سیر روحانی (12)

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
405
سیر روحانی (12)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیر روحانی (12)
(فرمودہ 28 دسمبر 1958 ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ)
تشہد، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سیر روحانی کے اہم موضوع پر تقریر کرنے
سے قبل حضور نے احباب جماعت کو بعض ضروری امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا۔کل دعاؤں کا جو اعلان کیا گیا تھا اُس میں ایک اعلان خان بہادر دلاور خان صاحب
کی صحت کے متعلق بھی کیا جانا تھا جو غلطی سے رہ گیا سو آج میں اُن کی صحت کے لئے بھی
دوستوں سے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔خان بہادر دلاور خان صاحب فالج کے شدید
حملہ سے بیمار ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹی کو جلسہ سالانہ کے موقع پر یہاں اس لئے بھجوایا
ہے کہ جاؤ اور میرے لئے دوستوں سے دعا کراؤ۔گو انہیں فالج سے تو افاقہ ہے مگر ابھی
اُن کی زبان کام نہیں کرتی۔خان بہادر دلاور خان صاحب کی زندگی بھی عجیب ہے۔آپ بچے ہی تھے جب احمدی ہوئے مگر بعد میں ان پر غیر مبائعین کا اثر ہو گیا اور وہ ان
کے ساتھ ملنے جلنے لگے۔چنانچہ آپ اور خان بہادر مولوی غلام حسن خان صاحب مرحوم
پشاوری جو میاں بشیر احمد صاحب کے خسر تھے ایک دفعہ ڈلہوزی میں میرے پاس آئے اور
کہنے لگے کہ جماعت احمدیہ کے دونوں فریقوں میں جو کش مکش جاری ہے یہ جس حد تک بھی
بند ہو سکے بند ہونی چاہئے۔اس سے قبل سید عبدالجبار شاہ صاحب سابق با دشاہ سوات بھی
دو تین مرتبہ قادیان میں اس بارہ میں مجھ سے ملاقات کر چکے تھے۔جب انہوں نے اس
بات پر بار بار زور دیا کہ کیا کوئی ایسی صورت نہیں ہو سکتی کہ مبائعین اور غیر مبائعین میں
اتفاق ہو جائے ؟ تو میں نے انہیں کہا کہ صلح کے دو ہی طریق ہو سکتے ہیں۔ایک یہ کہ

انوار العلوم جلد 26
406
سیر روحانی (12)
سارے معاملات میں متحد ہو جانا۔یہ اتحاد عقائد کے حتمی فیصلہ کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔جب
دینی امور میں اختلاف ہو تو بغیر اس کے کہ عقائد میں اتحاد ہو جائے اتحاد گلتی نہیں ہو سکتا۔اس بات کو انہوں نے بھی تسلیم کیا۔دوسری صورت میں نے یہ بتائی کہ ایک اتحاد جزوی
ہوتا ہے اس میں ساری طاقت اور قوت کو کسی ایک جگہ صرف نہیں کیا جا تا بلکہ فریقین الگ
الگ بھی رہتے ہیں اور مشترک مقاصد میں متحد بھی ہو جاتے ہیں۔مخصوص عقائد کے لئے
علیحدہ انتظام ہوتا ہے لیکن جن امور میں اتحاد ہوتا ہے اُن میں مل جاتے ہیں۔اس کے
متعلق میں نے انہیں کہا کہ پہلا کام یہ ہونا چاہئے کہ سخت کلامی کو چھوڑ دیا جائے اور جواباً
بھی کوئی ایسا کلمہ اپنی تحریرات میں استعمال نہ کیا جائے جس سے کسی پر ادنیٰ سے ادنی حملہ بھی
ہوتا ہو۔جب یہ ہو جائے تو پھر متحدہ امور میں ملنے کے لئے طبائع راغب ہوسکتی ہیں۔جب
یہی امور میں نے مولوی غلام حسن خان صاحب پشاوری اور خان بہادر دلاور خان صاحب
