افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958ء

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
367
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958ء
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تشهد
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958ء
فرموده 26 دسمبر 1958ء بمقام ربوہ )
د تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا تو انسان کے لئے ہمیشہ ہی ضروری ہے مگر اس زمانہ میں
اس کے فضلوں اور احسانات کو دیکھتے ہوئے اس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے اُتنا ہی کم
ہے۔میں اب ضعیف اور بوڑھا ہو چکا ہوں۔جوانی کی عمر میں جب میں صرف 26 سال کا
تھا مجھے خلیفہ منتخب کیا گیا تھا اور اگر میں زندہ رہا تو جنوری میں میں 69 سال کا ہو جاؤں گا۔گویا میری خلافت پر 45 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور اتنے لمبے عرصہ تک کام کرنے کی
توفیق مجھے خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی ملی ہے۔لیکن پھر بھی ایک وہ زمانہ تھا جب میں بغیر
سوچے سمجھے تقریر کے لئے کھڑا ہو جاتا تھا اور گھنٹوں تقریر کرتا چلا جاتا تھا اور اب میرا خطبہ بعض
دفعہ پانچ سات منٹ کا ہوتا ہے۔بعض دفعہ 20 منٹ کا ہوتا ہے۔بعض دفعہ 25 منٹ کا ہوتا ہے
اور بعض دفعہ آدھ گھنٹے کا ہوتا ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں
کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ورنہ اس عمر
میں جو مجھے بیماری کا حملہ ہوا ہے یہ بڑا تکلیف دہ ہے۔اس کے اثرات کی وجہ سے پہلے مجھے یہ
و ہم ہو گیا تھا کہ بیماری بڑھ رہی ہے مگر جب میں نے یورپ کے اُس ڈاکٹر کو لکھا جس نے میرا
علاج کیا تھا تو اس نے لکھا کہ بیماری بڑھ نہیں رہی بلکہ یہ ایک اتفاقی امر ہے اور روماٹزم 1
(RHEUMATISM) یعنی وجع المفاصل کی تکلیف ہے ورنہ یہ درست نہیں کہ آپ
کا مرض بڑھ رہا ہے۔مرض جو ہونا تھا وہ ہو چکا ہے مگر اس کے علاوہ عمر کا تقاضا بھی ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہ کسی شخص نے ایک

