیوں
میں مہمان نظر آتے ہیں۔کل اور پرسوں یہ تعداد اِنْشَاءَ اللهُ اور بھی بڑھ جائے گی۔تو دیکھو
اللہ تعالیٰ نے کس قدر فضل جماعت پر کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں آخری جلسہ سالانہ پر جب سات
سواحمدی آئے تو مجھے یاد ہے انتظام اتنا کمزور تھا اور روپیہ کی اتنی کمی تھی کہ لنگر خانہ میں
جو کھانا پکا یا گیا وہ بہت کم لوگوں کو کفایت کر سکا اور اکثر مہمان بھوکے رہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا کہ یايُّهَا النَّبِيُّ أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَالْمُعْتَرَّ 3 کہ اے نبی !
وہ لوگ جو بھو کے ہیں اور شدت بھوک کی وجہ سے تکلیف پارہے ہیں تو انہیں کھانا کھلا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ نے اور دیگیں پکوائیں اور ان کو کھانا کھلایا۔تو اُس وقت
جماعت کی مالی حالت ایسی کمزور تھی کہ سات سو افراد کے کھانے کا انتظام بھی پورے طور پر
نہیں کیا جا سکا تھا اور اب ستر ہزار افراد کا انتظام بھی بڑے آرام سے چل رہا ہے۔ہاں
بعض اوقات ایسا ہو جاتا ہے کہ مہمان اگر دیر سے پہنچیں تو اُن کو نئے سرے سے کھانا تیار کر کے
بھیجنے میں کچھ دیر لگ جاتی ہے۔لیکن کجا ستر ہزار اور کجا سات سو۔جب سات سومہمان
جلسہ سالانہ پر آئے تو اُس وقت تو یہ حالت تھی کہ خدا تعالیٰ کو الہام کرنا پڑا کہ اے نبی !
بُھوکوں اور تکلیف زدوں کو کھانا کھلاؤ۔چنانچہ آپ نے نئی دیگیں پکوائیں اور مہمانوں
کو کھانا کھلایا۔لیکن اب ہم اس سے سو گنا زیادہ افراد کو بہت زیادہ آسانی اور آرام سے کھانا کھلا رہے ہیں۔
انوار العلوم جلد 26
274
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957 ء
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 1907ء کے جلسہ سالانہ کے موقع
پر باہر سیر کے لئے تشریف لے گئے تو جلسہ پر آنے والے مہمان بھی آپ کے ساتھ چل
پڑے۔رستہ میں لوگوں کے پاؤں کی ٹھوکریں لگنے کی وجہ سے آپ کی جوتی بار بار اتر جاتی
اور کوئی مخلص آگے بڑھ کر آپ کو جوتی پہنا دیتا۔جب بار بار ایسا ہوا تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کھڑے ہو گئے اور آپ نے فرمایا معلوم ہوتا ہے کہ اب ہماری زندگی
ختم ہونے کے قریب ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی جو ترقی مقدر کی ہے وہ اُس نے
ہمیں دکھا دی ہے۔اب کجا یہ کہ سات سو احمدی جلسہ سالانہ پر آئے تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے خیال کیا کہ اب ہماری جماعت کی ترقی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے
اور ہمارا کام ختم ہو گیا ہے اور کجا یہ کہ اب جلسہ سالانہ پر ستر ہزار آدمی آ جاتا ہے گویا ہماری
جماعت کی تعداد اُس زمانہ کی تعداد سے سو گنا بڑھ گئی ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ لوگوں کو
ایک بات سے غلطی لگی ہے اور وہ یہ کہ مفتی محمد صادق صاحب بعض دفعہ جماعت کی تعداد
کے متعلق ایک اندازہ لگا لیتے اور اعلان کر دیتے کہ اب جماعت کی تعداد اتنے لاکھ ہوگئی
ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اگر اب ہم اپنی تعداد دس لاکھ بتاتے ہیں تو مخالف کہتے ہیں کہ تمہاری
تعداد گررہی ہے تم تو آج سے کئی سال پہلے دس لاکھ سے بھی اوپر تھے۔لیکن جلسہ سالانہ
پر آنے والوں کی تعداد سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری تعداد کم نہیں ہوئی بلکہ خدا تعالیٰ کے
فضل سے روز بروز بڑھ رہی ہے۔اس سے پتا لگتا ہے کہ جماعت کی تعداد کا غلط اندازہ
لگانا ایک وقت پر جا کر تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔جب میں پہلی دفعہ 1924ء میں ولایت گیا تو وہاں کے ایک اخبار نے میری آمد کی
خبر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ہندوستان کے بیس کروڑ لوگوں کا لیڈر آیا ہے۔میں نے
اُسے لکھا کہ بیس کروڑ نہ کہو دولاکھ کہو۔چنانچہ اس نے تردید کردی۔لیکن پہلی دفعہ اُس نے
ہندوستان کے سب ہندوؤں سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کو ملا کر مجھے نہیں کروڑ کا لیڈر بنا دیا
تھا۔میں نے کہا میں تو صرف احمدیوں کا سردار ہوں باقی مسلمانوں کا نہیں۔اور احمدیوں کی
تعداد بیس کروڑ نہیں بلکہ بیس کروڑ تو عیسائیوں کے نزدیک گل دنیا کے مسلمان ہیں۔گو