کے سامنے بھی بیان کئے تو انہوں نے بغیر کسی اختلاف کے ان امور سے اتفاق کیا اور مولوی
غلام حسن خان صاحب نے کہا میں سمجھتا ہوں اب صلح ہو جائے گی۔آپ مولوی محمد علی صاحب
کی دعوت کریں اور مولوی صاحب آپ کی دعوت کریں۔چنانچہ اس تحریک کے مطابق
میں نے مولوی محمد علی صاحب کی دعوت کر دی اور وہ میرے ہاں آگئے اور پھر انہوں نے
میری دعوت کی اور میں اُن کے ہاں چلا گیا۔اس کے بعد میں نے ایک اعلان لکھا جس
میں میں نے تمام ایڈیٹر ان و نامہ نگاران اور مصنفین سلسلہ کو توجہ دلائی کہ خواہ ایسے حالات
بھی پیش آجائیں جن میں فریق لاہور کے متعلق الزامی جواب نہ دینے سے نقصان پہنچنے کا
امکان ہو تب بھی آئندہ تین ماہ تک انہیں کوئی الزامی جواب نہ دیا جائے۔اور ان کے
خلاف اخبار میں کسی قسم کا سخت لفظ استعمال نہ کیا جائے۔اور نہ کوئی ایسا کلمہ استعمال کیا
جائے جس سے کسی پر ادنیٰ سے ادنی حملہ بھی ہوتا ہو۔اور میں نے لکھا کہ اگر دوسرے
فریق کا رویہ درست رہا تو بعد میں اس اعلان کی مدت کو بڑھا دیا جائے گا۔مولوی غلام حسن خان صاحب یہ اعلان مولوی محمد علی صاحب کے پاس لے گئے اور
انہوں نے اس اعلان کو پسند کیا۔چنانچہ مولوی محمد علی صاحب نے بھی ایک اعلان لکھا اور

انوار العلوم جلد 26
407
سیر روحانی (12)
میں نے یہ دونوں اعلان الفضل میں شائع کرادیئے۔مگر اس کے بعد معاہدہ کی پہلی سہ ماہی
کے آخری حصہ میں ہی پیغامِ صبح میں ہمارے خلاف نہایت سخت اور دل آزار مضامین
شائع ہوئے۔دوسری سہ ماہی میں اس سے زیادہ اور تیسری سہ ماہی میں اس سے بھی زیادہ
دل آزار مضامین شائع ہونے شروع ہو گئے۔میں نے سید عبدالجبار شاہ صاحب سابق
والی سوات کو لکھا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی مولوی غلام حسن خان صاحب
پشاوری کو لکھ دیا تھا کہ یہ غلطی ہوئی ہے۔اور پھر انہوں نے مل کر مولوی محمد علی صاحب کو توجہ
دلائی کہ آپ کا معاہدہ تو ٹوٹ گیا۔مولوی محمد علی صاحب نے کہا یہ مضامین میرے تو نہیں
دوسرے لوگوں کے ہیں اور اُن پر میر از دور نہیں چل سکتا۔میں نے کہا اگر یہ بات ہے تو پھر
میں بھی اس معاہدہ کی پابندی سے جماعت کو آزاد کرتا ہوں۔لیکن ساتھ ہی میں نے کہا کہ
باوجود اس کے کہ اب معاہدہ منسوخ ہو چکا ہے پھر بھی ہمارے اخبار نویسوں کو ان کی
ذاتیات کے خلاف لکھنے کی اجازت نہیں ہو گی صرف اصولی باتوں کے متعلق وہ مضامین لکھ
سکتے ہیں۔اور اگر کسی نے ان کی ذاتیات کے خلاف کچھ لکھا تو میں اُسے اُسی طرح پکڑوں
گا جس طرح معاہدہ کے وقت پکڑتا۔غرض خان بہادر دلاور خان صاحب جیسا کہ میں نے بتایا ہے درمیان میں کچھ کمزور ہو گئے
تھے لیکن بعد میں احمدیت پر پختہ ہو گئے۔سر عبد القیوم صاحب جو پیر صاحب کو ٹھے والوں
کی اولاد میں سے تھے ان کی بہن کی لڑکی سے خان بہادر خان صاحب بیا ہے گئے تھے ان کے
بھائی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب چونکہ مبائع احمدی ہو گئے تھے اس لئے سر عبدالقیوم صاحب
ان کو اچھا نہیں سمجھتے تھے لیکن اپنی بہن کی بڑی عزت کرتے تھے۔میں ایک دفعہ شملہ گیا ہوا