انوار العلوم جلد 26
368
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958ء
بڑی عمر کے آدمی کو کوئی بات صفائی سے کہہ دی۔اس پر اُس بڑی عمر کے آدمی نے اُسے
گالی دے دی۔وہ کہنے لگا یہ عمر کا تقاضا ہے جب اس نے کہا کہ عمر کا تقاضا ہے تو اُس نے
اور گالی دی۔وہ کہنے لگا یہ بھی عمر کا تقاضا ہے۔اِس پر اُس نے اور گالی دے دی۔وہ کہنے لگا
یہ بھی عمر کا تقاضا ہے۔جب اُس نے تین دفعہ یہی کہا تو وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا تم باز نہیں
آتے۔تو انسانی عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ کمزوری بھی بڑھتی چلی جاتی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا ہی فضل ہوتا ہے کہ اس کمزوری کے باوجود انسان تھوڑا بہت کام کر سکتا
ہے۔اب یہ حالت ہے کہ کھڑا ہونا بھی میرے لئے مشکل ہوتا ہے۔بیٹھنا بھی مشکل ہوتا
ہے اور رات کو لیٹنا بھی میرے لئے مشکل ہوتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کا یہ احسان رہا ہے کہ
با وجود بیماری کے حملہ کے اور اس پر ایک لمبی مدت گزر جانے کے مجھے قرآن کریم نہیں
بھولا۔میں جب بھی قرآن کریم کی کوئی آیت پڑھتا ہوں اس کے نئے نئے معارف
میرے دل میں آتے جاتے ہیں۔اور پھر اس سال تو قرآن کریم کے کثرت سے پڑھنے
کی اتنی توفیق ملی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ملی۔یعنی با وجود بیماری کی تکلیف کے اس
سال جون سے لے کر اس وقت تک 24 ، 25 دفعہ میں قرآن کریم ختم کر چکا ہوں۔اس وقت میں جلسہ کے افتتاح کے لئے آیا ہوں۔تقریریں بعد میں ہوں گی۔ہمارے خاندان کے بعض نکاح ہیں وہ بھی بعد میں ہوں گے۔اس وقت تو میں خدا تعالیٰ کا
شکر یہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جو یہ احسان کیا ہے کہ اس نے ہمیں
اسلام کی خدمت کے لئے اور اپنی باتیں سننے کے لئے جمع کر دیا ہے وہ ہماری اس خدمت
کو قبول فرمائے اور اپنے فرشتوں کو اُتارے کہ وہ ہماری مدد کریں اور اسلام کی اشاعت
دنیا میں کریں۔ہم کمزور ہیں اور ہمارے کندھوں پر وہ کام لا دا گیا ہے جس کو سر انجام
دینے کی ہم میں طاقت نہیں۔وہ محض خدا اور اس کے فرشتے ہی کر سکتے ہیں۔مغربیت دنیا میں ایسی غالب آچکی ہے کہ خود ہمارے بعض احمدی نوجوان بھی اس
سے متاثر ہو رہے ہیں۔خصوصاً سرکاری عہدوں پر جو لوگ ہیں ان پر بہت زیادہ اثر ہو رہا
ہے اور ان میں سے بعض لوگوں کے اہل خانہ پردہ چھوڑ رہے ہیں۔میں نے پچھلے دنوں

انوار العلوم جلد 26
369
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958 ء
اعلان کیا تھا کہ ایسے لوگ جن کی بیویاں پردہ چھوڑ رہی ہیں وہ چاہے کتنے ہی معزز ہوں
اُن سے عدم تعلق کا اظہار کیا جائے۔اس پر مجھے افریقہ کے ایک پریذیڈنٹ نے رپورٹ
کی کہ ایک مجلس میں بعض ایسے لوگ جمع تھے جن کی بیویوں نے پردہ چھوڑا ہو ا تھا۔میں
نے اُن سے مصافحہ نہیں کیا۔اس پر وہ ناراض ہو گئے اور جماعت کے مبلغوں نے کہا کہ تم
نے غلطی کی ہے۔میں نے انہیں لکھا کہ آپ نے جو کچھ کیا درست کیا۔آپ میرے خطبہ کو
صحیح سمجھے ہیں اور مبلغ غلط سمجھے ہیں۔ہاں غیر ملکوں میں جہاں پر دہ کا رواج نہیں ہے وہاں
عدم تعلق کے ساتھ ساتھ سمجھانے کی بھی کوشش کرنی چاہئے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے فَذَكِّرُ اِن نَفَعَتِ الذِكری 2 یعنی نصیحت کرتے رہو کیونکہ نصیحت ہمیشہ
فائدہ بخش ثابت ہوتی رہی ہے۔پس دوسروں پر صرف پریذیڈنٹی کا رُعب ہی نہ جماؤ بلکہ
اخلاص ، خدمت اور پیار سے انہیں اسلام کی طرف واپس لاؤ محض رُعب سے کام نہیں
چلتا بلکہ اخلاص ، خدمت اور پیار سے کام چلتا ہے۔غرض میں نے انہیں لکھا کہ بات تو آپ
نے سمجھ لی ہے اور صحیح طور پر سمجھ لی ہے لیکن صحیح طریق استعمال یہی ہے کہ عدم تعلق کے ساتھ
ساتھ اخلاص ، خدمت اور قربانی کے ساتھ دوسروں کی اصلاح کی بھی کوشش کی جائے۔اسی طرح ہماری جماعت میں تنظیم بھی محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی پیدا ہوئی ہے
جس کے ہمیشہ خوشکن نتائج ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔مجھے یاد ہے ایک زمانہ میں جب میں
جوان تھا قادیان میں مخالفوں کا جلسہ ہو ا۔انہوں نے اپنی تقریروں میں کہا کہ ہم بہشتی مقبرہ
پر حملہ کریں گے اور احمدیوں کی قبریں کھود دیں گے۔میں نے حفاظت کے لئے باہر سے
آدمی منگوائے ہوئے تھے۔وہ زمیندار اور ان پڑھ تھے۔رات کو میں یہ دیکھنے کے لئے
باہر گیا کہ یہ لوگ کیسا پہرہ دے رہے ہیں۔میرے ساتھ مولوی ذوالفقار علی خانصاحب
گو ہر مرحوم تھے۔اچانک ایک زمیندار دوڑتا ہوا آیا اور اُس نے مجھے کمر سے پکڑ لیا اور
کہنے لگا۔میں آگے نہیں جانے دوں گا۔کچھ دوست کہنے لگے یہ خلیفہ امسیح ہیں۔وہ کہنے لگا
میں نہیں جانتا کہ یہ خلیفہ مسیح ہیں۔میری ڈیوٹی یہ ہے کہ میں نے اس جگہ سے آگے کسی
کو جانے نہیں دینا جب تک اس کو پاس ورڈ معلوم نہ ہو یا اس نے ڈیوٹی کا پلا نہ لگایا ہؤا
و

