فرعونِ مویؑ کےمتعلق قرآنی انکشاف
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
320
سیر روحانی (11)
پیش نہیں کیا جا سکتا۔اور یہ دعوی ایسا ہے جو خود قرآن کریم نے دنیا کے سامنے پیش کیا
ہے۔چنانچہ قرآن کریم کے روحانی لنگر کے اندر انواع واقسام کے کھانوں کا ذکر اس
آیت میں کیا گیا ہے وَ كُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنَهُ تَفْصِيلا 9 یعنی ہم نے قرآن کریم میں ہر
روحانی امر کو جس کی دنیا کو ضرورت تھی اچھی طرح کھول کر بیان کر دیا ہے۔گویا قرآن
کے روحانی لنگر میں انواع و اقسام کے کھانے بٹ رہے ہیں جن کی مثال بادشاہوں کے
لنگر خانوں میں تو کیا پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی نہیں پائی جاتی۔اسی طرح قرآن میں مختلف انواع واقسام کی روحانی تعلیم کے پائے جانے کا ذکر
دوسری جگہ اس طرح کیا گیا ہے کہ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمْ يَعْلَمُ 10 یعنی اس قرآن
کے ذریعہ سے انسان
کو وہ کچھ سکھایا گیا ہے جو پہلی کتب سماویہ کے ذریعہ نہیں سکھایا گیا
تھا۔گویا قرآن شریف کو نہ صرف دُنیوی لنگروں پر فضیلت ہے بلکہ سب آسمانی لنگروں پر
بھی فضیلت ہے۔چنانچہ اس کی مثال کے طور پر میں فرعون کے واقعہ کو پیش کرتا ہوں۔فرعون موسی کے متعلق قرآنی انکشاف قرآن کریم میں جو موسیٰ اور
فرعون کے قریباً بائیس سو سال بعد
آیا ہے اُس میں یہ لکھا ہے کہ فرعون کا جسم فرعونیوں کے سمندر میں غرق ہونے کے وقت بچالیا
گیا تھا 11 صرف اس کی روح لے لی گئی تھی تا کہ وہ آئندہ عذاب اُٹھائے مگر بائبل جس کے
متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اُس زمانہ میں اُتری تھی جس زمانہ میں فرعون ڈوبا تھا اُس میں یہ
سچائی کہیں بیان نہیں کی گئی۔اب غور کرو کہ بائیس سو سال کے بعد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جو ایک اُمّی اور ان پڑھ تھے وہ تو اِس مضمون کو بیان کرتے ہیں کہ آج سے بائیس سوسال
پہلے جب موسی مصر سے بھاگے تھے اور فرعون نے اُن کا تعاقب کیا تھا تو خدا نے فرعون کو
سمندر میں تو غرق کر دیا تھا لیکن اُس کی لاش کو محفوظ رکھا گیا تھا تا کہ وہ آئندہ آنے والے
لوگوں کے لئے عبرت اور نصیحت کا موجب بنے مگر بائبل اس بات کو بیان نہیں کرتی
حالانکہ وہ اُسی زمانہ کی کتاب ہے جس زمانہ میں فرعون غرق ہوا۔اب تاریخ کو دیکھو تو وہ
اسی بات کی تائید کرتی ہے جو قرآن کریم نے بیان کی ہے۔چنانچہ جو پرانی ممیاں نکلی ہیں
انوار العلوم جلد 26
321
سیر روحانی (11)
اُن میں فرعونِ موسی کی ممی بھی نکلی ہے۔مصریوں کو ایسی دوائیں معلوم تھیں کہ جب وہ
میت کے اندر وہ دوائیں ٹیکہ کے ذریعہ پہنچا دیتے تو لاشیں کئی کئی سو سال تک محفوظ رہتی
تھیں۔اب انگریزوں نے بھی ایسی دوائیں نکال لی ہیں لیکن تجربہ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ
یورپ نے جو دوائیں ایجاد کی ہیں اُن کی وجہ سے لاشیں صرف تمہیں چالیس سال تک محفوظ
رہتی ہیں اس کے بعد خراب ہونا شروع ہو جاتی ہیں مگر مصریوں کی کئی کئی ہزار سال کی ممیاں
ا
مل گئی ہیں۔اُن کو کئی ایسے نسخے معلوم تھے کہ جن کی وجہ سے کئی کئی ہزار سال تک لاشیں
محفوظ رہتی تھیں۔فرعون موسٹی کی ممی پر ہی پینتیس سو سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ ممیاں
جو فرعون موسی سے بھی کئی کئی ہزار سال پہلے کی ملی ہیں اُن کو لے لیا جائے تو پھر پانچ
چھ ہزار سال سے وہ لاشیں محفوظ چلی آ رہی ہیں مگر یورپین لوگوں نے ابھی تک صرف
تہیں چالیس سال تک کے لئے لاش کو محفوظ رکھنے کا علاج نکالا ہے اس سے زیادہ نہیں۔بہر حال ہمیں تو صرف اُس فرعون کی ممی سے غرض ہے جو فرعونِ موسی کہلاتا ہے اور اُس
کے متعلق موسٹی کے بائیس سو سال بعد قرآن نے یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی لاش کو
محفوظ رکھنے کا وعدہ فرمایا تھا۔اصل بات یہ ہے کہ جب وہ ڈوبنے لگا تو اُس کو خیال آیا کہ
معلوم ہوتا ہے موسی سچا ہی تھا اور میں اس کی مخالفت کر کے غلطی کرتا رہا۔چنانچہ اُس نے
ڈوبتے وقت کہا کہ میں ایمان لاتا ہوں کہ سوائے اُس خدا کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے
ہیں اور کوئی خدا نہیں۔اُس وقت اللہ تعالیٰ نے فرعون سے کہا کہ اب ایمان لاتے ہو جب
کہ تم مرنے لگے ہو۔اب تو صرف یہی ہے کہ نُنَجِيكَ بِبَدَنِكَ 12 ہم تیرے جسم
کو نجات دیں گے تا کہ تو آنے والے لوگوں کے لئے نشان ہو۔چنانچہ اُس کی لاش محفوظ
رہی۔مگر وہ لاش تو اس زمانہ میں ملی ہے جبکہ قرآن کے نزول پر بھی چودہ سو سال کا عرصہ
گزر چکا ہے۔لیکن قرآن کریم نے آج سے چودہ سو سال پہلے خبر دے دی تھی کہ فرعونِ موسی
کی لاش محفوظ ہے اور اگر اس میں بائیس سو سال کا پہلا عرصہ بھی شامل کر لیا جائے تو
پینتیس سو سال سے یہ پیشگوئی پوری ہوتی چلی آ رہی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس ممی کے نام کے متعلق اختلاف ہے لیکن یہ اختلاف صرف