تاریخی شہادت سے قرآنی بیان کی تصدیق
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
324
اور باوجود اس عظیم الشان نشان کے پھر گیا تھا کہ اُس نے
” دو بار دکھائی دے کر اس کو اس بات کا حکم کیا تھا کہ وہ
غیر معبودوں کی پیروی نہ کرے۔پر اُس نے وہ بات نہ مانی جس کا حکم
خداوند نے دیا تھا۔“ 17
سیر روحانی (11)
قرآن تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ہے۔عام مسلمان جس پر قرآن
نازل نہیں ہوا وہ بھی اگر قرآن کی تعمیل نہ کرے تو کافر ہو جاتا ہے۔مگر سلیمان نَعُوذُ بِاللهِ
مِنْ ذَالِكَ اتنا کج راہ اور اتنا خطر ناک کا فر تھا کہ دو دفعہ خدا اُس پر ظاہر ہوا اور دو دفعہ
خدا نے ظاہر ہو کر اُسے کہا کہ غیر معبودوں کی پرستش نہ کرنا مگر پھر بھی وہ اپنی بیویوں کے
حُسن اور اُن کی زیبائش کو دیکھ کر خدا تعالیٰ سے اتنا پھر ا کہ غیر معبودوں کے لئے اُس نے
مسجد میں بنائیں اور اُن کے آگے سجدہ کرنے لگ گیا۔مگر تاریخی شہادتوں سے پتا لگتا
تاریخی شہادت سے قرآنی بیان کی تصدیق ہے کہ جو قرآن نے بات کہی
تھی وہی ٹھیک ہے اور جو بائبل نے کہی تھی وہ غلط ہے۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ خود
عیسائی محققین نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ بائبل میں حضرت سلیمان پر یہ جھوٹا الزام لگایا
گیا تھا کہ انہوں نے غیر معبودوں کی پرستش کی اور خدائے واحد کو چھوڑ دیا۔چنانچہ
انسائیکلو پیڈیا بلی کا جو بڑے بڑے پادریوں اور یہودی علماء نے لکھی ہے اور جس میں نہ
صرف پرانی تاریخی کتب کا نچوڑ آ گیا ہے بلکہ نئی علمی تحقیقات بھی اُس میں شامل ہیں اُس
میں لکھا ہے کہ :-
وو
یہ بات تو صحیح ہے کہ حضرت سلیمان کی بہت سی بیویاں تھیں
کچھ اسرائیلی اور کچھ غیر اسرائیلی۔لیکن نہ تو انہوں نے اُن سب کے
لئے قربان گاہیں بنائی تھیں اور نہ انہوں نے اپنی بیویوں کے دیوتاؤں
کی عبادت کو کبھی خدا تعالیٰ کی عبادت کے ساتھ ملایا تھا۔آپ خدا تعالیٰ
کی وحدانیت کے انکار کا کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ، 18
66
انوار العلوم جلد 26
325
سیر روحانی (11)
گویا تاریخ نے خود تسلیم کر لیا کہ بیشک حضرت سلیمان کی کئی بیویاں تھیں کچھ یہودی
اور کچھ غیر یہودی مگر یہ غلط ہے کہ انہوں نے سب کے لئے بُت خانے بنائے۔اور پھر یہ
بھی جھوٹ ہے کہ انہوں نے کبھی کسی بُت کو سجدہ کیا ہو۔اب دیکھو بائبل تو یہ کہتی ہے کہ
انہوں نے بتوں کو سجدے کئے اور قرآن کہتا ہے کہ نہیں کئے۔اور آج کا محقق یہودی اور
آج کا محقق عیسائی کہتا ہے کہ بائبل جھوٹ کہتی ہے۔ہمارے ملک کی ایک مثل ہے۔کہتے
ہیں۔” جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے۔اگر صرف قرآن یہ بات کہتا تو عیسائی اور یہودی
کہتے کہ ہم کو جھٹلانے کے لئے ایسا کہا گیا ہے مگر خدا نے خود عیسائی اور یہودی علماء کی
زبان سے یہ بات کہلوا دی۔پس اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ محقق تو تمہارے اپنے بزرگ
ہیں۔اگر ان بزرگوں نے اپنے بزرگوں کو جھوٹا قرار دیا ہے تو تم اس کے ذمہ دار ہو ہم
ذمہ دار نہیں۔نہ ان یہودی پادریوں کو ہم نے پڑھایا تھا اور نہ عیسائی پادریوں کو ہم نے
پڑھایا ، تمہارے اپنے باپ دادوں نے ان کو پڑھایا تھا۔پس اگر جھوٹے ہیں تو تمہارے
اپنے باپ دادا جھوٹے ہیں، تمہاری کلیسیا جھوٹی ہے یا یہودیوں کی مذہبی انجمن جھوٹی
ہے۔ہمارا قرآن تمہارے علماء کے اقرار کے ساتھ سچا ثابت ہو گیا اور ظاہر ہو گیا کہ
سلیمان نے کبھی غیر معبودوں کی پرستش نہیں کی تھی۔پھر اُسی سلاطین میں جس میں حضرت سلیمان پر کفر کا الزام لگایا گیا ہے لکھا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے حضرت سلیمان کو الہاما کہا کہ : -
میں نے ایک عاقل اور سمجھنے والا دل تجھ کو بخشا۔19
اب کیا عاقل اور سمجھنے والا دل شرک کیا کرتا ہے؟
ایسا کہ تیری مانند نہ تو کوئی تجھ سے پہلے ہوا اور نہ کوئی تیرے
پھر لکھا ہے کہ :-
بعد تجھ سا بر پا ہوگا۔‘20
گویا بائبل حضرت سلیمان کو اتنی عظمت دیتی اور اُسے ایسا بے نظیر آدمی قرار دیتی ہے
کہ نہ تو ہزاروں سال پہلے اس جیسا کوئی آدمی ہوا اور نہ ہزاروں سال بعد اُس جیسا کوئی