انوار العلوم جلد 26
370
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958ء
ہو۔میں نے اُن دوستوں کو جنہوں نے یہ کہا تھا کہ یہ خلیفہ ہمیے ہیں ڈانٹا اور کہا کہ اس
شخص نے جو کچھ کیا ہے درست کیا ہے۔اس کی ڈیوٹی ہی یہی تھی کہ کسی کو آگے نہ گزرنے
دے۔پھر اس پہریدار نے مجھے کہا پاس ورڈ مقرر ہے وہ مجھے بتائیں۔خیر اس کا افسر دوڑا
ہوا آیا اور اُس نے پاس ورڈ بتایا۔تب پہریدار نے کہا اب آپ اندر جا سکتے ہیں۔میں
نے اس شخص کی تعریف کی اور کہا یہ اس قابل ہے کہ اسے انعام دیا جائے۔اس نے بہت
اچھا کام کیا ہے۔تو ڈیوٹی کی ادائیگی اور تنظیم بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی ہماری جماعت
میں آئی ہے۔مگر پھر بھی بعض دفعہ بعض لوگ غلطی کر بیٹھتے ہیں۔مثلاً آج ہی ملاقات میں
میں نے دیکھا ہے کہ باوجود اس کے کہ میں دیر سے جماعت کو سمجھا رہا ہوں کہ میں اب
بوڑھا ہو گیا ہوں اور ضعیف ہو گیا ہوں پھر بھی بعض لوگ اظہار عقیدت کی وجہ سے اپنے
گھٹنے میرے آگے ٹھیک دیتے ہیں اور مجھے آگے کو کھینچتے ہیں۔ایک شخص نے تو میرے
پاؤں پر اپنا گھٹنہ رکھ دیا جس کی وجہ سے مجھے کوئی دو گھنٹہ درد رہی۔وہ پاؤں گو بیماری
سے متاثر نہیں ہے مگر شاید یہ بیماری کا اثر ہے کہ اگر میرے دائیں طرف بھی جو بیماری سے
متاثر نہیں ہے چوٹ لگے تو وہ بائیں طرف جو بیماری سے متاثر ہے اثر کر جاتی ہے۔چنانچہ
اس کے بعد میرے لئے ایک قدم چلنا بھی مشکل ہو گیا اور اب بھی میں بڑی مشکل سے
یہاں پہنچا ہوں۔میری انگلیوں میں کھچاوٹ ہوتی تھی اور کانٹے سے چھتے تھے۔تو ملاقات
کے وقت بہت احتیاط کرنی چاہئے۔ملاقات کرانے والوں کو بھی میں نے کئی دفعہ سمجھایا
ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی اصلاح نہیں کرتے۔میں نے انہیں بتایا تھا کہ مجھے بائیں طرف
بیماری کا حملہ ہوا ہے اگر تم ملاقات کرنے والوں کو میری بائیں طرف سے گزارو گے تو میں
انہیں دیکھ نہیں سکوں گا کیونکہ بائیں طرف مجھے بیماری کا حملہ ہوا ہے اور بائیں آنکھ سے
اچھی طرح دیکھ نہیں سکتا اس لئے ملاقات کرنے والوں کو میری دائیں طرف سے لانا
چاہئے۔لیکن باوجود میرے سمجھانے کے وہ ملاقات کرنے والوں کو میری بائیں طرف
سے ہی لاتے تھے۔آخر میری آنکھیں تو کمزور ہیں ملاقات کرنے والے کی آنکھیں تو
کمزور نہیں ہوتیں۔وہ سمجھتا ہے کہ میں نے اسے نہیں پہچانا اس لئے وہ اور زیادہ عقیدت کا