تھا اور ہم اسمبلی ہال کے برآمدہ میں کھڑے تھے کہ وہ آکر میرے پاس کھڑے ہو گئے۔چونکہ وہ ڈپلومیسی کے بڑے عادی تھے اور سیاست کے بہت سے عہدوں پر کام کرتے رہے
تھے اور حکومت کی طرف سے سیاسی کاموں کی سرانجام دہی کے لئے انگلستان بھی جاتے
رہتے تھے اس لئے میرے پاس آ کر کہنے لگے میاں صاحب! میں آپ سے ایک بات کہنا
چاہتا ہوں۔میں نے کہا فرمائیے۔کہنے لگے آپ کو صاحبزادہ عبداللطیف صاحب پر بہت

انوار العلوم جلد 26
408
سیر روحانی (12)
اعتبار ہے لیکن میں آپ کو بتا تا ہوں کہ دلاور خان کی اور ان کی بحث ہوئی اور دلاور خان صاحب
نے ان
کو بالکل ساکت کر دیا۔میں نے کہا جس شخص کے متعلق آپ کا یہ خیال ہے کہ اس
نے صاحبزادہ عبداللطیف کو ساکت کر دیا تھا اس کی تو بیعت کا خط آ گیا ہے۔کہنے لگے
ہیں ! دلاور خان صاحب کی بیعت کا خط آیا ہے؟ میں نے کہا ہاں اُن کی بیعت کا خط آیا
ہے۔انہوں نے کہا بڑے تعجب کی بات ہے۔انہوں نے تو صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب
کا منہ بند کر دیا تھا۔میں نے کہا یہ تو دلاور خان صاحب کے خط سے ہی ظاہر ہو گیا ہے معلوم ہوتا
ہے صاحبزادہ عبداللطیف صاحب نے شرافت کی اور وہ چپ ہو گئے لیکن دلاور خان صاحب
دل میں ان کے دلائل کے قائل ہو گئے۔بعد میں دلاور خان صاحب نے احمدیت میں بڑی ترقی
کی اور تحریک جدید میں بھی بہت بڑی بڑی رقوم دیتے رہے۔خان بہادر دلاور خان صاحب کی
ایک لڑکی جو کیپٹن اسلم صاحب مرحوم سے بیاہی ہوئی تھیں ان کی بیٹیوں میں سے سب سے
زیادہ احمدیت کی شیدائی ہیں۔ان کا نام آفتاب بیگم ہے ان کی خواہش ہے کہ ان کے باپ
خان بہادر دلاور خان صاحب کی صحت کے لئے دعا کا اعلان کر دیا جائے۔سواحباب ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔ملتان کی جماعت کی بھی خواہش ہے کہ
ان کے لئے دعا کی جائے۔وہ مسجد تعمیر کر رہے ہیں۔وہ درخواست کرتے ہیں کہ ان کی
اس کام میں کامیابی کے لئے دعا کی جائے۔فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے درخواست کی ہے کہ اس کی مصنوعات سلسلہ کی
مصنوعات ہونے کے علاوہ بہت عمدہ بھی ہیں اس لئے احمدی دوست ان مصنوعات کے
پھیلانے میں مدد کریں۔میں نے پچھلے سال بھی اس طرف توجہ دلائی تھی ان کی بڑی مشہور
چیز تو شائنر بوٹ پالش ہے پھر کف ایکس اور با میکس ہیں۔اسی طرح سن شائن گرائپ
واٹر ہے۔اشتہار تو چھپتے رہتے ہیں دوستوں کو ان کے ذریعہ ان کے فوائد کا علم ہوسکتا ہے۔ابھی ثاقب صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک نظم پڑھی ہے
جس کا ایک مصرعہ یہ ہے
رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹا یا ہم نے 1

انوار العلوم جلد 26
409
سیر روحانی (12)
مجھے اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی زندگی کا ایک واقعہ یاد آ گیا۔میں ابھی بچہ
تھا کہ حضرت صاحب کسی گواہی کے لئے ملتان تشریف لے گئے۔میں نے اصرار کیا اور مجھے
بھی آپ اپنے ساتھ لے گئے۔واپسی پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چند دنوں کے
