روحانی کھانوں کے مقابلہ میں دُنیوی کھانے ایک بے حقیقت چیز ہیں
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
326
سیر روحانی (11)
اور پیدا ہوگا۔لیکن ساتھ ہی اس کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ کافر تھا۔کیا ایسی کتاب کو
ہم مذہبی کتاب کہہ سکتے ہیں؟ اس کتاب کے مصنفوں کو تو پاگل خانہ میں داخل کرنا چاہئے
تھا جنہوں نے ایسی متضاد باتیں لکھ دیں۔اسی طرح لکھا ہے :-
وو
سلیمان خداوند سے محبت رکھتا اور اپنے باپ داؤد کے آئین پر
چلتا تھا۔21
اگر سلیمان خدا تعالیٰ سے محبت رکھتا تھا اور اپنے باپ داؤد کے طریق پر چلتا تھا تو پھر
اُس کو مشرک کہنا اور بتوں کی فرمانبرداری کرنے والا قرار دینا کونسی معقول بات ہے۔کتاب وہی ہے اور اُس میں یہ باتیں لکھی ہیں۔ان حوالہ جات سے یہ امر واضح ہو جاتا
ہے کہ بائبل کا الزام جھوٹا ہے اور بیچ وہی ہے جو قرآن کریم نے بیان کیا ہے اور جس کی رو
سے حضرت سلیمان شروع سے لے کر آخر تک نہایت اعلیٰ درجہ کے مؤمن اور نبی قرار
پاتے ہیں۔غرض قرآن کریم نے ایسی باتیں بیان کی ہیں جن سے پہلی کتب گلیہ خالی ہیں اور یہ
ثبوت ہے اس بات کا کہ قرآن کریم ایسی سچائیوں سے پُر ہے جن میں کوئی الہامی کتاب
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور قرآن کریم کے ذریعہ جو انواع و اقسام کی روحانی غذائیں دی
گئی ہیں وہ اتنی اعلیٰ ہیں کہ اُن کی نظیر دنیا کی کسی الہامی کتاب سے پیش نہیں کی جاسکتی۔روحانی کھانوں کے مقابلہ میں دُنیوی حقیقت یہ ہے کہ دنیوی کھانے خواہ
وہ کتنے ہی اعلیٰ درجہ کے ہوں اور
کھانے ایک بے حقیقت چیز ہیں دنیوی نعماء خواہ وہ کتنی ہی بلند پایہ
ہوں رُوحانی کھانوں اور روحانی نعمتوں کے مقابلہ میں ایک بالکل ادنی اور بے حقیقت چیز
ہوتی ہیں۔اور دنیا کے سمجھدار اور نیک فطرت لوگوں نے بھی اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ
جسمانی کھانا ایک ادنی چیز ہے۔اصل چیز روحانی کھانا ہی ہے یعنی دین کی باتیں سنا اور
اُس پر عمل پیرا ہونا۔
انوار العلوم جلد 26
327
سیر روحانی (11)
علیہ ا
میں اس کی مثال کے طور پر ایک واقعہ بیان کرتا ہوں۔1908ء میں جبکہ حضرت مسیح موعود
الصلوۃ والسلام لاہور میں ٹھہرے ہوئے تھے لاہور کے بڑے بڑے احمدیوں نے
وہاں کے بااثر لوگوں کی ایک دعوت کی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی
شامل ہوئے اور آپ نے اُن معززین کے سامنے ایک تقریر فرمائی لیکن اتفاقاً تقریر کچھ
لمبی ہو گئی۔خلیفہ رجب دین صاحب مرحوم جو خواجہ کمال الدین صاحب مرحوم کے خسر تھے
اور دعوتوں کا انتظام کرنے میں بڑی مشق رکھتے تھے انہوں نے پیچھے سے آکر حضرت مسیح موعود
عليه الصلواۃ والسلام کو کہنا شروع کیا کہ حضور! بڑی دیر ہو گئی ہے، کھانا ٹھنڈا ہو رہا ہے اور
بڑے بڑے معززین آئے ہوئے ہیں۔اس پر میاں فضل حسین صاحب مرحوم کہ وہ بھی
مدعووین میں سے تھے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
مخاطب کر کے کہا کہ حضور! دنیا وی کھانے تو ہم روز ہی کھاتے ہیں ہم تو یہاں آپ کے
ہاتھ سے روحانی کھانا کھانے آئے ہیں سو آپ تقریر جاری رکھیں اور ہمیں اس سے محروم
نہ کریں۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تقریر جاری رکھی اور تمام
غیر احمدی احباب بیٹھے سنتے رہے۔میاں فضل حسین صاحب بڑے عقلمند اور سمجھدار آدمی تھے۔مسلمانوں کے لیڈر تھے
اور ابھی اُن کی جوانی کا وقت تھا جس میں بُھوک زیادہ لگتی ہے مگر مجھے یاد ہے وہ کھڑے
ہو گئے اور انہوں نے بڑے جوش سے کہا کہ آپ تقریر جاری رکھیں یہ روحانی کھانا ہمیں
کب نصیب ہوتا ہے۔جسمانی کھانا تو ہم اپنے گھروں میں کھا ہی لیتے ہیں ہم جو آپ کے
پاس آئے تھے تو روحانی کھانا کھانے آئے تھے۔اس سے معلوم ہو ا کہ دین کی باتیں
عقلمندوں کے نزدیک روحانی کھانا ہوتی ہیں۔کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے ساتھ دل کو
ایمانی تقویت حاصل ہوتی ہے۔حضرت مسیح ناصرٹی بھی فرماتے ہیں کہ
22"
-:
انسان صرف روٹی سے نہیں بلکہ خدا کے کلام سے جیتا ہے۔پس یہ بات کہ روحانی غذا ہی اصل غذا ہوتی ہے اور جسمانی غذا اس کے مقابلہ میں کوئی
حقیقت نہیں رکھتی اس کی حضرت مسیح کے کلام سے بھی تصدیق ہوگئی اور میاں فضل حسین صاحب