انوار العلوم جلد 26
371
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958 ء
اظہار کرتا ہے کہ مجھے پہچان لیں۔اگر ملاقات کرنے والے کو دائیں طرف سے لایا جائے
تو اُسے میرے چہرے سے پتا لگ جائے گا کہ میں نے اسے کچھ نہ کچھ پہچان لیا ہے۔یوں
تو میں کئی کئی سو صفحہ دن میں پڑھ لیتا ہوں مگر اس سال آنکھوں میں کچھ ایسی کمزوری پیدا ہو
گئی ہے کہ میں چہرہ پہچانتا ہوں تو محض اُس کی شیپ (Shape) کی وجہ سے پہچانتا ہوں
ور نہ چہرے کے اعضاء مجھے نظر نہیں آتے۔میں صرف اندازہ لگا کر پہچان لیتا ہوں کہ اس شکل کا
فلاں شخص ہوتا تھا۔تو دوستوں کو چاہئے کہ ملاقات کے وقت بہت احتیاط سے کام لیں کیونکہ اب
میری نظر بھی کمزور ہے اور صحت بھی کمزور ہے۔یہ عقیدت کے اظہار کا طریق نہیں۔میں زجر
نہیں کرتا مگر شریعت اس کو گستاخی اور بد اخلاقی قرار دیتی ہے۔مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی مجلس میں بعض لوگ آتے تھے اور وہ بہت اونچی آواز سے باتیں کرتے تھے۔قرآن کریم
فرماتا ہے کہ یہ بے ادبی ہے اور اس سے ایمان ضائع ہو جاتا ہے۔اسی طرح قریب آکر
اور گھٹنے ٹیک کر بیٹھ جانا یہ بھی گستاخی ہے بلکہ ڈر ہے کہ اس کا اثر ایمان پر بھی نہ جاپڑے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں دوست بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو بہت برکت
والا کرے اور ہمارا یہاں جمع ہونا صرف پاکستان کی جماعت کے لئے ہی برکت والا نہ ہو
بلکہ ہمارے یہاں جمع ہونے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ امریکہ، انگلینڈ اور یورپ کے دوسرے
3
ممالک میں بھی برکتیں نازل کرے اور ہر جگہ پر اسلام کی اشاعت ہو جائے۔سیرالیون (ویسٹ افریقہ ) کی جماعت نے لکھا ہے کہ ہم بھی یہاں سالانہ جلسہ کر رہے
ہیں دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہمارے جلسہ سالانہ کو قبول فرمائے۔چار چار پانچ پانچ سومیل سے
لوگ جلسہ میں شرکت کے لئے آرہے ہیں۔وہ لوگ ہمارے جلسہ پر آنے والوں سے تو کم ہیں
مگر وہ جماعتیں ابھی نئی نئی قائم ہوئی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں جماعت ترقی کر رہی
ہے اور اب وہ جلسہ سالانہ منعقد کر رہے ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے جلسہ کو
با برکت کرے اور دور دور کے لوگوں کو احمدیت کی طرف توجہ پیدا ہو۔وہاں اگر چہ
جماعت کی تعداد کم ہے مگر ملک کے وزراء بھی ہمارے جلسوں میں شریک ہوتے ہیں۔اب
بھی انہوں نے اطلاع دی ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے چار طالب علم یہاں بھیجے ہیں اور