انوار العلوم جلد 26
275
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
مسلمان مصنف مسلمانوں کی تعداد چالیس کروڑ بتاتے ہیں۔درحقیقت اب ہماری تعداد
پاکستان اور ہندوستان میں دس لاکھ ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے روز بروز بڑھ رہی
ہے۔بہر حال دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمانوں کو بڑھاتا جائے اور غیر احمدیوں
کے دلوں کو کھولے۔اور بجائے اس کے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
گالیاں دیں اور آپ کی ہتک کریں وہ آپ کی تعریف کرنے لگ جائیں اور ان کو پتا لگ
جائے کہ اس زمانہ میں یورپ اور ایشیا بلکہ ساری دنیا کی نجات حضرت مرزا غلام احمد
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے ہے جو اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو
پھیلانے کے لئے دنیا میں مبعوث ہوئے ہیں۔میں نے ایک خواب دیکھا تھا جو میں نے اس سال انصار اللہ کے اجتماع میں دوستوں
کو سنا دیا تھا ، میں نے دیکھا کہ زمینداروں کا ایک بہت بڑا گر وہ ہے ، وہ زمیندار ایسے
ہیں جومر بعوں کے مالک ہیں۔وہ راجہ علی محمد صاحب کے پاس آئے اور ان سے انہوں
نے مصافحہ کیا اور پھر ایک طرف چلے گئے۔میں ان کو دیکھ کر کہتا ہوں کہ اب خدا تعالیٰ چاہے
گا تو یہ ساٹھ ہزار ہو جائیں گے اور ان میں سے ہر شخص اگر سال میں ایک ایک سور و پریہ بھی
مساجد کے لئے دے تو ساٹھ لاکھ روپیہ ہو جائے گا اور ساٹھ لاکھ سے ہیں مساجد بن سکتی
ہیں۔اس وقت صدرانجمن احمدیہ کا کل بجٹ بارہ لاکھ ہے لیکن اس خواب سے پتا لگتا ہے
کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ دن جلد آنے والا ہے جب ہما را چندہ ساٹھ لاکھ ہو جائے گا۔اور
اگر صد را انجمن احمدیہ کے بجٹ کے ساتھ تحریک جدید کے بجٹ کو بھی ملایا جائے تو جماعت کا
گل بجٹ ایک کروڑ بیس لاکھ روپیہ ہو جاتا ہے۔اور اگر ایسا ہو جائے تو بہاول پور اور خیر پور
کی آمد سے بھی ہمارا سالانہ بجٹ بڑھ جائے گا۔اور اگر خدا تعالیٰ نے مزید ترقی دی تو
پاکستان کی آمد سے بھی صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی آمد زیادہ ہو جائے گی بلکہ ہم تو
اس امید میں ہیں کہ امریکہ، روس، انگلینڈ، جرمنی اور فرانس کی آمد کو اگر ملا لیا جائے تب
بھی صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی آمد اس سے زیادہ ہو تا کہ یورپ اور امریکہ میں
ہم پانچ چھ ہزار مساجد سالا نہ تعمیر کرا سکیں۔
انوار العلوم جلد 26
276
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء
اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ جو لوگ جلسہ سالانہ پر آئے ہیں خدا تعالیٰ انہیں
بڑی بڑی برکتوں کا وارث بنائے اور جو پیچھے گھروں میں رہ گئے ہیں اور جلسہ پر نہیں
آسکے۔خدا تعالیٰ ان پر بھی بڑی بڑی برکتیں نازل کرے اور جو لوگ یہاں آنے والوں
کی خدمت کر رہے ہیں ان پر بھی خدا تعالیٰ بڑی بڑی برکتیں نازل کرے۔اس دفعہ موسم
کچھ ٹھیک نہیں رہا اس لئے میری طبیعت بھی خراب رہی۔موسم بڑی جلدی جلدی بدلتا رہا
ہے اور اس تبدیلی کی وجہ سے سارے پنجاب پر اثر پڑ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ
موسم کی خرابی کی وجہ سے جو وبائیں پھیلی ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ یہاں آنے والوں کو ان
بلاؤں سے پوری طرح محفوظ رکھے اور اس سردی میں جو بچے اور نوجوان خدمت کر رہے
ہیں اُن کو بھی ہر قسم کی وباؤں سے پوری طرح بچائے۔اور جب جلسہ پر آنے والے
واپس جائیں تو جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا خدا کرے کہ وہ فرشتے نظر
آئیں اور دنیا میں دس لاکھ احمدی نہ ہوں بلکہ دس لاکھ فرشتہ ہو اور تمہیں پتا ہے کہ اُحد کے
موقع پر صرف ایک فرشتہ نظر آیا تھا۔4 مگر اس فرشتہ نے ہی تین ہزار کفار کو بھگا دیا تھا۔اگر
تم سب لوگ فرشتے بن جاؤ۔تو تمہاری طاقت اتنی بڑھ جائے گی کہ تم میں سے ہر احمدی
تین تین ہزار غیر احمدیوں کا مقابلہ کر سکے گا۔“ (الفضل 8 جنوری 1958ء)
1 : الفضل 13 /اکتوبر 1957 ءصفحہ 2
2 : الفضل 25 دسمبر 1957ء صفحہ 5
2 : تذکرہ صفحہ 631 ایڈیشن چہارم 2004 ء
4 : بخاری کتاب المغازى باب غَزْوَة أحُدٍ حديث نمبر 4041صفحه
684 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء