لاہور کے ایک انگریز ڈپٹی کمشنر کا واقعہ
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
414
سیر روحانی (12)
میری طبیعت پر بڑا اثر ہوا کہ مسلمان کسی وقت کتنے طاقتور تھے اور اس وقت وہ کتنے
کمزور اور ناتواں ہیں۔یہ 1938 ء کی بات ہے جبکہ ابھی انگریز حاکم تھے، بھارت کی
حکومت ابھی قائم نہیں ہوئی تھی۔مگر انگریزوں نے غدر کے واقعات سے دھوکا کھا کر
مسلمانوں کو ذلیل کرنا شروع کر دیا تھا اور عملی طور پر ہندوستان کے بادشاہ ہندو تھے۔میرے دل پر اس کا بڑا اثر تھا۔میں ایک دن سیر کرنے کے لئے نکلا تو غیاث الدین تغلق
کے مقبرہ کے سامنے ایک ٹیلہ تھا، میں اپنی بیوی، بہن اور لڑکی کو لے کر اُس ٹیلہ پر چڑھ
گیا۔وہاں سے لال قلعہ بھی نظر آتا تھا، فیروز شاہ کی لاٹ بھی نظر آتی تھی ، قطب صاحب کا
مینار بھی سامنے تھا اور پیچھے تعلق بادشاہوں کی قبریں تھیں جو کسی وقت ہندوستان پر حکمران رہ
چکے تھے ان
کو دیکھ کر میرے دل پر یہ اثر ہوا کہ گجا وہ حالت تھی کہ مسلمانوں کی شان وشوکت
حیدر آباد تک پھیلتی چلی گئی تھی اور میں سارے علاقہ میں اُن کی شوکت کے آثار دیکھتا چلا
آ رہا ہوں اور گجا یہ حالت ہے کہ مسلمانوں
کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔لاہور کے ایک انگریز ڈپٹی کمشنر کا واقعہ بیشک اس میں مسلمانوں کا اپنا
بھی قصور تھا مگر پھر بھی یہ ایک
نہایت دردناک حالت تھی۔چنانچہ 1927ء میں لاہور کا ایک انگریز ڈپٹی کمشنر جو کسی زمانہ
میں گورداسپور بھی رہ آیا تھا اور ہماری جماعت کی بہت تعریف کیا کرتا تھا اُس کے پاس
ایک فساد کے موقع پر جبکہ سکھوں نے لاہور کے کچھ مسلمانوں کو جو مسجد سے نماز پڑھ کر نکل
رہے تھے مار دیا تھا، میں نے خانصاحب ذوالفقار علی خانصاحب کو بھیجا اور کہا کہ آپ تو
مسلمانوں کے بڑے خیر خواہ تھے لیکن اس فساد میں ہندوؤں نے مسلمانوں پر ظلم کیا ہے اور
آپ نے اُلٹا مسلمانوں کو پکڑ لیا ہے۔وہ کہنے لگا میں آپ کو کیا بتاؤں کہ مسلمان کتنے
بیوقوف ہیں۔میں واقع میں مسلمانوں کا خیر خواہ تھا مگر جو کچھ میرے ساتھ گزرا وہ آپ کو
معلوم نہیں۔میں گورداسپور سے ملتان جا کر لگا ، وہاں میں نے مسلمان لیڈروں
کو بلوایا اور
کہا کہ میں نے جو پُرانے فائل دیکھے ہیں اُن سے پتا لگتا ہے کہ ہندوؤں نے مسلمانوں پر
بڑے بڑے ظلم کئے ہیں مگر میں بحیثیت ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ کا ملازم ہوں اور کسی کو یہ پتا نہیں
انوار العلوم جلد 26
415
سیر روحانی (12)
لگنا چاہئے کہ میں نے یہ بات تمہیں بتائی ہے۔اگر تم کسی کو نہ بتاؤ تو میں تمہیں بتا تا ہوں کہ
تم اِس اِس قسم کے میمورنڈم (MEMORANDUM) بھجواؤ۔میں وہ میمورنڈم
گورنمنٹ کے پاس بھجوا دوں گا اور اُنہیں لکھوں گا کہ مسلمانوں پر اس اس قسم کے ظلم
ہور ہے ہیں ان کی مدد کرنی چاہئے۔اُس ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وہ لیڈر بڑا پختہ وعدہ کر کے
گئے لیکن شام ہوئی تو انہوں نے ہندوؤں کو بتا دیا کہ ہمیں ڈپٹی کمشنر صاحب نے یہ یہ باتیں
بتائی ہیں۔چنانچہ دوسرے دن ہندوؤں کا ایک وفد میرے پاس آیا اور اُس نے شکایت کی
کہ صاحب ! ہم تو آپ کو اپنا مائی باپ کہتے ہیں آپ مائی باپ ہو کر مسلمانوں کو ہمارے
خلاف کرنے لگے ہیں۔اس پر میں اتنا شرمندہ ہو ا کہ اس کی حد نہیں۔اس کے بعد جب
میں لاہور آیا تو یہاں یہ حالت تھی کہ اس فساد کی وجہ سے ایک بڑے لیڈر کو مسلمانوں نے
میرے پاس بھجوایا کہ تم جا کر ڈپٹی کمشنر کو بتاؤ کہ مسلمانوں پر سختی ہو رہی ہے۔مجھے پتا لگ گیا
که مسلمان فلاں شخص کو میرے پاس بھیج رہے ہیں۔لیکن جب وہ میرے پاس آیا تو کہنے
لگا۔میں نے فلاں رشتہ دار کی سفارش آپ کے پاس کی تھی وہ کام ابھی ہوا ہے یا نہیں
ہوا ؟ اور اُدھر میلا رام کے بیٹے رام سرن داس نے اپنی مل کے متعلق مجھ سے وقت لیا ہوا
تھا وہ ملنے آیا تو میں نے کہا۔سُنائیے رائے صاحب! آپ کی مل کا کیا حال ہے؟ تو اس
نے پگڑی اُتار کر میرے پاؤں پر رکھ دی اور رونے لگ گیا اور کہنے لگا۔میری قوم تباہ
ہو رہی ہے اور آپ میری مل کا حال پوچھ رہے ہیں۔اب دیکھو! مسلمانوں نے اس فساد
کے سلسلہ میں اپنے لیڈر کو میرے پاس بھیجا تو بجائے اپنا اصل مقصد بیان کرنے کے وہ مجھ
سے کہنے لگا میں نے ایک شخص کی آپ کے پاس سفارش کی تھی اُس کا کیا بنا؟ اور ادھر وہ
ہندو جس نے فساد سے پہلے کا وقت مقرر کیا ہو ا تھا وہ آیا اور میں نے دریافت کیا کہ رائے
صاحب! آپ کی مل کا کیا حال ہے؟ تو اُس نے پگڑی اُتار کر میرے پاؤں پر رکھ دی اور
رو کر کہنے لگا کہ میری قوم تباہ ہو رہی ہے اور آپ میری مل کا حال پوچھ رہے ہیں۔مل کیا
چیز ہے اس پر قوم مقدم ہے۔تو اُس ڈپٹی کمشنر نے خانصاحب ذوالفقار علی خان صاحب
سے کہا کہ جب یہ حال ہے تو میں کیا کروں۔میں نے مجبوراً ہندوؤں کی مدد کی ہے کیونکہ