انوار العلوم جلد 26
372
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958ء
انہیں کہا ہے کہ احمدیت کا مطالعہ کرو اور دیکھو کہ وہ افریقہ میں کس طرح بڑھ رہی ہے۔وہ
طالب علم مسجد میں بھی آئے اور انہوں نے مطالعہ کے لئے بعض کتب بھی لیں۔اسی طرح
وہاں ہماری مسجد کا افتتاح ہو ا تو اس تقریب میں ملک کا وزیر اعظم بھی شامل ہوا۔اسی طرح
ملکہ الزبتھ لیگوس میں آئیں تو وہاں انہوں نے سب سے مقدم ہمارے مبلغ کو ہی کیا جس
نے انہیں قرآن شریف پیش کیا جو انہوں نے بڑے اعزاز سے قبول کیا اور واپس جا کر
شکریہ کا خط لکھا۔غرض غیر ملکوں میں تعصب کم ہے۔ہے۔اس وقت بھی ہمارے جلسہ پر ایک امریکن عورت آئی ہوئی ہے۔وہ مجھے ملی اور کہنے
لگی خلیل احمد ناصر میرا واقف ہے اُس کے نام مجھے کوئی پیغام دے دیں۔وہ ٹیپ ریکارڈر
لائی ہوئی ہے۔میں نے کہا میں اکیلے ناصر کے نام کیوں پیغام دوں گا میں ساری جماعت
کے نام پیغام دوں گا تا کہ وہ سب اس سے فائدہ اٹھائیں۔کہنے لگی اچھی بات ہے آپ
ساری جماعت کے نام پیغام دے دیں چنانچہ وہ مجھ سے ٹیپ ریکارڈر پر سورۃ فاتحہ پڑھوا کر
اور پیغام لے کر چلی گئی اور اس وقت وہ لاہور کے امریکن ہسپتال میں بیمار پڑی ہوئی ہے
اسی طرح امریکہ سے رسالہ لائف کا ایک نمائندہ ٹیپ ریکارڈر لے کر افریقہ گیا اور
ہمارے مبلغ نے لکھا کہ وہ یہاں سے میری تقریر ریکارڈ کر کے ساتھ لے گیا ہے۔وہ کہتا تھا کہ
میں یہ تقریر امریکہ جا کر لوگوں کو سناؤں گا۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیرونجات میں ترقی کے
آثار ظاہر ہورہے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہاں کے لوگوں کے دلوں سے بھی بغض اور کینہ کو
کم کرے اور انہیں صداقت پر غور کرنے اور سمجھنے کی توفیق بخشے تا کہ ان کے دل کی رگر ہیں کھل
جائیں اور کل تک جو ہمارے مخالف تھے ہمارے بھائی بن جائیں۔اب میں دعا کر دیتا ہوں
سب دوست میرے ساتھ دعا میں شامل ہو جائیں۔“ (الفضل 24 جنوری 1959ء)
66
1 روماٹزم (RHEUMATISM) جوڑوں کا درد، وجع المفاصل
2: الاعلى: 10
3: يَا يُّهَا الَّذِينَ مَنُوا لَا تَرْفَعُوا وَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا
لَهُ بِالْقَوْلِ كَ
(الحجرات: 3)
وة الضو
لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ

انوار العلوم جلد 26
373
متفرق امور
(195827)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی

374
انوار العلوم جلد 26

آج 10 میں سے 10 باقی