روسائے مکہ کے بیٹوں پر حضرت عمرؓ کا غلام صحابہؓ کو ترجیح دینا

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
338
سیر روحانی (11)
محروم کر دیا کیونکہ وہ اُن کے مسلک سے باہر ہو گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
مسلک کے تابع ہو گئے۔غرض ایسی ہزاروں مثالیں ملتی ہیں جن کے ذریعہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہاں روحانی اولا د چلتی چلی جاتی ہے اور معنوی طور پر اُن کے عقیقے ہوتے رہتے ہیں
یعنی اسلام خوشیاں مناتا ہے اور قرآنی لنگر سے دنیا فائدہ اٹھاتی رہتی ہے۔رؤسائے مکہ کے بیٹوں پر حضرت عمرؓ اس کی ایک اور شاندار مثال حضرت
عمر رضی اللہ عنہ کے ایک حج کا واقعہ
کا غلام صحابہ کو ترجیح دینا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب
خلیفہ ہو گئے اور آپ حج کے لئے تشریف لے گئے تو آپ کو حج کی مبارکباد دینے کیلئے بعد
میں کچھ لوگ آئے جن میں مکہ کے رؤساء کے لڑکے بھی شامل تھے۔حضرت عمرؓ نے ان کا
مناسب اعزاز کیا اور ان کو اپنے خیمہ میں جگہ دی اور اپنے قرب میں بٹھایا۔مگر تھوڑی دیر
کے بعد ہی ایک غلام صحابی آپ کی ملاقات کے لئے آ گیا۔آپ نے اُن رؤساء کے
لڑکوں سے فرمایا کہ ذرا پیچھے ہو جاؤ اور غلام صحابی سے کہا کہ آگے آ کر بیٹھ جاؤ۔اس کے
بعد دوسرا غلام صحابی آ گیا تو آپ نے اُن سے پھر کہا کہ اور پرے ہٹ جاؤ اور اس غلام کو
آگے بٹھا لیا۔پھر ایک اور غلام آ گیا تو پھر آپ نے اُن سے کہا کہ پیچھے ہٹ جاؤ اور اُس
غلام کو کہا کہ آگے آجاؤ۔انہوں نے یہ نظارہ دیکھا تو وہ وہاں سے اُٹھے اور باہر چلے گئے
اور ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ دیکھ لیا تم نے آج عمر نے ہماری کیسی ذلت کی ہے۔اُن
میں سے ایک بڑا سنجیدہ اور سمجھدار نو جوان تھا اُس نے کہا عمر نے ہماری ہتک نہیں کی ،
ہمارے باپ دادوں نے ہماری ہتک کی ہے۔جس وقت ہمارے باپ دادا تلوار میں لے
کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خون بہانے کے لئے آگے بڑھ رہے تھے اُس وقت
ان غلاموں نے اپنے سینے اُن تلواروں کے آگے کر دیئے اور اپنی جانیں قربان کر کے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچالیا۔آج عمرؓ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خلیفہ ہے اگر وہ

انوار العلوم جلد 26
339
سیر روحانی (11)۔اِس طرح نہ کرتا تو پھر وہ اس کا خلیفہ بھی نہ رہتا۔پس جو کچھ اُس نے کیا ہے وہ عین
وفا شعاری اور وفاداری کا طریق تھا۔31 پس دیکھ لو کہ خدا تعالیٰ نے کس طرح قرآنی لنگر
کو روحانی طور پر بھی اور جسمانی طور پر بھی ظاہر کیا۔آخر انہوں نے کہا کہ اس ذلت کا
کوئی علاج بھی ہے یا نہیں؟ اُس نے کہا کہ اس کا علاج عمر ہی بتا سکتے ہیں ، چلو عمر کے پاس
چلیں اور اُن سے پوچھیں کہ جو ہو گیا سو ہو گیا۔ہمارے باپ دادوں نے شرارتیں کیں اور
وہ ختم ہو گئیں ، اب ہم ان کو بدل نہیں سکتے مگر آپ ہمیں بتائیں کہ ہم سے اس ذلت کا داغ
کس طرح دُور ہو سکتا ہے۔چنانچہ وہ واپس گئے حضرت عمر اُن کو دیکھتے ہی سمجھ گئے کہ وہ
کیوں آئے ہیں۔آپ نے فرمایا اے بچو! میں تمہارے باپ دادا کو جانتا ہوں۔وہ مکہ
کے رئیس تھے اور ملکہ اُن کے قدموں کے پیچھے چلتا تھا۔مجھے پتا ہے کہ جو کچھ آج میں نے
تمہارے ساتھ سلوک کیا ہے اِس سے تمہارے دلوں کو زخم پہنچا ہو گا مگر میں مجبور تھا میرا آقا
بھی ان غلاموں کو دوسروں پر فضیلت دیا کرتا تھا اور ان کو آگے بٹھاتا تھا اس لئے میں محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہو کر اس کی خلاف ورزی کس طرح کر سکتا تھا۔انہوں
نے کہا کہ یہ سب باتیں درست ہیں ہم تو صرف یہ دریافت کرنے آئے ہیں کہ آخر اس
ذلت کا کوئی علاج بھی ہے یا نہیں؟ ان کا سوال سن کر حضرت عمر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے
اور آپ نے شام کی طرف ہاتھ اُٹھا دیا جس میں اِس طرف اشارہ تھا کہ شام چلے جاؤ اور
اُس جہاد میں شامل ہو جاؤ جو روم کے بادشاہ کے خلاف مسلمان کر رہے ہیں۔اس پر وہ
لڑکے فوراً اُٹھ کر باہر آگئے اور گھوڑوں پر سوار ہو کر شام کی طرف چلے گئے اور تاریخ بتاتی
ہے کہ وہ سب کے سب اسلام کی تائید میں لڑتے ہوئے وہیں مارے گئے اور اُن میں سے کوئی
بھی زندہ واپس نہ آیا۔اب دیکھو قرآن کریم کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے دشمنوں کے بیٹے چھین
کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے اور آپ کا لنگر جاری کر دیا۔جس وقت یہ لوگ
عیسائیوں کو مارتے ہوں گے تو ہر عیسائی کے مرنے پر جہاں اُن
کو فتح نصیب ہوتی تھی وہاں
محمد رسول اللہ کا لنگر بھی جاری ہوتا تھا اور آپ کی برکات ساری دنیا پر پھیلتی جاتی تھیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی