قرآنی لنگر کی کوئی چیز چُرائی نہیں جاسکتی
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
328
سیر روحانی (11)
کے واقعہ سے بھی تصدیق ہوگئی۔میاں فضل حسین ایک دُنیوی لیڈر تھے اور حضرت مسیح دینی
لیڈر تھے دونوں نے بتا دیا کہ روحانی کھانا ہی اصل کھانا ہوتا ہے۔قرآنی لنگر کی کوئی چیز چرائی نہیں جاسکتی اس نقطہ نگاہ سے جب میں نے
قرآنی لنگر کا بادشاہی لنگروں
سے مقابلہ کیا تو میں نے دیکھا کہ قرآنی لنگر کا کھانا نہ تو لوگ ناجائز استعمال کر سکتے تھے اور
نہ لانگری اُس کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکتا تھا۔جبکہ بادشاہی لنگروں کی یہ کیفیت
تھی کہ وہ جاری تو غرباء کے لئے کئے جاتے تھے مگر کھا نا آسودہ حال لوگ آ کے کھا جاتے
تھے اور کچھ لانگری کھا جاتا تھا اور غریب بھو کے مرتے تھے۔چنانچہ مجھے نظر آیا کہ قرآنی لنگر کی
حفاظت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ایک خاص ارشاد فرمایا ہے جس میں کھلے طور پر یہ بتا دیا گیا ہے
کہ قرآنی لنگر میں کوئی چوری نہیں ہو سکتی۔اور اگر کوئی چوری کرنے کی کوشش کرے تو وہ فوراً
پکڑا جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے يَعْلَمُ خَابِنَةَ الْأَعْيُنِ
وَمَا تُخْفِی الصُّدُورُ 23 یعنی وہ آنکھ کے اشارے کو بھی سمجھتا ہے اور دلوں کے مخفی
خیالات کو بھی سمجھتا ہے۔پس جو لوگ قرآنی لنگر سے چوری کرنا چاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں
ہوتے بلکہ پکڑے جاتے ہیں۔عام طور پر قاعدہ ہے کہ چور یہ دیکھ کر کہ کوئی دیکھتا نہیں ایک
دوسرے کو آنکھ مارتے ہیں کہ چیز اُٹھا لو، کوئی خطرے کی بات نہیں۔لیکن قرآن فرماتا ہے
کہ ہمارے لنگر میں اگر کوئی کسی کو آنکھ مارے تو ہم اُسے وہیں پکڑ لیتے ہیں اور اُسے وہ چیز
اُٹھانے نہیں دیتے۔بلکہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دل کی مخفی باتوں کو بھی جانتا ہے۔یعنی اگر کوئی
شخص اپنے دل میں یہ خیال مخفی رکھ کر آئے کہ میں قرآنی لنگر سے کوئی چیز چرا ؤں گا تو وہ
بھی پکڑا جائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ اُس کے دل کی حالت کو جانتا ہے اور مالک اپنے خزانہ کو
کبھی چور کے ہاتھ میں نہیں جانے دیتا۔خدا تعالیٰ نے اپنے لنگر خانہ کو جن لوگوں کے لئے
مخصوص کیا ہے وہی اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں دوسرا قریب بھی نہیں جاسکتا۔پس جیسے
با دشا ہی لنگر کو لانگری کھا جاتے ہیں ویسا قرآنی لنگر میں نہیں ہو سکتا۔جب کوئی قرآنی لنگر
میں چوری کرنے لگے تو فوراً خدا تعالیٰ کے فرشتے اُس کو روکنے کیلئے آگے بڑھتے ہیں اور
انوار العلوم جلد 26
329
سیر روحانی (11)
اُسے پکڑ لیتے ہیں۔قرآن کریم میں اسی مضمون کے متعلق ایک اور آیت بھی ہے جس میں
عجیب پیرا یہ میں اس مضمون کو بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَسمَّعُونَ
اِلَى الْمَلَا الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبِ دُحُورًا وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِب 24 یعنی قرآنی لنگر جو روحانی
باتوں پر مشتمل ہے اُس کے متعلق بعض دفعہ دشمنانِ اسلام چاہتے ہیں کہ اُس کی کچھ باتیں
پہلے سے سن لیں اور پھر اُن کو بگاڑ کر مسلمانوں کو شرمندہ کریں۔مگر فرماتا ہے لَا يَسمَّعُونَ
إلَى الْمَلَا الْأَغلى ایسے شیطان جو دشمنانِ اسلام ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کوئی
بات اُن کو معلوم ہو جائے چاہے نجوم کے ذریعہ سے یا قرآن کریم پر غور کر کے وہ اپنے
مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے بلکہ جب بھی وہ ایسا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَيُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبِ فوراً خدائی فرشتے آ جاتے ہیں اور چاروں طرف سے ان کو
مار پڑتی ہے۔دُھورا اور پھر مار بھی ایسی پڑتی ہے کہ وہ مارکھا کر وہاں کھڑے نہیں رہ
سکتے بلکہ دور چلے جاتے ہیں۔گو یا مار اُن کو دُور لے جانے کے لئے پڑتی ہے اور اس لیے
پڑتی ہے کہ انہیں بھگا کر زمین کے کناروں تک لے جایا جائے کیونکہ اگر وہ پاس ہوں تو
پھر بھی امکان ہوتا ہے کہ شاید کچھ بھنبھناہٹ سن لیں اور یہ پھر لوگوں کو جا کر دھوکا دیں۔وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِب اور پھر اُن کو پرے ہی نہیں کیا جاتا بلکہ طرح طرح کے عذاب
اُن پر نازل کئے جاتے ہیں جو ہمیشہ اُن کے ساتھ لگے رہتے ہیں۔یعنی اتنے خطرناک
عذاب نازل ہوتے ہیں کہ دشمن سے دشمن بھی اور اُن کا گہرا دوست بھی مان لیتا ہے کہ ان
پر خدا کا عذاب نازل ہو رہا ہے۔إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ
کوئی شخص بندر کی طرح جھپٹا مار کر کوئی حقیر سی غذا اُٹھا کر لے جائے۔پس اگر بندر کی طرح
وہ ایک آدھ لقمہ اُٹھا کر لے جائے تو یہ ہو سکتا ہے مگر خدا تعالیٰ اُس کا بھی ازالہ کر دیتا ہے
اور اُس سے اُسے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا کیونکہ ایک چھوٹا سا لقمہ جس سے پیٹ بھی نہ بھرتا ہو
اُس سے کسی قوم نے کیا فائدہ اُٹھانا ہے۔پس اگر وہ قرآنی تعلیم میں سے کوئی بات اُڑا
بھی لیں تو وہ بہت ہی حقیر ہو گی۔ایسی حقیر کہ قرآن کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکے گی ا
اور