لئے لاہور میں ٹھہر گئے۔ایک دفعہ آپ بعض دوستوں کے ساتھ لاہور میں سے گزر رہے تھے
کہ کسی نے آپ کو پیچھے سے زور سے دھکا دیا۔اور آپ گر گئے۔خدا تعالیٰ مغفرت فرمائے
شیخ رحمت اللہ صاحب مرحوم کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑی محبت تھی وہ
اگر چہ غیر مبائع ہو گئے تھے مگر جب وہ مرض الموت سے بیمار ہوئے تو میں نے خاں صاحب
مولوی ذوالفقار علی خان صاحب گوہر رامپوری مرحوم کو ان کے پاس عیادت کے لئے بھیجا۔انہوں نے کہا میری طرف سے میاں صاحب کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ دیں اور کہہ دیں کہ میں دل
سے آپ کو مانتا ہوں۔میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے سامنے کسی نے خواجہ کمال الدین صاحب کو بُرا بھلا کہا۔مولوی محمد علی صاحب کو بُرا بھلا
کہا۔ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کو بُرا بھلا کہا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
خاموش رہے۔لیکن جب اس نے شیخ رحمت اللہ صاحب مرحوم کو بُرا بھلا کہا تو آپ نے
فرمایا نہیں نہیں اس کو بُرا نہ کہو وہ تو بڑا مخلص انسان ہے۔چنانچہ وفات کے وقت اللہ تعالیٰ
نے انہیں تو بہ کی توفیق دے دی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان سے بہت محبت
کرتے تھے اور وہ سیٹھ عبدالرحمان اللہ رکھا صاحب کے بعد جماعت میں سب سے زیادہ
قربانی کرنے والے تھے۔آگے اُن کی اولا د احمدیت میں کمزور ہو گئی ہے لیکن اب اس
جلسہ پر مہمانوں کے ٹھہرانے کے لئے جو خیمے وغیرہ لگے ہوئے ہیں یہ ان کے ایک پوتے
نے کرایہ پر دیئے ہیں۔پہلے تو ان کا انگلش وئیر ہاؤس تھا جو انگریزی فرنیچر اور لباس کی
بڑی زبر دست فرم تھی مگر اب ان کے ایک بیٹے نے خیموں اور قناتوں کی دکان نکالی ہے۔ان کا بیٹا میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ ہم نے خیموں وغیرہ کے کرایہ پر دینے کا کام
شروع کیا ہے۔جلسہ سالانہ پر خیموں کا سامان آپ ہم سے کیوں نہیں لیتے ؟ میں نے
ناصر احمد جو افسر جلسہ سالانہ ہیں کو لکھا کہ یہ پرانا احمدی خاندان ہے خیمے وغیرہ انہی سے

انوار العلوم جلد 26
410
سیر روحانی (12)
لیں۔بلکہ یہ اگر کچھ زیادہ پیسے مانگیں تب بھی زیادہ پیسے دے دیں۔چنانچہ انہیں ٹھیکہ د۔دیا گیا اور یہ خیمے اور قناتیں سب انہی نے مہیا کی ہیں۔بہر حال میں بتا رہا تھا کہ لاہور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دن جار ہے
تھے کہ ایک آدمی نے آپ کو پیچھے سے دھکا دے دیا اور آپ گر گئے۔شیخ رحمت اللہ صاحب ساتھ
تھے ان کو غصہ آ گیا اور وہ پیچھے مڑ کر اُس شخص کو مارنے لگے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے دیکھ لیا اور فرمایا اس کو مت مارو۔اس نے جو کچھ کیا ہے سچ سمجھ کر کیا ہے۔وہ دراصل
مدعی نبوت تھا آپ نے فرمایا اس نے سمجھا ہے کہ ہم ظالم ہیں اور اس کا حق مار رہے ہیں
اس لئے اس نے دھکا دے دیا۔اگر یہ ہمیں سچا سمجھتا تو ایسا کیوں کرتا۔بعد میں اس شخص
کے بھائی نے بیعت کر لی۔پیغمبر اسنگھ اس کا نام تھا اور بڑا اخلاص رکھتا تھا۔وہ حضرت خلیفہ اول
کے زمانہ میں جب بھی قادیان آیا کرتا تھا ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ میرا بھائی بعد میں ساری عمر شرمندہ
رہا اور کہتا تھا کہ مجھ سے بڑی سخت غلطی ہوئی کہ میں نے حضرت مرزا صاحب کو دھکا دے دیا۔آپ میرے بھائی کے لئے دعا کریں کہ خدا اسے معاف کرے۔اُس نے حضرت مسیح موعود
ة والسلام
ایک دفعہ وہ دو آدمی میرے پاس لائے اور کہنے لگے میری جسمانی اولا د تو کوئی
نہیں انہیں میری روحانی اولا دسمجھ لیں۔میں نے ان کو تبلیغ کی ہے اور اب یہ آپ کی
بیعت کرنا چاہتے ہیں۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا عمل بھی یہی تھا کہ
رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے۔ہماری جماعت میں ایک دوست عبد اللہ پر وفیسر تھے وہ تاش وغیرہ کے تماشے دکھایا کرتے
تھے اور لوگ انہیں پروفیسر کہا کرتے تھے، وہ بہت جو شیلے تھے، گورداسپور میں جب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر مقدمہ چلا اور مشہور ہوا کہ مجسٹریٹ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو قید کی سزا دے گا تو انہیں غصہ آ گیا اور انہوں نے پتھر اٹھالئے اور کہنے لگے ان پتھروں
سے میں اس مجسٹریٹ کا سر پھوڑ دوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس کا علم
ہوا تو آپ نے ایک آدمی مقرر کیا اور اسے ہدایت کی کہ وہ پروفیسر صاحب کو پکڑے

انوار العلوم جلد 26
411
سیر روحانی (12)
رکھے اور اُس وقت تک نہ چھوڑے جب تک کہ ہم عدالت کے احاطہ سے باہر نہ نکل
جائیں۔مجسٹریٹ نے آپ کو صرف جرمانہ کی سزا دی جو نواب محمد علی خاں صاحب نے
مرز ا خدا بخش صاحب مرحوم کے ذریعہ سے فوراً ادا کر دیا۔پھر یہ پروفیسر صاحب لاہور چلے
گئے۔وہاں جا کر انہوں نے اپنی طبیعت کے مطابق لوگوں پر کچھ سختی کی تو خواجہ کمال الدین
صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس شکایت کی اور کہا کہ پروفیسر صاحب
بڑی سختی کرتے ہیں اس سے تو لوگوں میں جوش پیدا ہو جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ان کو بلایا اور فرمایا دیکھئے ہمارا یہ مقصد نہیں کہ ہم دوسروں پر سختی کریں بلکہ خدا تعالیٰ
نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ دوسرے لوگ اگر سختی بھی کریں تو ہم اُن سے نرمی کریں۔وہ چپ
کر کے سنتے رہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خاموش ہوئے تو وہ کہنے لگے
بس بس رہنے دیجئے۔میں یہ بات نہیں مان سکتا۔آپ کے پیر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
اگر کوئی گالی دے تو آپ فوراً اُس سے مباہلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں لیکن اگر کوئی
میرے پیر کو گالی دے تو آپ کہتے ہیں صبر کرو یہ مجھ سے نہیں ہوسکتا۔تو حضرت مسیح موعود
ہمیشہ یہ نصیحت فرمایا کرتے تھے کہ دوستوں کو نرمی کا طریق اختیار کرنا چاہئے اور کسی سے سختی
نہیں کرنی چاہئے۔“
الفضل 3 جنوری 1959ء)

آج 10 میں سے 10 باقی